یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ دنیا جس قدر بھی ترقی یافتہ ہوتی چلی جائے گی۔ اس قدر نوجوانوں کی اہمیت، افادیت اور حیثیت بھی بڑ ھتی چلی جائے گی اور تاریخ اس پر شاہد ہے کہ قوموں اور تحریکوں کی کامیابی اور ترقی میں ہمیشہ نوجوانوں کا کردار نمایاں رہا ہے۔
نوجوان بلند حوصلوں کے پیکر، جہدِ مسلسل اور جفاکشی کا عملی نمونہ ہوتے ہیں۔ چیلنجز کا جواں مردی سے مقابلہ کرنا، بلند پرواز، شاہینی صفات، بلا خوف و خطر آگے بڑھنا اور اقوام و ملل اور تحریکوں کے اندر ولولوں اور جذبوں کو پیدا کرنا نوجوانوں کا ہی خاصہ ہے۔ بلند عزائم سے منزل کے حصول کے لئے کشتیاں جلانا، طوفانی ہواؤں کا رخ موڑنا، شکست کو فتح میں تبدیل کرنااور تاریک اور مشکل حالات میں قوموں اور معاشروں کے لئے امید کی کرنیں ہمیشہ نوجوانوں کے ہی دم قدم سے رہی ہیں۔ نوجوانوں کے ان تمام اوصاف کے باوجود اِن جوانوں کا ان جذبوں اور ولولوں سے متصف ہو کر مشکلات سے یوں ٹکرا جانا یقیناً اولولعزم فکر پر مبنی قیادت کی رہنمائی کے بغیر ممکن نہیں۔ اس حقیقت کو اگر ہم قیام پاکستان کے تناظر میں دیکھیں تو یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہوگی کہ تحریک پاکستان کی جدوجہد میں جذبوں اور ولولوں سے سرشار عظیم نوجوانوں نے در حقیقت مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کی فکری و شعوری راہنمائی اور قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں اپنا کر دار ادا کیا۔
بد قسمتی سے قیام پاکستان کے بعد ایک طرف پاکستان اور دوسری طرف مجموعی طور پر امت مسلمہ ایک ہمہ جہت، باکردار اور مخلص قیادت سے محروم رہی جس کی بناء پر آزاد خودمختار ریاست پاکستان میں نوجوانوںکی اکثریت کے باوجود ان کا کوئی مثبت اور مؤثر کردار سامنے نہ آسکا اور یوں حقیقی اسلامی فلاحی ریاست کا خواب شرمندۂ تعبیر نہ ہوسکا۔
پاکستان کی مجموعی صورتحال اور امت مسلمہ کی زبوں حالی کے پیشِ نظر 1980ء میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے امت مسلمہ کے احیاء اور ملک پاکستان کو علامہ اقبال کی فکر اور قائد اعظم کے فرمودات کی روشنی میں تعمیر کرنے کی غرض سے تحریک منہاج القرآن کی بنیاد رکھتے ہوئے اپنی جدو جہد کی منزل مصطفوی انقلاب کو قرار دیا اور اس انقلابی جدوجہد میں نوجوانوں کو اس کا ہراول دستہ بنانے کے لئے 30 نومبر 1988ء کو منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نام سے نوجوانوں کی تنظیم کی بنیاد رکھی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں نوجوانوں کی نمائندہ وہ واحد تنظیم ہے جو نوجوانوں کی ہمہ جہت اخلاقی و روحانی، معاشی و فلاحی، تعلیمی و تربیتی، عصری و تفریحی اور سیاسی و سماجی پہلوؤں پر رہنمائی کا باعث بن رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ منہاج القرآن یوتھ لیگ نے اپنے قیام سے لیکر آج کے دن تک اپنے 29 سالہ دور میں ہر فیلڈ میں ایسے نوجوان تیار کئے ہیں جو نہ صرف پاکستان بلکہ امت مسلمہ کی سطح پر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
مقاصد اور اہداف:
قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہمہ جہت اور ولولہ انگیز قیادت میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے قیام کے درج ذیل مقاصد ہیں:
نوجوانوں میں فروغ
- قیام امن اور انسانیت کا احترم
- قومی خدمت اور سماجی بہبود
- انقلابی کردار کی تشکیل
- یوتھ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ پروگرامز
- تعمیری کھیل
- قدرتی آفات سے نبٹنے کی ٹریننگ
- کیرئیر کونسلنگ
- جمہوری رویے اور قائدانہ صلاحتیں
نوجوانوں میں خاتمہ
- سماجی و معاشی استحصال
- اخلاقی و جنسی بے راہ روی
- منشیات اور شراب نوشی
- انتہا پسندی و دہشت گردی
- مایوسی و بے روزگاری
- ماحولیاتی آلودگی
- جہالت و ذہنی پسماندگی
- فرقہ واریت
لائحہ عمل:
منہاج القرآن یوتھ لیگ اپنے مقاصد کے حصول کے لئے درج ذیل سیکٹرز میں کام کرتی ہے:
- اخلاقی و روحانی سیکٹر
- تعلیمی و تربیتی سیکٹر
- سیاسی و سماجی سیکٹر
- معاشی و فلاحی سیکٹر
- عصری و تفریحی سیکٹر
منہاج القرآن یوتھ لیگ کی خدمات
منہاج القرآن یوتھ لیگ نوجوانوں کی علمی و فکری اصلاح اور اپنے قیام کے مقاصد کے حصول کے لیے درج ذیل خدمات کو پوری جانفشانی کے ساتھ ادا کررہی ہے:
-
فروغِ عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دعوت کا بنیادی نقطہ فروغ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رکھا اور اس مقصد کے لئے نہ صرف اس موضوع پر کتب تحریر کیں بلکہ اپنے ہزاروں خطابات کے ذریعے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کو نوجوانوں کے دلوں میں پیدا کیا۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات کی روشنی میں نوجوان نسل میں فروغ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے ملک بھر میں ہزاروں کی تعدا میں" حلقاتِ درود و فکر" قائم کئے۔
-
تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
مغربی ممالک میں گستاخانہ خاکوں کی صورت میں ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حملہ کیا گیا۔ جس سے مسلمانوں کی شدید دل آزاری ہوئی اور دنیا بھر میں اس کیخلاف شدید احتجاج ہوا۔ اس موقع پر شیخ االا سلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عالمی قوانین اور دیگر دلائل سے بھر پور ایک مراسلہ عالمی رہنماؤں اوراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام لکھ کر ان گستاخانہ خاکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اسی اثناء میں منہاج القرآن یوتھ لیگ نے قومی و بین الاقوامی سطح پر اس حملے کا منفرد اور موثر انداز میں جواب دیتے ہوئے دنیا کے طویل ترین بینر (32808 feet) پر مشتمل ملک بھر میں دستخطی مہم چلائی اور لاکھوں دستخطوں پر مشتمل بینر کو UN میں جمع کروا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروا کر یہ پیغام دیا کہ پاکستانی نوجوان تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخانہ حرکتوں کو ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔
-
تحریکِ بیداریِ شعور
قائد انقلاب نے پاکستان میں حقیقی تبدیلی اور انقلابی جدوجہد کرتے ہوئے پاکستان کی زبوں حالی اور تباہی و بربادی کی اصل جڑ پاکستان میںمروجہ انتخابی و سیاسی نظام کو قرار دیا اور واشگاف الفاظ میں فرمایاکہ
’’پاکستان کو اس وقت تک کرپٹ اور اشرافیہ سے نجات نہیں مل سکتی جب تک کڑا احتساب اور انتخابی اصلاحات نہیں ہوں گی۔‘‘
قائد انقلاب نے اس پیغام کو اپنی انقلابی جدوجہد کی بنیاد بنانے اور تبدیلیِ نظام اور انتخابی اصلاحات کے پیغام کو منہاج القرآن یوتھ لیگ نے گراس روٹ لیول تک پہنچانے کی عملی جدوجہد میں پروجیکٹرز پروگرامز، ریلیز، کارنر میٹنگز، واکس اور سیمینارز کا انعقاد کیا اور قائد انقلاب کے تبدیلی نظام کے پیغام کو ہر سطح تک پہنچانے میں اہم کردار اداکیا۔
-
سماجی و فلاحی خدمات
منہاج القرآن یوتھ لیگ جہاں دیگر شعبوں میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے وہاں سماجی و فلاحی حوالے سے شجرکاری مہم، بلڈ بنک سوسائٹی، سپورٹس فیسٹیول او ر ریسکیو ٹریننگز کا اہتمام بھی کرتی ہے۔ ریسکیو کے حوالے سے باقاعدہ نوجوانوں کی ٹریننگ کا اہتمام کیا جاتاہے تاکہ جہاں کہیں بھی ہنگامی حالات پیدا ہوں وہاں یہ نوجوان پاکستانیت کا جذبہ لئے ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔ اس ضمن میں ملک پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلابوں اور زلزلوں سے متاثر ہونے والوں کی بحالی میں منہاج القرآن یوتھ کے تربیت یافتہ نوجوانوں کا کردار نمایاں تھا۔ اسی طرح ایک فرد ایک درخت کے نام سے ملک بھر میں 2008ء میں شجر کاری مہم بھی لانچ کی گئی، اسی پروگرام کے تسلسل میںامسال بھی گرین پاکستان کے نام سے مہم شروع کی جارہی ہے۔
نوجوانوں کو سماجی و فلاحی سرگرمیوںمیں شریک کرکے یونین کونسل اور یونٹ لیول پر ممکنہ مسائل کے حل کے لئے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیر نگرانی یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہاہے۔
-
انقلابی جدوجہد
قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک کی بنیاد رکھتے ہی جو نظریہ اور ویژن دیا ہے اس کا مقصد اور منزل مصطفوی انقلاب ہے۔ 23دسمبر 2012ء کو جب انقلابی جدوجہد نئے موڑ میں داخل ہوئی تو باطل، استحصالی اور منافقانہ طاقتوںنے اپنے اقتدار اور طاقت کے چھن جانے کے خوف سے اس انقلابی تحریک کو روکنے اور جنوری 2014ء کے لانگ مارچ کو عددی اعتبار سے کمزور کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔ لیکن قائد انقلاب کی لانگ مارچ کی کال کو نوجوانوں نے اپنے سر دھڑ کی بازی لگا کرنہ صرف کامیاب کیا بلکہ ہر کال پر یوتھ لیگ کے نوجوانوںنے منظم انداز میں لبیک کہا۔ خواہ وہ 11مئی2013ء کے الیکشن ڈے کے دھرنے ہوں یا 11 مئی 2014ء کو ساٹھ شہروں میں تبدیلیِ نظام اور انقلابی دھرنے یا 17 جون سے لے کر اب تک کی جانے والی انقلابی جدوجہد کی ان تمام کاوشوں میں یوتھ لیگ کے جوانوں کی شرکت نمایاں رہی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوان حکومتی و ریاستی دہشت گردی کے سامنے سینہ سپر ہوکر ہمیشہ صف اول میں رہے اور اسی جذبے اور ولولے کیساتھ مصطفوی انقلاب کی جدوجہد میں ہر اول دستے کی صورت میں میدان عمل میں موجود ہیں۔
-
ملک گیر ضربِ اَمن مہم
ربع صدی سے امتِ مسلمہ بالعموم اور وطنِ عزیز بالخصوص جس انتہاء پسندی اور دہشت گردی کی عالمی جنگ کی لپیٹ میں ہے۔ ان حالات میں سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مختلف زبانوں میں دہشت گردی کے خلاف فتویٰ، نصاب امن اور عالمی امن کانفرنسز کی صورت میں عملی و فکری محاذ پر فرنٹ لائن پر Counter کیا ہے۔ جس سے دنیا بھر میں اسلام کا تشخص بحال ہوا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے اسی پیغام کو منہاج القرآن یوتھ لیگ نے 24 نکات پر مشتمل ـ"قراردادِ امن"کی صورت میں ملک پاکستان کے نوجوانوں تک پہنچانے کے لئے ملک گیر "ضربِ امن" مہم کا آغاز کیا تھا جسکا دورانیہ کم و بیش ایک سال (2015 تا 2016ء) تھا۔
محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل) نے دستخط کرکے اس مہم کاباقاعدہ اعلان کیا۔ اس مہم کو فیلڈ میں مؤثر انداز میں چلانے اور قرار داد امن کا پیغام نوجوانوں تک پہنچا کر انہیں انتہاء پسندانہ فکر سے بچانے کے لئے Peace workers اور Peace Activists کی تیاری کے سلسلے میں کراچی تا پشاور 60 سے زائد ضرب امن ٹریننگ ورکشاپس منعقد ہوئیں۔ ان ورکشاپس میں ہزاروں نوجوان تیار ہوئے جنہوں نے بعد ازاں دستخطی مہم اور ’’Say no to terrorism‘‘ کیمپس کے ذریعے لاکھوں افراد تک اسلام کااعتدال پسندی کا پیغام پہنچا کر نوجوانوں کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کی فکر سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ضرب امن مہم کے دوران منہاج القرآن یوتھ لیگ نے قومی سطح پر فروغ امن اور دہشت گردی و انتہاء پسندی کی سوچ کے خلاف کراچی تاخیبر (20 نومبر تا 16 دسمبر 2016ء) ضرب امن سائیکل کارواں بھی کیا۔ یہ کارواں اپنی نوعیت کی منفرد اور انتہائی موثر سرگرمی تھی۔ جس میں 15سائیکل سواروں نے امن، محبت،رواداری اور اعتدال پسندی کے پیغام کو بذات خود لٹریچر کے ذریعے 50سے زائد شہروں میں پہنچا کر اہم کردار ادا کیا۔
-
نیشنل یوتھ الائنس۔۔۔ قومی سطح پرپہلا قدم
قومی سطح پر نوجوانوں کے مسائل (بے روزگاری، انتہاء پسندی کا رجحان، منشیات، بے راہ روی، سماجی و معاشی و سیاسی استحصالی) کو اجاگر کرنے اور انکے حل کے مشترکہ جدوجہد کی خاطر منہاج القرآن یوتھ لیگ کے سیاسی ونگ پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے پلیٹ فارم سے ملکِ پاکستان کی 22 کے قریب یوتھ و طلبہ تنظیمات پر مشتمل نیشنل یوتھ الائنس تشکیل دیا گیا ہے۔ اس الائنس کی صدارت کا اعزاز بھی منہاج القرآن یوتھ لیگ کو حاصل ہوا ہے۔ تمام تنظیمات نے پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے اس تاریخی قدم کو سراہا اور غیر مشروط ساتھ دینے کا اعلان بھی کیا۔
-
یوتھ لیڈر شپ ٹریننگ کیمپس
منہاج القرآن یوتھ لیگ سے منسلک نوجوانوں کو باقاعدہ تربیتی عمل سے گزارکر ان کے اندر قیادت کے جوہر پیدا کئے جاتے ہیں تاکہ وہ کسی بھی شعبہ ہائے زندگی میں وہ آگے بڑھ کر نمایاں کردار ادا کر سکیں۔ اس حوالے سے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیر اہتمام مرکزی،زونل اور اضلاع کی سطح پر سہ ماہی یوتھ لیڈر شپ کیمپس کا انعقاد کیا جاتاہے۔ جن میں پروفیشنل ٹرینرز نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتوں کے جوہر پیدا کرنے کی مہارتیں سکھاتے ہیں۔
-
اصلاحِ احوال اور یوتھ لیگ کا کردار
مادیت زدہ اور پرفتن دور میں قائد انقلاب کی قیادت میں منہاج القرآن یوتھ لیگ جہاں نوجوانوں کی فکری و نظریاتی تربیت کا ساماں مہیا کرتی ہے تو وہا ں ان کی اخلاقی و روحانی بالیدگی کا اہتما م بھی کر تی ہے۔ اس سلسلے میں جہاں نوجوانوں میں تقویٰ و طہارت کا نور پیدا کرنے کے لئے مقامی سطح پر ماہانہ شب بیداری اور حلقات درود و فکرکا قیام عمل میں لایا جاتا ہے وہاں نوجوانوں کو سالانہ عالمی اعتکاف اور گوشئہ درود کے لئے بھی تیار کیا جاتاہے۔
-
قومی اور دینی ایام پر مؤثر کردار
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیر اہتمام تمام دینی اور قومی ایام پر بامقصد پروگرامز/ کانفرنسز/ سیمینارز منعقد کئے جاتے ہیں۔ یہ پروگرامز بیداریِ شعور میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
- ماہ محرم: فکرِ حسین اور پیغام حسین کانفرنسز کا انعقاد
- 23 مارچ یوم پاکستان: پیغامِ تکمیل پاکستان کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد
- 9 نومبر، اقبال ڈے: "فکر اقبال اور آج کانوجوان" اور "اقبال کا شاھین اور آج کا نوجوان" کے عنوان سے سیمینارز کا انعقاد
- ماہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور پیغام میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فروغ کے لیے ملک بھر میں میلاد مارچ اور ریلیز کا انعقاد
- 14 اگست یوم آزادی: جیوے پاکستان یوتھ ریلیز، امن یوتھ ریلیز/کانفرنسز و سیمینارز کا انعقاد
- نئے سال کے آغاز پر شب دعا کا انعقاد
- 14 جون "عالمی بلڈ ڈونیشن ڈے": "Donate blood once in a life"کے سلوگن سے ملک بھر میں کیمپس کا اہتمام
- 25 دسمبر: نوجوانوںکی فکری و نظریاتی رہنمائی کے لئے "قائد اعظم کے افکار اور آج کا پاکستان "کے عنوان سے ملک بھر میں سیمینارز کا انعقاد