آج کل پاکستان اور عالم اسلام کو مشکل ترین حالات، ابتلاؤں اور فتنوں کا سامنا ہے۔ ان حالات میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے توسل سے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں التجائے رحمت کی ضرورت کئی گنا زیادہ ہوگئی ہے۔ لہذا تحریک منہاج القرآن کے دنیا بھر کے رفقاء و وابستگان سے التماس ہے کہ انفرادی و اجتماعی طور پر درج ذیل وظائف کا دی گئی ہدایات کے مطابق اہتمام کریں۔
اَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيْمِ. بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.
1۔ سب سے پہلے ایک تسبیح درود شریف کی پڑھی جائے:
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا وَمَوْلٰـنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِه وَصَحْبِه وَبَارِکْ وَسَلِّمْ.
2۔ اس کے بعد درج ذیل آیت مبارکہ کی ایک تسبیح جائے:
٭ يَمْحُو اللّهُ مَا يَشَاءُ وَيُثْبِتُ وَعِندَهُ أُمُّ الْكِتَابِo (الرعد، 13 : 39)
3۔ اس کے بعد آیت کریمہ کی ایک تسبیح کی جائے:
٭ لَّا إِلَهَ إِلَّا أَنتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّالِمِينَo (الْأَنْبِيَآء ، 21 : 87)
4۔ اس کے بعد درج ذیل ایک تسبیح کی جائے:
٭ يَا حَیُّ يَا قَيُّومُ بِکَ اَسْتَغِيْثُ، يَا ذَا الْجَلاَلِ وَالْاِکْرَامِ.
5۔ درج بالا تینوں تسبیحات بار بار کی جائیں اور وظیفے کے اِختتام پر ایک تسبیح درود شریف کی کر لی جائے:
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا وَمَوْلٰـنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِه وَصَحْبِه وَبَارِکْ وَسَلِّمْ.
نوٹ: درود شریف کی ایک ایک تسبیح صرف اَوّل و آخر میں کی جائے گی، جب کہ سورۃ الرعد کی آیت نمبر 39، آیت کریمہ اور يَا حَیُّ يَا قَيُّومُ بِکَ اَسْتَغِيْثُ، يَا ذَا الْجَلاَلِ وَالْاِکْرَامِ. کی تسبیحات بار بار کی جائیں گی۔
- وظائف کے اختتام پر امت مسلمہ کو آزمائشوں اور فتنوں سے نجات، تحریک منہاج القرآن کے رفقاء کی حفاظت، مشن پر استقامت، تحریک کی کامیابی اور شیخ الاسلام کی صحت و سلامتی اور آپ کی عمر میں برکت کی خصوصی دعا کریں۔
- جملہ رفقاء و وابستگان انفرادی وظائف کسی ایک نماز کے بعد معمول کا حصہ بنائیں۔
- پاکستان اور دنیا بھر میں تحریک کے مراکز پر ہونے والی ہفتہ وار محافل اور گھروں میں منعقد ہونے والے حلقات درود میں بھی ان وظائف کا کم از آدھ گھنٹہ کے لئے اجتماعی اہتمام کیا جائے۔