لندن
رپورٹ : آفتاب بیگ
گذشتہ ماہ اگست میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن رمفورڈ لندن میں برطانیہ سمیت یورپ بھر سے آئے ہوئے سینکڑوں کارکنان سے خصوصی تنظیمی و تربیتی نشست کے موقع پر ان سے خصوصی ملاقات کی۔ اس تقریب میں صاحبزادہ حماد مصطفیٰ المدنی نے تلاوت کلام پاک کی جبکہ علامہ جمیل سہروردی نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ علامہ صادق قریشی کی نظامت میں ہونے والی نشست میں برمنگھم کے علامہ اشفاق عالم قادری نے اپنا شعری کلام پیش کیا جبکہ برطانیہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر حافظ شیراز الہٰی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ اس موقع پرشیخ الاسلام نے برمنگھم تنظیم کے صدر حافظ اظہر سعید اور محمد ارشد کو برمنگھم میں دورہ بخای شریف کے اعلیٰ انتظامات پر شیلڈ دی جبکہ نیلسن برانچ کی اعلیٰ کارکردگی کا ایوارڈ حاجی محمد یوسف اور حاجی غضنفر نے حاصل کیا۔ بریڈ فورڈ برانچ کے صدر رضوان رحمان، حاجی اورنگزیب اور عبدالقدیر نے جبکہ والتھم سٹو لندن کے الحاج محمد اسلم، خرم شہزاد اور ویمن لیگ لندن کی سربراہ نے ایوارڈ حاصل کیا۔ تنظیم سازی کے لئے اعجاز احمد صدیقی کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں انہیں ٹرافی عطا کی۔ کارکنان سے تربیتی خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام نے کہا کہ اپنی زندگی میں برائی دیکھنے، برائی سننے اور برائی کہنے کو نکال دو، خود کو مشکلات و تکالیف سے آزاد کرلوگے۔ اچھا شخص وہ ہے جس کو دوسرے میں اچھائی نظر آئے اور برا شخص صرف وہ ہے جس کو دوسرے میں صرف برائی نظر آئے۔ منہاج القرآن کے ممبران کا کردار صرف یہ ہونا چاہئے کہ وہ کسی کی برائی، چغلی اور دل آزاری نے کرے۔ بعد ازاں انہوں نے اولیاء کرام کے روح پرور واقعات، ان کے اخلاق اور اقوال کے ذریعے کردارکی تعمیر کے حوالے سے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
ساؤتھ کوریا
رپورٹ : مدثر رشید قادری
منہاج القرآن انٹرنیشنل اورپاکستان عوامی تحریک کی پاکستان اور بیرون ملک جملہ تنظیمات نے بھی وطن عزیز پاکستان کی 60 سالگرہ بڑے جوش وخروش سے منائی اور مرکز منہاج القرآن سمیت دنیا بھر میں موجود اسلامک سنٹرز پر خصوصی دعائیں کی گئیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ( شیوا۔ آنسن) جنوبی کوریا کے زیراہتمام یوم آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت محمد جمیل قادری (سینئرنائب امیر کوریا) نے فرمائی جبکہ مہمان خصوصی خرم شہزاد قادری (ناظم جنوبی کوریا) تھے۔ اس کے علاوہ قاری محمد حسین آف بنگلہ دیش (امام المدینہ مسجد شیوا)، علی شیر (ازبکستان) اور ڈاکٹر محمد اختر نے خصوصی شرکت کی۔ اس تقریب میں تلاوت قرآن پاک قاری محمد حسین نے کی۔ ہدیہ نعت رسول مقبول کی سعادت رانامحمد سلیم نے حاصل کی مہمان خصوصی ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا خرم شہزاد اور محمد جمیل قادری (سینئر نائب امیر) نے خطاب فرمایا اور تحریک منہاج القرآن شیوا آنسن کی تنظیم کو اس تقریب سعید کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ تقریب سے قاری محمد حسین، علی شیر، ڈاکٹر محمد اختر، رانا محمد عدیل، محمد بوٹا قادری (ناظم شیوا۔ آنسن)، عنصر رشید (ناظم مالیات شیوا) نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس پروگرام کے انتظامات میں خصوصی تعاون محمد زاہد، محمد وقار خان، حاجی محمد ارشد و دیگراحباب نے کیا۔
٭ منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیراہتمام عظیم الشان معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنسز کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلے میں جامع مسجد سووان، المدینہ مسجد شیوا (آنسن)، مسجد طیبہ پوسان، المدینہ مسجد پوچھن اور جامع مسجد پھاجو میں تقریبات منعقد ہوئیں جن میں تلاوت، نعت اور خطاب کا اعزاز محترم محمد افضل گوندل (امیرتحریک)، خرم شہزاد (ناظم MQI کوریا)، محمد جمیل قادری (سینئر نا ئب امیر)، خادم حسین (ناظم MQI پوسان)، محترم محمد جمشید قادری، حافظ محمد انور، مرزا نثار انجم، ارشد علی، محمد اعجاز، رانا عدیل، عرفان چوہان، حافظ محمد بابر، قاری حسین احمد، محمد عمران، رانا محمد سلیم، محمد عظیم، محمد نعیم، بابر حسین، ذوالقرنین بھٹی، نوید احمد گورائیہ، محمداصغر، ارشد اقبال (سیکرٹری ممبرشپ)، محمدکمال، نوید نوشاہی، ظہیر عباس، مرزا نثار انجم، حافظ محمد آصف، محمد اکرم، محمد ارشد، محمد اعجاز، محمد اشفاق آسی اور زاہد گھمن (ناظم MQI پھاجو)نے حاصل کیا۔
ان تمام محافل میں خصوصی انتظامات کرنے پر عابد علی قادری، ارشد اقبال، شمریز بابر، محمد علی، محمد عمران، راجہ نوید، محمد بوٹا قادری، شمشاد قادری، عنصر رشید، قیصر محمود ( حلال فوڈ) علی ملک (ایشاء حلال فوڈ) نے کیا۔ منتظمین میں غلام جیلانی، فاحد اقبال، محمد بوٹا قادری، عظمت چیمہ، ملک عرفان چوہان، محمد اعجاز (ناظم مالیات MQI پوسان)، محمد منصور، محبوب ڈوگر، خالد بٹ، حاجی کرامت علی۔ محمد افتخار، محمد اکرم اور محمد شاہد مبارک باد کے مستحق ہیں۔
اٹلی
رپورٹ شکیل احمد
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیراہتمام معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی فابریکو (ریجومیلیا) میں منعقد ہوئی۔ اس بابرکت محفل کا آغاز حافظ نوید نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ مرزا جبارحسین، افضال حسین، صوفی نذیر احمد، عرفان حیات رانجھا، حاجی طارق وڑائچ اور معروف نعت گو شاعر حاجی اعجاز احمد نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو گلہائے عقیدت کے نذرانے پیش کئے۔ جبکہ اس محفل کی نقابت کے فرائض شعبان حبیب الرحمن نے انجام دیئے بعد ازاں علامہ سید غلام مصطفیٰ مشہدی نے معراج النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مختلف جہتوں پر روشنی ڈالی۔ اس محفل پاک میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ناظم سمیع اللہ وڑائچ، صدر مجلس شوریٰ اٹلی محمد علی بھاگت، نائب صد رحاجی اعجاز احمد، ناظم نشرواشاعت شکیل احمد، ناظم لائبریری محمد انورقادری اور ریجومیلیا ومودنہ کے عہدیداران سمیت عشاقان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ فابریکو اور مودنہ کی مساجد کے امام صاحبان نے بھی اس محفل میں شرکت کی۔
سپین
رپورٹ : نوید اصغر
گزشتہ سالوں کی طرح اس مرتبہ بھی منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین نے دیگر مقامی تنظیمات سے مل کر بارسلونا سنٹر میں جشن آزادی کا سب سے بڑا پروگرام ترتیب دیا۔
اس عظیم الشان جشنِ آزادی کے پروگرام کی صدارت بارسلونا میں پاکستانی قونصل جنرل سید ایاز حسین نے کی جبکہ پروگرام کے مہمانِ خصوصی امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ علامہ حسن میر قادری اور بارسلونا کی شہری حکومت کی نمائندہ Itziar Gonzalez تھیں، اس کے علاوہ پروگرام میں حکومتِ کتالونیا کے سیکرٹری امیگریشن Oriol Amoros، بلدیہ بارسلونا کے نمائندہ Paco Salvador، پاک کتلان ایسوسی ایشن کے صدر خالد شہباز چوہان او ر پاک فیڈریشن بارسلونا کے نو منتخب صدر فیض اللہ ساہی نے بھی شرکت کی۔ تلاوتِ قرآن کریم کی سعادت خطیب جامع مسجد منہاج القرآن علامہ عبد الرشید شریفی نے حاصل کی۔ بعد ازاں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کرنے کی سعادت قاری عبد الرحمان نے حاصل کی۔ منہاج القرآن کے طلبہ نے پاکستان ٹیلی وڑن کے معروف نعت خوان قدیر احمد خان کے ساتھ پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کے ناظم، محمد اقبال چوہدری نے سر انجام دئیے۔
منہاج القرآن کے طلبہ و طالبات میں ملی نغمے پیش کرنے پر معروف سرمایہ کار رانا سبطین اور پاکستانی قونصل جنرل سید ایاز حسین نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان میں انعامات تقسیم کیے جبکہ پاک کتلان ایسوسی ایشن کے صدر خالد شہباز چوہان نے بچوں کے استاد قدیر احمد خان کو شاندار کارکردگی پر موبائل ٹیلیفون کا تحفہ پیش کیا۔ بلدیہ بارسلونا کی نمائندہ Itziar Gonzalez، پاکستانی فیڈریشن کے صدر فیض اللہ ساہی، پاک کتالان کے صدر خالد شہباز چوہان، منہاج القرآن تورتوسہ کے ناظم نشر و اشاعت غلام دستگیر بٹ اور مشہور شاعر بہادر حسین صابر نے اس موقع پر اظہار خیال کیا۔ بارسلونا میں مختلف معاشرتی شعبوں میں خصوصی خدمات سر انجام دینے والے افراد میں لا کاشہ بینک اور لیبارا موبائل کمپنی کی طرف سے میڈل تقسیم کئے گئے جن میں گجرات لنک کے نمائندہ شوکت اسلام چوہان، میزبان کے نمائند ملک حبیب اعوان، جذبہ کے شاہد احمد شاہد، پاسپان کے غفور احمد قریشی، پاک کتالان کے ظفر علی شاہ، منہاج القرآن کے محمد نواز کیانی، پاکستان کلچر ایسوسی ایشن کے افضال احمد بیدار، منہاج القرآن تورتوسہ کے ناظم نشر و اشاعت، غلام دستگیر بٹ، مشہور بزنس مین رانا سبطین، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے نوید اصغر اور دیگر شامل ہیں۔
پروگرام کے مہمانِ خصوصی امیر منہاج القرآن یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے اس موقع پر قرآن و حدیث کی روشنی میں وطن سے محبت کے موضوع پر خطاب کیا۔
پاک کتالان ایسوسی ایشن کے صدر خالد شہباز چوہان نے علامہ حسن میر قادری کو شیلڈ پیش کی۔ حکومتِ کتالونیا کے نمائندہ Oriol Amoros نے سب شرکاء کو آزادی کاخصوصی پیغام دیا۔ قونصل جنرل آف پاکستان سید ایاز حسین نے ہسپانوی زبان میں خطاب کیا اور پاکستانی کمیونٹی کو جشنِ آزادی کی مبارک باد پیش کی۔ قونصل جنرل نے اچھی کارکردگی پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے محمد اقبال چوہدری، ادارہ ہم وطن کے جاوید مغل اور کسال پاکستانی کے عبد الرزاق صادق میں اعزازی شیلڈز تقسیم کیں۔ آخر میں MoneyGram کی طرف سے DVD PLAYER اور ماہنامہ سہارا انٹرنیشنل کے شاہین ملک کی طرف سے اپنے اسپانسرز کے لیے عمرہ ٹکٹ کی قرعہ اندازی کی گئی جو کہ نقیب سپر مارکیٹ کے خالد محمود کے نام نکلی۔
ناروے
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے زیراہتمام ماہانہ اور ہفتہ وار پروگرامز درج ذیل شیڈول کے تحت منعقد ہوتے ہیں۔
- ہفتہ وار کلاس میں قرآن مجید کا ترجمہ (عرفان القرآن)، حدیث پاک (منہاج السوی) اور مسائل (منہاج المسائل) پڑھائے جاتے ہیں۔ قرآن مجید کے لفظی ترجمے کے ساتھ اہم نکات پر مختصر گفتگو بھی کی جاتی ہے۔
- ہر ہفتے محفل نعت، مختصر درس قرآن اور روحانی تسکین کے لئے محفل ذکر اور رقت آمیز خصوصی دعا ہوتی ہے۔
- پندرہ روزہ فکری نشست ہر جمعہ ہوتی ہے جس میں علامہ حسن میر قادری (امیر منہاج القرآن ناروے) گفتگو کرتے ہیں اور آخر میں سوالوں کے جوابات دیتے ہیں۔
- ازدواجی زندگی میں حقوق و فرائض کا علم نہ ہونے کی وجہ سے نئے شادی شدہ جوڑوں میں ناچاکیاں اور جھگڑے شروع ہوجاتے ہیں۔ کامیاب ازدواجی زندگی کے لئے نئے شادی شدہ جوڑوں اور ان نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے جن کی عنقریب شادی ہونے والی ہے ایک نہایت مفید پروگرام جس میں علامہ نور احمد نور کی خصوصی گفتگو ہوتی ہے۔
- قرآن مجید اور سیرت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے آگاہی، مسلمانوں میں فکری ہم آہنگی، افہام و تفہیم، بین المسالک و بین المذاہب اور بعد ازیں بین الادیان قربت اور رواداری کے لئے ایک منفرد پلیٹ فارم۔ علم کے پیاسوں کے لئے نایاب تحفہ یہ خالصتاً علمی اور فکری مجلس منہاج القرآن اوسلو میں منعقد ہوتی ہے۔
کراچی
رپورٹ : محمد الیاس مغل
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، مرکزی ناظم یوتھ ساجد محمود بھٹی اورمرکزی ناظمہ ویمن لیگ فرح ناز تین روزہ دورے بسلسلہ تربیتی ورکشاپ و CDایکسچینج اور تحریک منہاج القرآن کراچی ڈویژن کے مجلس مشاورت کے اجلاس میں شرکت کے لئے 17 اگست کو کراچی تشریف لائے۔ کراچی ایئرپورٹ پر مرکزی قائدین کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی صدارت میں منہاج القرآن لائبریری متصل رحمانیہ مسجد طارق روڈ میں تربیتی ورکشاپ کا آغاز ہوا جس میں تحریک منہاج القرآن کراچی ڈویژن کے 10 ٹاؤنز کے صدور، ناظمین، یوسی صدور و ناظمین، داعین، CD ایکسچینج کے عہدیداران کے علاوہ منہاج القرآن ویمن لیگ، یوتھ لیگ، علماء کونسل اور مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع امیرتحریک کراچی قیصراقبال قادری، ناظم تحریک اطہر جاوید صدیقی، سید ظفر اقبال، ناظم تنظیمات سعید قادری، صغیر احمد بھی موجود تھے۔ امیر تحریک کراچی قیصر اقبال قادری نے مہمانان گرامی کو کراچی آمد پر خوش آمدید کہا۔
بعدازاں مرکزی ناظمہ ویمن لیگ فرح ناز نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے آئندہ کی پلاننگ اور فیلڈ میں خواتین کے کردار کے حوالے سے بھرپور خطاب کیا۔ اس موقع پر مرکزی ناظم یوتھ ساجد محمود بھٹی نے ملک کی تعمیر و ترقی اور تحریک کے فروغ میں نوجوانوں کے کردار پرروشنی ڈالی۔
صدارتی خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے ملک بھر میں ماڈل سٹی، CD ایکسچینج مہم اور تنظیم سازی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ تربیتی ورکشاپ تقریباً 8 گھنٹے تک جاری رہی۔
مورخہ 18 اگست کو مرکزی قائدین نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر شاہ لطیف ٹاؤن سلمان فارسی میں تحریک منہاج القرآن کراچی ڈویژن کے بقیہ 10 ٹاؤنز کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کیا۔
مورخہ 19 اگست مرکزی ناظم اعلیٰ محترم ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے تحریک منہاج القرآن کراچی ڈویژن کی مجلس مشاورت کے اجلاس کی صدارت کی۔ مجلس مشاورت گلشن اقبال الاقصیٰ لان مین راشد منہاس روڈ پر منعقد ہوا۔ ناظم تحریک کراچی ڈویژن اطہر جاوید صدیقی نے استقبالیہ کلمات پیش کئے اس کے بعد مرکز ی ناظم یوتھ ساجد محمود بھٹی، مرکزی ناظمہ ویمن لیگ فرح ناز، نگران تحریک کراچی پروفیسر نعیم انور نعمانی، تحریک منہاج القرآن عوامی دادرسی سیل کے چیئرمین ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف، پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر سید اوسط علی، ویمن لیگ کراچی کی صدر پروین مصطفوی نے خطاب کیا۔
امیر تحریک کراچی قیصر اقبال قادری نے تحریک منہاج القرآن کراچی کا 08-2007 کی ورکنگ رپورٹ اور پلاننگ پیش کی جس کو ہاؤس نے بھرپور تائید کے ساتھ منظور کیا۔ مجلس مشاورت کے اجلاس میں مجلس مشاورت کے ممبران کے علاوہ، ایگزیکٹو کونسل کے ممبران نے خصوصی شرکت کی۔ جبکہ مرکزی نائب صدر PAT حمزہ داؤد، کوارڈینیٹر سندھ قاضی زاہد حسین، سینئر نائب صدر سندھ PAT افتخار شاہ بخاری، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مسعود عثمانی اور ڈاکٹر وسیم الطاف زبیری نے خصوصی شرکت کی۔
صدارتی خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹررحیق احمد عباسی نے کہا کہ اگلی نسلوں میں اسلام کا حقیقی فہم و ادراک پیدا کرنے کے لئے تحریک منہاج القرآن تجدیدی کام کررہی ہے۔ منہاج القرآن تجدید دین کی تحریک ہے اور موجودہ صدی تحریک منہاج القرآن کی صدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے کارکن اپنے مثبت کردار سے محبت اور امن پھیلائیں۔ کارکن فکری نظریاتی، اخلاقی و روحانی اور دعوتی و تنظیمی تر بیت پر توجہ دیں۔ کارکنان سال 08-2007 کو کارکن سازی کا سال مناتے ہوئے لوگوں تک تحریک کا پیغام پہنچائیں تاکہ عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سرشار یہ قافلہ جلد اپنی منزل حاصل کرسکے۔
مجلس مشاورت کے اجلاس کے اختتام پر تحریک منہاج القرآن کراچی ڈویژن کے ناظم دعوت علامہ حافظ محمد اصغر کو نظامت دعوت میں غیرمعمولی خدمات کے اعتراف میں حسن کارکردگی کی شیلڈ، میڈیا کونسل کی کراچی کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں بھرپور اور غیرمعمولی کوریج کروانے پر محترم محمد الیاس مغل کو حسن کارکردگی کی شیلڈ، کراچی کی سطح پر تحریک کے اخبار کی کامیاب اور تسلسل کے ساتھ اشاعت پر محترم شفیق بیدم مہروی کو حسن کارکردگی کی شیلڈ، تحریک منہاج القرآن سچل سرمست ٹاؤن اور تحریک منہاج القرآن لیاری ٹاؤن کی تنظیم کو ٹاؤن کی سطح پر مراکز کی خریداری پر حسن کارکردگی کی شیلڈ، منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام اسلامک لرننگ کورس کیمپ کے کامیاب انعقاد میں غیر معمولی خدمات کے اعترات میں محترمہ زینب ملک اور ویمن لیگ کی اجتماعی کارکردگی پر صدر ویمن لیگ محترمہ پروین مصطفوی کو حسن کارکردگی کی شیلڈ دینے کا اعلان کیاگیا۔
سندھ
رپورٹ : حفیظ اللہ بلوچ
گذشتہ ماہ اگست میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام دیالداس کلب حیدرآباد میں سندھ بھر کے تمام تنظیمی افراد کیلئے صوبائی ورکرز کنونشن منعقد کیا گیا۔ اس کنونشن کو کامیاب بنانے کے لئے سندھ بھر کی تمام تنظیمات سے رابطے کیلئے راقم کو ذمہ داری تفویض کی گئی جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی کی سربراہی محمد یونس القادری کو دی گئی۔ اس کنونشن میں محترم شیخ زاہد فیاض نائب ناظم اعلیٰ، محترم احمد نواز انجم ناظم تنظیمات اور محترم قمر جاوید ملک نائب ناظم تربیت نے خصوصی شرکت کی۔
شکار پور، رتوڈیرو، میرو خان لاڑکانہ، بھان سیدآباد اور سیہون شریف کی مقامی تنظیمات نے سیدالمصطفیٰ شاہ، احمد رضا انصاری، شیخ عبدالعزیز قاسمی، قاری علی خان مغیری اور خالد حسین چنہ کی قیادت میں مرکزی قائدین کا استقبال کیا۔
بعد ازاں دیالداس کلب حیدر آباد میں ورکرز کنونشن کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا۔ جس میں تلاوت کا شرف قاری جان محمد بروہی نے حاصل کیا۔ نعت شریف کا نذرانہ صدارتی ایوارڈ یافتہ نعت خواں آغا گوہر نے پیش کیا۔ محترم یونس القادری نے تمام مہمانوں کوخوش آمدید کہا۔ پنڈال میں حیدرآباد کے علاوہ ماتلی، دمبالو، ڈگری، میرواہ گورچانی، کوٹ غلام محمد، میرپور خاص سٹی، کھپرو، ٹنڈوآدم، شہداد پور، نواب شاہ، جیکب آباد، میروخان، لاڑکانہ، بھان سیدآباد، سیہون شریف، جامشورو اور کوٹری سے تحریکی ورکرز نے بھرپور شرکت کی۔
ورکرز کنونشن سے پہلا خطاب محترم قمر جاوید ملک نے کیا۔ انہوں نے سی ڈی ایکسچینج کے عظیم منصوبے کی اہمیت و افادیت اور ہدایات کے حوالے سے خطاب کیا۔ جبکہ مرکزی ناظم تنظیمات محترم احمد نواز انجم نے اپنے پرمغز خطاب میں کارکنان کی تیاری کیلئے جملہ تنظیمی احباب کو Tasks دیئے اور سی ڈی ایکسچینج، تنظیم سازی، رفاقت و رکنیت اور حلقہ درود کے قائم کرنے اور ان کی اہمیت و افادیت پر شیخ الاسلام کی ہدایات کی روشنی میں خطاب فرمایا۔
بعد ازاں صدارتی خطاب محترم نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے فرمایا۔ انہوں نے اپنے منفرد انداز میں خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے ماضی، حال اورمستقبل سمیت قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کا تذکرہ کیا۔ کارکنان کو اپنی ذمہ داریاں کما حقہ، سرانجام دینے کیلئے تلقین فرمائی۔
ورکرز کنونشن کے بعد عرفان القرآن کی تقریب رونمائی کا سیشن شروع ہوا۔ نقابت کے فرائض کراچی سے تشریف لائے ہوئے محمد فہیم اور ناظم حیدرآباد کامران پرویز القادری نے سرانجام دیئے۔ سال 07-2006ء میں تحریک کیلئے غیرمعمولی خدمات سرانجام دینے پر 13 افراد کو مرکز کی جانب سے خصوصی شیلڈز دی گئیں۔ ان میں حیدرآباد سے یونس القادری، ماتلی کے صدر حافظ محمد کاشف، دمبالو کے صدر انجینئر شبیر احمد کھول، ڈگری کے ناظم محمد طارق مصطفوی، نوابشاہ کے صدر ڈاکٹر محمد کاشف، شہداد پور کے صدر محمد رشید قریشی، ٹنڈوآدم کے ناظم محمد کاشف باوانی، بھان سیدآباد کے صدر حافظ ظریف احمد بگھیو، لاڑکانہ کے نائب صدر سید محمد حفیظ اللہ شاہ، شہداد کوٹ کے صدر دیدار سومرو جبکہ راقم سمیت لاڑکانہ کے ناظم عبدالعزیز شیخ اور میرو خان کے سرپرست سید غلام مصطفیٰ شاہ جیلانی شامل ہیں۔
بعدازاں حیدرآباد کی تنظیم کی جانب سے محترم شیخ زاہد فیاض، محترم احمد نواز انجم، محترم سید فرحت حسین شاہ، محترم قمر جاوید ملک، محترم سید قمرالزمان شاہ، محترم علامہ محمد شریف سعیدی، محترم سید غلام مصطفیٰ شاہ، محترم علامہ ظریف احمد بگھیو، محترم علامہ نعیم انور نعمانی، محترم قیصر اقبال قادری اور محترم اطہر جاوید صدیقی کو سندھی ٹوپی اور اجرم کے تحائف دیئے گئے۔
تقریب رونمائی سے پروفیسر ڈاکٹر امداد علی بروہی، علامہ محمد فاروق سومرو، قیصر اقبال قادری امیر تحریک کراچی، حافظ ظریف احمد بگھیو، علامہ نعیم انور نعمانی، سید قمرالزمان شاہ صدر زمیندار ایسوسی ایشن سندھ اور سید فرحت حسین شاہ سمیت نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض صاحب نے خطابات فرمائے۔