وزٹس شیڈول بسلسلہ تربیتی ورکشاپ و تنظیم نو
تاریخ |
تحصیلات |
مرکزی نمائندگان |
1 تا 2 جون |
مانانوالہ، ننکانہ صاحب، کھرڑیانوالہ، جڑانوالہ |
محترمہ گلشن ارشاد، محترمہ افنان بابر |
3 جون |
واہ کینٹ، ہری پور، ٹیکسلا |
محترمہ نوشابہ ضیاء، محترمہ ساجدہ صادق |
6 تا 7 جون |
بھلوال، سرگودھا سٹی، سرگودھا شرقی، سلانوالی |
محترمہ ساجدہ صادق، محترمہ شاکرہ چوہدری، محترمہ نائلہ جعفر |
8 تا 9 جون |
شیخوپورہ، خانقاہ ڈوگراں، حافظ آباد، سانگلہ ہل |
محترمہ نوشابہ ضیاء، محترمہ افنان بابر |
9 تا 10 جون |
گوجر خان، سرائے عالمگیر، دینہ، لالہ موسیٰ |
محترمہ ساجدہ صادق، محترمہ گلشن ارشاد |
11 جون |
گوجرہ، جھنگ |
محترمہ نوشابہ ضیاء، محترمہ افنان بابر |
21 جون |
شکر گڑھ، نارووال |
محترہ ساجدہ صادق، محترمہ افنان بابر |
24 جون |
گوجرانوالہ |
محترمہ ساجدہ صادق، محترمہ گلشن ارشاد |
درج بالا شیڈول کے مطابق مرکزی نمائندگان نے وزٹس کئے۔ ان دورہ جات کے مقاصد۔
- مجلس شوریٰ کے فیصلہ جات کا کارکنان تک پہنچانا۔
- آمد قائد سے قبل کارکن کی ذمہ داریاں
- تنظیمی نیٹ ورک میں توسیع
- فکری و نظریاتی کارکنان کی تیاری
- MSM کا قیام اور فروغ
- دعوتی و تربیتی پراجیکٹس کا فروغ
- سمر کیمپس+ اعتکاف کی تفصیلات کی آگاہی۔
ان تربیتی ورکشاپس میں ہر علاقہ کے تحصیلی ذمہ داران نیز یونین کونسل اور یونٹ کے کارکنان نے بھی شرکت کی۔ مرکزی نمائندگان نے مجلس شوریٰ کے فیصلہ جات کا اعلان کیا اور تنظیمی نیٹ ورک کے فروغ کے لئے تنظیمی ڈھانچہ اور ذمہ داریوں پر گفتگو کی۔ دعوتی اور تربیتی پراجیکٹس جن میں حلقہ درود و فکر، حلقہ عرفان القرآن، عرفان القرآن کورس، کانفرنسز و محفل، سی ڈی ایکسچینج، الرحلہ اور آئیں دین سیکھیں وآئیں حدیث سیکھیں کورسز کے انعقاد اور نتیجہ خیزی پر بریفنگ دی۔
استقبال قائد کے لئے فکری و نظریاتی کارکنان کی تیاری اور MSM کی طالبات کی شرکت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ ویمن اعتکاف میں تقسیم شدہ کوٹہ اور دی گئی ہدایات کے مطابق کارکنان کی شرکت کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ نیز سمر ووکیشنز میں ہونے والے مرکزی سمر کیمپس کی تفصیلات اور طالبات و معلمات کی تیاری پر بھی ہدایات دی گئی۔ کارکنان کو ’’ایک کارکن ایک بس کے نعرہ‘‘ کے تحت استقبال قائد کے موقع پر افرادی قوت کے ٹارگٹس کی تیاری کے لئے بریفنگ دینے کے بعد عہد لیا گیا کہ وہ اپنی کاوشوں کو تیز تر کر کے اپنے قائد کا عظیم الشان استقبال کریں گے۔
آئیں دین سیکھیں کورس
تحصیل سمبڑیال میں آئیں دین سیکھیں کورس محترمہ شہناز جمیل سینئر نائب صدر کی زیر نگرانی منعقد کیا گیا۔ مزید براں کورس کی انتظامیہ میں MWL کی دیگر کارکنان بھی شامل رہیں۔ کورس کے شرکاء کی تعداد 60 کے قریب تھی جبکہ 45 نے کامیابی سے کورس مکمل کیا۔ کلاس کے وزٹ کے لئے یونین کونسل رندھیر، یونین کونسل حبیب پور کی بہنیں بھی تشریف لائیں جنہوں نے کورس کی افادیت دیکھ کر اپنی UC میں بھی ایسے کورس کروانے کا عہد کیا۔ آخری دن تقسیم اسناد کی تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی محمد جمیل جمالی سینئر نائب صدر TMQ اور سکول کے پرنسپل اللہ دتہ بھٹی تھے۔ علامہ سید مظہر شاہ نے نہایت خوبصورتی سے معلم کے فرائض سرانجام دیئے۔ جس پر MWL سمبڑیال ان کی مشکور ہے۔
محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔ کندوال۔ جہلم
مورخہ 3 جون بروز اتوار گاؤں کندوال تحصیل پنڈ دادنخان میں تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام خواتین کے لئے پہلا میلاد پروگرام ملک فیاض حیدر کے گھر انعقاد پذیر ہوا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ نقابت کے فرائض محترمہ طاہرہ نے انجام دیئے اور ضلع راولپنڈی کی ناظمہ گل رعناء نے تحریک کے مقاصد اور نماز پر خصوصی گفتگو کیا۔ اس محفل پاک میں تقریباً 250 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ پی پی A13 کی صدر زہرہ بی بی نے بھی مختصر خطاب کیا۔ 15 خواتین نے رفاقت اور ایک نے لائف ممبر شب اختیار کی۔ 6 خواتین بطور کارکن کام کرنے کے لئے تیار ہوئیں۔ پروگرام کا اختتام دعا اور درود و سلام پر ہوا۔