شہر اعتکاف برائے خواتین اعتکاف 2012ء
تزکیہ نفس اور تصفیہ باطن کے لئے تعلیم و تربیت کے عملی نظام کی ضرورت ہوتی ہے۔ مفاد پرستی، نفرت، کدورت اور حرص و ہوس کے اس دور میں جہاں ہر طرف نفسا نفسی کا عالم ہے۔ وہاں تحریک منہاج القرآن چراغ محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ضیاء سے منور کر رہی ہے جس سے خواتین کو عملی طور پر صفائے قلب و باطن کے لئے روحانی وجدانی ماحول فراہم کیا جاتا ہے۔
گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی فہم دین، تزکیہ نفس، اصلاح احوال اور اجتماعی توبہ کے لئے آنسوؤں کی بستی شہر اعتکاف کی صورت میں بسائی گئی جہاں دنیا بھر سے ہزارہا خواتین نے شرکت کی اور ہزارہا معکتفات نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سنگت میں اعتکاف میں شرکت کر کے اپنے قلوب و اذہان کو عشق الہٰی اور محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منور کیا۔
موسمی حالات کے پیش نظر چار ہالز میں معتکفات کی رہائش کا انتظام کیا گیا جن میں خدیجہ ہال، فاطمہ ہال، عائشہ ہال اور بیت الزہرہ ہال شامل ہیں۔ اعتکاف کے انتظامات کے سلسلے میں صدر و ناظمہ کی زیر قیادت مجلس عاملہ اور دیگر ممبران کے ساتھ میٹنگز منعقد کی گئیں۔ ان میٹنگز میں اعتکاف کا تربیتی، تنظیمی اور انتظامی پلان تیار کیا گیا۔ جس میں تمام ہالز کے انچارجز سربراہان اور دیگر ذیلی کمیٹیز کو فائنل کیا گیا اور تمام امور جن میں سحری، افطاری، میڈیکل، صفائی، رجسٹریشن فیس وغیرہ شامل ہیں ان کے پلانز کو حتمی شکل دی گئی۔
ذمہ داران رفقاء اور کارکنان کے تنظیمی و تربیتی امور کے لئے باقاعدہ شیڈول ترتیب دیا گیا۔ امسال اعتکاف کو کامیاب بنانے کے لئے جو کمیٹیاں بھرپور خدمات سرانجام دیتی رہی وہ درج ذیل ہیں :
میل کوآرڈینیشن کمیٹی :
محترم شیخ زاہد فیاض (سربراہ مرکزی اعتکاف کمیٹی) کوآرڈینیشن محترم حاجی منظور حسین، محترم حافظ غلام فرید، محترم الیاس ڈوگر، محترم کیپٹن غلام حسن، محترم ساجد حمید۔
مرکزی کمیٹی :
سربراہ محترمہ نوشابہ ضیاء، سینئر نائب سربراہ محترمہ ساجدہ صادق، نائب سربراہان میں محترمہ ڈاکٹر نوشابہ حمید، محترمہ رافعہ علی، محترمہ فریدہ سجاد، محترمہ فرح ناز، محترمہ عائشہ شبیر، محترمہ گلشن ارشاد، سیکریٹری میں محترمہ سدرہ کرامت، محترمہ شاکرہ چوہدری، محترمہ گلشن ارشاد۔ ڈپٹی سیکرٹری : محترمہ افنان بابر، محترمہ نائلہ جعفر جبکہ دیگر ممبران میں محترمہ عائشہ شبیر، محترمہ نرید فاطمہ، محترمہ ارشاد اقبال، محترمہ نبیلہ یوسف اور تمام ہالز کی انچارجز مرکزی اعتکاف کمیٹی کی ممبران ہونگیں۔ گذشتہ سال انتظامات میں جو خامیاں رہ گئی تھیں اس سال ایک باقاعدہ Plan کے تحت ان کو بہتر کرنے کی کوشش کی گئی۔
استقبالیہ و رجسٹریشن کمیٹی :
سربراہ محترمہ ساجدہ صادق اور سیکریٹری محترمہ ارشاد اقبال جنہوں نے معتکفات کا خندہ پیشانی سے استقبال کیا۔ آنے والی معزز معتکفات کی رجسٹریشن کا کام محترمہ شاکرہ چوہدری اور محترمہ نبیلہ یوسف کے ذمہ تھا۔ انہوں نے رجسٹریشن کے کام کو موثر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
الاٹمنٹ کمیٹی :
جن کی سربراہ محترمہ افنان بابر، سیکریٹری محترمہ نائلہ جعفر جبکہ ممبران میں محترمہ ساجدہ صادق، محترمہ سدرہ کرامت، محترمہ گلشن ارشاد شامل تھیں۔ الاٹمنٹ کمیٹی نے تمام معتکفات کو ان کے علاقے کے مطابق ہالز میں کمرے الاٹ کئے۔ ان کمیٹیوں میں مرکزی کمیٹی کے علاوہ دیگر کمیٹیوں نے بھی بھرپور خدمت کی۔
میڈیکل کمیٹی :
نگران ڈاکٹر نوشابہ حمید، سربراہ محترمہ شازیہ بانو اور سیکریٹری محترمہ سحرش عنایت تھی۔ جنہوں نے نہایت جانفشانی سے تمام معتکفات کو بروقت طبی امداد دینے کی ذمہ داری بحسن خوبی سرانجام دی۔ ڈاکٹر رضوانہ (MBBS)، ڈاکٹر راشدہ، ڈاکٹر بشریٰ، ڈاکٹر نگینہ، ڈاکٹر نازیہ، ڈاکٹر ثوبیہ، ممبران، آمنہ صفدر، ندا گوہر، صائمہ صدف، کوثر شہزادی۔
ریکارڈ Keeping کمیٹی :
جن کی سربراہ محترمہ نبیلہ یوسف تھیں۔ امسال معتکفات کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کی ذمہ داری محترمہ نبیلہ یوسف نے سرانجام دی۔
سیل سنٹر کمیٹی :
سربراہ محترمہ افنان بابر سیکرٹری محترم نائلہ جعفر۔ ان کی ٹیم نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف، CD's، پوسٹرز، عطریات اور دیگر اشیاء کا سٹال لگایا جس سے معتکفات نے کتب، CD's اور دیگر اشیاء خریدیں۔
میڈیا کمیٹی :
دوران اعتکاف جہاں اتنی بڑی تعداد کے لئے بھرپور انتظامات کئے گئے وہاں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے رپورٹرز کو اعتکاف گاہ کا وزٹ کروانے اور ہدایات دینے کے لئے الگ الگ کمیٹی تشکیل دی گئی۔ جس میں محترمہ سربراہ شاکرہ چوہدری، محترمہ بسمہ منظور نے روزانہ کی رپورٹ Internet پر دینے اور مختلف پہلوؤں سے اعتکاف کی مناظر کی تصاویر لیں۔
ڈسپلن اور سیکیورٹی کمیٹی :
اعتکاف کے اتنے بڑے اجتماع کو نظم و نسق سے پایہ تکمیل تک پہنچانے معتکفات کی سیکورٹی کے لئے منہاج القرآن ویمن لیگ کی جانب سے بھرپور اقدامات کئے گئے۔ سیکیورٹی ڈسپلن میں سربراہ محترمہ فوزیہ شوکت سیکرٹری عائشہ نسیم جبکہ سیکورٹی میں سربراہ طاہرہ فردوس، سیکرٹری محترمہ زریں لطیف تھیں۔
ساؤنڈ سسٹم اور اعلانات کمیٹی :
ہالز میں اطلاعات پہنچانے، اعلانات کرنے، سنتیں اور دعائیں سکھانے اور پنڈال میں شیخ الاسلام کے خطابات کو بذریعہ کیبل نیٹ ورک ویمن اعتکاف میں Live رکھنے کی ذمہ داری محترمہ قرۃ العین اور محترمہ عائشہ کیانی کے پاس تھی۔ آواز کی خرابیوں کو ٹھیک کروا کر ہر ہال کے کمرے تک پہنچانے کو یقینی بنانا بھی ساؤنڈ کی ذمہ داری تھی۔
صفائی کمیٹی :
صفائی نصف ایمان ہے اور اعتکاف گاہ کے ماحول کو صاف ستھرا اور پاکیزہ بنانے کے لئے محترمہ شہر بانو اور محترمہ شکیلہ ریاض نے اپنی خدمات سرانجام دیں۔ اتنے بڑے پیمانے پر اعتکاف گاہ کو صاف ستھرا رکھنے کے پیش نظر ہر ہال، پنڈال ٹینٹنگ اور اوپن ایریا کے لئے الگ الگ کمیٹی تشکیل دی گئی تھیں۔
محفل نعت و ذکر کمیٹی :
معتکفات کو بھرپور روحانی ماحول دینے کے لئے سربراہ محترمہ گلشن ارشاد، سیکرٹری محترمہ افنان بابر تھیں۔ دوران اعتکاف اجتماعی نمازوں، محافل اور خاص طور پر قائد انقلاب کے خطاب کے دوران تمام ذیلی و مرکزی عہدیداران کی شرکت کو یقینی بنانا اعتکاف گاہ کے مجموعی ماحول کو روحانی بنانے پر توجہ دیتے ہوئے صلوۃ کمیٹی اور محافل ذکر و نعت کمیٹی کے ذریعے عملی تربیت کرنا ان کی ذمہ داری میں شامل تھا۔ جس کو انہوں نے بخوبی سرانجام دیا۔
دعوتی امور کمیٹی :
خواتین کو علمی و فکری تربیت کے لئے سربراہ محترمہ سدرہ کرامت، سیکرٹری محترمہ نائلہ جعفر، جنہوں نے اپنے کام کو منظم انداز سے کیا۔
زکوٰۃ کمیٹی :
نگران محترمہ ڈاکٹر نوشابہ حمید، سربراہ صائمہ ایوب، سیکرٹری محترمہ قمرالنساء خاکی تھیں جنہوں نے زکوۃ کولیکشن کے فرائض سرانجام دیئے۔
میس کمیٹی :
سربراہ محترمہ اسماء منظور نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر میس کے فرائض سرانجام دیئے۔ امسال بھی کوئی خاص شکایت کا موقع نہیں ملا۔
رابطہ و ملاقات کمیٹی :
اس کی سربراہ محترمہ فاطمہ کامران نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر اپنا کام بخوبی سرانجام دیا۔
ڈیکوریشن کمیٹی :
میں کوآرڈینیٹر محترم الیاس ڈوگر، سربراہ محترمہ انیلہ الیاس سیکرٹری نے بہت ہی خوبصورت رنگ کا پنڈال بنوایا اور ہالز میں مختلف تربیتی کارڈز اور فلیکسز پیسٹ کروائے۔
ممبر شپ کمیٹی :
سربراہ محترمہ نائلہ جعفر سیکرٹری بشری جعفر۔ معتکفات کی ممبر شپ کا حساب کتاب رکھنے کے لئے محترم سرفراز احمد خان نے اپنی خدمات سرانجام دیں۔
کینٹین کمیٹی :
سربراہ محترمہ افنان بابر، سیکرٹری محترمہ نائلہ جعفر تھیں جنہوں نے کینٹین کی چیزوں کی کوالٹی کو چیک کیا تاکہ معتکفات کو صحت مند ماحول میسر آ سکے اور ان کی صحت ٹھیک رہے۔
کنٹرول روم کمیٹی :
سربراہ محترم نبیلہ یوسف۔ کنٹرول روم کی چیزوں کا حساب رکھنا، ممبران کی تقسیم کار کرنا۔ تمام مسائل کے خاتمے کا حل تجویز کرنا ان کی ذمہ داری تھی۔ جن کو انہوں نے بخوبی سرانجام دیا۔
سالانہ روحانی اجتماع کمیٹی :
سربراہ محترمہ فریدہ سجاد اور سیکرٹری محترمہ مصباح کبیر۔ جنہوں نے بہت ہی احسن انداز سے سالانہ روحانی اجتماع کے انتظام و انصرام کو سنبھالا۔
کالج کوآرڈینیشن کمیٹی :
سربراہ محترمہ فرح ناز، سیکرٹری شمع قدیر۔ انہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ بھرپور انداز میں اعتکاف کے انتظام و انصرام میں معاونت فراہم کی۔
ماڈل سکول کوآرڈینیشن کمیٹی :
سربراہ پرنسپل نے بہت ہی احسن انداز سے معتکفات اور اعتکاف انتظامیہ کا ساتھ دیا۔
دوران اعتکاف بھرپور تعاون کرنے پر ہم مرکزی ویمن لیگ و اعتکاف انتظامیہ، منہاج کالج برائے خواتین اور سکول کے سٹاف و طالبات کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔
نوٹ : وہ خواتین جن کا ذکر بطور انتظامیہ لکھنے سے رہ گیا ہو اس کے لئے ویمن لیگ و اعتکاف انتظامیہ معذرت خواہ ہے۔