معاشی تنگدستی سے نجات کا وظیفہ: يَا شَکُوْرُ
فوائد و تاثیرات
یہ اسم پاک بے شمار خیر و برکت کا باعث ہے۔ اس کے وظیفے سے انسان کے اندر اللہ کی نعمتوں اور والدین کے احسانات کا شکر بجا لانے کی ہدایت نصیب ہوتی ہے اور اسے اعمال صالحہ کی بجاآوری کی توفیق ملتی ہے۔
علاوہ ازیں معاشی تنگدستی سے نجات ملتی ہے اور 40 روز تک متواتر اس کا معمول اپنانے سے دل، جسم اور آنکھوں کی بیماری سے شفایابی ہوتی ہے۔ نظر تیز ہو جاتی ہے۔
عام معمول
اوّل و آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔
ز اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔
وظیفہ برائے حصولِ علم و حکمت: یَا عَلِیُّ
فوائد و تاثیرات
اس وظیفے سے درجات بلند ہوتے ہیں کہ انسان دنیا کے سامنے ذلیل و رسوا ہونے سے بچ جاتا ہے اور اسے علم و حکمت کی معرفت نصیب ہوتی ہے۔ یہ وظیفہ بالخصوص مشائخ، علماء اور طلباء کے لئے اسرار و انوار کا باعث ہے اور اس کے ساتھ اسم ’’العلیم‘‘ ملانے سے یہ عظیم ذکر بن جاتا ہے۔ جیسے یَا عَلِیُّ یَا عَلِیْمُ
عام معمول
اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔
ز اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔
(دکتور محمد طاهرالقادری، الفيوضات المحمدية، ص: 302)