تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام جاری تعلیمی پروجیکٹ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی چند سالوں کے اندر پاکستان میں اسلامک سنٹرز، سکولز، کالجز اور یونیورسٹی قائم کر کے دنیا کی سب سے بڑی تعلیمی N.G.O بن چکی ہے۔ پاکستان کے شہر شہر اور قریہ قریہ میں کھلنے والے منہاج پبلک، ماڈل سکولز اور کالجزاور اسلامک سنٹرز سب کے سب تعلیمی اور تربیتی معیار کا بے مثال نمونہ ہیں۔ ان سکولز، کالجز اور یونیورسٹی کے طلبہ ہر میدان میں کامیابیوں سے ہمکنار ہوتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔ ان سکولز کا تعلیمی معیار اور طلبہ کی تعلیمی کامیابیاں کئی قابل ذکر پرائیویٹ سکولز کی مجموعی کارکردگی سے کئی درجہ بہتر و برتر ہیں۔ انہی کامیابیوں کے تسلسل کو آگے بڑھاتے ہوئے امسال منہاج ماڈل سکول گلفشاں کالونی فیصل آباد کی طالبہ حنا اشرف رولنمبر 201191 نے (آرٹس گروپ) میں957 نمبر حاصل کر کے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے میٹرک کے سالانہ امتحان 2009 میں اول پوزیشن حاصل کی ہے۔ پوزیشن ہولڈر طالبہ کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے 4 لاکھ روپے اور سکول کی پرنسپل کو 2 لاکھ روپے نقد انعام سے نوازا۔
شیخ الاسلام محمد ڈاکٹر طاہر القادری کی طرف سے طالبہ کے لیے 50 ہزار روپے نقد انعام اور منہاج یونیورسٹی میں پڑھائی کے مکمل اخراجات برداشت کرنے اور 90 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والے تمام بچوں کو فی کس 5 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔ شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے چیئرمین محترم ایس ایم ظفر، گورننگ باڈی، محترم محمد شاہد لطیف MD / MES، پرنسپل سکول اور MES کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور خصوصی دعا فرمائی۔
میٹرک کے امتحان میں منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے 80 فیصد سکولز کا نتیجہ فیصد100 رہا جبکہ باقی 20 فیصد کا رزلٹ بھی 70 فیصد سے زیادہ رہا۔ منہاج القرآن ماڈل سکولز میں زیرِ تعلیم پنجاب بھر سے 300 سے زائد طلبہ و طالبات نے A+گریڈ حاصل کیا جبکہ 1000 سے زائد طلباء و طالبات نے A گریڈ میں امتحان پاس کیا۔ ہم ان تمام طلبہ و طالبات کو بالعموم اور حنا اشرف، منہاج ماڈل سکول گلفشاں کالونی فیصل آباد کے پرنسپل و اساتذہ اور MES کی پوری انتظامیہ کو بالخصوص اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام سکالر شپ امتحان کا انعقاد
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام منہاج ایجوکیشن بورڈ اپنے تعلیمی ادارہ جات کے معیار تعلیم کو مزید بہتر کرنے اور طلباء کی بورڈ میں بہتر پوزیشن کے حصول کے لئے سکالر شپ امتحان لیتا ہے۔ جس سے MES کو ملکی سطح پر تعلیمی حوالے سے خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی نیز ہونہار طالب علموں کی حوصلہ افزائی بھی ہوئی۔ امسال بھی منہاج ایجوکیشن بورڈ کے تحت سکالر شپ کے امتحان میں پنجاب بھر سے 637 طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ اس امتحان میں کلاس چہارم کے 26 طلباء اور کلاس ہفتم کے 25 طلباء کامیاب قرار پائے۔ کامیاب طلباء کی تفصیل درج ذیل ہیں :
کلاس ہفتم : محمد حماد سخاوت، حاصل کردہ نمبر 81.5 فیصد، منہاج ماڈل سکول طاہر آباد، ننکانہ صاحب۔ سمیرا نذیر، 79 فیصد، منہاج ماڈل سکول نور پور پاکپتن۔ احمد بلال، 78.5 فیصد، منہاج ماڈل سکول طاہر آباد ننکانہ صاحب۔ نوشیر علی، 76 فیصد، منہاج ماڈل سکول طاہر آباد ننکانہ صاحب۔ راحیلہ یاسمین، 75 فیصد، منہاج ماڈل سکول نشاط کالونی لاہور کینٹ۔ سونیا احمد، 71.5 فیصد، منہاج ماڈل سکول لہڑی جہلم۔ سونیا ناز، 70.5 فیصد، منہاج کیڈٹ ماڈل چنیوٹ سٹی۔ بلاول سعید، 70 فیصد، منہاج ماڈل سکول ٹبہ سلطان پور وہاڑی۔ تحمینہ یوسف، 69.5 فیصد، منہاج پبلک سکول ڈومالہ نارووال۔ حمزہ اکرم، 68.5 فیصد، منہاج ماڈل سکول نشاط کالونی لاہور کینٹ۔ وسیم سجاد، 68.5 فیصد، منہاج ماڈل سکول ماموں کانجن فیصل آباد۔ عاقب علی، 67.5 فیصد، منہاج ماڈل سکول طاہر آباد ننکانہ صاحب۔ عامر عباس، 67 فیصد، منہاج ماڈل سکول غازی والا جھنگ۔ سہیل محمود علی، 67 فیصد، منہاج ماڈل سکول روڑس سیالکوٹ۔ محمد اقبال، 67 فیصد، منہاج ماڈل سکول ٹبہ سلطان پورہ وہاڑی۔ عدیل خلیل، 66.5 فیصد، منہاج ماڈل سکول طاہر آباد ننکانہ صاحب۔ حرا شوکت، 66.5 فیصد، منہاج پبلک سکول ڈھوک کینال جہلم۔ محمد احمد رضا اشرف، 65 فیصد، منہاج ماڈل سکول ماموں کانجن فیصل آباد۔ فائزہ صداقت، 64 فیصد، منہاج ماڈل گرلز سکول گلفشاں کالونی فیصل آباد۔ غلام عباس، 64 فیصد، منہاج ماڈل سکول ماموں کانجن فیصل آباد۔ فریال ارشد، 64 فیصد، منہاج ماڈل سکول بنگش کالونی راولپنڈی۔ محمد سبطین، 64 فیصد، منہاج ماڈل سکول کوٹ مومن سرگودھا۔ سفیان اقبال، 64 فیصد، منہاج ماڈل سکول نشاط کالونی لاہور کینٹ۔ ابوبکر اقبال، 64 فیصد، منہاج ماڈل سکول احمد نگر چٹھہ گوجرانوالہ۔ محمد زکاء الرحمن، 63.5 فیصد، منہاج ماڈل سکول بغداد ٹاؤن لاہور۔
کلاس چہارم : محمدعثمان، 86 فیصد، منہاج ماڈل سکول نشاط کالونی لاہور۔ صباحت زہراہ، 79.5 فیصد، منہاج ماڈل سکول تلہ گنگ۔ تمثال اقراء ضیاء، 77.5 فیصد، منہاج ماڈل سکول تلہ گنگ۔ شاہ زیب محمود، 74.5 فیصد، منہاج ماڈل گرلزسکول لہڑی جہلم۔ فرح سجاد، 73.5 فیصد، منہاج ماڈل سکول بوتالہ شرم سنگھ گوجرانوالہ۔ خواجہ عبید اللہ، 70.5 فیصد، منہاج ماڈل سکول قلعہ احمد آباد نارووال۔ غلام احمد، 70.5 فیصد، منہاج ماڈل سکول غلاماں میانوالی۔ محمد شاہ زمان، 70 فیصد، منہاج ماڈل سکول سانگلہ ہل ننکانہ صاحب۔ کلیم اللہ، 70 فیصد، منہاج ماڈل سکول سانگلہ ہل ننکانہ صاحب۔ عائشہ کنول، 69.5 فیصد، منہاج ماڈل گرلز سکول گلفشاں کالونی فیصل آباد۔ توشیبہ غلام رسول، 69.5 فیصد، منہاج ماڈل سکول بوتالہ شرم سنگھ گوجرانوالہ۔ محمد توصیف الرضا، 69.5 فیصد، منہاج ماڈل سکول طاہر آباد ننکانہ صاحب۔ محمدفیصل، 69 فیصد، منہاج ماڈل سکول کوٹ مومن سرگودھا۔ نعمان بیگ، 68.5 فیصد، منہاج ماڈل سکول کوٹ مومن سرگودھا۔ فیضان طاہر، 68 فیصد، منہاج ماڈل سکول گلاب پور لودھراں۔ محمد زین، 68 فیصد، منہاج ماڈل سکول ٹبہ سلطان پور وہاڑی۔ کفیل احمد خان، 68 فیصد، منہاج ماڈل سکول ٹبہ سلطان پور وہاڑی۔ علی شیر، 67 فیصد، منہاج ماڈل سکول پسرور سیالکوٹ۔ علی سفیان اختر، 67 فیصد، منہاج ماڈل سکول ٹبہ سلطان پور وہاڑی۔ شائزہ اقبال، 66.5 فیصد، منہاج مادل سکول بھوپال والا سیالکوٹ۔ عائشہ اشرف، 66.5 فیصد، منہاج ماڈل سکول بوتالا شرم سنگھ گوجرانوالہ۔ آ منہ رحمن، 66 فیصد، منہاج ماڈل سکول پنڈی کلاں نارووال۔ سعدیہ کرن، فیصد 66، منہاج ماڈل گرلز سکول پیپلاں میانوالی۔ راشدہ واجد، 66 فیصد، منہاج ماڈل سکول گلفشاں کالونی فیصل آباد۔ محسن شبی، 66 فیصد، منہاج ماڈل سکول ٹبہ سلطان پور وہاڑی۔