ظاہری و باطنی امراض کا وظیفۂ شفاء
ظاہری و باطنی جملہ امراض اور تکالیف کے ازالے کیلئے درج ذیل آیات کا وظیفہ نہایت مؤثر، مفید اورکثیر برکات کا باعث ہے:
- وَ يَشْفِ صُدُوْرَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِيْنَO(التوبة، 9: 14)
- وَ شِفَآءٌ لِّمَا فِی الصُّدُوْرِ. (يونس، 10: 57)
- فِيْهِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِ. (النحل، 16: 69)
- وَ نُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا هُوَ شِفَآءٌ وَّ رَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِيْنَ. (الاسراء، 17: 82)
- وَ اِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِيْنِO (الشعراء، 26: 80)
- قُلْ هُوَ لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا هُدًی وَّ شِفَآءٌ. (فصلت، 41: 44)
- ان چھ (6) آیات کو ترتیب سے اکٹھا پڑھیں یہ ایک وظیفہ تصور ہو گا۔
- اسے 3 بار، 7 بار یا 11 بار پڑھ کر صبح و شام مریض پر دم کریں ۔ .پانی دم کر کے پئیں/ پلائیں ۔
- حسب ضرورت پانی دم کر کے غسل بھی کر سکتے ہیں۔
- اوّل و آخر 11 ، 11 مرتبہ درود شریف پڑھیں تو مزید برکت ہو گی۔
- اگر تکلیف زیادہ طویل اور پریشان کن ہو تو یہ وظیفہ 40 مرتبہ پڑھ کر دم کریں۔
- یہ وظیفہ حسب ضرورت 7 دن، 11 دن یا 40 دن بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔
دشمن کے شر سے محفوظ رہنے کا وظیفہ دفعِ شرِ اعداء
دشمن کے شر سے محفوظ رہنے، اس کی تدبیروں کو ناکام کرنے اور حملہ آور کے شر و نقصان سے بچنے کے لئے اس سورت کا وظیفہ نہایت مفید اور موثر ہے:
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِO اَلَمْ تَرَ کَيْفَ فَعَلَ رَبُّکَ بِاَصْحٰبِ الْفِيْلِO اَلَمْ يَجْعَلْ کَيْدَهُمْ فِيْ تَضْلِيْلٍO وَّ اَرْسَلَ عَلَيْهِمْ طَيْرًا اَبَابِيْلَO تَرْمِيْھِمْ بِحِجَارَۃٍ مِّنْ سِجِّيْلٍO فَجَعَلَهُمْ کَعَصْفٍ مَّاْکُوْلٍO
- یہ وظیفہ 11 بار، 40 بار یا حسب ضرورت 100 بار پڑھیں۔
- اوّل و آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف اور 11، 11 مرتبہ استغفار پڑھیں۔
- اس وظیفہ کا بہتر وقت بعداز نماز فجر طلوع آفتاب سے پہلے اور بعد نمازِ عصر غروبِ آفتاب سے پہلے کا ہے۔
- اس وظیفہ کو 7 دن، 11 دن، 40 دن یا حسب ضرورت جاری رکھیں۔
- اگر گیارہ یا چالیس بار پڑھتے ہوئے آخری بار پڑھنے لگیں تو آخری آیت ’’فَجَعَلَهُمْ کَعَصْفٍ مَّاْکُوْلٍ‘‘کی 100 بار ایک تسبیح کر لیں تو اس کی تاثیر مزید زیادہ ہو گی۔ ان شاء اﷲ دشمن سے نقصان پہنچانے کی توفیق سلب ہو جائے گی۔
(شيخ الاسلام دکتور محمد طاهرالقادری، الفيوضات المحمدية، ص 329، 330)