معصوم بچوں کے جذبات شیخ الاسلام کے نام

حنا فاطمہ

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر و تربیت نے جہاں نوجوانوں اور بڑوں کو متاثر کیا، وہیں معصوم دلوں کو بھی دین، اخلاق اور محبتِ رسول ﷺ سے جوڑنے کا ذریعہ بنی۔ اسی تسلسل میں ایگرز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شیخ الاسلام کے نام ہمیں چھوٹے بچوں کے دل سے نکلے ہوئے خوبصورت تہنیتی پیغامات پر مشتمل میرے شیخ کے نام کے عنوان سے موصول ہوئے ہیں، جو نہ صرف ان کی معصوم اور پاکیزہ محبت کا اظہار ہیں بلکہ اس اعتماد کی بھی عکاسی کرتے ہیں جو والدین ایگرز جیسے تربیتی پلیٹ فارم پر اپنے بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت کے لیے رکھتے ہیں۔ یہ معصوم اور جذبات سے بھرپور خطوط قارئین کے لیے پیشِ خدمت ہیں:

1۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ!

میرے عظیم شیخ الاسلام کیا حال ہے؟ آپ کا امید کرتی ہوں کہ آپ ٹھیک ہوں گے۔

Happy Birthday to you: Huzor Shaikhul-Islam

ہماری دعا ہے کہ اللہ آپ کو لمبی عمر عطا فرمائیں۔ آمین

اللہ پاک آپ کا سایہ ہمیشہ ہمارے اوپر سلامت رکھے۔ آمین

مجھے آپ کے خطاب بہت اچھے لگتے ہیں۔ میں دعا کررہی ہوں کہ آپ ہم سے ملنے آئیں۔ اور میں آپ سے اور زیادہ دین کی باتیں سیکھوں۔

منجانب: فضاء عبدالحئی، عمر: 7 سال، راولپنڈی

2۔ السلام علیکم!

امید کرتی ہوں کہ میرے پیارے لیڈر ٹھیک ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو خوشیاں عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی لمبی زندگی کرے اور آپ کا سایہ ہمارے سروں پر سلامت رکھے اور اللہ تعالیٰ کے راستے پر آپ کو مزید ترقیاں عطا فرمائے۔ اور مجھے آپ کے خطاب بہت پسند ہیں اور میرا دل کرتا ہے کہ میں آپ سے زندگی میں ضرور ملوں۔ (انشاء اللہ) ہم ضرور ملیں گے اور آپ کو آپ کی سالگرہ مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ اس سال آپ کو بہت خوشیاں اور ترقیاں دے۔ آمین

اے میرے پیارے شیخ آپ سلامت رہیں۔ خدا حافظ

منجانب: سحر سلامت، کلاس: 3، آغوش سکول ٹاؤن شپ

3۔ السلام علیکم!

مجھے امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے مجھے آپ کی بہت یاد آتی ہے۔ میری اللہ تعالیٰ سے یہ دعا ہے کہ آپ کا سایہ ہمارے سروں پر سلامت رہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تندرستی والی زندگی عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بہت لمبی زندگی عطا فرمائے۔ آپ ہمیں جیسا بنانا چاہتے ہیں ہم ویسے بننے کی کوشش کریں گے۔ ان شاءاللہ۔ آپ کو آغوش کی بچیاں بہت زیادہ یاد کرتی ہیں۔ ہم سب اس سال بھی اعتکاف میں آئیں گی۔ ہم سب کو آپ کا انتظار ہے آپ جلدی آجایئے۔ آپ کو میری طرف سے بہت بہت سالگرہ مبارک ہو۔ Happy Birth Day to you

والسلام

منجانب: ملک زیب، کلاس 5 لاہور

4۔ السلام علیکم!

قائد محترم! آپ کا کیا حال ہے؟امید ہے کہ آپ ٹھیک ہوں گے۔ میں آپ کا شکریہ کرنا چاہتی ہوں کہ آپ ہم بچوں کے لیے اعتکاف کرواتے ہیں جدھر ہم خوب عبادت کرتے ہیں۔ ہم آپ کو بہت زیادہ یاد کرتے ہیں اور آپ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اللہ آپ کو ہمیشہ خوش اور سلامت رکھے آمین ثم آمین۔ ہم آپ سے پیارکرتے ہیں۔

We Love You

آپ کو سالگرہ مبارک ہو۔

والسلام میرب، عمر8 سال لاہور

5۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ!

میرے پیارے شیخ آپ واقعی میں اللہ کے دوست ہیں میں چاہتا ہوں کہ میری پوری فیملی آپ کی طرح اللہ کی دوست بنے۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ ہم سب کو اور اچھی باتیں سکھائیں جس سے پوری دنیا کو جنت میں مل جائے۔ قائد محترم آپ مجھے بہت پیارے لگتے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ میں آپ سے ملوں۔ میں پورے سال میں اعتکاف کے دنوں کا انتظار کرتا ہوں۔ جب آپ ہر روز ہم سے باتیں کرتے ہیں۔ ہمیں آقا جی ﷺ کی باتیں بتاتے ہیں مجھے آپ کی باتیں بہت اچھی لگتی ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ جلدی سے پاکستان تشریف لے آئیں کہ میں آپ سے مل سکوں۔ مجھے آپ کی بہت یاد آتی ہے۔

عون مصطفی ملک۔ شہر لاہور، عمر: 7 سال لاہور

6۔ السلام علیکم! شیخ الاسلام

Happy Birth Day to you

Shaikh-ul-Islam

آپ کو آپ کی سالگرہ مبارک ہو۔ اللہ پاک آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔ ہم آپ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد کہتے ہیں۔ اللہ پاک آپ کا سایہ ہمارے سروں پر سلامت رکھے اور آپ جو ہمیں قرآن و کریم کی تعلیمات دیتے ہیں اور ان پر ہم اسی طرح عمل تو کرتے ہیں مگر ہماری کوشش ہے کہ آپ جس طرح ہمیں بنانا چاہتے ہیں ہم اس طرح آپ کو بن کر دکھائیں گے اور ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی زندگی عطا فرمائے۔ آمین۔

والسلام

مشعل مجید، شہر گوجرانوالہ، عمر: 10 سال، کلاس: ششم عمر: 12 سال

7۔ السلام علیکم!

پیارے شیخ الاسلام آپ کو!

Happy Birth Day to you

امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے اور میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں اور میری Friends آپ کو بہت یاد کرتی ہیں۔ آپ ہم سب سے ملنے پاکستان آغوش لاہور میں آئیں نا۔ میں نے اب کافی احادیث مبارکہ یاد کرلی ہیں اور نماز بھی پڑھتی ہوں۔ شیخ الاسلام ہم سب آپ کا انتظار کریں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی حفاظت رکھے، آمین۔

والسلام

منجانب: مریم پرویز، عمر نو سال

8۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ!

ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب کیا حال ہے آپ کا؟ اُمید کرتی ہوں کہ آپ ٹھیک ہوں گے۔ میں آپ سے ایگرز کے Kids Festival میں ملی تھی، آپ نے مجھے پیار بھی کیا تھا اور والدین کا خیال رکھنے سے متعلق آپ کا لیکچر بھی سنا تھا جو بہت اچھا تھا۔ اللہ ہمیشہ آپ کو سلامت رکھے اور آپ کے لمبی عمر ہو۔ اللہ تعالیٰ ہمیشہ آپ کا سایہ ہمارے سروں پر سلامت رکھے۔ آپ جو ہمیں باتیں سکھاتے ہیں ان پر ہمیں عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

ہم آپ کو بہت یاد کرتے ہیں۔ آپ کو بہت بہت سالگرہ مبارک ہو۔

منجانب: نام: عائشہ علی، کلاس: 6

9۔ السلام علیکم!

مجھے امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔ آپ کو سالگرہ بہت مبارک ہو۔ پیارے قائد میں اللہ سے دعاکرتی ہوں کہ میں بھی آپ کے جیسی بنوں اور سب کو اللہ کی باتیں سنایا کروں۔ میں یہ بھی بتانا چاہتی ہوں کہ بہت جلد میرا حفظ بھی مکمل ہونے والا ہے۔ آپ کا شکریہ کرنا تھا کہ آپ نے ہمیں تحفیظ جیسا ادارہ دیا۔ اللہ آپ کو لمبی زندگی عطا فرمائے۔ آمین

Happy Birth Day to you

والسلام

نام: ام حبیبہ، جماعت: 6تحفیظ

10۔ السلام علیکم!

نام: ماہ رخ فاطمہ

ڈیئر شیخ الاسلام کیا حال ہے آپ کا؟ امید ہے کہ آپ ٹھیک ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ سلامت رکھے۔ میں بہت خوش ہوں کہ میں نے بھی ایگرز کے درود Winners پروگرام میں حصہ لیا اور پیارے آقا ﷺ کی 1500 ویں سالگرہ پر 15000 مرتبہ درود پاک پڑھ کر Win کیا ہے، جس سے ہم سب گھر میں بہت خوش ہیں اور آئندہ بھی میں حصہ لوں گی۔ آپ کو سالگرہ بہت مبارک ہو۔

والسلام!

منجانب: ماہ رخ فاطمہ، شہر لاہور، عمر: 10 سال

11۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ!

کیا حال ہے آپ کا؟ مجھے یقین ہے کہ آپ ٹھیک ہوں گے۔ انشاء اللہ

Happy Birth Day to you Beloved Shaikh-ul-Islam

اللہ پاک آپ کا سایہ ہمیشہ ہمارے سروں پر سلامت رکھے۔ آمین۔ میں ہر سال اعتکاف میں آتی ہوں اور میں نے بہت ساری نعتیں اور قرآن کی سورتیں یاد کرلی ہیں اور آپ نے نماز پڑھنے کا بھی کہا تھا شکر ہے کہ میں نمازیں بھی پڑھتی ہوں۔ میری اللہ تعالیٰ سے یہی دعا ہے کہ آپ ہمیشہ خوش رہیں اور جلد سے جلد لاہور آجائیں۔

نام: منیٰ طارق، کلاس6 تحفیظ

والسلام

12۔ السلام علیکم!

مجھے امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے میں بھی ٹھیک ہوں آپ کو آپ کی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔ میں آپ کے لیے بہت زیادہ دعائیں کررہی ہوں کہ اللہ آپ کا سایہ ہمیشہ ہمارے سروں پر سلامت رکھے۔ مجھے آپ کے خطاب بہت اچھے لگتے ہیں۔ اور میں آپ کے خطابات کے نوٹس بناکر رکھتی ہوں اور احادیث مبارکہ بھی یاد کررہی ہوں۔ آپ لاہور جلدی آجائیں۔

والسلام

منجانب: نام: عائشہ عدنان، جماعت: پنجم، عمر: 11 سال

13۔ السلام علیکم میرے عظیم قائد!

آپ کا کیا حال ہے؟ میں آپ کی سالگرہ کا انتظام کررہی تھی کہ آپ کو خط لکھ کر بتاؤں کہ آپ نے ہمیں ایگرز ڈیپارٹمنٹ دیا جس کے ذریعے مجھے اور میرے چھوٹے بہن بھائیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا ملا ہے جیسا کہ میلاد پاک منانا، قرآن پاک پڑھنا، درودِ پاک پڑھنا اور اعتکاف کرنا وغیرہ۔ محرم کے حوالے سے حضرت امام حسینؑ کی شہادت کی عظمت کا بھی ایگرز سے پتا چلا ’’ہمارے ہیں حسینؑ‘‘ پروگرام میں میں بھی گئی تھی۔ سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ پاک آپ کو ہمیشہ سلامت رکھے۔ آمین

والسلام

مناہل فاطمہ، عمر: نو سال، شہر لاہور

14۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

میرا نام سیرت فاطمہ ہے اور میں دس سال کی ہوں میں چھٹی کلاس میں پڑھتی ہوں اور قرآن پاک حفظ کرتی ہوں اور میری سب سے بڑی خواہش ہے کہ میں رمضان میں اعتکاف سے کبھی چھٹی نہ کروں اور ہر سال آپ سے ملوں۔ ان شاء اللہ۔ اگر اللہ تعالیٰ کا حکم ہوا تو آپ سے ضرور ملوں گے۔ میں آپ کو اپنی ایک چھوٹی سی کہانی بتانا چاہتی ہوں۔ میں میرے والدین اور میرے بہن بھائی ہم سب پہلے گوجرانوالہ میں رہتے تھے۔ میرے بابا اللہ تعالیٰ کے حکم سے وہ وفات پاگئے۔ میرے بابا کا یہ خواب تھا کہ بہن بھائی خوب پڑھیں اور ہم آپ کے سائے تلے رہ کر پرورش پائیں۔ آپ نے پورے پاکستان میں جو آغوش سکول بنائے ہیں وہ بہت بہترین ہیں۔ انہی سکولز کی وجہ سے میں بھی تعلیم حاصل کررہی ہوں اور اپنے بابا کا خواب پورا کررہی ہوں۔ میں آپ کے خطاب سننا بہت پسند کرتی ہوں۔

آپ نے ہمیں بہت کچھ سکھایا ہے۔ سچ بولنا، چوری نہ کرنا، دوسروں کا ادب کرنا، بڑوں کا ادب کرنا، چھوٹوں سے شفقت کرنا اور ہر سال اعتکاف کرنا۔ میں آپ سے بہت بہت ساری باتیں کرنا چاہتی ہوں۔ ان شاء اللہ میں جب آپ سے ملوں گی تو بہت ساری بات کروں گی۔ میرے اور میرے سب گھر والوں کی طرف سے آپ کو سلام اور سالگرہ مبارک۔ بہت شکریہ

میرے پیارے قائد کے لیے اشعار:

تونے آغوش کی ساحل میں اتارا ہے
کتنی منہ زور ہواؤں کے تھپیڑے سہ کہ

تو نے اس باغ کو سینچا ہے لہو سے اپنے
تیری خوشبو سے تیرا باغ ہمیشہ مہکے

منجانب: سیرت فاطمہ، عمر: 10 سال، کلاس: ہشتم

درج بالا خطوط محض بچوں کے جذباتی تاثرات نہیں بلکہ ایک زندہ حقیقت کی ترجمانی ہیں کہ حضور سیدی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شخصیت کس طرح ننھے دلوں کو درودِ پاک، نماز، اعتکاف اور دین کی بنیادی قدروں سے جوڑ رہی ہے۔ بچوں کے الفاظ میں جھلکتی بے ساختہ محبت، یاد اور دعائیں اس امر کی گواہ ہیں کہ وہ آپ کو صرف ایک رہنما نہیں بلکہ ایک روحانی مربی کے طور پر اپنے دلوں میں بسائے ہوئے ہیں۔ اتنی کم عمر میں کسی شخصیت کے لیے دعائے عمرِ دراز اور عقیدت کا اظہار اس بات کی روشن دلیل ہے کہ شیخ الاسلام کی شخصیت شفقت، تربیت، اخلاص اور روحانی وابستگی کا وہ پیکر ہے جو دلوں کو خود بخود اپنی طرف کھینچ لیتا ہے۔

یہ خطوط اس حقیقت کو بھی اجاگر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ہاتھوں رکھی گئی فکری و تربیتی بنیادیں خصوصاً ایگرز ڈیپارٹمنٹ اور تعلیمی ادارے کس طرح شاندار ثمرات لا رہی ہیں۔ بچے یہ اعتماد کے ساتھ کہہ رہے ہیں کہ وہ ان اداروں میں تعلیم حاصل کر کے اپنے والدین کے خواب پورے کر رہے ہیں، دین کو سمجھ بھی رہے ہیں اور زندگی میں عملی طور پر اپنابھی رہے ہیں۔ گوشۂ درود کا قیام، نعت سے محبت، عشقِ رسول ﷺ کا فروغ، اور بچوں کی سطح پر دینی و اخلاقی سرگرمیوں کا اہتمام اس امر کا ثبوت ہے کہ ایگرز ڈیپارٹمنٹ شیخ الاسلام کی سرپرستی میں نسلِ نو کی فکری، روحانی اور اخلاقی تعمیر میں ایک منفرد اور مؤثر کردار ادا کر رہا ہے اور یہی خطوط اس عظیم تربیتی سفر کے روشن سنگِ میل ہیں۔