آج کے ترقی یافتہ دور میں حلال انڈسڑی نے گزشتہ ادوار میں جو ترقی کی ہے اس نے بیک وقت غیر مسلم معاشرے کو بھی اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔ حلال کی اس بڑھتی ہوئی شناخت کی وجہ سے ترقی یافتہ ممالک میں حلال سٹینڈرڈز وجود میں آئے اور بیشتر ملٹی نیشنل کمپنیاں بھی حلال سرٹیفائیڈ سسٹم سے منسلک ہو گئیں۔ گزشتہ تین دہائیوں سے مشرقی ایشیائی ممالک جیسا کہ ملائشیا اور سنگاپور نے حلال انڈسٹری کے فروغ کیلئے سب سے زیادہ کام کیا۔ ایسا اس لئے ممکن ہوا کیونکہ ان ممالک نے اوائل ہی سے حلال سرٹیفیکیشن باڈیز کے قیام کو یقینی بنایا۔ یہی وجہ ہے کہ ان ممالک کی حلال سرٹیفائیڈ اتھارٹیز نے پوری دنیا کی نظر حلال سرٹیفیکیشن اور حلال سٹینڈرڈز پر مرکوز کروائی جس کے بعد ان ممالک نے ان سٹینڈرڈز کو اپنے معاشیاتی نظام کا حصہ بنایا جس سے یہ نظام پوری دنیا میں پھیلا۔
ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک ڈیویلپمنٹ ملائیشیا (JAKIM) پوری دنیا کے بیشتر ممالک کی حلال سرٹفیکیشن باڈیز کے ساتھ منسلک ہے۔ PSQCA میں ایک کمیٹی کو حلال سٹینڈرڈز کا ٹاسک دیا گیا ہے جس میں 45ممبران ہیں جن میں 8 سے 10 جید مفتی حضرات اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نے 2015ء میں منہاج حلال سرٹیفکیشن کی تشکیل کا آغاز کیا۔ محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن سے وابستہ چند سینئر احباب پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جس کا مقصد بین الاقوامی ماہرین کی آرائ، مختلف انڈسٹریز سے منسلک احباب سے روابط قائم کرنا، حکومتی اور نجی سطح پرمختلف افراد سے ملاقاتیں کرنا اور اس حوالے سے ایک جامع حکمت عملی ترتیب دینا تھا جس کی بنیاد پر منہاج حلال سرٹیفکیشن کا آغاز کیا جا سکے۔ الحمد للہ تعالیٰ منہاج حلال سرٹیفیکیشن کا باضابطہ آغاز جنوری 2019ء میں کر دیا گیا ہے۔
’’منہاج حلال سرٹیفیکیشن‘‘ کے تحت پہلا حلال آڈیٹر/لیڈ آڈیٹر کورس مکمل کروایا جا چکا ہے جو کہ سرٹیفیکیشن انڈسٹری کی ایک معروف بین الاقوامی تنظیم (بیورو ویریٹاس) کی معاونت کے ساتھ مکمل کروایا گیا اور آئندہ بھی منہاج حلال سرٹیفکیشن ملکی اور غیر ملکی حلال سرٹیفیکشن سے متعلق تنظیمات اور انسٹیٹیوشنز کے ساتھ الحاق کرتی رہے گی۔
منہاج یونیورسٹی کے عمر بن خطاب بلاک کے ساتھ ہی منہاج حلال سرٹیفیکیشن کے دفترکا قیام عمل میں لایا گیا۔ منہاج حلال سرٹیفکیشن نے دسمبر 2018ء سے اپنے کام کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اور اسی ماہ کی 26 سے 30 دسمبر 2018ء تک پہلا حلال آڈیٹر/لیڈ آڈیٹر کورس مکمل ہوا۔ کوئی بھی حلال سرٹیفکیشن باڈی اس صورت میں ہی بہترین کام سرانجام دے سکتی ہے جب اس کے پاس حلال کے تربیت یافتہ شریعہ سکالرز اور فوڈ سائنس سکالرز موجود ہوں۔ ’’منہاج حلال سرٹیفکیشن‘‘ دوسرے اداروں کی نسبت اس لئے بھی ممتاز ہے کہ اس ادارے کو منہاج یونیورسٹی کے فوڈ سائنس ڈیپارٹمنٹ اور کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز جیسے بہترین ریسرچ کے ادارے میسرہیں۔ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طلبہ جو اس حلال کے مشن سے منسلک ہونا چاہیں وہ حلال کورسز اور حلال ریسرچ کے ذریعے منہاج حلال سرٹیفکیشن کے ساتھ منسلک ہو سکتے ہیں۔ نیز فوڈ اور بیوریجز کی کمپنیوں کی حلال سرٹیفکیشن اور ایکسپورٹرز/امپورٹرز کے لئے ’’حلال کنسائنمنٹ سرٹیفکیشن‘‘ اور’’ حلال آڈٹ‘‘ کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
6 جنوری 2019ء کو منہاج یونیورسٹی لاہور کی جانب سے منعقدہ بین الاقوامی اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس میں صدرمنہاج القران انٹرنیشنل ،ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور اور چیئر مین منہاج حلال سرٹیفیکیشن محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج حلال سرٹیفیکیشن کا باقاعدہ آغاز کیا۔ کانفرنس میں اسلامی دنیا سے اکنامکس اور فنانس کے نامور سکالرز اور ماہرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کے دوران ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج حلال سرٹیفیکیشن (MHC) کے قیام کا اعلان کیا اور کانفرنس کے شرکاء اور میڈیا کو بتایا کہ MHC کا قیام بین الاقومی حلال کی صنعت اور حلال انڈسٹری کے ساتھ منہاج القران انٹرنیشنل کا ایک تعارف ہے۔
MHC ٹریننگ، ’’حلال ریسرچ و معلومات عامہ‘‘ اور’’ حلال آڈٹ‘‘ کے لئے نہ صرف پاکستان بلکہ مستقبل میں پاکستان کے علاوہ دوسرے ممالک میں بھی اپنی خدمات فراہم کرے گا۔ سال 2019ء میں MHC تحریک منہاج القران سے وابستہ دیگر احباب کو MHC کی سرگرمیوں میں شامل کرے گی جو حلال انڈسٹری، فوڈ اور بیوریجز انڈسٹری یا خام مال کی امپورٹ ،ایکسپورٹ سے وابستہ ہیں۔
منہاج حلال سرٹیفکیشن کا دفتر اپنے کام کا آغاز کر چکا ہے۔ اور حلال شعبے سے متعلق مختلف تربیتی پروگراموں کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں حلال سرٹیفکیشن کے لئے ملکی سطح پر انڈسٹریز سے رابطہ سازی کا عمل شروع ہوچکا ہے اور جلد ہی ’’پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل‘‘ (PNAC) کی رجسٹریشن کا حصول بھی متوقع ہے۔
منہاج حلال سرٹیفیکیشن سٹاف کے ساتھ رابطہ کرنے کے لئے مندرجہ ذیل نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:
042-35142024, 0333-8598870
مزید معلومات کے لئے منہاج حلال سرٹیفکیشن کی ویب سائٹ www.minhajhalal.com وزٹ کریں۔