موجودہ دور میں تحریک منہاج القرآن کا کردار ہمہ جہتی نوعیت کا حامل ہے۔ علمی و فکری میدان میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کا ایک زمانہ معترف ہے۔ آپ کی کل تصانیف کی تعداد 1 ہزار ہے جن میں سے 5 سو سے زائد کتب اردو، عربی، انگریزی اور دنیا کی دیگر علاقائی و بین الاقوامی زبانوں میں چھپ چکی ہیں۔ نیز کئی زبانوں میں ان کتب کے تراجم کا کام بھی جاری ہے۔ عامۃ الناس کی رہنمائی کے لئے گذشتہ سال 2015ء میں شیخ الاسلام کی درج ذیل کتب زیورِ طباعت سے آراستہ ہوکر منظرِ عام پر آئیں:
- معارج السنن (المجلد الخامس) (920 صفحات)
- اِسلام میں محبت اور عدمِ تشدّد (288 صفحات)
- توبہ و اِستغفار (568 صفحات)
- اَلاَحْکَامُ الشَّرْعِيَّة فِي کَوْنِ الْإِسْلَامِ دِيْنًا لِخِدْمَةِ الْإِنْسَانِيَّة (اِسلام اور خدمتِ اِنسانیت) (552 صفحات)
- السعادة فِي الْمَحَبَّةِ وَالْعِبَادَة {محبت و عبادتِ اِلٰہی}(184 صفحات)
- حُقُوْقُ الْعِبَاد عَلٰی خَالِقِ الْعِبَاد {اﷲ تعالیٰ پر بندوں کے حقوق}(136 صفحات)
- اَلْکَرَامَة فِي حُسْنِ النِّيَّةِ وَالْاِسْتِقَامَة {حسنِ نیت اور اِستقامت}(136 صفحات)
- خَيْرُ الْعَوْدَة فِي الْخَشْيَةِ وَالتَّوْبَة {خشیتِ اِلٰہی اور توبہ و اِستغفار}(136 صفحات)
- اَلتَّبَتُّل مَعَ التَّقْوٰی وَالطَّاعَةِ وَالتَّوَکُّل {تقویٰ و طاعتِ اِلٰہی اور توکل}(144 صفحات)
- فروغِ اَمن اور اِنسدادِ دہشت گردی کا اِسلامی نصاب
(یہ نصاب ریاستی سکیورٹی اِداروں کے افسروں، جوانوں اَئمہ، خطباء و علماء کرام، اَساتذہ، وکلاء، دیگر دانشور طبقات، طلبہ و طالبات اور سول سوسائٹی کے جملہ طبقات کے لیے 6 کتابوں پر مشتمل ہے۔ یہ کتابیں اردو، عربی اور انگریزی تینوں زبانوں میں دستیاب ہیں)
- سلسلہ تعلیماتِ اِسلام 9: نکاح اور طلاق (472 صفحات)
- اَلْقَوْلُ السَّوِیّ فِی رَدِّ الشَّمْسِ لِعَلِیّ کرم الله وجهه الکريم {حدیث ردِ شمس کا تحقیقی جائزہ}
(شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدّظلّہ العالی نے اِس کتاب میں سیدنا علی کرم اﷲ وجہہ الکریم کے لیے سورج کے پلٹائے جانے کے واقعہ پر اِنتہائی شرح و بسط کے ساتھ تحقیق بیان کی ہے اور اس موضوع پر کوئی پہلو تشنہ نہیں چھوڑ)
- مسلمانوں اور غیر مسلموں کے باہمی تعلقات
(شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی یہ کاوش بلاشبہ مسلمانوں اور غیر مسلموں کے درمیان تعلقات کی بہتری اور عالمی امن کے قیام کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ وقت کی عین ضرورت اس کوشش سے دنیا بھر کے اسکالرز، رہنما اور بنی نوع انسان کی خیر خواہی کے لیے کوشاں اَذہان، اس کتاب میں مرقوم مضبوط دلائل اور کثیر بنیادی مآخذ و حوالہ جات سے بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں)
- اَربعین: اَسماء و صفاتِ اِلٰہیہ {هَدِيَّةُ الْجِنَان فِي الْإِيْمَانِ بِاَسْمَاءِ الرَّحْمَان}
- اَربعین: آخرت میں اﷲ تعالیٰ کا اَنبیاء اور اَولیاء و صالحین سے کلام کرنا {تُحْفَةُ الْعُرَفَاء فِي الإِيْمَانِ بِکَلَامِ اﷲِ مَعَ الْاَنْبِيَاءِ وَالصُّلَحَاء}
- اَربعین: اِسلام اور ایمان کے اَرکان و اَوصاف {اَلْيَاقُوْتُ وَالْمَرْجَان مِن اَوْصَافِ الْإِسْلَامِ وَالْإِيْمَان}
- اَربعین: فضیلت و حقیقتِ ایمان {نُوْرُ الْعِرْفَان فِيْمَا يَتَعَلَّقُ بِفَضْلِ الْإِيْمَان}
- اَربعین: تفصیلِ اِیمان کابیان {نَيْلُ الرِّضْوَان فِيْمَا يَتَعَلَّقُ بِتَفْصِيلِ الْإِيْمَان}
- اَربعین: توحید اور ممانعتِ شرک {السَّبِيْلُ الْقَوِيْم فِي التَّوْحِيْدِ وَتَحْرِيْمِ الشِّرْکِ بِاﷲِ الْعَظِيْم}
- اَربعین: تکوینی اُمور میں تصرفاتِ مصطفی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم {اَلتَّصَرُّفَاتُ الْمُصْطَفَوِيَّة فِي الْاُمُوْرِ التَّکْوِيْنِيَّة}
- اَربعین: فضیلت و فرضیتِ نماز اور ترک پر وعید {حُصُوْلُ الْمَرْضَاة فِيمَا يَتَعَلَّقُ بِفَرْضِيَّةِ الصَّلَاةِ}
- اَربعین: محبتِ حسنین کریمین علیمہا السلام {هَدْيُ الثَّقَلَيْن فِي حُبِّ الْحَسَنَيْن عليهما السلام}
- اَربعین: تعلیم اور تعلم کی فضیلت و تکریم {حُسْنُ التَّکَرُّم فِي الْعِلْمِ وَالتَّعْلِيْمِ وَالتَّعَلُّم}
- اَربعین: خدمتِ دین کی اَہمیت و فضیلت {نُوْرُ الْيَقِيْن فِي فَضْلِ خِدْمَةِ الدِّيْن}
- اَربعین: علاماتِ قیامت اور فتنوں کا ظہور {الْقَوْلُ الْحَسَن فِي عَلَامَاتِ السَّاعَةِ وَظُهُوْرِ الْفِتَن}
- اربعینات باکس
(عرفانِ باری تعالیٰ، قرآنیات، اِیمانیات و اِعتقادیات، عبادات، فضائل و خصائلِ نبوی، فضائل و مناقب اور فکریات و عصریات کے متنوع موضوعات پر چالیس چالیس اَحادیث مبارکہ پر مشتمل 42 اَربعینات کا مجموعہ خوب صورت باکس کی شکل میں طبع ہوکر منظر عام پر آچکا ہے)
- Muhammad صلیٰ اللہ علیہ وآلہ سلم: The Peacemaker(450 Pages)
- Relations of Muslims and non-Muslims(252 Pages)
- Islam on Serving Humanity(456 Pages)
- Islam on Love & non-Violence(228 Pages)
- Islamic Spirituality & Modern Science (The Scientific Bases of Sufism)(144 Pages)
- Peace, Integration and Human Rights(140 Pages)
- FATWA contro il TERRORISMO e ATTENTATI SUICIDI — Italian Translation of Fatwa Summary booklet(52 Pages)
ہفتہ تقریبات بسلسلہ قائد ڈے 12 تا 19 فروری 2016ء
جیساکہ آپ کے علم میں ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی کا یوم پیدائش صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں تحریک کے وابستگان کیلئے خوشی و مسرت کا ہوتا ہے۔ ہر سال تحریک سے وابستہ تمام لوگ اپنے ذوق کے مطابق اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں حسب معمول امسال 12 تا 19 فروری 2016ء ہفتہ تقریبات قائد ڈے منایا جارہا ہے۔
ان تقریبات کا مقصد جہاں اللہ تعالیٰ کے حضور اظہارتشکر اور تجدید عہد ہے، وہاں تنظیمی سطح پر شیخ الاسلام مدظلہ العالی کی صحت، سلامتی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کرناہے۔ شیخ الاسلام مدظلہ العالی کی عالمی سطح پر احیائے اسلام، اقامت، قیام امن اور فروغ محبت ورواداری اور تحریک بیدارئ شعور اور مصطفوی انقلاب کیلئے کی جانے والی کاوشوںکو موجودہ حالات و واقعات کے تناظر میں عوامی سطح پر نمایاں کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
شیخ الاسلام کی ان کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ان تقریبات میں پاکستان اور دنیا بھر میں موجود تحریک کے وابستگان، کارکنان، تنظیمات، طلبہ وطالبات اور تعلیمی ادارے سب شریک ہوں۔
اس سلسلے میں مرکز اور فیلڈ میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ تنظیمات و کارکنان ان تقریبات کا بھرپور اہتمام کریں اور اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔