تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز محترم سہیل احمد رضا نے اپنے دورہ اٹلی کے دوران ویٹی کن سٹی میں پوپ بینی ڈکٹ سے ملاقات کی اور پوپ کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دہشت گردی کے خلاف تفصیلی فتویٰ کی انگلش کتاب پیش کی۔ پوپ بینی ڈکٹ نے دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر محترم سہیل احمد رضانے پوپ کو تحریک منہاج القرآن کی عالمی سطح پر بین المذاہب روداری اور قیام امن کیلئے کی جانیوالی کوششوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مذاہب کے درمیان حائل خلیج کو ختم کرنے کیلئے کوشش کرنا ہر مذہب کے پیروکاروں کا اہم فریضہ ہے ۔ اس حوالے سے انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل دنیا کے 90 ممالک میں مؤثر انداز میں کام کر رہی ہے ۔
بعد ازاں محترم سہیل احمد رضانے درج ذیل نامور عیسائی رہنماوں اور دیگر اسکالرز سے خصوصی ملاقاتیں کیں اور شیخ الاسلام کے دہشت گردی کے خلاف دیا گیا فتویٰ پیش کیا۔
- 1. Pope Benedict XVI
(Vatican City, Rome)
2: Cardinal Jean Louis Touran, (President Pontifical Council,Vatican)
3: Archbishop Pier Luigi Celata, (President Nostra Aetate Foundation)
4: Dr. Richard K. Baawobr. (Superior General ، African countries)
5: Dr.Julian Stephine (university of Paris)
6: Dr.Felix Korner S.J. (Gregorian University Rome)
7: Prof.Miguel Angel Ayuso. (Institute of Islamic Studies, Vatican)
8: Prof. Mobeen Shahid, (University Cultural Research Institute Rome)
9: Dr. Deniz Kilicher, (ambassador for the Holly See of Turkey)
10: Archbishop Iasozo Chidi Deni z,(African Countries Association)
11: Miss Tasnim Aslam (Ambassador of Pakistan in Italy)
12: Prof. Dr. Paul L. Heck , (Georgetown University Washington USA)
13: Prof Dr. Steven D Kepnes (Colgate University Hamilton)
14: Akram Masih Gill, (Ministry of Interfaith Harmony، Pakistan)
15: Msgr. Dr. Edger Pena Parra, (Apostolic Nunciator in Pakistan)
16: Dr. Adnan Mokrani, (Tuniz University of Gregoriana Rome)
17 : Fr. James Channan. (president URI, Pakistan)
18: Dr. Rev P.Glenn Morris OP, (University of Angeli cam, Rome)