بنگلہ دیش : (محمد ابوالکلام)
منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش کے مرکزی دفتر کا افتتاح امیر تحریک صوفی میزان الرحمن اور جنرل سیکرٹری محمد ابوالکلام نے کیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ھدیٰ منیز دربار شریف کے پیر صاحب حضرت علامہ شاہ صوفی ولایت حسین القادری تھے، جبکہ دیگر احباب میں منہاج القرآن بنگلہ دیش کے صدر ڈاکٹر پروفیسر منیر احمد، یوتھ لیگ کے نائب صدرراشد، جنرل سیکرٹری ضیاء الرحمن، ناظم نشر واشاعت توحید اور دیگر ممبران و عہدیداران موجود تھے۔ افتتاحی تقریب کا آغاز مولانا ابو قیصر نے تلاوت کلام پاک سے کیا، محمد عبدالرحیم نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ افتتاحی کلمات علامہ شہید اللہ حسنی نے ادا کئے۔ ان کے بعد ضیاء الرحمن، سرج الدولہ، ابوالکلام، ڈاکٹر منیر احمد اور ولایت حسین قادری نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بعد ازاں منہاج القرآن بنگلہ دیش کے صدر ڈاکٹر پروفیسر منیر احمد اور امیر صوفی میزان الرحمن نے ا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن، قرآن کا راستہ ہے۔ جو قرآن سے محبت اور پیار کرتا ہے وہ کبھی دہشت گردی اور خون خرابہ نہیں کر سکتا۔ ہم خلوص نیت سے مصطفوی مشن کا کام کریں تو ہمیں دنیا میں عزت وسکون ملے گا اور آخرت میں نجات ملے گی۔
انڈیا : (MQI حیدرآباد)
منہاج القرآن انٹرنیشنل (حیدر آباد، انڈیا) اور جامع مسجد وزیر النساء دبیر پورہ میں اجتماعی مسنون اعتکاف 2012ء کا انعقاد کیا گیا جس میں 150 کے قریب معتکفین نے پورے شرعی احکام اور آداب کے ساتھ مسنون اعتکاف کی تکمیل کی۔ معتکفین کی روحانی ترقی کے ساتھ تعلیمی تربیت کے لئے مختلف مجالس وحلقوں کا انعقاد کیا گیا، ایک جامع نظام العمل کے تحت روزانہ کے معاملات کو منظم طریقہ سے انجام دیا گیا، بعد نماز تراویح مختلف علماء ومشائخ کے خطابات سے معتکفین نے بھرپور استفادہ کیا۔ سید آل مصطفی قادری الموسوی علی پاشا، مولانا حافظ سید شاہ مرتضیٰ علی صوفی، حافظ مولانا سید رضوان پاشا، مولانا شاہ محمد مصطفی شریف (صدر دائرۃ المعارف)، مولانا سید شاہ علی حسینی، مولانا سید اعظم علی صوفی (صدر کل جمعیۃ المشائخ)، مولانا حبیب موسیٰ الحسینی، مولانا محمد حامد حسین حسان فاروقی (امیر دعوت اسلامی)، حافظ وقاری مولانا عرفان علی قادری اور سید شاہ حیا ت اللہ قادری نے خطابات کئے۔ ہر روز نماز عصر کے بعد درس فقہ میں مولانا عبدالعزیز خان (مدرس مدرسۃ الامام انواراللہ) نے معتکفین کو ضروری دینی مسائل سے واقف کرایا۔ فکر آخرت کے سلسلہ کے تحت مفتی محمد نذیر خان نے آیا ت قرآنی کی روشنی میں مومنانہ صفات اور فلاح اخروی کے ضامن اوصاف بیان کئے۔ نماز تراویح میں حافظ وقاری محمد علیم الدین صدیقی اور محمد خلیل اللہ قادری نے مکمل قرآن پاک سنانے کی سعادت حاصل کی۔ معتکفین کو روزانہ عشاء کی نماز کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے اخلاقی وروحانی تربیت کے موضوع پر لیکچر دکھائے گئے۔ مسنون اعتکا ف کے جملہ انتظامات صدر منہاج القرآن حید رآباد سید عبدالرشید قادری ودیگر کارکنان منہاج القرآن کی نگرانی میں انجام دیئے گئے۔
فرانس : ( محمد علی رضا)
منہاج القرآن انٹرنیشنل (لاکورنیو، فرانس) کے مرکز پر مسجد مکہ مکرمہ کے محمد بن عبداللہ الداروز، امام مسجد درانسی شیخ حسن، شالگومی اور لاکورنیو کے ڈپٹی میئر Nadia Rezkalla، Murielle Tendron، Rasheed Maiza، اسلم ٹیمول اور Mandjourssa نے دورہ کیا۔ منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، صدر منہاج القرآن فرانس ملک شبیر احمد اعوان، سینئر نائب صدر چودھری محمد اشرف، جنرل سیکرٹری قاضی محمد ہارون اور ناظم مالیات حاجی محمد اسلم گھمن نے ان احباب کو مرکزکا وزٹ کرایا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تصانیف بطور تحفہ پیش کیں۔
٭ منہاج القرآن انٹرنیشنل(فرانس) کے مرکز لاکورنیو کی نئی عمارت کا افتتاح علامہ حافظ نذیر احمد خان نے کیا۔ اس موقع پر آپ کے ہمراہ امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری، صدر منہاج القرآن فرانس ملک شبیر احمد اعوان، سینئر نائب صدر چودھری محمد اشرف، جنرل سیکرٹری قاضی محمد ہارون، منہاج سکور فرانس کے صدر محمد نعیم چودھری، صدر منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن چودھری محمد اعظم، ناظم تدفین کمیٹی حاجی محمد یعقوب، نائب ناظم صوفی نیاز احمد اور ممبران ایگزیکٹو کونسل بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد صدیق نے حاصل کی، منہاج نعت کونسل فرانس نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ نقابت کے فرائض علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے ادا کئے۔ پروگرام میں مرکزی خطاب علامہ حافظ نذیر احمد خان اور علامہ حسن میر قادری نے کئے۔
یونان : (زیب الحسن قادری)
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن نے مورخہ 14 اگست 2012ء کو منہاج القرآن کمیونٹی سنٹر کے وسیع وعریض ہال میں عظیم الشان یوم آزادی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ سیمینار میں یونان بھی کی سماجی، مذہبی، سیاسی شخصیات، گریگ میڈیا اور محبان وطن کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اہم شخصیات جنہوں نے اس سیمینار میں شرکت کی ان میں سیکرٹری وزارت مذہبی امور یونان، صدر مسلم لیگ (ق) چودھری مدثر وڑائچ، صدر مسلم لیگ(ن) چودھری اعجاز، صدر PPP چودھری شبیر دھامہ، شاعر یونان الحاج بشیر احمد شاد، سماجی شخصیت موسیٰ خان، ڈاکٹر عبدالرزاق، ڈاکٹر ارشد محمود، ڈرامہ نگار اظہار انجم، نعیم مرزا، ارشد ملتانی، جنرل سیکرٹری کشمیر ویلفیئرسوسائٹی راجہ مجاہد جرال، سرپرست منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان ماسٹر محمد رفیق اعجاز، امیر علامہ شہباز احمد صدیقی، صدر مجلس شوریٰ اظہر محمود، صدر رانا وقار احمد، ناظم حاجی محمد شفیق اعوان، ناظم مالیات محمد یٰسین قادری، ناظم ویلفیئر عمران محمود، سینئر نائب صدر جاوید اقبال اعوان، نائب ناظم طارق شریف، ناظم تعلیمات عبدالجبار سلہری، ناظم دعوت محمد آصف قادری، ناظم لائبریری حاجی جاوید، منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن یونان کی پوری ٹیم صدر سید محمد جمیل شاہ، ناظم غلام مرتضیٰ قادری، چودھری محمد اسلم، مرزا محمد امجد جان، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر عادل شہزاد، ناظم ظفر اقبال اعوان، سمیرا امجد، اکاشا امجد، صحافی برادری سے ابراہیم فیض، ناصر جسوکی، طلعت حسین جعفری، یوسف چودھری، محبوب چیمہ، احسان اللہ خان اور ضیا ء الرحمن شامل تھے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت علامہ محمد نواز ہزاروی نے حاصل کی۔ سجاد حسین قادری نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجونواں نے قومی ترانہ پیش کیا۔ یونان کے مشہور سنگر ابراہیم فیض نے خوبصورت انداز میں ملی نغمہ پیش کیا، الحاج بشیر شاد نے اپنا کلام پیش کیا۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے سمیر امجد نے گریگ زبان میں تقریر کی۔ ناظم منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن یونان نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پاکستانی قوم کے نام پیغام پڑھ کر سنایا۔ سیکرٹری وزارت مذہبی امور یونان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے منہاج القرآن یونان کی ٹیم کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔
اٹلی : ( وقاص ارشد بٹ)
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریجویملیا مودنہ، اٹلی) کی ایگزیکٹو کا اجلاس کلچرل سنٹر کارپی میں منعقد ہوا جس کی صدارت حاجی اعجاز احمد خاں (صدر منہاج القرآن ریجوایملیا مودنہ) نے کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت شعبان حبیب ڈار نے حاصل کی، حاجی محمد طارق نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ اجلاس کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تمام شرکاء کی مشاورت سے طے پایا کہ مشن سے وابستہ ہر فرد اپنے گھر میں حلقات درود قائم کریں گے نیز ہر حلقہ کا نگران ان دوسرے لوگوں کے ساتھ ساتھ اپنے اخلاق کو بھی درست کرے اور عوام الناس کے لئے اس کا وجو د باعث رحمت بن جائے، کیونکہ منہاج القرآن کا مشن بھی یہی ہے کہ کارکن انسانیت کے لئے رحمت بن جائیں اس کا ہر ہر عمل لوگوں کو آسانیاں فراہم کرے۔ اجلاس میں دعوت وتربیت کے عمل کو تیز کرنے کے لئے ناظم دعوت وتربیت نے تربیتی کورس متعارف کرایا جس میں رفقاء کی اخلاقی اور مذہبی تربیت کی جائے گی۔ اجلاس کے اختتام پر علامہ سید غلام مصطفی مشہدی نے دعا کرائی۔
سپین : (نوید احمد اندلسی)
بارسلونا (سپین) میں عید الفطر کا مرکزی اجتماع منہاج القرآن انٹرنیشنل (سپین) کے زیراہتمام اسپورٹس ہال Raval میں منعقد ہوا جس میں ہزاروں افراد نے عید کی نماز ادا کی۔ نمازیوں کی کثیر تعداد کی وجہ سے طے شدہ شیڈول کے مطابق 3 جماعتیں کرائی گئیں۔ اجتماع میں سوشلسٹ پارٹی کے راہنماء Jose Maria Sala نے بطور مہمان شرکت کی۔ حافظ محمد عابد، حافظ محمد عمران علامہ خان محمد چشتی کی اقتداء میں نماز ادا کی گئی۔ اس پر مسرت موقع پر سوشلسٹ پارٹی کے رہنماءJose Maria Sala نے مسلمانان بارسلونا کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔ ان کے ہمراہ سوشلسٹ پارٹی کی امیگریشن کمیٹی کے سیکرٹری حافظ عبدالرزاق صادق، کاتالان فیڈریشن کے صدر طارق حفیظ عباسی اور سوشلسٹ پارٹی کے Eernesto Carrion بھی موجود تھے۔ منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چودھری اور نوید احمد اندلسی نے مسلمانوں کے تہوار میں آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ سال 2012ء میں مالی معاملات میں منہاج القرآن بارسلونا سے خصوصی تعاون کرنے پر غلام قمرالدین، محمد انیس، عادل اختر اور محمد ناصر کو اعزازی اسناد پیش کی گئیں۔ الحاج قاری عبدالرحمن اور طارق مہدی گجر کو بھی اعزازی سند پیش کی گئی۔ اسپورٹس ہال کے اندر انتظامی معاملات منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوانوں نے صدر یوتھ لیگ بلال یوسف کی قیادت میں احسن طریقہ سے سرانجام دیں۔