(ہدایات برائے تنظیمات اور رفقاء و کارکنان)
الیکشن تحر یک منہاج القر آن / پا کستا ن عوامی تحر یک / جملہ فورمز
قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 2 نومبر 2014ء بروز اتوار ملک گیر ورکرز کنونشنز سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کے دوران نئی قیادت کے چناؤ کیلئے جو اعلان فرمایا تھا اس کی روشنی میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، ویمن لیگ، یوتھ لیگ، ایم ایس ایم اور علماء کونسل کی مرکزی ایگزیکٹو کا چناؤ پورے ملک سے کیا جائے گا۔ ملک میں موجود فعال رفقاء کو انتخابات میں حصہ لینے اور قائدین کے چناؤ کا بھر پور موقع ملے گا۔ انتخابات سیکرٹ بیلٹ کے ذریعے ہوں گے۔ انتخابی عمل سے پہلے روایتی انداز میں نہ پہلے ناموں کا اعلان ہوگا اور نہ ہی تشہیر اور لابنگ وغیرہ کی اجازت ہوگی۔
قائد انقلاب کی مندرجہ بالا حکم کی بجا آوری کے لیے مر کز پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس مو رخہ 22 دسمبر 2014ء کو منعقد ہوا۔ جس کی صدارت محترم ڈا کٹر حسین محی الدین قادری نے فر مائی۔ اس اجلاس میں تحریک منہاج القرآن/ پا کستان عوامی تحریک/ جملہ فورمز کے انتخابات کو صاف اور شفاف بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کے قیام کے ساتھ ساتھ کچھ اہم فیصلہ جات کیے گئے۔ ان فیصلہ جات کی روشنی میں مرکزی اور فیلڈ کی قیادت کومندرجہ ذیل معلومات/ ہدایات ارسال کی جا رہی ہیں۔
٭انتخابات کیلئے سٹیئر نگ کمیٹی کا قیام
ان انتخابات کا انعقاد سپریم کونسل کی سٹیئرنگ کمیٹی کے تحت ہوگا جس کے سربراہ چیئرمین سپریم کونسل ہوں گے جبکہ صدرتحریک منہاج القرآن خصوصی طور پر شامل ہوں گے۔اس کمیٹی کے ممبران درج ذیل ہیں:
- محترم صاحبزادہ مسکین فیض الرحمٰن درانی
- محترم بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان
- محترم جی ایم ملک
- محترمہ شاہدہ مغل
- سینئر ترین تحریکی ساتھی (کے۔پی۔کے)
- سینئر ترین تحریکی ساتھی (سندھ)
٭الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن درج ذیل17 افراد پر مشتمل ہے:
- محترم صاحبزادہ مسکین فیض الرحمٰن درانی (سربراہ)
- محترم بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان (نائب سربراہ)
- محترم ڈاکٹر خان (نائب سربراہ)
- محترم کرنل (ر) محمد احمد(نائب سربراہ)
- محترم سیدامجد علی شاہ(سیکرٹری)
- محترم کرنل (ر) راجہ فضل مہدی (ممبر) (کوآرڈینیٹر شریعہ کالج)
- محترمہ میڈم حمیرا (ممبر) (وائس پرنسپل گرلز کالج)
- محترم ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی(ممبر)
- محترم رانا فیاض احمد خاں(ممبر)
- محترم چوہدری محمد شریف(ممبر) (صوبہ پنجاب)
- محترم قاضی زاہد(ممبر) (کراچی)
- محترم سید مشرف علی شاہ(ممبر) (صوبہ سندھ)
- محترم سید مجاہد حسین شاہ کاظمی(ممبر) (خیبر پختو نخواہ)
- محترم رحمت اللہ اچکزئی (ممبر) (بلوچستان)
- محترم پروفیسر عبدالرشید (ممبر) (آزاد کشمیر)
- محترم ملک سعید عالم (ممبر) (سابقہ صدر MSM)
- محترم انجینئر اشفاق ہمزالی (ممبر) (سابقہ صدر MYL)
٭طریقہ انتخاب
تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، ویمن لیگ، یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور علماء کونسل کے مرکزی عہدیداران کے الیکشن کا طریقہ کار درج ذیل مراحل پر مشتمل ہوگا:
1۔ پہلا مرحلہ:
- تمام تحصیلی تنظیمات کو ہدایات، ہر عہدہ کی شرائط اور زیر انتخاب عہدوں کی لسٹ کے ساتھ نامزدگی فارم ارسال کیا جا رہا ہے۔
- تحصیلی تنظیمات اپنی ایگزیکٹو کے اجلاس بلا کر جس میں یونین کونسل کے عہدیداران بھی شامل ہوں، مشاورت کے ساتھ کسی بھی عہدے کے لیے نام تجویز کر یں گے۔ ہر تحصیل ایک عہدے کے لئے ایک سے زیادہ نام بھی تجویز کر سکتی ہے۔ تنظیمات تجویز کنندہ امیدواران کے نام مورخہ 15 جنوری 2015ء تک بذریعہ TCS مرکز کو ارسال کریں گی۔
2۔ دوسرامرحلہ:
- مرکزی سٹیئر نگ کمیٹی آنے والے ناموں کی پولنگ ڈے سے قبل سکروٹنی کرے گی اور ضرورت پڑنے پر زیادہ مرتبہ نامزد ہونے والے امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا جا سکتا ہے۔
- پولنگ ڈے سے قبل ہر عہدے کے لیے امیدواروں کی لسٹ فائنل کر لی جائے گی مگر پبلک نہیں کی جائے گی۔ یہ نام پولنگ ڈے کے مو قع پر ہی منظر عام پر لائے جائیں گے۔
- فائنل لسٹ کے مطابق بیلٹ پیپر پرنٹ کروائے جائیں گے۔
3۔ تیسرامرحلہ :
- 15 فروری کو پورے ملک میں انتخابات منعقد ہوں گے۔ کارکنان کی سہولت اور زیادہ سے زیادہ حاضری اور رائے شماری کے لیے مرکزی الیکشن کمیشن کی نگرانی میں انتخابی عمل درج ذیل مقامات پر کروایا جائیگا۔ ہر جگہ انٹرنیٹ اور پروجیکٹر کا بندوبست کیا جائے گا تاکہ تمام مقامات انتخابات کے وقت مرکز سے انٹرنیٹ کے ذریعے جڑے رہیں۔
انتخابات کے مقامات درج ذیل ہونگے:
- لاہور (A+B)
- ساہیوال
- ملتان
- بہاولپور
- ڈی جی خان ڈویژن+بارکھان
- فیصل آباد
- بھکر (سرگودھا ڈویژن +ڈیرہ اسماعیل خان)
- پشاور
- ہزارہ (ایبٹ آباد)
- کوئٹہ (بلوچستان)
- جعفرآباد (بلوچستان)
- حیدر آباد (سندھ)
- سکھر (سندھ)
- کراچی
- راولپنڈی (راولپنڈی+ کشمیر)
- گلگت بلتستان
-
الیکٹورل کالج (صوبائی، ضلعی اور تحصیل لیول کے تمام عہدیداران اور یو سی لیول کے صدور اور ناظمین)میں ایک پیپرتقسیم کیا جائے گا جس پر تمام موجودہ عہدیداروں کے ناموں کے سامنے ہاں / نہیں / معلوم نہیں کا باکس بنا ہوگا۔اسی پیپر کے ساتھ نئے عہدیداران کے چناؤ کے لیے بیلٹ پیپر یا رائے دہندگی فارم دیا جائے گا۔
-
ویڈیو لنک کے ذریعے ملک بھر کے تمام اجتماعات لاہور کے مرکزی اجتماع کے ساتھ جڑے ہونگے۔ تمام عہدوں کے امیدواروں کو مرکز مدعو کیا جائے گا۔ ان میں سے مرکزی عہدوں کے امیدواروں کو اظہار خیال کا موقع بھی دیا جائے گا۔ اس اظہار ِ خیال کے ذریعے ووٹر ان کے وژن سے واقف ہو جائیں گے اور وہ اپنی گفتگو سے اپنے وژن اور عہدے پر فائز ہونے کے بعد اپنے کام کے انداز سے لوگوں کو آگاہ کریں گے۔
4۔ چوتھا مرحلہ:
انتخاب کا یہ مرحلہ دو حصوں پر مشتمل ہے:
- پہلے مرحلے میں موجودہ مرکزی عہدیداران کے بارے میں ہاں / نہیں فارم پر رائے دہندہ کسی ایک پر نشان لگائے گا۔اسی موقع پر گنتی کر کے نتیجہ تیار کر لیا جائے گا۔سپریم کونسل کی سٹیئرنگ کمیٹی اس کاریکارڈ اپنے پاس محفوظ رکھے گی اور اسے Public نہیں کیا جائے گا۔
- دوسرے مر حلے میں نئے عہدیداروں کے چناؤ کے لئے سیکرٹ بیلٹ کے ذریعے انتخابی عمل کو مکمل کیاجائے گا۔ ووٹوں کی گنتی کے بعد الیکشن کمیشن ہر عہدے کے لیے جیتنے والے امیدواروں کی لسٹ کی سٹیئرنگ کمیٹی کو پیش کرے گا۔
5۔ پانچواں مرحلہ:
سٹیئرنگ کمیٹی الیکشن کے نتائج اور منتخب ہونے والے امید واروں کے ناموں کی لسٹ سپریم کونسل کو پیش کرے گی اور سپریم کونسل مناسب موقع پر ضمنی نتائج کا اعلان کرے گی۔
مرکزی اور صوبائی ذمہ داران کے انتخا بی عمل کو درج ذیل شیڈول کے مطابق مکمل کیا جائے گا:
- نامزدگی فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ (15 جنوری 2015)
- رائے دہندگان (الیکٹورل کالج) کی لسٹوں کو حتمی شکل دیے جانے کی آخری تاریخ (25 جنوری 2015)
- انتخابات مرکزی و صوبائی (15 فروری 2015)
نوٹ:
- ذیلی مقامات پر صرف رائے شماری ہوگی، نتائج کا اعلان نہیں کیا جائے گا ۔
- الیکشن سے قبل تمام مرکزی اورصوبائی باڈیز تحلیل ہو جائیں گی۔
- شرائط و ہدا یا ت بر ائے اہلیتِ امید واران
- امیدوار فکری واضحیت اور پختگی کا حامل ہو۔
- امیدوار کا قائد تحریک اور ان کے نظریہ پر غیر متزلزل اعتماد ہو۔
- امیدوار صوم و صلوٰۃ کا پابند ہو۔
- تمام ذمہ داریوں پر 24 گھنٹے دستیاب افراد کے نام تجویز کریں۔ چناؤ کے بعد ذمہ دار کی حسب ضرورت مالی کفالت مرکز کی ذمہ داری ہو گی۔
- ایسے افراد اہل ہونگے جنہوں نے کم از کم 15 روزدھرنے میں گزارے ہوں۔
- مرکزی ذمہ داران کو لاہور منتقل ہونا ہو گا۔
- امیدوار کی شخصیت جاذب نظر اور قد مناسب ہو۔
- امیدوار کو گفتگو پر عبور حاصل ہو۔
- امیدوار قوت فیصلہ کا حامل اورمعاملہ فہم ہو۔
- امیدوار مالی معامالات میں امین ہو۔
- امیدوارمتعلقہ فورم یا تحریک کا باضابطہ ممبر ہو۔
- تنظیمی تجربہ کا حامل ہو۔
اس کے علاوہ امیدواران کے لئے کم از کم درج ذیل شرائط کا حامل ہونا ضروری ہے
مرکزی تحریک منہاج القرآن
نمبر شمار | ذمہ داری | عمر کی کم از کم حد | تعلیم |
1 | ناظم اعلیٰ | 35 سال | ماسٹر |
2 | ناظم اعلی تنظیمات | 35 سال | ماسٹر |
3 | نائب ناظم اعلیٰ (T) | 35 سال | ماسٹر |
4 | ناظم تنظیمات | 30 سال | ماسٹر |
5 | نائب ناظم اعلی (دعوت) | 30 سال | ماسٹر |
6 | ناظم دعوت | 30 سال | ماسٹر |
7 | ناظم تربیت | 30 سال | ماسٹر |
8 | سیکرٹری کوآرڈینیشن تحریک | 25 سال | گریجوایشن |
مرکزی پاکستان عوامی تحریک
نمبر شمار | ذمہ داری | عمر کی کم از کم حد | تعلیم |
1 | مرکزی صدر | 35 سال | ماسٹر |
2 | مرکزی سیکرٹری جنرل | 35 سال | ماسٹر |
3 | چیف آرگنائزر | 30 سال | گریجو ایشن |
4 | سیکرٹری کو آرڈینیشن | 30 سال | گریجو ایشن |
5 | سیکرٹری انفارمیشن | 30 سال | گریجو ایشن |
مرکزی مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ
نمبر شمار | ذمہ داری | عمر کی کم از کم حد | تعلیم |
1 | مرکزی صدر | 22 سال | ماسٹر/جاری |
2 | مرکزی سیکرٹری جنرل | 22 سال | ماسٹر /جاری |
مرکزی یوتھ لیگ
نمبر شمار | ذمہ داری | عمر کی کم از کم حد | تعلیم |
1 | مرکزی صدر | 25 سال | گریجوایشن |
2 | مرکزی سیکرٹری جنرل | 25 سال | گریجوایشن |
مرکزی ویمن لیگ
نمبر شمار | ذمہ داری | عمر کی کم از کم حد | تعلیم |
1 | مرکزی ناظمہ | 30 سال | ماسٹر |
2 | مرکزی نائب ناظمہ | 25 سال | گریجوایشن |
صوبائی تنظیمات تحریک منہاج القرآن
نمبر شمار | ذمہ داری | عمر کی کم از کم حد | تعلیم |
1 | امیر تحریک | 35 سال | ماسٹر |
2 | نائب امیر | 30 سال | گریجوایشن |
3 | ناظم | 30 سال | گریجو ایشن |
4 | نائب ناظم | 30 سال | گریجو ایشن |
5 | ناظم مالیات | 30 سال | گریجو ایشن |
صوبائی پاکستان عوامی تحریک
نمبر شمار | ذمہ داری | عمر کی کم از کم حد | تعلیم |
1 | صدر | 35 سال | گریجو ایشن |
2 | جنرل سیکرٹری | 35 سال | گریجو ایشن |
3 | آرگنائزر | 30 سال | گریجو ایشن |
نوٹ:
- یوتھ لیگ، ایم ایس ایم اور ویمن لیگ کے لیے وہی معیار ہو گا جو مرکز پر ہے۔
- تحریک کے درج ذیل عہدے جن کا تعلق فیلڈ سے ہے، ان پر صرف YES / NO کروایا جائے گا
- ناظم اجتماعات
- ناظم ممبرشپ
- ڈائیریکٹرمنہاج ویلفیئر فاونڈیشن
- ایم۔ ڈی MES
- پاکستان عوامی تحریک کے درجہ ذیل عہدیداران کے بارے میں صرف YES / NOکی رائے لی جائے گی:
- نائب صدور
- ڈپٹی سیکرٹری جنرل
- ایڈیشنل سیکرٹری جنرل
- چیف کوآرڈینیٹر
- تمام تنظیمی عہدیداران سے گزارش ہے کہ وہ مورخہ 15 جنوری 2015ء تک کاغذات نامزدگی بذریعہ TCS بنام امیر تحریک محترم صاحبزادہ مسکین فیض الرحمٰن درانی، 365 ایم، ماڈل ٹاؤن لا ہور پر ارسال کریں۔ کاغذاتِ نامزدگی دستی بھی آفس ٹائمنگ میں جمع کروائے جا سکتے ہیں۔
- نامزد امیدواروں کی تفصیلی C.V بھی Nomination Form کے ساتھ لف کی جائے۔
- کسی بھی پوائنٹ میں ابہام کی صورت میں سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ٹیلفون یا ای میل کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
سید امجد علی شاہ (سیکرٹری الیکشن کمیشن)
(042-35168365) electioncommission2015@yahoo.com
نامزدگی فارم (Nomination Form)
نامزد کنندہ کا نام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عہدہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔رفاقت نمبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موبائل نمبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تحصیل / ضلع۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرکزی تحریک منہاج القرآن
نمبر شمار | عہدہ | نامزدگی |
1 | ناظم اعلیٰ | |
2 | ناظم اعلی تنظیمات | |
3 | نائب ناظم اعلیٰ (T) | |
4 | ناظم تنظیمات | |
5 | نائب ناظم اعلی (دعوت) | |
6 | ناظم دعوت | |
7 | ناظم تربیت | |
8 | سیکرٹری کوآرڈینیشن تحریک |
مرکزی پاکستان عوامی تحریک
نمبر شمار | عہدہ | نامزدگی |
1 | مرکزی صدر | |
2 | مرکزی سیکرٹری جنرل | |
3 | چیف آرگنائزر | |
4 | سیکرٹری کو آرڈینیشن | |
5 | سیکرٹری انفارمیشن |
مرکزی یوتھ لیگ
نمبر شمار | عہدہ | نامزدگی |
1 | مرکزی صدر | |
2 | مرکزی سیکرٹری جنرل |
مرکزی ویمن لیگ
نمبر شمار | عہدہ | نامزدگی |
1 | مرکزی ناظمہ | |
2 | مرکزی نائب ناظمہ |
صوبائی تنظیمات تحریک منہاج القرآن
نمبر شمار | عہدہ | نامزدگی |
1 | امیر تحریک | |
2 | نائب امیر | |
3 | ناظم | |
4 | نائب ناظم | |
5 | ناظم مالیات |
صوبائی پاکستان عوامی تحریک
نمبر شمار | عہدہ | نامزدگی |
1 | صدر | |
2 | جنرل سیکرٹری | |
3 | آرگنا ئزر |
مرکزی علماء کونسل
نمبر شمار | عہدہ | کم از کم عمر | تعلیم | نامزدگی |
1 | مرکزی ناظم | 35 | درس نظامی/ B.A | |
2 | مرکزی نائب ناظم | 35 | درس نظامی/ F.A | |
3 | مرکزی ناظم مالیات | 30 | درس نظامی/ میٹرک | |
4 | مرکزی ناظم نشرو اشاعت | 30 | درس نظامی/ میٹرک |
مرکزی مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ
نمبر شمار | عہدہ | نامزدگی |
1 | مرکزی صدر | |
2 | مرکزی جنرل سیکرٹری |
- MSM کے مرکزی صدراور سیکرٹری جنرل کے امیدواران کا کسی یونیورسٹی میں MSM کے تنظیمی کام کا 2 سال کا تجربہ ہونا لازمی ہے۔
دستخط: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔