منہاج القرآن ویمن لیگ نے اپنی تنظیمات کی استعداد کار میں اضافہ ان سے مضبوط رابطے کی بحالی اور فالو اپ کے لئے جہاں ان کے علاقہ جات میں وزٹس کئے ہیں وہیں تنظیمات کو مرکز پر میٹنگ کے لئے بلانے کی روایت کا آغاز کیا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لئے فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، تلہ گنگ، مریدکے، ڈسکہ اور لاہور کی تنظیمات کو مرکز پر بلاکر ان سے میٹنگز کی گئیں۔ جن میں تنظیمات نے سہ ماہی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور اپنے علاقہ جات کے حالات و مسائل بھی ڈسکس کئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے دورہ جات
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ محترمہ افنان بابر مرکزی ناظمہ تنظیمات محترمہ انیلا الیاس نے بسلسلہ تنظیم سازی گوجرہ اور کمالیہ کا وزٹ کیا۔ اس وزٹ کا مقصد انقلابی جدوجہد میں بے مثال کردار ادا کرنے والی ورکرز کی حوصلہ افزائی اور تنظیم نو تھا۔ تینوں اضلاع میں بھرپور میٹنگز ہوئیں جس میں مرکزی ذمہ داران نے تنظیمات کو آئندہ کا لائحہ عمل دیا۔
محترمہ افنان بابرنے کہا MWL کی کارکنان ملک بھر میں اسلامی اقدار و روایات کے فروغ اور معاشرے کی اصلاح و تربیت کی امین ہیں اور وطن عزیز میں انسانی حقوق کی بحالی کی عظیم جدوجہد میں جس طرح MWL کی کارکنان نے کردار ادا کیا وہ بے نظیر و مثال اور قابل تقلید ہے۔ محترمہ انیلہ الیاس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہر دور میں معاشرے کی اصلاح اور نسل نو کی تربیت میں خواتین کا کردار تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ MWL کی تنظیمات اپنے عظیم قائد کے ساتھ اس فریضے کی ادائیگی میں مصروف ہیں اور یقینا ہماری کاوشیں رنگ لائیں گی اور وطن عزیز امن و سلامتی کا گہوارہ بنے گا۔
سال اول کی طالبات کا مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ
مورخہ 8 اکتوبر منہاج گرلز کالج سے سال اول کی طالبات نے اپنے ٹیچرز کے ہمراہ مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا جس میں محترمہ صائمہ حسنین، محترمہ آصفہ صفدر، محترمہ کلثوم طارق تھیں۔ مرکزی صدر محترمہ فرح ناز اور ان کی پوری ٹیم نے اس وفد کا پرتپاق خیر مقدم کیا۔ انہیں مرکز کے تمام شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔ بعد ازاں کانفرنس ہال میں تمام طالبات کے لئے تحریک کے مقاصد پرمختصر تعارف دیا گیا۔ اس کے علاوہ اس وفد کے لئے Refreshment کا اہتمام بھی کیا گیا۔ نئی آنے والی طالبات کے مرکزی وزٹس کے لمحات کو یادگار بنانے کے لئے پھولوں کے تحائف بھی پیش کئے گئے۔ اختتام پر گوشہ درود میں حاضری ہوئی۔ وہاں بیٹھ کر آقا علیہ السلام کی بارگاہ میں درود و سلام کا ہدیہ پیش کیا گیا اور اس وفد کو نیک تمناؤں کے ساتھ الوداع کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی آئندہ پلاننگ
مورخہ 14 تا 16 ستمبر 2015ء منہاج القرآن ویمن لیگ کی آئندہ پانچ سالہ پلاننگ کے لئے نائب نا ظمِ اعلیٰ یوتھ اینڈ ویمن لیگ اور ایم ایس ایم افیئرز محترم تنویر احمد خان کی زیر نگرانی اجلاس منعقد کئے گئے جو اپنی نوعیت کے اعتبار سے انتہائی اہمیت کے حامل تھے۔ اس اجلاس میں منہاج القرآن ویمن لیگ، ممبران مجلس عاملہ، منہاج کالج برائے خواتین کی نمائندگان، لاہور تنظیم کے علاوہ باصلاحیت اور صاحب رائے خواتین نے شرکت کی جن کی تعداد کم و بیش 40 کے قریب تھی۔ اس اجلاس میں مرکز پر مختلف عہدوں پر فائز رہنے والی سینئرز بالخصوص سابقہ صدر اور ناظمہ اور بیرون ملک بہنوں نے بھی بذریعہ ویڈیو کال شرکت کی جن کے نام درج ذیل ہیں:
- ڈا کٹر نوشابہ حمید
- محترمہ فرح ناز
- محترمہ عائشہ مبشر
- محترمہ انیلہ الیاس
- محترمہ گلشن ارشاد
- محترمہ انعم ریاض
- محترمہ سعدیہ حفیظ
- محترمہ عائشہ قادری
- محترمہ اُم کلثوم قمر
- محترمہ ایمن یوسف
- محترمہ ڈا کٹر شاہدہ مغل
- محتر مہ فریدہ سجاد
- محترمہ عائشہ شبیر
- محترمہ شبانہ ہاشمی
- محترمہ ثناء وحید
- محترمہ عطیہ بنین
- محترمہ آمنہ بتول
- محترمہ حمیرا ناز
- محترمہ عائشہ نسیم
جبکہ بیرون ممالک سے شریک ممبران میں در ج ذیل ممبرا ن نے شرکت کی:
- محترمہ فاطمہ مشہدی (برطانیہ)
- محترمہ سمیرا رفا قت( بیلجئم)
- محترمہ مسرت بشیر (برطانیہ)
- محترمہ بشریٰ ریا ض (سپین)
- محترمہ رابعہ عروج (آسٹر یلیا)
- محترمہ فوزیہ شفیق (سعودی عر ب)
درج ذیل اجلا س کے ایجنڈے پر بات کی گئی:
- ویمن لیگ کی تنظیمی و انتظامی اور مالی صورت حال (مرکز تا فیلڈ) کا جائزہ
- دھرنے سے قبل، دوران اور بعد کے حالات و تحفظات
- منہاج القرآن ویمن لیگ کے آئندہ منصوبہ جات اور سرگرمیاں
- ویمن لیگ کا سٹرکچر (مرکزفیلڈ) اور مشاورتی سطحیں
- MCW میں زیر تعلیم طالبات کیلئے دعوتی و تنظیمی اور تربیتی سرگرمیاں
حکومت پولیو فری پاکستان کے حوالے سے اپنے اقدامات اور ترجیحات سے آگاہ کرے: فرح ناز
منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر فرح ناز نے مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں خواتین عہدیداران کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو فری سر ٹیفکیٹ کے بغیر پاکستانی شہریوں پر بین الاقوامی سفر کی پابندی شہریوں کی توہین اور ملک کی بدنامی ہے اور حکومت کو اپنی اس نالائقی کا ذرہ برابر احساس نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کو پولیو فری بنانے کے دعوے درست ہیں تو پھر ایک سال گزر جانے کے بعد بھی مانیٹرنگ بورڈ نے پاکستانی شہریوں پر سفری پابندیاں ختم کیوں کہیں نہیں کیں؟ حکومت کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے دنیا آج بھی پاکستان کو ایک پولیوزدہ ملک سمجھتی ہے اور حکومت نے اس سنگین نشاندہی کے باوجود اپنا انتظامی و جمہوری کردار ادا نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ ایک صحت مند اور توانا معاشرہ پروان چڑھانا حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل ہوتا تو دنیا کو پاکستان کے متعلق پابندیوں جیسے ناپسندیدہ فیصلے نہ کرنے پڑتے۔ انہوں نے کہاکہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتی ہیں کہ وہ پولیو فری پاکستان کے حوالے سے اپنے کردار اور اقدامات سے متعلق عوام کو آگاہ کریں اور پولیو فری سر ٹیفکیٹ پیش کرنے کی پابندی ختم کروائے۔
علاوہ ازیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک و قوم کی ترقی کے لئے خواتین کو تعلیمی سہولیات دینا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ قائد عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خواتین کی تعلیم و تربیت کے لئے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ نہ صرف قابل تحسین ہیں بلکہ قابل تقلید ہیں۔ ان کا آئندہ کا خواب اس قوم کو 100 علی گڑھ دینا ہے۔