MES کے زیر اہتمام سالانہ 6 ویں فرید ملت سکالرشپ تقریب 2015ء کا انعقاد

منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام فرید ملت سکالرشپ کی 6 ویں سالانہ تقریب 10 ستمبر 2015 کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے صفہ ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے صدارت تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی، جبکہ امیر تحریک محترم صاحبزادہ فیض الرحمن درانی، ناظم اعلیٰ محترم خرم نوازگنڈاپور، محترم بریگیڈیئر (ر) محمد اقبال، محترم صاحبزادہ محمود فیضی، محترم خالد محمود سلطان، محترم شیخ محمد اسلم، محترم حاجی محمد حنیف نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب میں ملک بھر سے آئے ہوئے درجنوں سکولوں کے ہونہار پوزیشن ہولڈرز 120 بچوں میں 10 لاکھ روپے کے سکالر شپ تقسیم کیے گئے۔ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سکولوں کے اساتذہ کو بھی شیلڈز اور اسناد دی گئیں۔ بچوں نے ملی نغمے، ٹیبلو شو اور مختلف خاکے پیش کر کے اپنی تخلیقی اور تعمیری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور شرکائے تقریب نے انہیں والہانہ داد سے نوازا۔ بچوں اور ان کے والدین نے سستی اور معیاری تعلیم کی سہولتیں فراہم کرنے پر تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی معیاری، بامقصد اور سستی تعلیم کا واحد ادارہ ہے جس کے 630 سکولوں میں ڈیڑھ لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں اور جنہیں 10 ہزار سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ جدید علوم سے روشناس کروارہے ہیں۔ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی ڈاکٹر طاہرالقادری کے تعلیمی وژن کی روشنی میں آئمہ مساجد نہیں بلکہ اسلامک سکالر پیدا کررہی ہے۔ ایسے دور دراز علاقوں میں معیاری تعلیمی ادارے قائم کررہے ہیں جہاں مناسب فیس نہ ملنے کے ڈر سے بڑے بڑے کمرشل ایجوکیشن گروپ اپنی برانچز قائم نہیں کرتے۔ سیکنڈ ایئر تک پورے ملک میں یکساں نصاب اور تعلیم ہونی چاہیے۔ آج کا دانشور بولتا زیادہ، سوچتا کم ہے، لکھتا زیادہ اور پڑھتا کم ہے اور سوسائٹی پر اس کے اثرات بھی ویسے ہی ہیں۔ تعلیم مقدار میں بڑھ گئی مگر معیار میں کم ہو گئی۔ ایسی تعلیم کی ضرورت ہے جو قوم میں غیرت و حمیت کو پروان چڑھائے۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمہ اللہ علیہ کے اندر اخلاص اور عمل کا نور تھا جس کے ثمرات کروڑوں مسلمانوں کی آزادی کی صورت میں سامنے آئے۔

دھرنے کے دوران ہمارا کوئی سکول یا کالج ایک دن کیلئے بھی بند نہیں ہوا حالانکہ منہاج القرآن کے زیراہتمام کام کرنے والے سکولوں، کالجوں میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد بچے اور دس ہزار سے زائد اساتذہ ہیں۔ ظالم نظام کے خلاف ہماری جدوجہد میں پسے ہوئے طبقات نے شرکت کی۔ تعلیم کا مقصد ڈگریوں کے انبار لگانا نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت اور وطن کی سربلندی کیلئے اپنا حصہ ڈالنا ہے۔

آج سے 500 سال پہلے اساتذہ اور تعلیمی ادارے آج کی نسبت بہت کم تھے مگر آج ہمیں ڈھونڈنے سے بھی غزالی، بوعلی سینا، رازی اور مولانا روم نہیں ملتے کیونکہ آج درس و تدریس کا عمل دنیاوی مراعات سے منسلک ہو چکا ہے جبکہ پانچ سو سال قبل اور اس سے پہلے والے مسلمان انسانیت کی خدمت کے جذبہ سے علم حاصل کرتے اور تقسیم کرتے تھے۔ آج بھی اسی اخلاص اور تعلیم کے مصطفوی مقصد کی طرف لوٹنا ہو گا۔ جب سے اعلیٰ تعلیم کو بڑی نوکری اور بڑی مراعات کا ذریعہ بنایا گیا ہے تب سے انتشار اور بے چینی میں اضافہ ہوا ہے اور آج کی مہذب دنیا ایک جنگل کا منظر پیش کررہی ہے۔ آج بھی ہزاروں کتابیں لکھی جاتی ہیں جن کی عمر چند مہینے یا چند سالوں سے زیادہ نہیں ہوتی جبکہ ہم آج بھی امام غزالی، بوعلی سینا جیسے اسلاف کی کتب کے فخر سے حوالے دیتے ہیں اور انہیں اپنے مطالعے کا حصہ بناتے ہیں۔ امت مسلمہ کو اپنے شاندار ماضی کو واپس لانے کیلئے علم و تحقیق کی طرف لوٹنا ہو گا، اسلامی حکمران اپنی بڑی بڑی لائبریریوں اور کتب خانوں کے قیام کے ذریعے امت مسلمہ کی خدمت کررہے تھے اورآج ہم اس شخص کو لائبیریرین بناتے ہیں جو بیمار اور عمر رسیدہ ہوتا ہے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کا Android پر شیخ الاسلام کی کتب کی نئی App کا اجراء

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے 18 اگست 2015ء کو Android سسٹم کے لئے نئی App کے نام سے متعارف کروائی گئی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی سینکڑوں اردو، عربی، انگلش کتب موجود ہیں۔ یہ App گوگل پلے سٹور پر "Islamic Library by MQI"کے نام سے مفت ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب ہے۔

چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے App کا افتتاح فرمایا۔ اس موقع پر انہوں نے App کے ڈویلپر طیب خان رند اور اس کی ٹیم کی کاوشوں کو خوب سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ خدمت اسلام کے پیغام امن کے فروغ کا باعث بنے گی۔ یہ ایپ Blue Horn Technologies نے MIB کے تعاون سے رضاکارانہ طور پر ڈویلپ کی ہے۔ اس میں کتب کی ڈائون لوڈنگ اور مطالعہ کی سہولت دی گئی ہے اور صارفین کی سہولت کیلئے کتب کو کیٹیگریز میں پیش کیا گیا ہے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے عرفان القرآن کی اینڈرائڈ، ونڈوز اور ios پر App پہلے سے جاری کی جا چکی ہیں، جو گوگل پلے سٹور پر مفت ڈاؤنلوڈ کیلئے دستیاب ہیں۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر طاہرالقادری کے نام سے اینڈرائڈ سسٹم کے لئے ایک نئی App پر کام جاری ہے، جسے عنقریب صارفین کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

تحریک منہاج القرآن کی آفیشل ویب سائٹ کے عربی ورژن کا اجراء

منہاج انٹرنیٹ بیورو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر موجود تحریکی ویب سائٹس اور سافٹ ویئر بنانے والا شعبہ ہے، جو اس وقت تک 65 سے زیادہ ویب سائٹس اور 20 سے زیادہ سافٹ ویئر بنا چکا ہے۔ اس شعبہ کا ہدف شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پیغامِ امن و محبت اور تحریک منہاج القرآن کی کاوشوں کو دنیا بھر تک پہنچانا ہے، تاکہ اسلام بارے انتہاء پسندانہ شبہات کا ازالہ کیا جا سکے اور اسلام کا نکھرا ہوا حقیقی چہرہ دنیا کو دکھایا جا سکے۔ منہاج انٹرنیٹ بیورو کی ٹیم جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سائبر دنیا میں اپنا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔

اسی سلسلہ میں حال ہی میںمنہاج انٹرنیٹ بیورو، تحریک منہاج القرآن نے آفیشل ویب سائٹ www.minhaj.org کا نیا عربی ورژن www.minhaj.org/arabic لانچ کیا ہے۔ ویب سائٹ کا افتتاح مورخہ 7 اگست 2015 کو چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کیا اور منہاج انٹرنیٹ بیورو کی ٹیم کو اس عظیم کاوش پر خصوصی مبارکباد دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر MIB نے بتایا کہ عربی ویب سائٹ کو لانچ کرنے کا مقصد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام امن و محبت دیگر ممالک کی طرح عرب دنیا میں بھی عام کرنا ہے۔ جدید تکنیکی تقاضوں کے مطابق از سر نو ڈیزائن کردہ ویب سائٹ کا نیا ورژن نہ صرف دیکھنے میں دیدہ زیب ہے بلکہ اس میں صارفین کے لیے نئی سہولیات بھی متعارف کروائی گئی ہیں۔ نیا ڈیزائن responsive ہے، چنانچہ ویب سائٹ اب کسی بھی سائز کے سمارٹ فون اور ٹیبلٹ پر بہترین رزلٹ دیتی ہے۔ انگلش، اردو اور عربی زبان میں ڈویلپ کردہ ان ویب سائٹس کے نئے ورژن میں سرچ کیلئے گوگل کی طرز پہ بہترین فنکشن موجود ہے۔

اس ویب سائٹ کی خاص بات اس کے سرورق پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عربی کتب کی اشاعت ہے۔ علاوہ ازیں صارفین کو یہ سہولت بھی دی گئی ہے کہ وہ ویب سائٹ میں نئی شامل کی جانے والی خبروں سے فوری آگاہ ہونے کیلئے subscribe کرسکیں۔ اس صورت میں کسی بھی نیوز کے ویب سائٹ میں شامل ہونے کے فوری بعد وہ نیوز خودکار طریقے سے انہیں بذریعہ ای میل بھجوا دی جاتی ہے۔

تحریک منہاج القرآن سینٹرل پنجاب کے اضلاع کی تنظیم نو

گذشتہ ماہ نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات محترم محمد رفیق نجم نے سینٹرل پنجاب کے متعدد اضلاع کا دورہ کیا اور وہاں درج ذیل احباب کو تحریک منہاج القرآن کے امیر اور ناظم کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔

  1. نارووال: غلام سرور قادری (امیر) 0333.8895071، فیصل رفیق (ناظم) 0300.7772833
  2. شیخو پورہ: اظہر علی جٹ(امیر) 0300.4404279، خالد محمود منہاجین(ناظم) 0345.6343966
  3. گجرات: مرزا طارق بیگ(امیر) 0301.6218724، راجہ عبد الوحید(ناظم) 0300.9516591
  4. منڈی بہاؤ الدین: مختار احمد بدر (امیر) 0345.7560092، ظہور احمد بھٹی(ناظم) 0340.3874436
  5. حافظ آباد: ملک محمد سلطان (امیر) 0322.9778462، علامہ شبیر احمد قادری(ناظم)0321.7473608
  6. گوجرانوالہ: عمران علی ایڈووکیٹ (امیر) 0322.5565410، محمد راشد میر (ناظم) 0300.6463213
  7. پاکپتن: سید ابو داؤد شاہ (امیر) 0302.7246930، عقیل شہباز ایڈووکیٹ (ناظم) 0333.6948196
  8. ساہیوال:عامر وقاص طاہر (امیر) 0300.7539419، محمد حسن مکی (ناظم) 0300.3738554
  9. اوکاڑہ: محمد حفیظ قادری (امیر) 0300.6964952، فرید احمد(ناظم) 0342.6747351
  10. ٹوبہ ٹیک سنگھ: حاجی محمد لطیف (امیر) 0345.7617347، ارشاد چوہدری (ناظم)0332.7631800
  11. سمندری: سید اکرام الحق شاہ (امیر) 0344.5777550 ، پروفیسر محمد یوسف (ناظم) 0300.7256141
  12. جڑانوالہ: محمد خلیل خان(امیر) 0300.7631066، محمد اشرف قادری (ناظم) 0336.6660299
  13. ننکانہ صاحب: امجد علی قادری (امیر) 0345.6289156، حافظ خالد محمود کاہلوں (ناظم)0333.4572415

ضلع کوآرڈینیٹرز:

  1. چوہدری محمد اقبال( ضلع قصور) 0321.4812222
  2. چوہدری محمد اکرم (ضلع گجرات) 0333.8405659
  3. سید محمود الحسن جعفری(حافظ آباد) 0333.8124979

گوشہ درود

امت مسلمہ کا حضور نبی کریم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جو رشتہ غلامی اور تعلق حبی و عشقی کمزور ہوتا جارہا تھا اسے پھر سے مضبوط و مستحکم کرنے اور نسبتِ محمدی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مزید پختہ کرنے کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرکز منہاج القرآن پر دسمبر2005ء میں گوشہ درود قائم کیا جہاں فرض نماز کے اوقات کے علاوہ 24 گھنٹے درود و سلام اور قرآن مجید کی تلاوت کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ مرکزی گوشہ درود اور اس کے تحت چلنے والے حلقات درود و فکر کے ذریعے ماہ اگست2015ء میں68کروڑ 44لاکھ 43ہزار 301مرتبہ درود پاک پڑھا گیا( اور ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقدہ 5اگست2015بمقام صفہ ہال) میں آقا کریم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کیا گیا اب تک 1کھرب 6 ارب 27 کروڑ 9 لاکھ 76ہزار 771 مرتبہ درود پاک حضور تاجدار کائنات صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلمکی بارگاہ میں پیش کیا گیا ہے۔ گوشہ درود میں ہر دس دن کے بعد افراد گوشہ نشینی کے لئے تشریف لاتے ہیں۔ وہ احباب نفلی اعتکاف کی نیت سے آتے ہیں اور انہیں نفلی روزہ بھی رکھوایا جاتا ہے۔ ماہ جولائی 2015ء میں جو خوش نصیب گوشئہ نشین ہو ئے ان کے اسمائے گرامی درج ذیل ہیں

غلام فرید عاجز،محمد صادق،محمدعثمان ،غلام فرید،محمد طلحہ شاہد،بلال مقصوم ،حافظ محمد حنان،غلام یسین ،محمد عمر دارز،محمد یار،غلام مرتضیٰ حیدر مصطفی،محمد عمر اسحاق،محمد ناظم،محمد عدنان اشرفی،محمد شفیق،محمد حنیف،طارق فاروق،محمد اسجد

نوٹ: گوشہ درود میں گوشہ نشینی کے لئے آنے کے خواہشمند احباب درج ذیل نمبرز پر رابطہ کرسکتے ہیں:

سید مشرف علی شاہ سربراہ گوشئہ درود 0334.2624263

وحید شریف(منتظم گوشئہ درود)0346.5924247

علامہ محمد لطیف مدنی کوآرڈینٹر0300.4210023 آفس نمبر042.35179463