چیچہ وطنی
مورخہ 17 فروری کو ویمن لیگ چیچہ وطنی نے محفل میلاد کا انعقاد کیا۔ جس میں علاقہ بھر سے سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ نقابت کے فرائض محترمہ اقراء نے سرانجام دیئے۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت سے ہوا اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ بے کس پناہ میں مدح سرائی کی گئی۔ MWL کی رہنما محترمہ سدرہ کرامت نے خطاب کیا اور خواتین کو بیداری شعور کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تشریف آوری سے جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے۔ انسانیت کو ہدایت و رہنمائی کی روشنی نصیب ہوئی۔ انسانیت کو عزت و مرتبہ عطا کیا گیا اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ میں مثالی اسلامی ریاست قائم کرکے قیامت تک کے لئے انسانیت کو رہنمائی فراہم کردی۔
امت مسلمہ کا زوال عروج میں فقط اسی صورت میں بدل سکتا ہے۔ جب ہم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنا رشتہ محبت استوار کریں اور ان کی اتباع و پیروی کرتے ہوئے معاشرے سے ظلم، ناانصافی، جھوٹ، بددیانتی، لوٹ مار اور استحصال کا خاتمہ کر ڈالیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ملتان آمد پر چیچہ وطنی کی خواتین نے بھرپور جوش و جذبہ کا مظاہرہ کیا اور سپورٹس گراؤنڈ ملتان میں علاقہ بھر سے بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروائی۔ دعا پر اختتام ہوا۔
ویمن لیگ کے وزٹس
مورخہ 22 فروری کو ملتان سپورٹس گراؤنڈ میں عظیم الشان عوامی جلسہ منعقد ہوا۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کی اور ملک و قوم کے لئے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور حضور شیخ الاسلام کی سربراہی و قیادت میں پاکستان میں عوام کے حقوق کی بحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم صمیم کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان محترمہ سدرہ کرامت علی، محترمہ شاکرہ چوہدری اور محترمہ افنان بابر نے بطور نگران ملتان اور جنوبی پنجاب کی ذمہ داری سنبھالی۔ محترمہ سدرہ کرامت اور محترمہ افنان بابر نے مورخہ 10 فروری سے فیلڈ ورک کا آغاز کیا اور 10 فروری کو تحصیل بہاولپور میں ایک عظیم الشان محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں 2000 خواتین نے شرکت کی۔ محترمہ سدرہ کرامت نے خواتین کو بیداری شعور کو پیغام دیا اور جلسے میں بھرپور شرکت کی دعوت دی۔
ملتان آرٹس کونسل میں 10 فروری کو عظیم الشان محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں محترمہ افنان بابر نے لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ کے موضوع پر خطاب کیا اور پاکستان میں نظام مصطفوی کے نفاذ کے لئے خواتین کو اپنا کردار ادا کرنے کے لئے Motivate کیا اور ملتان میں شیخ الاسلام کی آمد کے مقاصد بتائے اور جلسے میں شرکت کے لئے دعوت دی۔
محترمہ سدرہ کرامت نے چیچہ وطنی، کسووال اور خانیوال کی ویمن لیگ کی کارکنان سے عوامی جلسے کے حوالے سے میٹنگ کی اور ٹارگٹس اور ذرائع دعوت واضح کئے۔ محترمہ افنان بابر نے دنیا پور، جہانیاں، لودھراں اور ملتان کی ویمن لیگ کارکنان کے ساتھ میٹنگ کی اور عوامی جلسے میں عوام الناس کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے Motivation دی۔ مورخہ 14 فروری سے محترمہ سدرہ کرامت اور محترمہ افنان نے جنوبی پنجاب کے ڈی جی خان ڈویژن اور بہاولپور ڈویژن کے وزٹس کا آغاز کیا اور بہاولپور، رحیم یار خان، خانپور، ڈی جی خان، جام پور، داجل، فاضل پور، لیہ، چوک اعظم، چوبارہ، فتح پور کی ویمن لیگ کارکنان سے ملاقات کی۔ شیخ الاسلام کی ملتان آمد کے مقاصد اور جلسہ عام میں خواتین کی بھرپور شرکت کے حوالے سے بریف کیا۔ جس پر تمام کارکنان نے اپنے عظیم قائد کی ملتان آمد پر بھرپور جوش و جذبہ کا اظہار کیا اور عزم مصمم کیا کہ اپنے عظیم قائد کی سربراہی میں ملک پاکستان سے ظلم، ناانصافی، کرپشن اور حقوق کے استحصال کے خاتمہ کے لئے اپنے جسم میں لہو کے آخری قطرے کی موجودگی تک لڑیں گی اور ملک میں امن و محبت، عدل و انصاف، اعتدال اور بھائی چارے کے قیام کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گی اور ملتان جلسے میں خواتین کی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں گی۔
بعد ازاں ملتان میں ڈور ٹو ڈور مہم کا آغاز کیا گیا جس کی نگرانی محترمہ سدرہ کرامت اور محترمہ ہما اسماعیل نے کی۔ جس کے تحت ملتان شہر میں ویمن لیگ ملتان کی ذمہ داران نے گھر گھر جاکر خواتین کو جلسے کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ملتان میں کارنر میٹنگز، محافل میلاد اور ویڈیو پوائنٹس کی نگرانی محترمہ افنان بابر اور محترمہ مدیحہ نے کی جس میں خواتین کو ملک پاکستان کے حالات کو درست کرنے کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور بیداری شعور کا پیغام دیا گیا۔ ان تمام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ctivities میں ملتان ٹیم کے علاوہ تمام تحصیلات کی ٹیم نے بھرپور محنت کی۔ اپنے عظیم قائد کے پیغام کو گھر گھر پہنچایا اور اس کے نتیجے میں 22 فروری کے جلسہ عام میں جنوبی پنجاب کی ہزاروں خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ شیخ الاسلام کا پیغام سنا اور عزم کیا کہ شیخ الاسلام کی قیادت میں مصطفوی انقلاب کے لئے اپنا تن، من دھن لٹانے سے بھی گریز نہیں کریں گی۔
محفل میلاد۔ بہاولپور
مورخہ 10 فروری کو بہاولپور میں عظیم الشان محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا جس کا انعقاد پنجاب کالج بہاولپور کی گراؤنڈ میں ہوا اور علاقہ بھر سے تقریباً 1500 خواتین نے شرکت کی۔ نقابت کے فرائض محترمہ ام کلثوم ناظمہ MWL بہاولپور نے ادا کئے۔ تلاوت کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے گئے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکن محترمہ سدرہ کرامت نے خصوصی شرکت کی۔ مختلف مسالک اور طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین نے اس موقع پر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت اور آپ کی اتباع و پیروی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
بعد ازاں محترمہ سدرہ کرامت نے اپنے خصوصی خطاب میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بطور رحمۃ للعالمین کے موضوع پر خطاب کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پیغام کو خواتین تک پہنچایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو دین لے کر آئے وہ دین رحمت ہے جو محبت، بھائی چارے، امن، اعتدال، عدل و انصاف، رواداری اور مساوات کا پیغام دیتا ہے جبکہ ہمارا آج کا معاشرہ ان تعلیمات کے برعکس تصویر پیش کررہا ہے۔ لہذا ہمیں معاشرے میں اجتماعی اصلاح کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ جیسا تاریخ اسلام میں صحابیات و ازواج مطہرات نے ادا کیا اور جس کے قیام کے لئے آج کے دور میں اس صدی کی تجدیدی تحریک کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جدوجہد کررہے ہیں اور عوام کے حقوق کی بحالی کی پرامن کاوشوں میں دن رات مصروف عمل ہیں۔ لہذا وقت کا تقاضا ہے کہ ہم ان کی قیادت میں ان پرامن کاوشوں میں شریک ہوں اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ سرانجام دیں۔ آخر میں انہوں نے خواتین کو شیخ الاسلام کی ملتان آمد کے بارے میں آگاہ کیا اور جلسے میں شرکت کی بھرپور دعوت دی۔ جسے تمام مسالک سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بخوشی قبول کیا۔
فیصل آباد
مرکزی نگران محترمہ ساجدہ صادق نائب ناظمہ ویمن لیگ نے جلسہ فیصل آباد کی تیاریوں کے سلسلہ میں مورخہ 6 فروری سے مورخہ 10 فروری کو فیصل آباد ڈویژن کے تمام اضلاع کا تفصیلاً دورہ کیا۔ ورکرز کنونشن کے ذریعے کارکنان کو جلسہ کے ٹارگٹس دیئے گئے اور ٹارگٹس کے حصول کے لئے مختلف پروجیکٹس اور پروگرامز، کارنر میٹنگ اور Door to Door مہم کے طریقہ کار کو استعمال کرنے کا کہا گیا۔ مورخہ 17 فروری کو دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں جلسہ میں ہزاروں خواتین نے شرکت کی۔ جلسہ کے آغاز میں تلاوت اور نعت کے بعد مختلف ترانے لگاکر عوام الناس کے جوش کو بڑھایا گیا۔ انقلابی قائد شیخ الاسلام کا پرجوش استقبال ہوا اس موقع پر جامعہ نوریہ رضویہ کے طالب علموں نے یونیفارم میں سلامی پیش کی اور چھوٹی بچیوں نے ہرے اور سفید کپڑوں میں پھولوں سے استقبال کیا۔ بعد ازاں شیخ الاسلام نے اپنے خطاب میں عوام الناس کو ان کے آئینی اور قانونی حقوق آرٹیکلز نمبر38 کے بارے میں آگاہ کیا اور اس ظالمانہ نظام میں اگر کوئی تبدیلی آئی تو انتخاب میں حصہ لیا جائے گا اور اگر تبدیلی نہ آئی تو انقلاب کے لئے تیار ہونا ہوگا۔
دورہ جات ضلع بھکر و اوکاڑہ
مورخہ 20 فروری کو مرکزی نائب ناظمہ محترمہ ساجدہ صادق نے جلسہ ملتان کے سلسلہ میں ضلع اوکاڑہ اور ضلع بھکر کی تمام تحصیلات کا وزٹ کیا۔ ویمن لیگ کی کارکنان کو بھرپور Motivation دے کر ملتان کے جلسہ کے لئے تیاری کرنے کا کہا گیا اور خواتین کی کثیر تعداد کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے تنظیمات کو ٹارگٹس بھی دیئے گئے۔
منہاج کالج برائے خواتین
رپورٹ : صوفیہ ہاشمی
مورخہ 9 فروری 2013ء بروز ہفتہ منہاج کالج برائے خواتین میں بزم منہاج کے زیر اہتمام عظیم الشان سالانہ محفل پاک کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی لخت جگر محترمہ باجی قرۃ العین فاطمہ اور محترمہ فضہ باجی، محترمہ درہ باجی اور ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن کی والدہ محترمہ نے خصوصی شرکت کی۔ محفل پاک کا باقاعدہ آغاز کلام ربانی اور نعت رسول مقبول سے ہوا۔ محفل کے اختتام پر محترمہ باجی قرۃ العین فاطمہ صاحبہ نے طالبات سے شیخ الاسلام کا آج دنیا میں اور آقا علیہ السلام کی بارگاہ میں جو روحانی مقام و مرتبہ ہے اس پر خصوصی گفتگو فرمائی۔ آخر میں آپ نے نعت پڑھنے والی اور لانگ مارچ پر جانے والی تمام طالبات کی حوصلہ افزائی فرمائی۔ محفل کا اختتام محترمہ قرۃ العین باجی کی دعا پر ہوا۔
19 فروری قائد ڈے
مورخہ 19 فروری 2013ء بروز منگل منہاج کالج برائے خواتین میں قائد ڈے کے موقع پر بزم منہاج اور طالبات کی طرف سے 162 پاؤنڈ کیک کا اہتمام کیا گیا۔ اس کا مقصد یہ تھا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو اللہ پاک مزید درازی عمر عطا فرمائے اور وہ اپنے کارکنان کے درمیان زندہ و جاوید رہیں۔ اس تقریب میں باجی جان قرۃ العین فاطمہ اور باجی جان فضہ نے خصوصی شرکت کی۔ اس تقریب کا اختتام باجی جان کے کیک کاٹنے اور تحریک منہاج القرآن اور بانی تحریک منہاج القرآن اور طالبات کے لئے خصوصی دعا پر ہوا۔
اٹلی کی خواتین کی عوامی استقبال اور لانگ مارچ میں شرکت
پاکستان میں تبدیلی کے خواہاں صرف اور صرف پاکستانی ہی ہیں بلکہ پاکستان سے وابستہ دوسرے لوگ جو کسی دوسرے ملک کے باسی ہوچکے ہیں لیکن ان کے دل ابھی بھی پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ وہ بھی ملک پاکستان میں انقلاب کی امید لے کر مورخہ 4 دسمبر کو اٹلی سے تشریف لائے۔ جس میں خصوصی شرکت محترمہ مسز محمد علی بھاگت، محترمہ نائلہ اشفاق، محترمہ کرن ارشاد، محترمہ عائشہ علی، محترمہ حفصہ علی، نصرت پروین، محترمہ بینظیر، سندس اور گلزار، اقراء نے کی۔ انہوں نے نہ صرف عوامی استقبال میں شرکت کی بلکہ عوامی دھرنے میں بھی شرکت کرکے یہ ثابت کردیا کہ وہ کسی طور پر پاکستانیوں سے علیحدہ نہیں ہیں۔
تنظیم نو۔ منڈی بہاؤالدین
گذشتہ ماہ سیدہ صفیہ بیگم کے گھر نئی تنظیم سازی کی گئی جس میں خصوصی شرکت نائب صدر منہاج القرآن ویمن لیگ اٹلی مسز محمد علی بھاگت نے فرمائی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد نعت رسول مقبول پڑھی گئی۔ جس کا شرف حافظہ ام کلثوم نے حاصل کیا۔ اس کے بعد نئی تنظیم سازی کی گئی جس میں ممبران کو عہدے دیئے گئے۔ جس میں ویمن لیگ کی صدر اول سیدہ صفیہ بیگم، نائب صدر دوم حافظہ ام کلثوم اور نائب صدر سوم ہیلتھ ورکر محترمہ رضیہ بیگم کو بنایا گیا۔ ویمن لیگ کی ناظمہ اول مسز نصرت فیض اور نائب ناظمہ دوم عتیقہ کنول ناظمہ نشرو اشاعت محترمہ سدرہ عباس ناظمہ دعوت و تربیت محترمہ نادیہ کو بنایا گیا۔ اس کے بعد اجلاس میں سسٹر لیگ کا قیام بھی عمل میں آیا۔ سسٹر لیگ کی ناظمہ اول مسز شبانہ نوید نائب ناظمہ دوم محترمہ ماریہ عندلیب کو منتخب کیا گیا۔ سسٹر لیگ کی ممبران میں جو اراکین شامل ہوئیں ان میں فروا خالد، مہوش قادر، سحرش قادر، عتقیہ کنول، روبینہ کوثر، شہر بانو، فرخ حناء، زونیرہ شبیر، آمنہ احسن، آمنہ بشیر، مریم بشیر، ہادیہ فیض، سمعیہ فیض، صائمہ اعجاز، رافعہ قمر، حفصہ، رخشندہ نورین، کلثوم نذیر، انشاء ظفر، ام فروہ ہیں۔ اس کے بعد تنظیم نو کے اجلاس میں کچھ ایگزیکٹو ممبر بھی چنی گئیں جن میں فرزانہ احسن، رسولاں بی بی، زاہرہ بتول، شمسہ کنول، عفت بتول، رخسانہ بیگم اور محترمہ بشریٰ بیگم، صغراں بی بی، کلثوم بی بی اور کنیز بی بی نے شرکت کی۔
اس تنظیم نو میں شامل تمام شرکاء نے شیخ الاسلام کے مشن مصطفوی سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل ذمہ داری اور ایمانداری کے ساتھ بھرپور ساتھ دیں گی اور اس مشن کو آگے تک لے کر جائیں گی۔