امت مسلمہ کا حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جو رشتہ غلامی اور تعلق حبی و عشقی کمزور ہوتا جارہا تھا اسے پھر سے مضبوط و مستحکم کرنے اور نسبتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مزید پختہ کرنے کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرکز منہاج القرآن پر دسمبر 2005ء میں گوشہ درود قائم کیا جہاں فرض نماز کے اوقات کے علاوہ 24 گھنٹے درود و سلام اور قرآن مجید کی تلاوت کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ مرکزی گوشہ درود اور اس کے تحت چلنے والے حلقات درود و فکر کے ذریعے ماہ دسمبر 2014ء میں 4 ارب 44 کروڑ 72 لاکھ 71 ہزار 720 مرتبہ درود پڑھا گیا اور شب میلاد 3، 4 جنوری 2015ء کو آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کیا گیا۔ اب تک درود پاک 91 ارب 50 کروڑ 68 لاکھ 55 ہزار 657 مرتبہ پڑھا گیا۔ گوشہ درود میں ہر دس دن کے بعد افراد گوشہ نشینی کے لئے تشریف لاتے ہیں۔ وہ احباب نفلی اعتکاف کی نیت سے آتے ہیں اور نفلی روزہ بھی رکھوایا جاتا ہے۔ ماہ دسمبر2014ء میں جو خوش نصیب گوشہ نشین ہوئے ان کے اسماء گرامی یہ ہیں:
محمد آصف الیاس (لودھراں)، مدثر غزالی (لکی مروت)، عبدالوحید (سیالکوٹ)، شوکت علی (شیخوپورہ)، علی زین الدین (اوکاڑہ)، محمد سعید (اوکاڑہ)، سید ماجد اسلام (لاہور)، شمس پرویز (فیصل آباد)، حافظ محمد حسین (اوکاڑہ)، نیک محمد (کراچی)، محمد اعجاز عباسی (راولپنڈی)، زبیر سلیم (فیصل آباد)، وسیم احمد (فیصل آباد)، محمد آصف جاوید (لاہور) عمران علی (شیخوپورہ)، فیضان الحق (راولپنڈی)، مدثر اعجاز (راولپنڈی)، میاں وقاص کوکب (لاہور)، ارشد عمران (مظفر آباد)، عبدالرشید خان (لاہور)، محمد رمضان ایوبی (لاہور)، محمد زبیر (کمالیہ)، عاصم سعید (اسلام آباد)، شاہ محمد قادری (لاہور)، محمد جمیل انور کھوکھر (شیخوپورہ)، حافظ حسن محی الدین (جہلم)، پروفیسر محمد سلیم (جہلم)، قاضی نصیر (جہلم)، میاں محمد یاسین طاہر (شیخوپورہ)، محمد شہباز (شیخوپورہ)، محمد حماد (شیخوپورہ)