خصوصی ہدایات برائے معتکفین شہر اعتکاف2013ء

بحمداللہ تعالیٰ اس سال بھی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کی سنگت میں جامع المنہاج بغداد ٹاؤن ، ٹاؤن شپ لاہور میں شہراعتکاف آباد ہورہا ہے۔ جسے حرمین شریفین کے بعد دنیا کے سب سے بڑے اعتکاف ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور یہ اعتکاف تحریک منہاج القرآن کی پہچان ہے۔ وہ ہزارہا خوش نصیب معتکفین جو امسال اس سعادت سے فیض یاب ہوں گے ان کیلئے مرکز کی جانب سے خصوصی ہدایات دی جارہی ہیں۔ جملہ معتکفین پران ہدایات کی پابندی لازمی ہوگی۔ نیز تنظیمات جن معتکفین کو لے کر آئیں گی اُن سے ان ہدایات پر عمل درآمد کروانا لازم ہو گا۔ جملہ تنظیمات، رفقاء و کارکنان اعتکاف کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

1۔اعتکاف گاہ میں آنے سے پہلے کرنے والے کام

  1. پریشانی سے بچنے کے لئے بروقت ایڈوانس بکنگ کروالی جائے۔ بکنگ پہلے آیئے پہلے پایئے کی بنیاد پر ہوگی۔ اعتکاف گاہ میں گنجائش کے مطابق بکنگ کی جائے گی اور معتکفین کی مطلوبہ تعداد مکمل ہونے پر بکنگ بند کردی جائے گی۔ اعتکاف کی بکنگ کیلئے مقامی تنظیم سے رابطہ کریں۔
  2. اعتکاف رجسٹریشن فیس 1500 روپے ہے۔
  3. 25 جون سے 15 جولائی تک ایڈوانس بکنگ کی جائے گی۔
  4. اپنے ہمراہ ضروری سامان لے کر آئیں۔
  5. CDs، کتب ، کیسٹ کی خریداری کیلئے رقم ضرور ساتھ لائیں مگر رقم اعتکاف گاہ میں موجود بینک میں جمع کروائیں۔
  6. اگر کوئی بیماری ہے تو ڈاکٹر کی رپورٹ اور مکمل ریکارڈ ساتھ رکھیں۔
  7. خواتین چھوٹے بچوں کو ساتھ نہ لائیں۔
  8. امیر حلقہ کی ذمہ داریاں سرانجام دینے کی صلاحیت کے حامل افراد کو تیارکرکے لائیں۔
  9. مقامی تنظیم کے ذریعے قبل از وقت مرکز کو اطلاع کریں تاکہ انتظامات بہتر ہو سکیں۔
  10. سیکیورٹی کے پیش نظر اصل قومی شناختی کارڈ ہمراہ لائیں، فوٹو کاپی قابل قبول نہیں ہوگی۔

2۔اعتکاف گاہ میں آتے وقت

  1. بروقت آمد (ہجوم اور پریشانی سے بچنے کیلئے 20 رمضان المبارک کی صبح ہی تشریف لے آئیں)
  2. سکیورٹی اور انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں۔
  3. ہر شخص اپنی اور اپنے سامان کی خود چیکنگ کروائے۔
  4. اعتکاف گاہ میں داخلہ ٹوکن کے بغیر نہ ہوگا لہذا ایڈوانس بکنگ والے احباب اپنا ٹوکن ہمراہ لائیں۔
  5. موبائل فون اور قیمتی اشیاء بنک میں جمع کرواکر رسید حاصل کریں۔
  6. موبائل لانے سے اجتناب کریں، ضروری رابطہ کے لئے PCO کی سہولت دستیاب ہو گی۔
  7. شہر اعتکاف میں موبائل فون کے استعمال سے معتکفین ڈسٹرب ہوتے ہیں جس سے یکسوئی متاثر ہوتی ہے نیز موبائل فون گم ہونے کی صورت میں انتظامیہ ذمہ دار نہیں ہوگی۔

نوٹ: آپ انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون فرمائیں تاکہ انتظامیہ آپ کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرسکے۔

3۔دوران اعتکاف:

  1. معتکفین پر انتظامیہ کے ساتھ ہر قسم کا تعاون لازم ہو گا۔
  2. آرام کے وقت آرام ضرور کریں تاکہ اگلے دن Fresh ہو کر معمولات سرانجام دے سکیں۔
  3. دیگر معتکفین بالخصوص بزرگوں کا خیال رکھیں اور اعتکاف گاہ میں موجود سہولیات کیلئے بزرگوں کو ترجیح دیں۔
  4. مشکلات زندگی کا حصہ ہیں اور قرب الہی بغیر مشکلات اور صبر کے ممکن نہیں، اس لیے دس روز پیش آنے والی مشکلات کو صبر وتحمل سے برداشت کریں۔ کیونکہ روزے سے برداشت اور صبر کا سبق ملتا ہے۔
  5.  کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں شور شرابہ کرنے اور ماحول کو خراب کرنے کی بجائے انتظامیہ سے رابطہ کریں۔
  6. قرآن و حدیث کی روشنی بکھیرتا ہوا قائد محترم کا خطاب ہی حاصل اعتکاف ہے اس کو کسی قیمت پر Miss نہ کریں۔
  7. اعتکاف ایک ایسی سنت ہے جس میں اس کی روح کو مدنظر رکھنا لازمی امر ہے۔ لہذا اعتکاف میں تفریح کیلئے نہ آئیں بلکہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کی رضا کے حصول اور گناہوں سے توبہ کیلئے اعتکاف کریں اور اسکے جملہ تقاضے پورے کریں۔
  8. ایک دوسرے سے حسن سلوک سے پیش آئیں نیز عملی طور پر باہمی مدد، خدمت و قربانی کا جذبہ لے کراعتکاف میں آئیں۔
  9. جن احباب کے ساتھ خواتین بھی آئیں وہ احباب، خواتین اعتکاف گاہ میں ملنے کیلئے جانے یا فون کرنے سے اجتناب کریں۔
  10. صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ کوڑا کرکٹ وضو خانہ اور باتھ روم کی جگہ نہ پھینکیں بلکہ کوڑے والے ڈرم میں پھینکیں۔
  11. کسی بھی مسئلہ کی صورت میں کنٹرول روم میں متعلقہ ذمہ داران سے رابطہ کریں۔
  12. سیکیورٹی کے پیش نظر اپنے اردگرد کے ماحول اور افراد پر کڑی نظر رکھیں۔ کسی بھی مشکوک فرد یا لاوارث سامان/ شاپنگ بیگ، تھیلا وغیرہ دیکھنے کی صورت میں فوری انتظامیہ کو اطلاع کریں۔
  13. اپنے سامان کی خود حفاظت کریں۔
  14. انتظامیہ کی طرف سے جاری فیڈ بیک پروفارمہ اور کوائف فارم ضرور پر کریں۔
  15. دوسروں کیلئے آسانیاں پیدا کریں ۔ ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے گردو نواح کے معتکفین کو کسی قسم کی تکلیف پہنچے۔
  16.  آپ اپنی زکوٰۃ و عطیات اور فطرانہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے کیمپ پر جمع کرواسکتے ہیں۔

4۔واپسی:

  1. واپسی کیلئے ٹرانسپورٹ کا بندوبست بروقت کریں اور منتظمین کو اپنی ڈیمانڈ 26 رمضان المبارک تک فراہم کردیں۔
  2. اپنا مکمل سامان ساتھ لے کر جائیں (شیخ الاسلام کے خطابات کی CDs، کتب اور کیسٹس زیادہ سے زیادہ اپنے ہمراہ لے کر جائیں)
  3. اپنے حلقے کی صفائی ضرور کرکے جائیں کیوں کہ عید کے فوراً بعد سکول کے ننھے منے طلباء نے تعلیم کیلئے یہاں آنا ہے۔

مرکزی کمیٹی شہر اعتکاف2013ء:

  1. محترم شیخ زاہد فیاض (سربراہ)
  2. محترم ڈاکٹر رحیق احمد عباسی (نائب سربراہ)
  3. محترم بریگیڈیئر محمد اقبال احمد خان (سینئر ممبر)
  4. محترم سید الطاف شاہ گیلانی (نائب سربراہ)
  5. محترم جی ایم ملک (نائب سربراہ)
  6. محترم خرم نواز گنڈا پور (نائب سربراہ)
  7. محترم ارشاد احمد طاہر (نائب سربراہ)
  8. محترم محمد جواد حامد (سیکرٹری)
  9. محترم شہزاد رسول قادری (ڈپٹی سیکرٹری)

منجانب: محمد جواد حامد (ناظم اجتماعات وسیکرٹری اعتکاف2013ء)

0313/0333-4244365, 042-35163843