حضور نبی اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اقوال زریں
- اگر خوش رہنا ہے تو دوسروں کو خوش رکھنا سیکھو۔
- بہترین انسان عمل سے پہچانا جاتا ہے اچھی باتیں تو برے لوگ بھی کرتے ہیں۔
- بندہ جب منافقت کی سیڑھیاں چڑھنا شروع کردیتا ہے تو اسے جھوٹ کی عادت ہوجاتی ہے۔
- غریب پر احسان کرو کیونکہ غریب ہونے میں وقت نہیں لگتا۔
- توبہ کا خیال خوش بختی کی علامت ہے کیونکہ جو اپنے گناہ کو گناہ نہ سمجھے وہ بدقسمت ہے۔
- بدترین ہے وہ شخص جس کے ڈر کی وجہ سے لوگ اس کی عزت کریں۔
- سب سے زیادہ نیکی اپنے دوستوں اور ہم نشینوں کی عزت کرنا ہے۔
- امانت سے رزق بڑھتا ہے خیانت سے افلاس لازم آتا ہے۔
- سادگی ایمان کی علامت ہے۔
- خود کو مظلوم کی بد دعا سے بچاؤ اس لئے کہ وہ خدا سے صرف اپنا حق مانگتا ہے اور خدا حقدار کو اپنا حق مانگنے سے نہیں روکتا (یعنی اسے اس کا حق ضرور دیتا ہے)۔
- نیکی حسن خلق کا نام ہے اور گناہ وہ ہے جو تیرے دل میں خلش پیدا کرے اور تو اس امر کو برا سمجھے کہ لوگ اس سے واقف ہوجائیں گے۔
- جو شخص عیب جوئی کرتا ہے اور دوسروں پر آوازیں کستا ہے اس کے لئے بڑی تباہی ہے۔
بچے کی تربیت میں رویوں کا ردعمل
- جس بچے پر اعتبار نہیں کیا جاتا، وہ دھوکا دینا سیکھتا ہے۔
- جس بچے کا مذاق اڑایا جاتا ہے، وہ بزدل بن جاتا ہے۔
- جس بچے پر ہر وقت تنقید کی جاتی ہے، وہ ہر چیز کو رد کرنا سیکھتا ہے۔
- جس بچے کو ہر وقت مار پیٹ کا سامنا ہوتا ہے، اس کی صلاحیتیں دب جاتی ہیں۔
- جس بچے پر شفقت برتی جاتی ہے، وہ محبت سیکھتا ہے۔
- جس بچے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے، اس میں اعتماد بڑھتا ہے۔
- جس بچے کو سچ بولنا سیکھایا جاتا ہے، وہ انصاف کرناسیکھتا ہے۔
- جس بچے کی تعریف کی جاتی ہے، وہ اچھی چیزوں کو پسند کرتا ہے۔
زعفرانی ملائی پنیر تکہ
ضروری اجزاء
- کائیج چیز۔ 1 کلو
- لیموں کا رس ۔ آدھا کلو
- چیڈر چیز۔ (کش کیا ہوا) 100 گرام
- کریم۔ چار کھانے کے چمچے
- سفید مرچ پاؤڈر۔ 1 چائے کا چمچ
- ہری مرچیں۔ (چوپ کرلیں) 3 عدد
- زعفران۔ 1 چٹکی
- نمک۔ حسب ذائقہ
- مکھن۔ حسب ضرورت
ترکیب
کائیج چیز کے 20 یکساں کیوبز کاٹ لیں۔ ایک پیالے میں چیز کیوبز، نمک، سفید مرچ پاؤڈر اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے 15 منٹ کے لئے رکھ دیں۔ اوون کو پہلے سے گرم کرلیں۔ ایک پیالے میں چیڈر چیز اور کریم ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ زعفران کو 10 منٹ کے لئے 2 کھانے کے چمچے گرم پانی میں بھگودیں۔ اب اس کو کریم مکسچر میں ملادیں۔ کائیج چیز کے 20 یکساں کیوبز کاٹ لیں۔ ایک پیالے میں چیز کیوبز، نمک، سفید مرچ پاؤڈر، لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اس میں ہری مرچیں شامل کردیں۔ زعفران کو 10 منٹ کے لئے 2 کھانے کے چمچے گرم پانی میں بھگودیں اب اس کو کریم مکسچر میں ملادیں۔
کائیج چیز کے کیوبز نتھار کر ان کو کریم والے مکسچر میں ڈال کر 45 منٹ تک میگنیٹ کریں سیخوں میں یہ کیوبز لگاکر پہلے گرم اوون میں 135C پر 10-12 منٹ تک روسٹ کریں وقتاً فوقتاً مکھن لگاتی جائیں۔ تیار ہونے پر پلیٹ میں رکھ کر چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔
بالوں کو دلکش و جاذب نظر بنانے کے طریقے
جس طرح چہرے کی جلد کی شگفتگی و تروتازگی برقرار رکھنے کے لئے فیس ماسک اہم کردار ادا کرتے ہیں اسی طرح سر کی جلد اور بالوں کی خوبصورتی و رعنائی میں اضافے کے لئے بھی مختلف ہوم میڈ ہئیر ماسک کی ضرورت پیش آتی ہے جو آپ بآسانی گھر بیٹھے استفادہ کرسکتے ہیں۔
- دو مونہے بالوں کے علاج کیلئے پپیتے کا ہیئر ماسک بہترین ثابت ہوتا ہے پپیتے کے 2 بڑے ٹکڑے لیں چھیل کر اس کو بلینڈر کرلیں پھر اس میں 1/2 کپ دہی مکس کرکے اس مکسچر کو اپنے سر کی جلد اور بالوں پر خوب اچھی طرح لگائیں 30 منٹ کے بعد نیم گرم پانی سے سر دھولیں (اس ماسک میں پپیتے کی جگہ کیلے کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے)۔
- خشک اور بدرونق بالوں میں جادوئی چمک اور دلکشی پیدا کرنے کے لئے مایونیز میں شہد ملاکر بالوں میں لگائیں اور 30منٹ کے لئے اس مکسچر کو بالوں میں لگا رہنے دیں اس کے بعد نیم گرم پانی سے بالوں کو دھولیں۔
- کچے دودھ میں 1 چمچ شہد ملاکر بالوں میں اس مکسچر سے جڑوں سے سروں تک مساج کریں اور 25 سے 30 منٹ کے بعد نیم گرم پانی سے سر دھولیں۔