شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 68 ویں یوم پیدائش کے موقع پر شہر شہر قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقاریب رونمائی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ الحمدللہ اندرون اور بیرون ملک کی تنظیمات نے جوش و خروش اور عزت و احترام کے ساتھ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے یوم پیدائش پر قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقاریب منعقد کیں اور انسائیکلوپیڈیا کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقاریب رونمائی میں تمام مسالک اور مکتب فکر کے جید علمائے کرام،سیاسی، سماجی رہنماؤں اور اقلیتی رہنماؤں نے شرکت کی۔ یہ تقاریب اتحاد بین المذاہب و بین المسلمین کا ایک خوبصورت مظاہرہ تھیں۔
ان تقریبات میں مرکزی، صوبائی، ضلعی، تحصیل اور یونین کونسل کی منہاج القرآن کی قیادت نے شرکت کی۔ ان تمام تقریبات کے احوال کا بیان تنگیٔ صفحات کی بناء پر ممکن نہیں۔ تاہم وہ تقریبات جن میں مرکزی قائدین نے شرکت کی ان کی رپورٹس نذرِ قارئین ہیں۔ ان کامیاب تقاریب رونمائی کے انعقاد پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جملہ تنظیمات کے ذمہ داران کو مبارکباد دی ہے اور ان کی خدمتِ قرآن کے تناظر میں ان مخلصانہ کاوشوں کو سراہا ہے۔
- 19 فروری کو نسیم میرج ہال نوشہرہ روڈ گوجرانوالہ میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی،مہمان خصوصی انجینئر محمد رفیق نجم تھے، مقررین میں محترم صاحبزادہ پیر رفیق احمد مجددی، سید شہباز احمد شاہ بخاری، پروفیسر ڈاکٹر عبدالماجد، پروفیسر محمد اعظم نوری، چودھری محمد سرفراز، پروفیسر ساجد رشید، لالہ اسداللہ، چودھری مبشر افضل چیمہ، حاجی طاہر نعیم چغتائی شامل تھے۔
- 4 مارچ کو ایشیاء میرج ہال علی پور چٹھہ میں تقریب منعقد ہوئی،مہمان خصوصی انجینئر محمد رفیق نجم تھے، مقررین میں پیر سید نصیر الدین شاہ، پیر سائیں غلام رسول اویسی، رانا محمد شاہد نسیم، امجد مجید بٹ، بدرالزمان چٹھہ شامل تھے۔
- ٹوبہ ٹیک سنگھ صوبائی حلقہ رجانہ میں 18 فروری بروز سوموار قیوم میرج ہال میں تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی انجینئر محمد رفیق نجم تھے، تقریب سے مہر محمد اقبال طاہر، محمد ذوالفقار، علامہ محمد اسلام، فیصل خان، محمد شفیق نے خطاب کیا۔
- ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دوسری تقریب 21 فروری کو سٹی میرج ہال میں منعقد ہوئی چیف گیسٹ انجینئر محمد رفیق نجم تھے، مقررین میں خلیل الرحمن، پروفیسر محسن رضا، سردار عجائب خان ایڈووکیٹ، جابر حسین طاہر شامل تھے۔
- 21 فروری کو گوجرانوالہ میں محسن میرج ہال میں تقریب منعقد ہوئی، مہمان خصوصی خرم نواز گنڈاپور تھے جبکہ مقررین میں علامہ ثناء اللہ ربانی، محمد بشیر اکرم چیمہ، محمد خالد مغل، بدالزمان چٹھہ، ناصر محمود ، پروفیسر عبدالرحمن، اے ڈی عامر شامل تھے۔
- انجینئر رفیق نجم نے19 فروری، 22 فروری، 24 فروری، یکم مارچ، 4 مارچ کو گوجرانوالہ میں عظیم الشان تقاریب رونمائی کی صدارت کی۔
- 27 فروری کو ساہیوال ٹی ایم ہال چیچہ وطنی میں تقریب منعقد ہوئی، مہمان خصوصی انجینئر محمد رفیق نجم تھے جبکہ مقررین میں پروفیسر منیر احمد رزمی، محمد انور، عمیر اسلام شامل تھے۔
- 27 فروری کو جامع مسجد غازی آباد ساہیوال میں بھی خصوصی تقریب ہوئی، مہمان خصوصی انجینئر محمد رفیق نجم تھے، مقررین میں حاجی محمد اسلم سہیل، چودھری رحمت علی، علامہ محمد اسلم، چودھری محمد مطلوب شامل تھے
- 27 فروری کو ساہیوال پنجاب سائنس کالج کمیر میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی، مہمان خصوصی انجینئر محمد رفیق نجم تھے، مقررین میں راؤ اعجاز احمد، حاجی محمد اسلم، حکیم ظفر علی عباسی، راؤ طارق شہزاد شامل تھے۔
- 27 فروری کو اسلامیہ ہائی سکول 90 موڑ ساہیوال میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی، مہمان خصوصی انجینئر محمد رفیق نجم تھے جبکہ مقررین میں حاجی محمد اسلم سہیل، چودھری نثار احمد دھول شامل تھے۔
- 4 فروری کو جھنگ بھیرو میں ڈیرہ ملک فیض اللہ کھوکھر تقریب منعقد ہوئی۔مہمان خصوصی انجینئر محمد رفیق نجم تھے، مقررین میں قاری امان اللہ، علامہ محمد صدیق، عبدالباسط شامل تھے۔
- 4 فروری جھنگ اکڑیانوالہ میں تقریب کا انعقاد ہوا، مہمان خصوصی انجینئر محمد رفیق نجم تھے، مقررین میں ملک نورمحمد، سرفراز خان شامل تھے۔
- 10 مارچ عثمان پیلس جلال پور جٹاں گجرات میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی، مہمان خصوصی انجینئر محمد رفیق نجم تھے، مرکزی وفد میں سید محمود الحسن جعفری، بابر چودھری شامل تھے، مقررین میں قاری محمد یعقوب قادری، علامہ حافظ بشارت علی شازی، پروفیسر شوکت علی چودھری، زاہد محمود انصاری، مہدی حسن قمی، قاری عبدالرحمن، مولانا محمد ابوبکر غزالی، علامہ محمد حنیف، مرزا طارق بیگ، علامہ محمد طیب قادری، میاں ندیم القادری، رافعہ صفدر رندھاوا، ناصرہ تبسم شامل تھے۔
- تحریک منہاج القرآن لالہ موسیٰ کے زیراہتمام قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تعارفی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر بین المذاہب اور ہم آہنگی منہاج القرآن سہیل احمد رضا نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خرم نواز گنڈاپور، منہاج القرآن لالہ موسیٰ کے ضلعی صدر مرزا محمد طارق بیگ اور دیگر مہمانوں نے بھی خطاب کیا۔
- ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے حاجیوالا گجرات میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تعارفی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
- تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کے زیراہتمام قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تعارفی تقریب اور قائد ڈے کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں سید محمود الحسن جعفری نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں اہل علاقہ، منہاج القرآن کے کارکنان و قائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
- تحریک منہاج القرآن مریدکے راوی ریان (ضلع شیخوپورہ) کے زیر اہتمام قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی تعارفی تقریب منعقد ہوئی جس میں مرکز سے علامہ میر محمد آصف اکبر قادری اور علامہ امداد اللہ قادری نے شرکت کی اور خصوصی خطابات کئے۔ دیگر مقررین میں مفتی عبدالمنان محمدی سیفی، مولانا سیف اللہ سیفی، مولانا خلیل احمد قادری اور سید امداد حسین شاہ شامل تھے۔
- تحریک منہاج القرآن قصور کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معرکۃ آراء تالیف قرآنی اِنسائیکلوپیڈیا کی تعارفی تقریب 2 مارچ کو منعقد ہوئی۔ تقریب میں نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نجم اور پی ٹی آئی رہنماء اعجاز چوھدری اور حاجی محمد امین انصاری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سید محمود الحسن شاہ، ریاست علی چدھڑ، مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات، تحریک منہاج القرآن قصور کے قائدین و کارکنان اور عوام الناس کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔
یوں تو پاکستان کے ہر ضلع ،تحصیل اور یونین کونسل میں تقاریب رونمائی منعقد ہوئیں جن کی رپورٹس 10 مارچ 2019ء تک موصول ہوئیں انہیں شامل اشاعت کیا جاسکا۔اس حوالے سے تنظیمات سے درخواست ہے کہ وہ اس ضمن میں مزید رپورٹس ارسال کر دیں تو انہیں آئندہ شمارہ میں شامل اشاعت کر لیا جائے گا۔