دنیا بھر سے منہاج القرآن ویمن لیگ، خواتین نمائندگان کے پیغاماتِ عقیدت

منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان

منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان

یہ امر باعثِ صد مسرت ہے کہ دنیا بھر سے منہاج القرآن ویمن لیگ کی نمائندگان نے شیخ الاسلام کی پچہترویں سالگرہ کے موقع پر اپنی عقیدت، محبت اور تشکر کے جذبات کو تحریری پیغامات کی صورت میں ارسال کیا ہے۔ یہ پیغامات نہ صرف ان قلوب کی ترجمانی کرتے ہیں جو شیخ الاسلام کی فکر اور خدمات سے وابستہ ہیں بلکہ اس عالمی روحانی و فکری نسبت کی بھی عکاسی کرتے ہیں جو سرحدوں سے ماورا ہو کر دلوں کو جوڑتی ہے۔ انہی محبت بھرے تاثرات اور دعاؤں کو قارئین کی خدمت میں پیش کرنے کے لیے دختران اسلام نے ان پیغامات کو یکجا کیا ہے تاکہ یہ دستاویز عقیدت، وفا اور اعترافِ خدمت کا خوبصورت مرقع بن سکے۔

لبنیٰ مشتاق (سربراہ کوارڈینیشن کونسل منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان)

ہم اپنے عظیم، محبوب اور محسن قائد، شیخُ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 75ویں یومِ پیدائش کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ آپ نے فکری انتشار کے اس دور میں امتِ مسلمہ کااللہ ربّ العزت اورحضور نبی اکرم ﷺ کےساتھ ایک مضبوط، زندہ اور بامعنی تعلق قائم کیا۔ آپ کی فکر نے امت کو عشقِ مصطفیٰ ﷺ کے مرکز سے جوڑا اوردین کی اصل روح یعنی اعتدال، امن اور محبت کو دنیا بھر میں عام کیا۔

آپ کی سینکڑوں تصنیفات اور خطابات علم و حکمت کا وہ بیش قیمت سرمایہ ہیں جو جملہ مسلمانوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ آپ کی تحریر وتقریر میں امت کے درد کی جھلک نمایاں نظر آتی ہے۔ آپ نے نوجوانانِ اُمت کی راہنمائی کے لیے بے مثال کردار ادا کیا۔

دعوت الی اللہ، دعوت الی الرسول ﷺ اور رجوع الی القرآن کے ذریعے انہیں بامقصد زندگی کی راہ پر چلایا۔

خواتین معاشرہ کے حوالے سے آپ کی جدوجہد قابلِ فخر ہیں ؛ آپ نے عورت کے معاشرے میں باعزت مقام اور خدمتِ دین میں باوقار کردار متعارف کروایا اور اسےمصطفوی معاشرے کے قیام کا ایک مضبوط ستون قرار دیا۔ منہاجُ القرآن سے وابستہ ہر فرد کے لیے آپ کی ذات ایک شفیق باپ، ایک مہربان سرپرست اور ایک محسن کی مانند ہے، جو رہنمائی بھی کرتے ہےاورحوصلہ بھی دیتے ہیں۔

ایک کارکن کے لیے آپ کی قیادت صرف سمت نہیں بلکہ تحفظ، محبت اور اُمید کا استعارہ ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے قائد کو صحتِ کاملہ اور درازیٔ عمر عطا فرمائے اور ہمیں تادمِ آخر آپ کے مشن کا سچا اور وفاداکارکن رکھے۔ آمین بجاہ سیدالمرسلین ﷺ

علم کا آسماں شیخ الاسلام ہیں
آگہی کا جہاں شیخ الاسلام ہیں

ان کے جیسا نہیں عہد موجود میں
اب روئے زماں شیخ الاسلام ہیں

ہو رہے ہیں زمانے میں سب فیضیاب
مثل ابِ رواں شیخ الاسلام ہیں

حافظہ سحر عنبرین (ممبر کوآرڈینیشن کونسل منہاج القرآن ویمن لیگ)

قائد ڈے کے بابرکت موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی جانب سے ہم حضور سیدی شیخ الاسلام مجددِ مئۃ الحاضرہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 75ویں یومِ ولادت پر بارگاہِ الٰہی میں شکر بجا لاتے ہیں۔ عصرِ حاضر میں آپ نے بجاطور پر قرآن و سنت کی بنیاد پر دین کے فہم و فکر اور عمل کی ہمہ گیر تجدید فرمائی۔ دنیا بھر میں قائم علمی مراکز، تحقیقی ادارے، امنِ عالم کے لیے کاوشیں، اور اصلاحِ معاشرہ کے جامع منصوبے آپ کی عالمی خدمات کا روشن ثبوت ہیں۔ بالخصوص خواتین کی دینی، فکری، اخلاقی اور روحانی تربیت کے لیے آپ کی عطاکردہ رہنمائی نے منہاج القرآن ویمن لیگ کو ایک واضح مقصدحیات، عظیم مشن، مضبوط سمت اور متوازن نظام عطا کیا۔

ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ شیخ الاسلام کے فکر و پیغام کو خواتین کے ذریعے گھروں، معاشرے اور نسلوں کی اصلاح کا ذریعہ بنائیں گے۔ اللہ تعالیٰ حضورسیدی شیخ الاسلام ہمارے عظیم مربی وقائد کو صحت، عافیت اور طویل عمر عطا فرمائے۔ آمین۔

عائشہ مبشر (ممبر کوارڈینیشن کونسل منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان)

اللہ رب العزت نے اس کائنات کو ایک حسین تسلسل اور توازن میں پیدا فرمایا ہے۔ یہ رب کائنات کی شان کریمی ہے کہ وہ حضرت انسان کی زیاں کاریوں کو نفع بخش سودے سے بدلنے کا وسیلہ ہر صدی میں پیدا فرماتا ہے۔ ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہم اس دور کے تجدید دین و احیائے انسانیت کے ایک عظیم منہج اور تسلسل کی کڑی ہیں۔ یہ نسبت وہ احسان عظیم ہے جو بوسیلہ مجدد المئۃ الحاضرۃ حضور سیدی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اس دور پرفتن میں ہم کو عطا ہوئی ہے۔ حضور سیدی شیخ الاسلام کا وجود مسعود ایک ایسے سایہ دار شجر ثمر بار کی مانند ہے جس کا فیض نصف صدی سے جاری و ساری ہے اور آنے والی نصف صدی تک جاری و ساری رہے گا۔ اپنے زمہ داران، رفقاء وابستگان کی تین نسلوں کو اپنی پدرانہ شفقت، الوہی حکمت، نبوی وسعت و محبت اور مسلسل تربیت سے پروان چڑھانے والے عظیم مغربی اور قائد کو ان کی پچھتر ویں سالگرہ مبارک ہو۔ ہماری دعا ہے کہ اللّٰہ رب العزت ہر گزرتے وقت کے ساتھ گنبد خضریٰ کے فیضان سے آپ کی رفعتوں میں اضافہ فرمائے اور آپ کے ذریعے مشن حیاتِ انسانی کو جاودانی بخشنے کا وسیلہ بنائے۔ آمین۔

صائمہ نور (زونل نگران سینٹرل پنجاب پاکستان)

مجدد المئۃ الحاضرہ شیخ الاسلام مدظلہ العالی کی علمی و تحقیقی اور تجدیدی خدمات کا دائرہ کار ہمہ جہتی اور عالمی ہے۔ آپ نے عالمی سطح پر علمی و تربیتی کردار کے ذریعے ہر عمر اور طبقہ فکر کے افراد کو فکری و نظریاتی سطح پر راہنمائی مہیا کی ہے۔

دور حاضر میں شیخ الاسلام مسیحاءِ اُمت مسلمہ ہیں۔ موجودہ دور کی اندھیر نگری میں آپ کی تعلیمات اور ذات مینارہ نور ہے جو در مصطفی ﷺ تک راہنمائی کا واحد ذریعہ ہے۔

اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہوں آپ کو عمر خضری عطا ہو اور آپ کے جملہ فیوض و برکات ہمیں نصیب ہوں۔

ثناء وحید (ایڈیٹر دخترانِ اسلام)

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پچہترویں سالگرہ کے پُرمسرت موقع پر دخترانِ اسلام کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ یہ ہمارے لیے عظیم اعزاز ہے کہ ہم ایسے عہد میں سانس لے رہے ہیں جہاں شیخ الاسلام جیسی نابغۂ روزگار علمی و فکری شخصیت ہماری رہنمائی فرما رہی ہے۔ آپ بحقِ حقیقی نشانِ علم ہیں, جن کی فکر نے دلوں کو یقین، اذہان کو بصیرت اور معاشرے کو توازن عطا کیا۔

وہ چراغِ علم کہ جس کی لو سے رہ پاتی ہے راہ
دلوں میں جاگتی امید، ذہنوں میں روشن نگاہ

آپ کی خدمات نے نوجوان نسل کو دین، کردار اور خدمتِ خلق سے جوڑا۔ آپ کی حیاتِ مبارکہ نے علم و عمل کے حسین امتزاج سے قوم کی تعمیر کی روشن مثال قائم کی۔

اللہ ربّ العزت سے دعا ہے کہ وہ شیخ الاسلام کو کامل صحت، درازیِ عمر اور مزید توفیقات سے نوازے، اور ان کی مساعی کو قبول فرمائے۔ اس مبارک موقع پر دنیا بھر کی تمام تنظیمات، وابستگان اور محبانِ شیخ الاسلام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں, اللہ ہمیں ان کی فکر کے چراغ سے مزید روشنی پانے کی توفیق دے۔

نصرت امین (زونل ناظمہ اسلام آباد )

"علم و عمل کا سنگم، اتحادِ امت کا داعی اور نسلِ نو کا محسن"

آج کا دن عالمِ اسلام کی اس عبقری شخصیت کے نام ہے جس نے محض ایک تحریک کی بنیاد نہیں رکھی، بلکہ بجھتے ہوئے چراغوں میں علم و عشق کی نئی لو پیدا کی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری وہ نام ہے جو دورِ حاضر میں علمی استدلال، فکری تجدید اور انسانی فلاح و بہبود کا استعارہ بن چکا ہے۔

آپ کی خدمات کا دائرہ کسی ایک جہت تک محدود نہیں۔ آپ نے جہاں تفسیرِ قرآن (تفسیرِ منہاج القرآن)، المنہاج السوی، 8 جلدوں پر مشتمل قرآنی انسائیکلوپیڈیا، سیرتِ طیبہ پر مشتمل 4 جلدوں پر مبنی الروض الباسم من خلق النبی القاسم ﷺ جیسی 1000 سے زائد کتب کے ذریعے علمی پیاس بجھائی، وہاں دہشت گردی کے خلاف 600 صفحات کا تاریخی فتویٰ دے کر اسلام کا امن پسند چہرہ دنیا کے سامنے واضح کیا۔

آپ نے تصوف کو انتہا پسندی سے پاک کر کے اسے خدمتِ خلق اور عشقِ رسول ﷺ سے جوڑا۔ "منہاج یونیورسٹی" اور سینکڑوں اسکولوں کا جال بچھا کر آپ نے غریب طبقے کے لیے معیاری تعلیم کے دروازے کھولے۔

دنیا بھر میں مکالمے کی فضا قائم کر کے اسلامو فوبیا کا مقابلہ علمی بنیادوں پر کیا۔ آپ نے بھٹکتی ہوئی نوجوان نسل کو انتہا پسندی کے اندھیروں سے نکال کر اعتدال کی راہ دکھائی۔ آپ کی زندگی کا ہر لمحہ مصطفوی مشن کی ترویج اور انسانیت کی خدمت کے لیے وقف ہے۔ آپ کا استدلال جدید ذہن کے سوالوں کا جواب ہے اور آپ کی تڑپ امتِ مسلمہ کے اتحاد کی نوید ہے۔ بارگاہِ الٰہی میں دعا ہے کہ باری تعالیٰ! قائدِ تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی زندگی عطا فرمائے۔ ان کے علم و عمل میں مزید برکتیں ڈالے اور ان کے لگائے ہوئے پودے "منہاج القرآن" کو رہتی دنیا تک دینِ متین کی خدمت کے لیے ہرا بھرا رکھے۔ آمین!

نوشین فرخ (صدر منہاج القرآن ویمن لیگ وکٹوریا، آسٹریلیا)

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی کی پچہترویں سالگرہ کے بابرکت موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ حضور شیخ الاسلام عصرِ حاضر کے اُن نادر علمی و فکری رہنماؤں میں سے ہیں جنہوں نے قرآنِ حکیم اور سنتِ رسول ﷺ کی خدمت کو تحقیق، فہم اور عملی تطبیق کے اعلیٰ معیار تک پہنچایا۔ قرآنِ مجید کے مستند تراجم و تفاسیر اور علمِ حدیث پر مبنی آپ کی گراں قدر تحقیقی تصانیف، بالخصوص اسناد، تخریج اور فکری توضیح کے میدان میں، امتِ مسلمہ کے لیے ایک عظیم علمی سرمایہ ہیں جو نہ صرف آج بلکہ آنے والی نسلوں کی دینی و فکری رہنمائی کا مستقل ذریعہ رہیں گے۔

علم کے ساتھ عمل کو جوڑنا حضور شیخ الاسلام کی قیادت کا نمایاں وصف ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں پر محیط آپ کی عملی جدوجہد کے نتیجے میں منہاج یونیورسٹی، تعلیمی ادارے، اسکولز، آرفن کئیر سینٹرز اور دنیا بھر میں قائم اسلامی مراکز علم، تربیت اور خدمتِ انسانیت کے روشن مراکز بن چکے ہیں۔ بالخصوص خواتین اور بچیوں کی دینی، اخلاقی اور سماجی ترقی کے لیے حضور شیخ الاسلام کی خصوصی توجہ اور عملی اقدامات قابلِ تحسین ہیں، جن کے باعث منہاج القرآن اُن چند بین الاقوامی مسلم تنظیموں میں شامل ہے جہاں خواتین کو قیادت اور فیصلہ سازی میں مردوں کے شانہ بشانہ مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ منہاج ویمن لیگ اور ماہنامہ دخترانِ اسلام جیسے پلیٹ فارمز خواتین کو باوقار، باکردار اور فعال کردار ادا کرنے کے قابل بنا رہے ہیں۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ حضور شیخ الاسلام کو صحتِ کاملہ، طویل عمر اور مزید قبولیت عطا فرمائے اور ہمیں آپ کے علمی و اصلاحی مشن کو اخلاص اور استقامت کے ساتھ آگے بڑھانے کی توفیق دے۔ آمین۔

سدرۃ المنتہیٰ (صدر منہاج القرآن ویمن لیگ آسٹریلین کیپیٹل ٹیریٹری)

اللہ تعالیٰ کا بے پایاں شکر ہے کہ اس نے ہمیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرُالقادری جیسی عظیم نعمت عطا فرمائی۔ ہم خوش نصیب ہیں کہ ہماری رہنمائی کے لیے ایسی ہستی موجود ہے جس نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام کی تجدید، خدمت اور امت کی فکری و روحانی بیداری کے لیے وقف کررکھی ہے۔

شیخ الاسلام نے 45 برس قبل جس علمی، روحانی اور انقلابی تحریک کا آغاز کیا تھا، آج وہ دنیا کے ہر خطے میں روشنی بن کر پھیل چکی ہے۔ ان کی محنت، تحقیق، دعوت اور عملی جدوجہد نے اسلام کے اصل پیغامِ محبت، امن، رواداری اور انسانیت کو عالمی سطح پر دوبارہ زندہ کیا۔ بین المذاہب رواداری، عالمی امن، اور معاشرتی اتحاد کے لیے ان کی کاوشیں دنیا بھر میں قابلِ قدر اور مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔ شیخ الاسلام نے نوجوانوں، خواتین، بزرگوں اور بچوں کے دلوں میں عشقِ مصطفیٰ ﷺ کی حرارت پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ محبتِ اہلِ بیتؑ کو بھی نہایت حکمت، علم اور اخلاص کے ساتھ عام کیا۔ انہوں نے امت کو یہ شعور دیا کہ اہلِ بیتؑ کی محبت ایمان کا جوہر ہے، اور اسی محبت کے ذریعے دلوں میں پاکیزگی، وفا، ایثار اور قربانی کا جذبہ پروان چڑھتا ہے۔

آج دنیا بھر میں کروڑوں لوگ ایمان، علم، کردار اور روحانیت کی وہ روشنی پا رہے ہیں جو شیخ الاسلام کی مسلسل جدوجہد، عالمی خدمات اور روحانی فیض کا نتیجہ ہے۔

میں اپنی پوری ٹیم کی جانب سے اپنے محبوب قائد کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتی ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ شیخ الاسلام کو صحت، عافیت اور عمرِ خضر عطا فرمائے۔ آمین۔

کرن سعید (صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ساؤتھ ویلز آسٹریلیا)

الحمدللہ ہم بے حد خوش قسمت ہیں کہ ہمیں اللہ تعالٰی کی ایک بہت بڑی نعمت شیخ الاسلام کی صورت میں عطاء ہوئی۔ ہمارے عظیم قائد شیخ الاسلام نے 45 برس پہلے جو خواب لوگوں کو پیش کئے تھے الحمدوللہ آج وہ دنیا کے کونے کونے میں پھیل چکے ہیں۔ جو عشق رسول ﷺ کا آتش فشاں شیخ الاسلام اپنے اندر لئے پھرتے تھے آج اس کی تپش کروڑوں دلوں کو دنیا بھرمیں منور کر رہی ہے۔

منہاج ویمن لیگ ساؤتھ ویلز آسٹریلیا کی پوری ٹیم دعا گو ہے کہ سب کائنات کی رونقیں سرکار دو جہاں کی بدولت ہیں اور ہمیں آقا دو جہاں ﷺ کی پہچان ہوئی شیخ الاسلام کی بدولت۔ اللہ پاک شیخ الاسلام کو صحت وتندرستی والی عمر خضر عطاء فرمائے جنہوں نے اپنی اگلی نسلوں کو بھی دین کی خدمت کے لیے تیار کر کے امت کی رہنمائی کےلئے وقف کر دیا ہے۔ اللہ تعالٰی ہمیں، ہمارے بچوں اور آنے والی نسلوں کو منہاج القرآن سے وابستہ رکھے اور شیخ الاسلام کا روحانی فیض ہم سب کے لئے جاری و ساری رکھے۔ آمین

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا

ریحانہ الطاف (صدرمنہاج ویمن لیگ فرانس)

کرتی ہے فخر اُس پر تاریخ زمانے کی
صدیوں کا قرض جس نے آج اُتارا ہے

فکر و فن، تقریر و تحریر، علم و حکمت، تحقیق و ترتیب، تحقق و تیقن، تجدد و تفرد، تہذ یب و شائستگی جیسی خُوبیوں کو موجودہ دور میں کسی ایک شخصیت میں تلاش کرنے لگیں تو لامحالہ نظریں ایک ہمہ جہت شخصیت کی طرف اُٹھ جاتی ہیں، ایک پُر سکون، چمکتا دمکتا اور مُسکراتا چہرہ ایک دم سامنے آجاتا ہے، وہ محبت و مودت کا پیکر، جُہد مسلسل کا خُو گر، کشش و جاذبیت کا مرقع، حلم و حیا کا حامل، اعتدال و موزونیت کا مظہر، عطا و سخا کا منبع پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب ہیں۔

اہل عصر انہیں شیخ الا سلام اور مجدد المئتہ الحاضرہ کے لقب سے پُکارتے ہیں۔ امت پر جب بھی کسی فتنے کی یلغار ہوئی تو بُنیان مرصوص بن کر جو شخصیت ہر محاذ پر دفاع کرتی نظر آئی وہ آپ ہی کی ذات ہے۔

امن و آشتی کے پیا مبر، سیاست و ریاست کے معاملہ فہم، قانون دان و نباض ملت ڈاکٹر محمد طاہر القادری مد ظلہ العالی کی شب و روز محنتوں کے ثمرات نہ صرف وطن عزیز بلکہ پُوری دنیا میں مضبوط تنظیمی نیٹ ورک، تعلیمی و فلاحی مراکز، روحانیت و تصوف کے ادارے، معاشی و معاشرتی تحفظ کی تربیت گاہیں اور تہذیب نفس کے لیے سینٹرز کی صورت میں نظر آتے ہیں ہم کُشتہ ء عشق الہی و محبوب الہی ( ﷺ )، فیض محمدی کے امین، قائد بے بدل پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری صا حب کے جنم دن پر منہاج لقرآن ویمن لیگ فرانس کی ٹیم پُوری اُمت کو کروڑوں بارمُبارک باد پیش کرتی ہے اور ان کے لیے دعا گو ہیں کہ

؎ خُدا کرے عطا ہو تُجھے حیات جاودانی

عظمی طارق (صدر منہاج ویمن لیگ جرمنی)

میں حضور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کوانکی 75ویں سالگرہ کے موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ جرمنی کی جانب سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

اور اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی شکر گزار ہوں کہ جس نے ہمیں آپکی رفاقت اور سنگت عطا فرمائی۔ فتنوں اور نظریاتی وفکری انتشار کے اس دور میں شیخ الاسلام کا وجود اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے آپ نے علم کے ہر شعبے میں جو خدمات سر انجام دیں ہیں وہ آئندہ آنے والی نسلوں کے ایمان کو محفوظ رکھنے کا ایک عظیم کارنامہ ہے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عالمی نیٹ ورک کے زریعے آپ نے ایک ایسی تحریک کی بنیاد رکھی جس نے علم، روحانیت اور انسانیت کی خدمت کے زریعے زندگیوں کو بدل کر رکھ دیا اور سوچ کے زاویے بدل دیے۔

یہی وجہ ہے کہ آج ہم ایسے عظیم رہنما کے دنیا میں آنے کا جشن منا رہے ہیں کہ جس کے ویثرن حکمت اور علم نے بے شمار دلوں اور دماغوں کو روشن کیا ہے۔

ایک ایسا رہنما جسکی کوششوں اورمحنت نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت امن اوررواداری کے اصولوں سے روشناس کروایا۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ رب کائنات حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کو صحت وتندرستی والی لمبی زندگی عطا فرمائے، عمر خضر عطا فرمائے اور آپکا سایہ ہمیشہ ہمارے سروں پر سلامت رکھے۔ آمین

سعدیہ ملک (صدر منہاج القران انٹرنیشنل ویمن لیگ زون 3/4 اٹلی)

عصرِ حاضر میں علم و معرفت کی بے مثال شخصیت شیخ الاسلام ہی ہیں۔ آپ وہ شخصیت ہیں جنھوں نے علم و آگہی کے سمندر کے سمندر پی رکھے ہیں۔ بلاشبہ ہمارے عظیم قائد اللہ کے پسندیدہ محبوب بندوں میں سے ہیں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ اٹلی زون 4/3 کی پوری ٹیم کی جانب سے شیخ الاسلام کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

زریں لطیف (صدر منہاج القرآن ویمن لیگ اسپین)

علم و عرفاں کے ہیں وہ مینار، چراغِ راہِ وفا
خدمتِ دین میں گزاری عمر، اخلاص کی انتہا

دعا ہے ربِ کریم سے ملے صحت و عمرِ دراز، شیخ الاسلام پہ رہے ہر دم، اس کا فضل و عطا۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی علمی، فکری اور دینی خدمات امتِ مسلمہ کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ آپ کی فکر نے اعتدال، امن اور علم کے چراغ روشن کیے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا سایہ امت پر سلامت رہے، علم کا یہ چراغ یونہی دلوں کو منور کرتا رہے۔

حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری آپ کو منہاج القرآن ویمن لیگ سپین کی پوری ٹیم کی جانب سے 75واں یومِ پیدائش بہت مبارک ہو۔

مسز نادیہ سلمیٰ (صدر منہاج القرآن ویمن لیگ سویڈن)

عصر حاضر میں امت مسلمہ کی اور نسلِ نو کی بگاڑ کی اصلاح اور احیاء اسلام کا فریضہ اگر کوئی صحیح معنوں میں ادا کرسکتا ہے تو وہ سیدی شیخ الاسلام ہیں۔ یہ وہ عظیم شخصیت ہیں جنھوں نے خواتین کے حقوق کے لیے، ان کے علمی، فکری، روحانی اور اخلاقی تربیت کے لیے اور خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کا حق دینے کے لیے 1988ء میں منہاج ویمن لیگ کی بنیاد رکھی۔ ان کے خطابات، تصانیف، فکر، دلیل، حجت، تقویٰ اور عالمی سطح پر گلدستہِ عشقِ مصطفی ﷺ کے طور پر قائم منہاج القرآن ان کے مجددِ عصر ہونے کی تابندہ دلیل ہے۔

ان کو دیکھا تو مصور سے میرا ربط بڑھا
میں نے اس شخص میں قدرت کے نظارے دیکھے

میں بطور صدر منہاج القرآن ویمن لیگ سویڈن اپنے قائد کو 75 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ دعا گو ہوں کہ اللہ پاک اپنے پیارے محمد مصطفی ﷺ کے صدقے سیدی شیخ الاسلام کا سایہ امت پر قائم رکھے اور آپ کو عمرِ خضر عطا ہو۔ آمین

Dr. Nazia Batool (President Minhaj-ul-Quran Women League Europe)

On this blessed occasion of the 75th birthday of Sayyidi Shaykh-ul-Islam Prof. Dr. Muhammad Tahir ul-Qadri

I extend my heartfelt congratulations and prayers for his continued health, safety, and countless blessings.

Sayyidi Shaykh-ul-Islam’s vision and guidance have ensured that Minhaj-ul-Quran and Minhaj Women League are not just forums, but vibrant platforms where women across the globe can learn, serve the Din, follow the teachings of the Holy Quran & Sunnah, and contribute meaningfully to the spiritual and social development of the Ummah. Without his tireless efforts, generations might have been led astray, deprived of the knowledge, guidance, and opportunities that shape a righteous and purposeful life.

Through his leadership, women have found inspiration, education, and avenues to serve humanity, becoming active participants in the revival and upliftment of Islam. His dedication to spreading knowledge, promoting peace, and fostering unity continues to guide and motivate all of us to walk on the path of truth, compassion, and service.

On this auspicious day, I thank Allah Almighty for blessing the Ummah with a leader whose life is a shining example of knowledge, sincerity, righteous principles, honesty, devotion, wisdom, mercy and love♥

May Allah grant Sayyidi Shaykh-ul-Islam long life, good health, and the strength to continue guiding, inspiring, and illuminating the world with his knowledge and vision.

Dr. Mayanaz Syeda-Mian (President Minhaj Women League USA)

On this blessed day, we bow our heads in gratitude to Almighty Allah for blessing the Ummah with the birth of Shaykh-ul-Islam Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri. We pray that Almighty Allah continues to protect our beloved Shaykh, elevate his ranks, and accept his lifelong efforts as sadaqah jariyah for future generations. May his mission continue to thrive, and may future generations benefit from his legacy of knowledge, peace, and reform. Ameen.

ناہید صدیقی (صدر منہاج القرآن ویمن لیگ کینیڈا)

میں منہاج القران ویمن لیگ کینڈا کی پوری ٹیم کی جانب سے عالم اسلام کی عظیم علمی و روحانی شخصیت، پیغام امن و محبت کے علمبردار شیخ السلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کو ان کے یوم پیداءش پر صدق دل سے مبارک باد پیش کرتی ہوں۔

اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اپنے عظیم قائد کی درازی عمرکیلےُ دعا گو ہوں کہ علم و حکمت کا یہ روشن آفتاب تا ابد اپنی روشنیوں سے اندھیروں کو دور کرتا رہے اور آپ کے فیوض و برکات نسلوں تک جاری رہیں۔

نہ تجھ سا کسی کا انداز بیاں نہ تجھ سا کوئی مفسرِ قراں
اس صدی پہ ہے حکومت تیری درحقیقت ہے تو مجددِدوراں

ناہید ملک (صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ھالینڈ/ نیدرلینڈ)

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن آپ کی یومِ ولادت کے پُرمسرت موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ (ہالینڈ) کے تمام وابستگان، محبان اور عقیدت مند دلوں کی عمیق گہرائیوں سے آپ کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے امتِ مسلمہ کو آپ جیسی ہمہ جہت علمی، فکری اور روحانی شخصیت عطا فرمائی، جنہوں نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام کی خدمت، علم کی ترویج، امن، محبت، اعتدال اور اصلاحِ امت کے لیے وقف کر دی۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحتِ کاملہ، عمرِ دراز، علم و عمل میں مزید برکتیں اور اپنے دین کی خدمت کے لیے مزید استقامت عطا فرمائے، اور آپ کے فیوض و برکات سے آنے والی نسلیں بھی مستفید ہوتی رہیں۔

اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور منہاج القرآن کے ذریعے عالمِ اسلام میں امن، رواداری اور اخوت کے پیغام کو مزید تقویت عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین

نسرین اختر (صدر منہاج القرآن ویمن لیگ UK)

تجدید و احیاء، ترویج و دعوت کرے کام طاہر، کرائے محمد ﷺ
رہے تو سلامت، یونہی تا قیامت تیری زندگانی، برائے محمد ﷺ

منہاج القرآن ویمن لیگ یو کے کی جملہ تنظیمات، کارکنان اور وابستگان احیاء اسلام، اصلاحِ احوالِ امت اور ترویج و اقامت اسلام کے مصطفوی مشن کے عظیم قائد، محبتوں کے پیامبر، مُجَدَّدِ الْمِأَةِ الْحَاضِرَةِ حجة المحدثین ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ہديہءِ تہنیت پیش کرتی ہیں۔

اللہ جل مجدہ کے حضور دعا گو ہیں کہ خیر خواہی اور درد مندی کے جذبات سے معمور یہ چراغ علم و حکمت ہمیشہ یونہی امن و محبت کی روشنی بکھیرتا رہے۔

فرزانہ حامد زکریا (صدر منہاج القرآن ویمن لیگ Houston)

Houston کی پوری ٹیم کی جانب سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو ان کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر تہِ دل سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ آپ کواللہ ربِّ العزت نے دین کے جملہ پہلوؤں میں خدمت کی توفیق بخشی ہے۔ اس میدان میں اللہ ربِّ العزت نے آپ کو گراں قدر خدماتِ دین انجام دینے کی توفیق عطا کی ہے نیز اخلاقی و روحانی اصلاح کی توفیق اور مواقع عنایت فرمائے ہیں۔ آپ کی خدمات کے بے شمار پہلوؤں میں سے اگر صرف ایک ہی پہلو اصلاحِ احوال کو لیں یا معاشرتی اصلاحِ احوال، ہر محاذ پر شیخ الاسلام کا ایک نمایاں اور متحرک قائدانہ کردار نظر آتا ہے۔

اس امر میں کوئی شبہ نہیں کہ رواں صدی میں علومِ قرآن کے فروغ کے لیے جتنا کام تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کیا، اتنا کام کسی اور تحریک اور شخصیت کے حوالے سے نظر نہیں آتا۔ آپ نے جہاں ہزارہا کتب کا تحفہ امت کو دیا، وہاں شاندار ویلفیئر پروجیکٹس کا اجراء بھی کیا جن سے مستفید ہونے والے مستحقین کی تعداد ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں میں ہے۔

اللہ ربِّ العزت سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحتِ کاملہ، درازیِ عمر اور مزید کامیابیوں سے نوازے۔ دینِ اسلام کی خدمت، علم و فکر کی ترویج اور امت کی رہنمائی کے لیے آپ کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ اللہ ربِّ العزت آپ کو ہمیشہ حق و صداقت کی آواز بلند کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ

درج بالا پیغامات اس حقیقت کی عکاسی کرتے ہیں کہ کس طرح دنیا کے مختلف خطوں، تہذیبوں اور معاشروں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے اپنے شیخ کے لیے دعاؤں کے نذرانے پیش کیے، ان کی علمی، تحقیقی اور عالمی سطح کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا، اور ان کے فیضانِ فکر و عمل سے اپنی نسبت کا اظہار کیا۔ براعظموں اور آسمانوں کی وسعتوں کو عبور کر کے موصول ہونے والے یہ پیغامات اس امر کی روشن دلیل ہیں کہ شیخ الاسلام کی شخصیت کسی ایک خطے تک محدود نہیں بلکہ عالمگیر اثر، ہمہ گیر قبولیت اور آفاقی خدمت کی علامت ہے۔