وظائف و اوراد کی چند ضروری شرائط
وظائف کرنے والوں پر لازم ہے کہ وہ ہمہ وقت طہارت اور وضو سے ہوں، نماز پنجگانہ کے پابند ہوں، زبان کو بری اور فضول باتوں سے محفوظ رکھیں۔ اللہ، اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم و اہل بیت اطہار اور اللہ کے ولیوں سے شدید محبت رکھیں۔ تقویٰ، پرہیزگاری، امانتداری اور اخلاقی کردار کے مالک ہوں۔ ذکر الہٰی، درود و سلام اور صدقہ و خیرات میں کثرت کریں۔ (ادارہ)
جادو ٹونہ کے اثرات کا مرحلہ وار علاج (گذشتہ سے پیوستہ)
تیسرے مرحلے کا علاج
اگر کسی پر جادو ٹونہ، آسیب یا جنّات کے اثرات بہت ہی زیادہ شدت اختیار کر جائیں تو اس کے لئے درج ذیل وظائف مفید اور موثر ہیں۔
نماز فجر کے بعد پڑھنے کے لئے وظیفہ
٭ سورۃ فاتحہ : 11 مرتبہ
سورہ بقرہ کی آیت نمبر 1 ۔5 ایک بار، سورہ بقرہ کی آیت نمبر 102 ایک بار
آیۃ الکرسی : 11 مرتبہ، سورہ بقرہ کی آیت نمبر 285 ,256 ایک بار
سورہ آل عمران کی آیت نمبر18 ۔19 ایک بار، سورہ الاعراف کی آیت نمبر54 ۔56 ایک بار
سورہ الاعراف کی آیت نمبر 115 ۔82 ایک بار، سورہ یونس کی آیت نمبر 81 ۔82 ایک بار
سورہ طٰہٰ کی آیت نمبر 66 ۔76 ایک بار، سورہ المومنون 115 ۔118
سورہ الصافات1 ۔10 ایک بار، سورہ الاحقاف 29 ۔32 ایک بار
سورہ الرحمن 33 ۔36 ایک بار، سورہ الحشر 21 ۔24 ایک بار
سورہ الجن 1 ۔9 ایک بار، سورہ الکافرون 11 مرتبہ
سورہ الاخلاص 11 مرتبہ، سورہ الفلق 11 مرتبہ، سورہ الناس 11مرتبہ
نماز ظہر کے بعد پڑھنے کے لئے وظیفہ
سورہ الفاتحہ11 مرتبہ، آیۃ الکرسی 11 مرتبہ، سورہ یٰسین 1 مرتبہ
سورہ الصافات 1 مرتبہ، سورہ حم السجدہ 1مرتبہ، سورہ الدخان 1 مرتبہ
سورہ الجن 1 مرتبہ، سورہ الکافرون 11 مرتبہ، سورہ الاخلاص 11 مرتبہ
سورہ الفلق 11 مرتبہ، سورہ الناس 11 مرتبہ
٭ مذکورہ وظیفہ کو پانی پر دم کرکے پیئں اور پلائیں۔
حسب ضرورت پانی دم کرکے دو مرتبہ غسل کریں۔ نماز فجر کے بعد وظیفہ کے دم شدہ پانی سے صبح کے وقت غسل کریں اور بعد نماز ظہر درج بالا وظیفہ کے دم شدہ پانی سے غسل کریں اگر سردی ہے تو گرم پانی استعمال کریں۔
٭ دم شدہ پانی سے گھر کے اندر دو مرتبہ چھڑکاؤ کریں۔ صبح کے وقت پہلے مرحلے کے دم شدہ پانی سے اور بعد نماز ظہر تیسرے مرحلہ کے دم شدہ پانی سے۔
٭ اگر جادو ٹونہ کے اثرات کی وجہ سے میاں بیوی میں تفرقہ و ناچاقی ہو تو اس کے ازالہ کے لئے بھی مذکورہ وظیفہ حسب طریقہ کریں۔
٭ یہ عمل 7 دن، 11 دن، یا حسب ضرورت 40 دن تک جاری رکھیں۔
نوٹ : اگر وقت میسر ہو تو مذکورہ تمام سورتیں کسی بھی خوش الحان عرب قاری کی تلاوت کردہ کیسٹ سے مریض کو دن میں کم از کم تین مرتبہ سنائیں۔
(ماخوز از تالیف شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، الفیوضات المحمدیہ، 425 ,428)