بحمدللہ تعالیٰ ہمارے ایمان کی بنیاد اس عقیدے پر استوار ہے کہ ہماری انفرادی اور اجتماعی بقاء و سلامتی کا راز محبت و غلامی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں مضمر ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت ہی اصل ایمان ہے جس کا تقاضا یہ ہے کہ آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کا ہر سو پرچار کیا جائے۔ عظیم عالمی تحریک، منہاج القرآن کا یہ امتیاز حاصل ہے کہ یہ اپنے قیام سے ہی امت مسلمہ کے اندر یہ شعور اجاگر کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ دنیا و آخرت کی کامیابی آقا دو جہاں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دامن رحمت سے وابستہ ہوجانے میں ہے۔ اس عظیم تحریک کا ہر کارکن اور رفیق سال بھر ہر لمحہ اس احسن عمل کی انجام دہی میں مصروف رہتا ہے لیکن جب ماہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد ہوتی ہے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مقدسہ اور تعلیمات عظمیٰ کے ساتھ عقیدت و محبت کا یہ اظہار اپنی انتہائوں کو چھونے لگتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تحریک منہاج القرآن آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی محبت کے اظہار اور لاکھوں کروڑوں دلوں کو اس محبت کی چنگاری سے بہرہ ور کرنے کے لیے ماہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نہایت ہی منظم انداز میں بڑے ذوق و محبت کے ساتھ مناتی ہے۔ کم و بیش ہر تحصیل میں ہزاروں خواتین شرکاء پر مشتمل محافل سالانہ پروگرامز کی صورت میں منعقد کی جاتی ہیں۔ یونین کونسلز، یونٹس اور ہزاروں گھرو ںمیں بھی محافل انعقاد پذیر ہوتی ہیں۔
امسال ماہ ربیع الاول میں منہاج القرآن ویمن لیگ نے خواتین کو سیرت الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مختلف پہلوئوں سے روشناس کروانے، عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فروغ اور میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے باطل عقائد کے رد کے لیے ملک بھر میں تقریباً 3000 محافل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔ الحمدللہ امسال منہاج القرآن ویمن لیگ نے نہایت منظم انداز میں ماہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ان محافل کا انعقاد کیا۔ زون وائز منعقدہ محافل میلاد النبی کی رپورٹ درج ذیل ہے:
لاہور زون
لاہور زون میں 500 محافل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جن میں 35 محافل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں مرکزی معلمات محترمہ انیلا الیاس، محترمہ نورین علوی، محترمہ ادیبہ شہزادی اور محترمہ اقراء مبین نے شرکت کرتے ہوئے خصوصی خطاب کئے۔
مذکورہ محافل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کو اس فکر کی دعوت دی گئی کہ بحیثیت مسلمان ہمارے ایمان کا مرکز و محور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات ہونی چاہئے یہی ہماری اخروی و دنیوی فلاح کا باعث ہے۔
سینٹرل پنجاب
لاہور زون کے بعد صوبہ پنجاب کا اہم زون سینٹرل پنجاب ہے سینٹرل پنجاب کے 14 اضلاع اور 80 تحصیلات میں تحصیلی تنظیمات نے تقریباً 1200 محافل میلاد کا انعقاد کیا جن میں تقریباً 30 محافل میں مرکزی معلمات نے خصوصی خطاب کیے۔ ان میں پاکتپن میں محترمہ فرح ناز (صدر منہاج القرآن ویمن لیگ) ، دیپالپور اور مریدکے میں محترمہ سدرہ کرامت (ناظمہ ویمن لیگ) اور منڈی بہائوالدین، علی پور چٹھہ، ڈسکہ، کنجاہ، شیخوپورہ، کامونکی، سید والا، چیچہ وطنی، احمد پور سیال، منڈی شاہ جیونہ اور فیصل آباد میں محترمہ انیلا الیاس ڈوگر (مرکزی ناظمہ دعوت و تربیت)، گوجرانوالہ اور شور کوٹ میں محترمہ صائمہ نور (مرکزی کوآرڈینیٹر کورسز) جبکہ علی پور چٹھہ، خانقاہ ڈوگراں میں محترمہ ادیبہ شہزادی (زونل ناظمہ جنوبی پنجاب)، سید والا میں ایک دوسرے پروگرام میں محترمہ کلثوم قمر، منڈی بہائوالدین، سیالکوٹ اور چیچہ وطنی میں محترمہ عائشہ شبیر (سینئر رہنما ویمن لیگ)، فاروق آباد میں محترمہ نوری علوی، جلال پور جٹاں میں محترمہ سحر عنبرین اور احمد پور سیال میں محترمہ اقراء مبین، ضلع فیصل آباد کی تحصیلات میں محترمہ کلثوم ہدایت نے میلاد ریلیز اور جلسہ جات کا انعقاد کیا۔ گوجرانوالہ میں نائب صدر ویمن لیگ محترمہ راضیہ نوید، شیخوپورہ میں محترمہ عائشہ مبشر، ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیلات میں محترمہ حافظہ سرفراز، ضلع اوکاڑہ میں محترمہ زریں قادری نے خطابات کئے۔ مذکورہ معلمات نے اپنے خطابات میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کو اپنے عمل کردار میں ڈھالنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بحیثیت مسلمان ایمان ہماری بقا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عشق میں پوشیدہ ہے۔ اب یہ ہمارا فرض ہے کہ اپنی زندگیوں کو عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منور کریں۔
شمالی پنجاب
شمالی پنجاب میں الحمدللہ تقریباً 700 محافل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جن میں مرکزی معلمات میں اسلام آباد اور سرگودھا میں محترمہ فرح ناز، چکوال میں محترمہ سدرہ کرامت، جہلم میں محترمہ عائشہ شبیر، پنڈدادنخان میں محترمہ ادیبہ شہزادی اور صائمہ نور نے خطابات کیے۔ ان محافل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خصوصیت یہ تھی کہ ان کے ذریعے بڑی تعداد میں نئی خواتین تحریک منہاج القرآن کی فکر سے روشناس ہوئیں۔ ضلع اسلام آباد کی تحصیلات میں ضلعی اور تحصیلی صدور و ناظمات، ضلع سرگودھا اور تحصیل چکوال کی ٹیم کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔
جنوبی پنجاب
جنوبی پنجاب کی 15 تحصیلات میں 500 محافل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکز سے لودھراں میں محترمہ سدرہ کرامت جبکہ وہاڑی، دنیاپور، ڈاہرانوالہ، ڈی جی خان میں محترمہ ادیبہ شہزادی نے شرکت اور خطابات کیا۔ جنوبی پنجاب کے علاقہ جات جہاں خواتین بہ نسبت دیگر علاقوں کے کم تعداد میں شرکت کرتی ہیں وہاں پر ان محافل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں خواتین کی کثیر تعداد میں شرکت بلاشبہ منہاج القرآن ویمن لیگ کے منظم تنظیمی نیٹ ورک کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بالخصوص محترمہ ارشاد منظور، محترمہ انسیٰ دلشاد اور محترمہ نورین صاحبہ کی کاوشیں صد ستائش ہیں۔
کشمیر
کشمیر میں تقریباً 100 محافل میلاد کا انعقاد کیا گیا جن میں اسلام گڑھ میں محترمہ فرح ناز، مظفر آباد میں محترمہ سدرہ کرامت، میر پور میں انیلا الیاس، راولا کوٹ میں محترمہ ادیبہ شہزادی اور مری میں محترمہ عذرا اکبر نے سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنسز میں شرکت کی اور کوٹلی ستیاں میں محترمہ راضیہ نوید نے خطاب کیا۔ پلندری میں محترمہ شکیلہ عظیم نے خطاب کیا۔
سندھ، KPK
امسال KPK میں تقریباً 150محافل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جن میں پشاور میں عظیم الشان سیرۃ النبی کانفرنس میں محترمہ فرح ناز نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔ سندھ میں محترمہ نسرین مصطفوی نے درجنوں محافل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں شرکت اور خطاب کیا۔ علاوہ ازیں کراچی میں تقریباً 100محافل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔
مذکورہ پروگرامز میں خواتین کی تعداد نے یہ بات واضح کردی کہ عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فروغ اور معاشرے میں میلاد النبی کو بطور کلچر متعارف کروانے کے لیے منہاج القرآن ویمن لیگ کی کاوشیں بے مثال ہیں۔
ان محافل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے تقریباً 1 لاکھ خواتین تک اصلاح احوال امت، تجدید و احیائے دین اور ترویج و اقامت اسلام کے مقاصد پر مبنی تحریک منہاج القرآن کا پیغام پہنچایا گیا اور خواتین میں کتاب کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 2 ہزار کتب کی نمائش و فروخت ہوئی۔