شیخ الاسلام ڈاکٹر کے ساتھ MWL کی آن لائن میٹنگ

رپورٹ

کورونا وائرس کی وبا کے دوران حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی منہاج القرآن کی جملہ تنظیمات، فورمز، زونز اور تعلیمی، تربیتی انسٹیٹیوشنزسے خصوصی آن لائن گفتگو فرما رہے ہیں۔ ان آن لائن اجلاسوں میں قبلہ حضور کو کارکردگی رپورٹس بھی پیش کی جاتی ہیں اور حضور شیخ الاسلام اس موقع پر استعداد کار میں بہتری کیلئے ضروری ہدایات بھی فرماتے ہیں۔ اس ضمن میں مورخہ 22 جون 2020 (سوموار) کو منہاج القرآن ویمن لیگ کا خصوصی آن لائن اجلاس منعقد ہوا جسکی صدارت حضور شیخ الاسلام نے فرمائی۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری بھی شریک اجلاس تھے۔ آن لائن اجلاس کے دوران منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز اور ناظمہ سدرہ کرامت کی طرف سے تنظیمات اور پراجیکٹس ڈائریکٹرز کی مرتب کردہ کارکردگی رپورٹس حضور شیخ الاسلام کو پیش کی گئیں، رپورٹس کی تیاری میں 90 سے زائد عہدیدارخواتین نے حصہ لیا جسے حضور شیخ الاسلام نے بے حد سراہا اور مرکزی صدر و ناظمہ، جملہ ناظمات، تنظیمات، ذیلی شعبہ جات کی ڈائریکٹرز، زونل ہیڈزکو مبارکباد دی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے حضور شیخ الاسلام کو کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ نے تین سالوں میں چار شعبہ جا ت کو 9 شعبہ جات تک بڑھایا، تین سال قبل تین زونز تھے جو متحرک تنظیمی کردار کے باعث 9 زونز تک بڑھ گئے۔ 90 سے زائد اضلاع و تحصیلات میں تنظیم نو کی جا چکی ہے۔ 38 نئی تحصیلی تنظیمات کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ بھرپور تنظیمی سرگرمیوں کی وجہ سے فیلڈ میں 32 نئے دفاتر قائم کئے گئے ہیں۔ 2018-19میں 240 تحصیلوں کے ریکارڈ تنظیمی وزٹ کئے گئے۔ اخلاقی، روحانی، تنظیمی تربیت کے حوالے سے 53 کتابچے، بروشرز، ورکنگ پلانز، تعارفی لٹریچر پرنٹ کئے گئے۔

تین سالہ رپورٹ میں بتایا گیا ایک سال میں ایوریج 48 وزٹ کئے جاتے ہیں جو تحریک کی تنظیمی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔ مشن کے فروغ اور حضور شیخ الاسلام کی فکر کو عام کرنے کیلئے سوشل میڈیا سمیت جدید ذراء ع ابلاغ کرنے کی داغ بیل بھی ڈالی گئی جسے سوشل میڈیا ورکنگ کونسل کا تعاون بھی حاصل ہے۔ رپورٹ میں بتایاگیا کہ مذکورہ جملہ دعوتی، تعلیمی، تربیتی، تنظیمی اہداف کے حصول کیلئے قدم قدم پر محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چیئرمین سپریم کونسل اور صدر منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کی فکری رہنمائی اور عملی تعاون حاصل رہا۔ روزمرہ کے امور میں محترم نائب صدر بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان اور ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور صاحب کی بھی بھر پور سرپرستی اور تعاون میسر نہ ہوتاتو اہداف کا حصول سہل نہ ہوتا۔

بیرونی ممالک میں تربیتی سرگرمیاں:

پاکستان سے باہر یورپ کے 9ممالک کی 85 تنظیمی ذمہ داران کیلئے پہلی بار peakers prepration ourse کا انعقاد ہوا۔ بیرونی ممالک میں تعلیمی، تربیتی سرگرمیوں کے نتیجہ میں 3 ہزار فیملیز اور 4 ہزار نئی خواتین تک مشن کا پیغام انتہائی موثر اور غیر روایتی انداز میں پہنچایا گیا۔ زونز اور ڈیپارٹمنٹس کی تنظیمی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کیلئے ضلع اور تحصیل کی سطح پر سوشل میڈیا نیٹ ورک قائم کیا جا رہا ہے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ نے قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی 75 تقریبات منعقد کیں۔ 3102 انسائیکلوپیڈیا کی فیلڈ میں ترسیل یقینی بنائی گئی۔ بھرپور رابطہ مہم کے نتیجے میں عالمی میلاد کانفرنس اور شہر اعتکاف میں ہر سال ہزاروں خواتین شرکت کرتی ہیں۔ گزشتہ سال میلاد مہم کے تحت ملک بھر میں 3 ہزار سے زائد سیرت النبی ? کانفرنسز منعقد کی گئیں جن میں شرکت کیلئے 2 لاکھ خواتین کو دعوت دی گئی۔ ان سیرت کانفرنسز میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین شریک ہوئیں۔

ایگرز:

رپورٹ میں بتایا گیا کہ2017 میں پہلی بار ایگرز کے نام سے نظامت اطفال کی بنیاد رکھی گئی، ایگرز کے قیام کا مقصد بچوں میں تعمیری، اخلاقی رویوں کو پروان چڑھانا اور انہیں اسلامی تاریخ اور ثقافت سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ الحمد اللہ ایگرز کے اس ملک گیر تربیتی پروگرام کے تحت 35 ضلعوں، 89 تحصیلات میں ایگرز کی ٹی میں موجود ہیں۔ اب اگلے مرحلے میں اسکا دائرہ کار یو سی کی سطح پر بڑھا رہے ہیں اور 8 یونین کونسلوں میں ایگرز کے ٹی میں تشکیل دی جا چکی ہیں۔ ایگرز کے زیر اہتمام قطر، کینیڈا، اومان، سپین میں کامیاب پراجیکٹس لانچ کئے جا چکے ہیں۔ اس وقت بالواسطہ اور بلاواسطہ 9 ہزار سے زائد بچے ایگرز نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔ بچوں کی اعتماد سازی اور ان میں حصول تعلیم کے جذبات اجاگر کرنے کیلئے ایگرز سنڈے سکول سسٹم قائم کیا گیا ہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت 8 میٹرو پولٹین شہروں میں 31 سنڈے سکولز خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان سنڈے سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی تعداد 960 ہے۔ بچوں کی رمضان پلانرز، ربیع الاول ایکٹویٹی، ایگرز اعتکاف ورک بکس کے عنوانات کے تحت سائنسی اندا ز میں تربیت کا عمل جاری ہے۔

الہدایہ پروجیکٹ:

رپورٹ میں بتایا گیا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام عرفان الہدایہ پروجیکٹ بھی کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت The Glorious Quran کے لفظی و بامحاورہ ترجمے کے ساتھ اول اور پارہ سوم کا ترجمہ ہو چکا ہے جسے عوامی سطح پر بے حد پذیرائی حاصل ہوئی۔ اس کے علاوہ عرفان الہدایہ ڈپلومہ کورس، ذخائر القرآن عوامی توجہ کے حامل اہم پروگرام ہیں۔ اس پراجیکٹ کے تحت قرآن کانفرنسز، قرآن سیمینارز، قرآن سرکلز برائے فیملیز باقاعدگی کے ساتھ منعقد کئے جاتے ہیں۔ ان تعلیمی تربیتی پروگرامز کی وجہ سے پڑھی لکھی خواتین میں منہاج القرآن اور قائد تحریک کے بارے میں مثبت سوچ اجاگر ہو رہی ہے۔ ;67;ovid-19 کی وبا کے دوران تقریباً 2ہزار خواتین کو قرآن پاک کی تعلیمات کے ساتھ مشن کی بھرپور دعوت دی گئی۔

ایم ایس ایم سسٹرز:

ایم ایس ایم سسٹرز منہاج القرآن ویمن لیگ کا اہم اور متحرک شعبہ ہے۔ یہ شعبہ قرآن مجید کو قواعد کے مطابق پڑھنے اور سمجھنے سے متعلق بنیادی کورسز کا اہتمام کرتا ہے، اس میں تجوید، فقہ، قرآت کے کورسز بطور خاص شامل ہیں، اس کے علاوہ راء ٹنگ سکل، امیج بلڈنگ اور ریسرچ کے متعلق تربیتی سیشنز بھی منعقد کئے جاتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ بک ریڈنگ کے کلچر کے احیا پر بھی سالانہ میٹنگز اور تربیتی سیشنز منعقد کئے جاتے ہیں۔ ایم ایس ایم سسٹرز سوشل میڈیا پر بھی اپنا متحرک کردار ادا کر رہی ہے۔

دختران اسلام:

دختران اسلام، منہاج القرآن ویمن لیگ کا ایک اہم تعلیمی، تربیتی، فکری، اشاعتی منصوبہ ہے۔ دختران اسلام کے ذریعے تحریک اور قائد تحریک کی فکر کو ہزاروں خواتین تک پہنچایا جاتا ہے۔ دختران اسلام ہر ماہ باقاعدگی سے شائع ہوتا ہے۔ اس ماہانہ میگزین کے ذریعے نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی بھی کی جاتی ہے، دختران اسلام کی ہزاروں کاپیاں اندرون اور بیرون ملک ہزاروں خاندانوں تک پہنچتی ہیں جنکا توجہ اور دلچسپی سے مطالعہ کیا جاتا ہے۔

شیخ الاسلام کے تعریفی کلمات:

حضور شیخ الاسلام نے شاندار کارکردگی پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی جملہ ذمہ داران کو مبارکباد دی اور کہا کہ بیٹیوں کی مثالی خدمت پر میں بہت خوش ہوا ہو ں اور میری ڈھیروں دعائیں ان بیٹیوں کیلئے ہیں اور میں دعا گو ہوں کہ ان بیٹیوں کی خدمت دین کو اللہ رب العزت شرف قبولیت بخشے۔ اس موقع پر حضور شیخ الاسلام نے

  1. اطاعت امیر
  2. فلسفہ اختلاف رائے
  3. لیڈر شپ کوالٹیز
  4. خواتین کی زندگی میں مقصدیت
  5. ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں اعتدال اور نظم
  6. ویمن لیگ کی انفرادیت

کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی اور اہم ہدایات دیں۔ حضور شیخ الاسلام نے فرمایا اطاعت امیر کے بغیر کوئی تحریک، جماعت اور ادارہ مثالی نظم کے ساتھ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ اختلاف رائے سے مراد متعلقہ فورم پر اور متعلقہ ذمہ دارکے سامنے اظہار خیال ہے جو اختلاف متعلقہ فورم اور متعلقہ اتھارٹی کے سامنے کر نے کی بجائے غیر متعلقہ فورمزاور غیر متعلقہ افراد کے سامنے کیا جائیگا وہ اختلاف رائے نہیں بلکہ شر انگیزی اور بغاوت ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ عملی زندگی میں خواتین کیلئے مردوں کی نسبت زیادہ مسائل ہوتے ہیں اور اللہ نے ہمت اور حوصلہ بھی اسی مقدار سے دیا ہے۔ اسلام اور انسانیت کی خدمت بھی ضروری ہے اس کے ساتھ ساتھ عائلی اور گھریلو زندگی کی ذمہ داریوں کی انجام دہی بھی ناگزیر ہے، اس میں حکمت اور مصلحت کے ساتھ اعتدال ضروری ہے۔ مرکزی صدر فرح ناز اور ناظمہ سدرہ کرامت نے وقت عنایت کرنے اور تفصیلی رپورٹ سماعت کرنے پر حضور شیخ الاسلام کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور اس کے ساتھ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جن کی ذاتی توجہ اور کاوش سے منہاج القرآن ویمن لیگ کی تاریخی خصوصی میٹنگ حضور شیخ الاسلام سے ممکن ہو سکی۔ (رپورٹ میڈیا سیل)