عبادت گذاری اور اس میں رغبت اور ذوق و شوق کے لئے یہ وظیفہ مفید اور مؤثر ہے:
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِO {قُلْ یٰٓاَیُّهَا الْکٰفِرُوْنَO لَآ اَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَO وَ لَآ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَآ اَعْبُدُO وَ لَآ اَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدْتُّمْO وَ لَآ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَآ اَعْبُدُO لَکُمْ دِیْنُکُمْ وَ لِیَ دِیْنِO}
فضیلت: سوره قُلْ یٰٓاَیُّهَا الْکٰفِرُوْنَ کے بارے میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ یہ چوتھائی قرآن کے برابر ہے۔ اس کی تلاوت سے شرک سے نجات نصیب ہوتی ہے اور توحید میں پختگی آتی ہے۔
- 40 مرتبہ یا حسب ضرورت 100 مرتبہ پڑھیں۔
- اوّل و آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف اور 11، 11 مرتبہ استغفار پڑھیں۔
اس وظیفہ کو کم از کم 40 دن یا حسب ضرورت جاری رکھیں۔
وظیفہ برائے حصولِ قربِ الٰہی: یَا رَافِعُ
فوائد و تاثیرات: اس وظیفہ کی برکت سے تونگری اور مخلوق سے بے نیازی ملتی ہے اور مقربین کا درجہ عطا ہوتا ہے۔
عام معمول: اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔
اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔
عبادت میں خشوع و خضوع اور تقویتِ ظاہر و باطن کے لئے وظیفہ: یَا قَادِرُ
فوائد و تاثیرات: اس اسم کو دو رکعت نماز کے بعد پڑھنے سے عبادت میں انہماک اور ظاہری و باطنی تقویت ملتی ہے۔ دشمن پر فتح نصیب ہوتی ہے اور کام درستگی سے انجام پذیر ہوتے ہیں۔
عام معمول: اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔
اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔
(دکتور محمد طاهرالقادری، الفیوضات المحمدیه، ص: 270، 294، 323)