وظیفۂ آیۃ الکرسی
وظیفۂ حفاظت
شرِ حاسدین، شرِ اعداء اور جملہ خطرات و پریشانیوں سے حفاظت اور دیگر روحانی خیرات و برکات کے لئے یہ وظیفہ مفید و مؤثر ہے:
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ (اللهُ لَآ إِلٰہَ إِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ لَا تَاْخُذُہ، سِنَۃٌ وَّ لاَ نَوْمٌ لَہ، مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الْاَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِیْ یَشْفَعُ عِنْدَہۤ إِلَّا بِإِذْنِہٖ یَعْلَمُ مَا بَیْنَ أَیْدِیْھِمْ وَ مَا خَلْفَہُمْ وَلَا یُحِیْطُوْنَ بِشَیْءٍ مِّنْ عِلْمِہٖۤ إِلَّا بِمَا شَآءَ وَسِعَ کُرْسِیُّہُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ وَلَا یَؤُوْدُہ، حِفْظُھُمَا وَ ھُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ).
(البقرۃ، 2: 255)
آیۃ الکرسی 11 بار پڑھیں، جب 11ویں بار پڑھتے ہوئے
وَسِعَ کُرْسِیُّہُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ وَلَایَؤُوْدُہ، حِفْظُھُمَا وَ ھُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ.
پر پہنچیں تو فقط اسی حصہ کو 100 مرتبہ پڑھیں۔
اول و آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف اور 11، 11 مرتبہ استغفار پڑھیں۔
اس وظیفہ کو کم از کم 40 دن یا حسب ضرورت جاری رکھیں۔
پوری آیۃ الکرسی کو سادہ طریق سے اعداد کے ساتھ یا کثرت کے ساتھ پڑھنا بھی نہایت مفید اور باعثِ برکات ہے۔
وظیفۂ سورۃ الفیل
وظیفہ برائے دفعِ شرِ اعداء
دشمن کے شر سے محفوظ رہنے، اس کی تدبیروں کو ناکام کرنے اور حملہ آور کے شر و نقصان سے بچنے کے لئے اس سورت کا وظیفہ نہایت مفید اور موثر ہے:
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ. (اَلَمْ تَرَ کَیْفَ فَعَلَ رَبُّکَ بِاَصْحٰبِ الْفِیْلِ. اَلَمْ یَجْعَلْ کَیْدَھُمْ فِیْ تَضْلِیْلٍ. وَّ اَرْسَلَ عَلَیْھِمْ طَیْرًا اَبَابِیْلَ. تَرْمِیْھِمْ بِحِجَارَۃٍ مِّنْ سِجِّیْلٍ. فَجَعَلَھُمْ کَعَصْفٍ مَّاْکُوْلٍ.)
یہ وظیفہ 11 بار، 40 بار یا حسب ضرورت 100 بار پڑھیں۔
اوّل و آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف اور 11، 11 مرتبہ استغفار پڑھیں۔
اس وظیفہ کا بہتر وقت بعداز نماز فجر طلوع آفتاب سے پہلے اور بعد نمازِ عصر غروبِ آفتاب سے پہلے کا ہے۔
اس وظیفہ کو 7 دن، 11 دن، 40 دن یا حسب ضرورت جاری رکھیں۔
اگر گیارہ یا چالیس بار پڑھتے ہوئے آخری بار پڑھنے لگیں تو آخری آیت فَجَعَلَھُمْ کَعَصْفٍ مَّاْکُوْلٍ کی 100 بار ایک تسبیح کر لیں تو اس کی تاثیر مزید زیادہ ہو گی۔ انشاء الله دشمن سے نقصان پہنچانے کی توفیق سلب ہو جائے گی۔