بحمداللہ تعالیٰ اس سال بھی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کی سنگت میں جامع المنہاج بغداد ٹاؤن، ٹاؤن شپ لاہور میں شہراعتکاف آباد ہو رہا ہے۔ وہ ہزارہا خوش نصیب معتکفین جو اس سعادت سے فیض یاب ہوں گے ان کیلئے مرکز کی جانب سے خصوصی ہدایات دی جا رہی ہیں۔ جملہ معتکفین پران ہدایات کی پابندی لازمی ہو گی۔ نیز تنظیمات جن معتکفین کو لے کر آئیں گی اُن سے ان ہدایات پر عمل درآمد کروانا لازم ہو گا۔
1۔ اعتکاف گاہ میں آنے سے پہلے کرنے والے کام
- بروقت ایڈوانس بکنگ کروا لی جائے۔
- اپنے ہمراہ ضروری سامان لائیں۔
- CDs، کتب، کیسٹ کی خریداری کیلئے رقم ضرور ساتھ لائیں۔ مگر رقم اعتکاف گاہ میں موجود بینک میں جمع کروائیں۔
- اگر کوئی بیماری ہے تو ڈاکٹر کی رپورٹ اور مکمل ریکارڈ ساتھ رکھیں۔
- خواتین چھوٹے بچوں کو ساتھ نہ لائیں۔
- ہر گروپ میں کچھ رضاکار نفلی نیت کریں تاکہ حسب ضرورت اعتکاف گاہ سے باہر جا سکیں۔
- امیر حلقہ کی ذمہ داریاں سرانجام دینے کی صلاحیت کے حامل افراد کو تیار کر کے لائیں۔
- مقامی تنظیم کے ذریعے قبل از وقت مرکز کو اطلاع کریں تاکہ انتظامات بہتر ہو سکیں۔
2۔ اعتکاف گاہ میں آتے وقت
- بروقت آمد (ہجوم اور پریشانی سے بچنے کیلئے 20 رمضان المبارک کی صبح ہی تشریف لے آئیں)
- سکیورٹی اور انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں۔
- 20 رمضان المبارک ٹوکن کے بغیر کسی شخص کو اعتکاف گاہ میں جانے کی اجازت نہیں ہو گی لہٰذا جنہوں نے ایڈوانس بکنگ کروائی ہے وہ بھی اپنا ٹوکن ساتھ لائیں۔ بغیر ٹوکن Entry نہیں ہو سکے گی۔
- 20 رمضان المبارک انٹری کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات ہوں گے ہر شخص اپنی اور اپنے سامان کی خود چیکنگ کروائے۔
- موبائل فون اور قیمتی اشیاء بنک میں جمع کروا کر رسید حاصل کریں۔
- اس سال اعتکاف گاہ میں موبائل Jammer لگائے جائیں گے۔ اس لیے موبائل لانے سے اجتناب کریں۔ البتہ PCO کی سہولت دستیاب ہو گی۔
3۔ دوران اعتکاف
- معتکفین پر انتظامیہ کے ساتھ ہر قسم کا تعاون لازم ہو گا۔
- آرام کے وقت آرام ضرور کریں تاکہ اگلے دن Fresh ہو کر معمولات سرانجام دے سکیں۔
- دیگر معتکفین کے آرام کا خیال رکھیں، خاص طور پر بزرگوں کا خیال رکھیں اور اعتکاف گاہ میں موجود سہولیات کے استعمال کے لئے بزرگوں کو ترجیح دیں۔
- مشکلات زندگی کا حصہ ہیں اور قرب الہی بغیر مشکلات اور صبر کے ممکن نہیں، اس لیے دس روز پیش آنے والی مشکلات کا صبر و تحمل سے سامنا کریں۔
- کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں شور شرابہ کرنے اور ماحول کو خراب کرنے کی بجائے انتظامیہ سے رابطہ کریں۔
- قرآن و حدیث کی روشنی بکھیرتا ہوا قائد محترم کا خطاب ہی حاصل اعتکاف ہے اس کو کسی قیمت پر Miss نہ کریں۔
- اعتکاف ایک ایسی سنت ہے جس میں اس کی روح کو مدنظر رکھنا لازمی امر ہے۔ لہذا اعتکاف میں تفریح کیلئے نہ آئیں بلکہ اللہ کو منانے اور گناہوں سے توبہ کیلئے اعتکاف کریں اور اسکے جملہ تقاضے پورے کریں۔
- ایک دوسرے کی مدد، خدمت و قربانی کا جذبہ لے کر اعتکاف میں آئیں۔
- اپنے سامان کی خود حفاظت کریں۔
- جن احباب کے ساتھ خواتین بھی آئیں وہ احباب، خواتین اعتکاف گاہ میں ملنے کیلئے جانے یا فون کرنے سے اجتناب کریں۔
- نئے آنے والے معتکفین کو قائد محترم کو قریب سے دیکھنے اور سننے کا موقع فراہم کریں۔
- کسی بھی مسئلہ کی صورت میں کنٹرول روم میں متعلقہ ذمہ داران سے رابطہ کریں۔
- سکیورٹی کی خاطر اپنے اردگرد کے ماحول اور افراد پر کڑی نظر رکھیں۔
- انتظامیہ کی طرف سے جاری فیڈ بیک پرفارمہ اور کوائف فارم ضرور پر کریں۔
4۔ واپسی
- واپسی کیلئے ٹرانسپورٹ کا بندوبست بروقت کریں۔
- منتظمین کو اپنی ڈیمانڈ 26 رمضان المبارک تک فراہم کر دیں۔
- اپنا مکمل سامان ساتھ لے کر جائیں (حضور شیخ الاسلام کے خطابات کی CDs، کتب اور کیسٹس زیادہ سے زیادہ اپنے ہمراہ لے کر جائیں)
- اپنے حلقے کی صفائی ضرور کر کے جائیں کیوں کہ عید کے فوراً بعد سکول کے ننھے منے طلباء نے تعلیم کیلئے یہاں آنا ہے۔
آپ کے تعاون کا شکریہ
(ساجد محمود بھٹی)
ناظم اجتماعات و سیکرٹری اعتکاف 2008ء