{جسم کے کسی خاص حصہ میں درد کے لئے وظائف}
پہلا وظیفہ: اگر جسم کے کسی خاص حصے میں درد ہو تو دایاں ہاتھ اس جگہ رکھ کر یہ وظیفہ کیا جائے:
اَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمo بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِo {قُلْ هُوَ اﷲُ اَحَدٌo اَﷲُ الصَّمَدُo لَمْ يَلِدْ وَ لَمْ يُوْلَدْo وَ لَمْ يَکُنْ لَّهُ کُفُوًا اَحَدٌo}
(الاخلاص)
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِo {قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِo مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَo وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَo وَ مِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِo وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَo}
(الفلق)
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِo {قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِo مَلِکِ النَّاسِo اِلٰهِ النَّاسِo مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِo الَّذِيْ يُوَسْوِسُ فِيْ صُدُوْرِ النَّاسِo مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِo}
(الناس)
- یہ وظیفہ 3 بار، 7 بار یا 11 بار پڑھ کر دم کریں۔
- پانی دم کر کے پئیں / پلائیں۔
- اوّل و آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ اگر تکلیف زیادہ طویل اور پریشان کن ہو تو 40 مرتبہ پڑھ کر دم کریں۔
یہ وظیفہ حسب ضرورت جاری رکھیں۔
دوسرا وظیفہ: یہ وظیفہ بھی کسی خاص جگہ درد اور تکلیف کو رفع کرنے کے لئے مفید اور مؤثر ہے:
بِسْمِ اﷲِ، اَعُوْذُ بِعِزَّةِ اﷲِ وَ قُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا اَجِدُ مِنْ وَجْعٍ هٰذَا.
(سنن ترمذی، 4: 543، رقم: 3588، عن انس)
- یہ وظیفہ 3 بار، 7 بار یا 11 بار پڑھ کر دم کریں۔
- پانی دم کر کے پئیں / پلائیں۔
- اوّل و آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔
- اگر تکلیف زیادہ طویل اور پریشان کن ہو تو 40 مرتبہ پڑھ کر دم کریں۔
یہ وظیفہ حسب ضرورت جاری رکھیں۔
تیسرا وظیفہ: اگر کسی قسم کی جسمانی تکلیف اور پریشانی ہو تو دائیں ہاتھ سے اس جگہ کو مس کرکے درج ذیل وظیفہ پڑھ کر دم کیا جائے:
اَللّٰهُمَّ رَبَّ النَّاسِ اَذْهِبِ الْبَاسَ اَشْفِهِ وَ اَنْتَ الشَّافِی لَا شِفَاءَ اِلَّا شِفَاؤُکَ شِفَاءً لَّا يُغَادِرُ سَقَمًا.
(بخاری، الصحيح، 5: 2168، رقم: 5411، عن عائشة)
- یہ وظیفہ 3 بار، 7 بار یا 11 بار پڑھ کر دم کریں۔
- پانی دم کر کے پئیں / پلائیں۔
- اگر تکلیف زیادہ طویل اور پریشان کن ہو تو 40 مرتبہ پڑھ کر دم کریں۔
یہ وظیفہ حسب ضرورت جاری رکھیں۔