حضورنبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے معمو لات رمضان کی رو شنی میں منہا ج القرآن ویمن لیگ نے رمضان پلان تر تیب د یا ہے تا کہ ہم رمضان کے فضائل و بر کات سمیٹ سکیں۔
- ایسے کا مو ں میں وقت نہ صرف کیا جا ئے جو بے مقصد ہوں اور جن کے کر نے کا نہ کو ئی اجر ہو اور نہ ہی گناہ ہو۔
- ایسے کاموں سے خاص طو ر پر بچنے کی کو شش کی جا ئے جن سے اللہ تعالی اور حضو ر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نا راض ہو نے کا خدشہ ہو۔
- اللہ تعا لی کی عباد ت و نوا فل کا خصو صی اہتمام کیا جا ئے تاکہ رمضان المبا رک سے بھر پو ر فا ئدہ اٹھایاجاسکے۔
معمولات رمضان :
- ہمہ وقت با وضو رہیں۔
- ممکن ہو تو رو زا نہ غسل کر یں۔
- لباس اور ارد گرد کی صفا ئی کا خاص خیال رکھیں۔
- مسو اک کا اہتمام کریں۔
- مسنون دعا ئوں کو معمولات میں شا مل کریں۔
- زندگی کے تمام اعمال اور روز مرہ کے معمولات کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت مبارکہ کے مطا بق کر نے کی پریکٹس کریں۔
نماز:
- تمام نمازیں تمام آداب شرائط اور خشو ع و خضوع کے ساتھ ادا کر یں۔
- فرائض کے ساتھ ساتھ نوافل کا بھی اہتمام کر یں تاکہ رمضان کی برکتو ں سے بھرپور استفادہ کیا جاسکے۔
- نماز تہجد، اشراق، چاشت اور اوابین کو باقاعدگی اور اہتمام سے ادا کریں۔
- نماز تراویح کا بالخصوص اہتمام کریں۔
- ہفتہ میں کم از کم ایک دفعہ صلوٰۃ التسبیح کا انفرادی یا اجتماعی اہتمام ضرور کریں۔
تلاوت:
- تمام آداب و شرا ئط کے ساتھ بکثرت تلاوت کو اپنا معمول بنائیں۔
- روزانہ ایک رکوع مع ترجمہ عرفان القرآن سمجھ کر پڑھیں۔
- قرآن پاک کی منتخب آیات و سورتیں حفظ کریں اور نماز میں تلاوت کریں۔
اذکار و تسبیحات:
- تسبیحات فاطمہ (سبحان اللہ33بار، الحمد للہ33بار، اللہ اکبر34بار ) نماز کے بعد پڑھنا اپنا معمول بنائیں۔
- لاالہ الا اللہ کا ورد ایک لاکھ دفعہ مکمل کر یں۔
- روزانہ درود پاک بکثرت پڑھیں۔
- روزانہ استغفار بکثرت پڑھیں۔
دعائیں:
دعا انسان اور اللہ کے درمیان تعلق کا ذریعہ ہے۔دعا انتہائی خشو ع و خضو ع کے ساتھ مانگیں۔رمضان المبا رک کا چاند دیکھ کر ایک دوسرے کو مبارکبادد یں۔ چاند دیکھ کر یہ دعا پڑھنا مسنون ہے۔
اللهم اهله علينا بالامن والايمان والسلامته والاسلام والتوفيق لما تحب وترضی ربنا وربک الله.
اے اللہ اس چاند کو ہم پر امن۔ایمان ،سلامتی اور اسلام اور اس کا م کی تو فیق کے ساتھ طلوع فرما جس کو تو پسند کرتا ہے (اور جس سے تو )را ضی ہو تاہے (بیشک)ہمارا اور تمہا را رب اللہ ہے۔
رمضان المبارک کے تینوں عشروں میں یہ دعائیں پڑھیں۔
پہلا عشرہ:
رب اغفر وارحم وانت خير الراحمين
دوسرا عشرہ:
استغفرالله ربی من کل ذنب واتوب اليه
تیسرا عشرہ:
اللهم اجرنا من النار
انفاق فی سبیل اللہ:
- زکوۃ کیلئے واجب الذمہ رقم کا حساب لگا کر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن میں جمع کروا ئیں۔
- اس ماہ میں دل کھول کر صدقہ وخیرات کریں۔ مستحقین کی ضروریات زندگی کو پو را کرنے کیلئے اپنی استطاعت کے مطابق مدد کریں۔
دیگر معمولات
مہمان نوازی:
- رشتہ دار دوست احباب ، پڑوسی اور مستحق افراد کی افطاری کا اہتمام کریں۔
- نارا ض رشتہ دار، دوست واحباب کی صلح میں پہل کریں۔
رمضان کے پر ہیز:
روزے میں ان تمام امور سے بچیں جن سے رو زہ فا سد ہو جا تا ہے۔ مثلاًغیبت،چغلی ،جھوٹ،دھوکہ دہی،لڑائی جھگڑا،گالی گلوچ، غلط بیانی ،فحش کلامی اسراف ،خیانت بری بات کر نا ،غیر اخلاقی پروگرام دیکھنا ، موسیقی سننا۔
ایسی تمام خرا فات اور اعمال جو اللہ کی نا را ضگی کا سبب بنیں ان سے پر ہیز کریں۔کم کھانا،کم سونااور کم بولنے کی عا دت کو اپنائیں۔
علاوہ ازیں سحری و افطاری میں کھانا پکا نے میں زیادہ وقت صرف کر نے کے بجائے وقت کی تقسیم اس طرح کریں کہ دو نوں وقت میں دعائوں کیلئے مناسب وقت مل سکے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشا د گرا می ہے:
’’افطار کے وقت رو زہ دار کی دعا رد نہیں کی جاتی‘‘۔
عید الفطر کی تیاری رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی کر لیں تا کہ عبادات و اذکار کیلئے زیادہ وقت میسر آسکے۔ اس طرح رمضان المبارک میں ہو نے والی مہنگائی سے بھی بچاجا سکتا ہے۔
اعتکاف:
یا د الہی اور اللہ تعالی کی محبت و خشیت کی نیت سے آخری عشرہ میں اعتکاف کریں۔ اگر پورے عشرے میں ممکن نہ ہو توکچھ دن کچھ لمحات کیلئے دنیاکے تمام مشا غل چھوڑ کر اپنے آپ کو صر ف اللہ کیلئے وقف کریں۔ اجتماعی مسنون اعتکاف میں شرکت کریں تا کہ حضور شیخ الاسلام مد ظلہ العالی کی صحبت میں دلوں کے زنگ دو ر کئے جا سکیں۔
طاق راتیں:
آخری عشرہ کی طاق را تیں تلاوت، نفل نمازوں، ذکر اذکار اور اللہ کو منانے کی سعی میں گزاریں۔
شب قدر:
شب قدر میں یہ دعا کثرت کے ساتھ پڑھیں۔
اللهم انک عفو کريم تحب العفو فا عف عنی يا غفور.
صلوٰہ التسبیح کا اہتمام کریں۔
اجتماعی تو بہ ودعا کا خصوصی اہتمام کریں۔
عالمی روحانی اجتماع:
ستائیسویں شب میں عالمی روحانی اجتماع میں شیخ الاسلام مدظلہ العالی کے خصوصی خطاب ودعا سے فیض یاب ہو نے کیلئے اپنے علاقے کی زیادہ سے زیادہ خواتین کی شرکت کو یقینی بنائیں۔
ہدایات برائے اجتماعی اعتکاف 2017ء
امید ہے کہ آپ اللہ کے فضل و کرم اور تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین پا ک کے تصد ق سے مشن کے فروغ کے لیے کوشاں ہونگے۔
رمضان المبارک کی آمد آمد ہے۔ رمضان اپنے دامن میں اللہ کریم کی رحمتیں، برکتیں اور بخشش کا سامان لیے جلوہ فگن ہوگا۔اس ماہ مبارک میں اعتکاف جیسی نعمت بھی موجود ہوتی ہے۔ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیشہ کی طرح اپنی صحبت و سنگت سے فیض یاب کرنے کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مد ظلہ العالی اجتماعی اعتکاف گاہ میں تشریف فرما ہونگے۔اس عظیم سنگت سے بھر پور فائدہ اْٹھانے کیلئے درج ذیل ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے۔
- اعتکاف میں شرکت کرنے والے کی تصدیق ہر صورت میں تنظیم کرے گی ،بغیر تصدیق کے شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔
- ایڈوانس بکنگ کی سہولت موجود ہے۔ایڈوانس بکنگ کا آغاز 12 مئی 2017ء سے ہوگا۔
- رجسٹریشن فیس۔2000 روپے 7 رمضان المبارک تک ہوگی۔
- رجسٹریشن فیس 2500 روپے 15 رمضان المبارک تک ہوگی۔
- تنظیمات، معتکفین کی لسٹ کا پرفارمہ پرُ کر کے ارسال کریں۔
- ہر معتکف کی تصویر ساتھ بھیجنا لازم ہے۔
- رقم حبیب بینک فیصل ٹاؤن لاہور کی برانچ میں آن لائن جمع کروائیں۔ ٹائٹل اکاؤنٹ۔ادارہ منہاج القرآن فریڈم اکاؤنٹ نمبر 01977900162903
- بکنگ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ہوگی۔
- مطلوبہ تعداد کے حصول پر رجسڑیشن بند کردی جائے گی، اور اس کے بعد رہائش میسر نہ ہوگی۔
- ہر معتکف کو کمپیوٹر ائزڈ کارڈ جاری کیا جائے گا۔
- نفلی اعتکاف کرنے کے خواہش مند افراد بھی ایڈوانس بکنگ کرواسکتے ہیں۔
اللہ کریم ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔