بین المسالک و بین المذاہب رواداری کے داعی اور امن کے عالمی سفیر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 57ویں یوم پیدائش پر دنیا بھر میں قائد ڈے کی تقریبات کا بھرپور اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلے میں مرکزی سیکرٹریٹ میں مختلف شعبہ جات کی طرف سے ’’قائد ڈے‘‘ کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کی اندرون و بیرون ملک تنظیمات نے اپنے گھروں میں قائد ڈے کی تقریبات میں کیک کاٹے، مٹھائیاں تقسیم کیں، نوافل پڑھے اور اجتماعی تقاریب کا انعقاد کر کے شیخ الاسلام کی زندگی کے مختلف گوشوں پر گفتگو کی گئی۔ لاکھوں کارکنوں نے ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے قائد ڈے کے موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد کے پیغامات بجھوائے۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے لاہور کے مختلف سرکاری ہسپتالوں کے مریضوں میں کھانا تقسیم کیا۔ قائد ڈے کی یہ تقریبات پورا ہفتہ جاری رہیں۔ تحریک منہاج القرآن کی مرکزی قیادت کی طرف سے 57 بکروں کا صدقہ دیا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازی عمر اور صحت کیلئے دعائیں کی گئیں۔ ان تقریبات میں شیخ الاسلام کے صاحبزادے محترم حسین محی الدین قادری نے خصوصی طور پر شرکت کی اور 57 پونڈ کا کیک کاٹا گیا۔
اس دفعہ قائد ڈے کی تقریبات کو منظم انداز میں منعقد کرنے کے لئے قائد ڈے تقریبات کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس کمیٹی کے ممبران محترم ڈاکٹر شاہد محمود، محترم محمد شاہد لطیف، محترم عبدالحفیظ چوہدری، محترم یاسر خان، محترم سہیل رضا، محترمہ فرح ناز (منہاج القرآن ویمن لیگ)، محترم شفیق الرحمن سعد (پروڈکشن ٹیم) اور دیگر احباب نے شب و روز کاوشوں کے ذریعے ان تقریبات کو کامیاب بنایا۔
گوشہ درود کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب
قائد ڈے کی مرکزی تقریبات کا آغاز گوشہ درود کے زیراہتمام محفل درود سے ہوا۔ جس کا اہتمام امیر گوشہ درود الحاج محمد سلیم شیخ اور خادم گوشہ درود محترم حاجی محمد ریاض نے کیا۔ اس پروگرام کی صدارت شیخ الاسلام کے صاحبزادے محترم حسین محی الدین قادری نے کی۔ مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، علامہ علی غضنفر کراروی، جملہ عہدیداران اور مرکزی قائدین و سٹاف ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا۔ اس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھی گئی اور درود پاک کا ورد بھی کیا گیا۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ پر تمام کارکنان کو خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں بہت خوشی ہے کہ ہم امت مسلمہ کے عظیم رہنما اور عالمی امن کے پیامبر سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ آج ہمیں تحریکی جذبہ کے اظہار کے ساتھ ملکی سلامتی اور امت مسلمہ کی ترقی کے لیے بھی دعا کرنی ہے۔ پروگرام میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک محترم صاحبزادہ حسین محی الدین قادری اور مرکزی قائدین نے کاٹا۔ بعد ازاں محترم حاجی ریاض احمد، محترم حاجی محمد سلیم قادری اور یاسر خان نے شرکاء میں کھانا تقسیم کیا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام قائد ڈے کی پُروقار تقریب
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 57 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں ہفتہ تقریبات کے پہلے دن مورخہ 19 فروری کی آخری تقریب منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام منعقد ہوئی۔ پروگرام میں مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران اور منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں کے علاوہ خواتین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ تلاوت و نعت کے بعد پروگرام میں ناظم پروڈکشن شفیق الرحمن سعد، محمد مظہر، عبدالباسط، شکیل احمد طاہر اور منہاج نعت کونسل نے خصوصی ترانے اور نغمے پیش کئے۔ تقریب سے ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض اور ناظم امور خارجہ جی ایم ملک نے اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ الاسلام کے ساتھ اپنی یاداشتوں کے حوالے سے مختصر واقعات بیان کیے۔
صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اس شخصیت کے یوم پیدائش کی تقریب میں جمع ہیں جو اس صدی کے مجدد ہیں۔ ان کو اللہ تعالیٰ نے دین کی خدمت کے لیے عطائی صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ آج ہمیں اس عظیم رہنماء کو پہچاننا ہوگا۔ شیخ الاسلام کی طبیعت میں جو خدا داد صلاحیتں ہیں وہ عطائی اور وہبی ہیں۔ آج بھی ان کی زندگی کا تسلسل وہی ہے جو کم عمری میں تھا۔ آج بھی وہ غربیوں کے حقوق کی بحالی کے لئے برسر پیکار ہیں۔
اس موقع پر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، شیخ زاہد فیاض، سکواڈرن لیڈر (ر) عبدالعزیز، جی ایم ملک، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، پروفیسر محمد نواز ظفر اور دیگر قائدین تحریک منہاج القرآن نے اپنے ہاتھ سے سالگرہ کا کیک کاٹا۔ ناظم یوتھ ساجد محمود بھٹی نے پروگرام میں شریک ہونے پر تمام معزز مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اختتامی کلمات ادا کیے۔ پروگرام کی کمپئرنگ کے فرائض بلال منصور علوی اور محمد وقاص قادری نے انجام دیئے۔ اختتامی دعا محترم صاحبزادہ فیض الرحمٰن درانی نے کروائی۔
عالمی مجلس ادب پاکستان کے زیراہتمام محفل مشاعرہ
سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے 57ویں یوم پیدائش کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات کے سلسلے میں عالمی مجلسِ ادب پاکستان کے زیراہتمام لاہور پریس کلب میں ایک محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کے ممتاز شعراء نے شرکت کی۔ صدارت برصغیر پاک و ہند کی معروف ادبی شخصیت شہزاد احمد نے کی۔ نقابت کے فرائض معروف نقاد، ادیب و شاعر ڈاکٹر شبیہہ الحسن نے انجام دیئے۔ مشاعرہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی علمی، ادبی، تجدیدی اور تعلیمی و سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ مشاعرہ میں شرکت کرنے والے شعراء میں حسن عسکری کاظمی، اقبال دیوانہ، ڈاکٹر کنول فیروز، کرامت بخاری، ناصر زیدی، ظفر چشتی، اعزاز احمد آذر، صوفیہ بیدار، صغری صدف، عرفانہ عزیز، شہناز مزمل، ناصر بشیر اور ناصر علی شامل تھے۔ مشاعرے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات اور تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے قائدین نے بھی شرکت کی۔ اختتام پر ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے شعراء کرام کا شکریہ ادا کیا۔
مرکزی تعلیمی ادارہ جات کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب
سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 57ویں سالگرہ کے سلسلے میں منہاج یونیورسٹی نیوکیمپس کے وسیع گراؤنڈ میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی جسکی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نذیر احمد رومانی نے کی جبکہ امیر تحریک منہاج القرآن فیض الرحمان خان درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور شیخ زاہد فیاض مہمانان خصوصی تھے۔ اس موقع پر رجسٹرار منہاج یونیورسٹی کرنل (ر) احمد، کنٹرولر امتحانات چوہدری محمد یعقوب، ڈپٹی رجسٹرار جی ایم ملک اور تمام فیکلٹیز کے ڈینز اور تحریک منہاج القرآن کے قائدین بھی موجود تھے۔ نقابت پروفیسر سجاد العزیز اور عبدالقدوس درانی نے کی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 57ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ منہاج پروڈکشنز نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کے حوالے سے خوبصورت ترانہ پیش کیا۔ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج گرلز کالج منہاج یونیورسٹی، منہاج کالج آف کامرس، منہاج ماڈل سکول اور تحفیظ القرآن کالج کے طلبہ اور طالبات نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تعلیمی، تجدیدی بین المذاہب رواداری اور امن عالم کیلئے تاریخی خدمات کے حوالے سے تقریریں کی اور ترانے پڑھے۔ وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر نذیر رومانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج یونیورسٹی کی صورت میں جو ادارہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے قائم کیا ہے گویا ان کی مجموعی کاوشوں میں ایک جزو کی حیثیت رکھتا ہے مگر صرف اسی ایک کام کی وجہ سے ان کا نام صدیوں تک زندہ رہے گا۔ ان کی شخصیت قابل تقلید ہے اور تجدید و احیائے دین کیلئے ان کی کاوشیں امت مسلمہ کا فخرہیں۔ پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شخصیت امت مسلمہ اور پاکستان کیلئے امید کی کرن ہے۔ ان کی ہمہ گیر شخصیت کا ہر گوشہ قابل تقلید ہے۔ اللہ ان کو صحت کاملہ اور عمر خضر کی دولت سے نوازے۔
شیخ الاسلام کی عالمی خدمات کے اعتراف میں سفیر امن سیمینار
سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 57ویں سالگرہ کے موقع پر ’’ بین المسالک ہم آہنگی اور بین المذاہب رواداری کے فروغ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی خدمات‘‘ کے موضوع پر ایوان اقبال میںمیر خلیل الرحمن سوسائٹی جنگ گروپ آف نیوز اور تحریک منہاج القرآن میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز ونگ کے زیراہتمام ’’سفیر امن سیمینار‘‘ ہوا جس کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن فیض الرحمن خان درانی نے کی۔ مہمان خصوصی سیکرٹری مذہبی امور و اوقاف و اقلیتی امور سید رئیس عباس زیدی تھے جبکہ سیمینار میں شیخ الاسلام کے صاحبزادے محترم حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ استقبالیہ کلمات جی ایم ملک نے ادا کئے۔ حسین محی الدین قادری نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کردار و عمل کے پیکر ہیں۔ وہ انسانیت کو اسلام کے آفاقی پیغام امن و سلامتی کی حقیقت سمجھا رہے ہیں کیونکہ ہر دور میں تجدید دین کا فریضہ انجام دینے والا محبت، سلامتی اور امن کی بات کرتا ہے۔ موجودہ دور میں بھی شیخ الاسلام پوری دنیا میں اسلام کے بارے میں پائے جانے والے شکوک و شبہات کو حکمت اور تدبر سے دور کر رہے ہیں۔ شیخ الاسلام کی ذات سے محبت اور امن کے رویے پھوٹتے ہیں۔ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ منہاج القرآن وہ تربیت گاہ ہے جہاں سے محبت اور امن کی خیرات بٹتی ہے اور سلامتی کی خوشبو پھیلتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے ملکوں کے عوام امن چاہتے ہیں۔ حکومتوں کو بھی ایسی پالیسیاں تشکیل دینا ہوگی جس سے نفرت اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوسکے۔ نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے سیمینار کے شرکا ء سے فرانسیسی زبان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہودیوں سمیت دیگر غیر مسلموں کو اسلام کا امن و سلامتی اور محبت کا پیغام پہنچا کر شیخ الاسلام نے دنیا میں سفیر امن کا وہ کردار ادا کیا ہے جو ایک بہت بڑی ذمہ داری اور امت کی ضرورت تھی۔ بین المذاہب رواداری کیلئے ان کی خدمات تاریخی نوعیت کی ہیں جس کا ہر کوئی برملا اظہار کرتا ہے۔ مہمانِ خصوصی رئیس عباس زیدی نے کہا کہ ہر اللہ والے نے محبت اور امن کا درس دیا ہے اور شیخ الاسلام سفیر امن بن کر دنیا میں محبت اور سلامتی بانٹ رہے ہیں۔ علامہ علی غضنفر کراروی نے کہا کہ شیخ الاسلام قائد کاروان امن اور مینارئہ محبت و سلامتی ہیں۔ قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خواجہ محمد جنید نے کہا کہ عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ترجمہ قرآن پڑھ کر میرا دل روشن ہو گیا۔ امن عالم کے قیام کے لیے ان کی ہمہ جہت کا وشیں تاریخ کا ایک روشن باب ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے تحریک منہاج القرآن کی تا حیات رفاقت لینے کا اعلان کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر غلام سرور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیاست دانوں کو سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے مثبت اور تعمیری رویے سیکھنے چاہیئے۔ سفیر امن نے کارزارسیاست میں برداشت، سلامتی، رواداری اور امن کا وہ کردار پیش کیا ہے جو قابل تقلید ہے۔ ڈاکٹر ارشد ہمایوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا استعفیٰ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں امر ہو گیا۔ ان کے قول و فعل میں تضاد نہیں ہے۔ پاکستان سکھ گوردوارہ کمیٹی کے رکن سردار شام سنگھ نے کہا کہ سفیر امن شیخ الاسلام کے محبت بھرے خطابات کی خوشبو انڈیا بھی پہنچ چکی اور وہاں کے لوگ ان کی دید کو بے تاب ہیں۔ ممتاز آرٹسٹ فردوس جمال نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری جیسی شخصیات صدیوں بعد جنم لیتی ہیں اور ان کے بغیر انسانیت نامکمل ہے۔ سفیر امن کی امن اور محبت کیلئے کی جانے والی کا وشوں کا نتیجہ ہے کہ تحریک منہاج القرآن دنیاکے پانچ براعظموں میں ایک ناگزیر حقیقت بن چکی ہے۔ ہندورہنما سریت کمار بینر جی نے کہا کہ سفیر امن ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا دل اللہ کے نور سے چمک رہا ہے اور ان پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خاص کرم ہے۔ ممتاز دانشور ڈاکٹر شبیہ الحسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اسلام کا پیغام امن اور محبت عام کر کے وہ کام کیا ہے جو ماضی میں نہیں ہو سکا۔ انہوں نے علم و حکمت کے وہ موتی انسانیت کو عطاکیے جن سے دنیا قیامت تک اکتساب شعور کرتی رہے گی۔ سری نگر سے آئے مہمان مقرر عاشق اشرف کاشانی نے کہا کہ سری نگر کے مسلمان سفیر امن کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب ہیں۔ انہوں نے اسلام کی حقیقی تعلیمات عام کر کے لوگوں کے دل موہ لئے ہیں۔ معروف مسیحی رہنما ڈاکٹر کنول فیروز نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام امن اور محبت کی بولی بولتے ہیں اس لئے تمام مذاہب کے پیروکار ان سے محبت کرتے ہیں۔ میو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فیاض رانجھا نے کہا کہ شیخ الاسلام جیسی امن و محبت بکھیرنے والی شخصیت کیلئے انسانیت کو صدیوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر اویس فاروقی نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے پیروکاروں کا امن پسند اور مقصدیت سے بھرپور کردار دیکھ کر ان کی عظمت کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔ میر خلیل الرحمن سوسائٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے محترم واصف ناگی نے کہا کہ شیخ الاسلام کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ہماری طرف سے اس سیمینار کا انعقاد ایک چھوٹی سی کاوش ہے۔ شیخ الاسلام کی شخصیت کے اندر ایک سحر ہے جو ان کے ساتھ ہوجائے وہ ان کو بھول نہیں سکتا ہم آئندہ بھی ان شاء اللہ العزیز اس سے بھی عظیم پروگرامز میں ان کی شخصیت اور خدمات کے مختلف پہلوؤں کو سامنے لاتے رہیں گے۔ سیمینار سے ن لیگ کی نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی مائزہ حمید، ربیعہ جیلانی، پروفیسر ہارون رشید چوہدری، ملک نثار کھوکھر، نواز بصیر ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔ نقابت کے فرائض مدثر اعوان، عبدالقدوس درانی اور محمد وقاص قادری نے سرانجام دیئے۔ اختتامی دعا امیر تحریک فیض الرحمن درانی نے کرائی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب، سی ڈیز اور تصاویر کی نمائش
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 57ویں سالگرہ کے حوالے سے ہونے والی ملک گیر تقریبات کے تسلسل میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ایوان اقبال کی آرٹ گیلری میں سفیر امن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب، سی ڈیز اور ان کی 27 سالہ تحریکی جدوجہد کی تصویری نمائش ہوئی۔ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے اس نمائش کو وزٹ کیا اور کتب، سی ڈیز اور تصاویر میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ نے شیخ الاسلام کی زندگی کے مختلف ادوار میں ان کی مذہبی، سیاسی، سماجی خدمات اوربین المذاہب ہم آہنگی، بین المذاہب رواداری اور امن عالم کیلئے ان کے تاریخی کردار کو تصاویر کے ذریعے خوبصورتی کے ساتھ ڈسپلے کیا تھا۔ نمائش کا افتتاح نائب امیر تحریک منہاج القرآن بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان نے کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے منہاج القرآن ویمن لیگ کی ناظمہ محترمہ فرح ناز نے کہا کہ شیخ الاسلام کی ہمہ جہت شخصیت کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تصویری نمائش کے ذریعے انکی جدوجہد کے چند پہلوؤں کو عوام الناس کے سامنے لانے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نمائش میں سفیر امن کی بین المسالک ہم آہنگی، بین المذاہب رواداری کیلئے کی گئی کاوشوں کو تصاویر کے ذریعے اجاگر کیا گیا ہے۔ آئندہ سالوں میں تصاویر کی اس نمائش کو مزید بڑے پیمانے پر منعقد کیاجائے گا۔ ناظم اعلیٰ تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، پنجاب کے امیر احمد نواز انجم، انوار اختر ایڈووکیٹ، تحریک منہاج القرآن کی مختلف نظامتوں کے سربراہان اور پاکستان عوامی تحریک کے قائدین نے بھی نمائش کا وزٹ کیا اور اس شاندار اہتمام پر منہاج القرآن ویمن لیگ اور مرکزی کمیٹی قائد ڈے تقریبات کو خصوصی مبارکباد پیش کی۔