جیساکہ آپ کو معلوم ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی کا یوم پیدائش صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں تحریک کے وابستگان کیلئے خوشی و مسرت کا موقع ہوتا ہے۔ ہر سال تحریک سے وابستہ تمام لوگ اپنے ذوق کے مطابق اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں حسب معمول تحریک منہاج القرآن کی CWC نے تمام سرگرمیوں کو ترتیب دے کر 11 تا20 فروری 2009ء عشرہ تقریبات قائد ڈے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان تقریبات کا مقصد جہاں اللہ تعالیٰ کے حضور اظہار تشکر اور تجدید عہد ہے۔ وہاں تنظیمی سطح پر شیخ الاسلام مدظلہ العالی کی صحت، سلامتی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کرنا ہے اورعوامی سطح پر شیخ الاسلام مدظلہ العالی کی عالمی سطح پر قیام امن اور فروغ محبت ورواداری کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو نمایاں Highlight اورانہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سیمینارز کا انعقاد کرنا۔ ان تقریبات میں پاکستان اور دنیا بھر میں موجود تحریک کے وابستگان، کارکنان، تنظیمات، طلبہ و طالبات اور تعلیمی ادارے سب شریک ہوں گے۔ اس سلسلے میں درج ذیل تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ تنظیمات و کارکنان ان تقریبات کا بھرپور اہتمام کریں اور اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔
شیڈول عشرہ تقریبات (مرکزی سیکریڑیٹ) قائد ڈے 2009ء
تاریخ | پروگرام | عنوان و مقام | تاریخ | پروگرام | عنوان و مقام |
11فروری | قرآن خوانی | دربار حضور داتا گنج بخش | 16فروری | محفل درود، نعت، افطاری | |
12 فروری | سیمینار | قائد محترم کی علمی و تجدیدی خدمات | 17 فروری | فیلڈ کے پروگرام و عوامی سیمینار | عالمی سفیر امن (اسلام آباد) |
13 فروری | تقریری مقابلہ، مزارات پر حاضری و دعا | نابغہ روزگار شخصیت (مرکز)، خصوصی دعائیہ تقریبات (بغداد ٹاؤن) | 18 فروری | بلڈ ڈونیشن کیمپس | تمام بڑے ہسپتالوں میں |
14 فروری | عوامی سیمینار | عالمی سفیر امن | 19 فروری | صدقہ، مرکزی تقریب (تعلیمی ادارے)، قیدیوں میں کھانے کی تقسیم، شب دعا | 58 بکرے ذبح کرنے کی تقریب، دعائیہ تقریب (TMUگراؤنڈ)، جیل خانہ جات، محفل ذکر و نعت (امام اعظم ہال) |
15 فروری | تنظیمی پراگرامز | عالمی سفیر امن سیمینار |
شیڈول عشرہ تقریبات برائے تنظیمات و انفرادی معمولات
تاریخ | پروگرام | مقام | تاریخ | پروگرام | مقام |
11فروری | قرآن خوانی (آغاز) | مساجد/ تحریکی مراکز و دفاتر | 16فروری | روزہ و اجتماعی افطاری | تحریکی مراکز |
12 فروری | مقامی تقریبات | 17 فروری | تحصیلی پروگرامز جن میں مرکزی احباب کی آمد ضروری ہو | عوامی مقام پر | |
13 فروری | مزارات پر حاضری | قریبی مزار | 18 فروری | انفرادی معمولات/ بلڈ ڈونیشن کیمپس | کسی بڑے ہسپتال میں |
14 فروری | انفرادی معمولات | 19 فروری | تحصیلی پروگرامز | ||
15 فروری | تحصیلی پروگرامز جن میں مرکزی احباب کی آمد ضروری ہو | عوامی مقام پر | 20 فروری | اختتامی تقاریب (خصوصی دعائیں و صدقہ و خیرات) |