(ڈاکٹر رحیق احمد عباسی۔ ناظم اعلیٰ)
24 ستمبر 2011ء کو لندن ویمبلے ہال میں ہونے والی ’’امن برائے انسانیت کانفرنس‘‘ کی کامیابی سے تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے Vision کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔ یہ تحریک کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ آپ کو اس کامیاب کونفرنس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
اس کانفرنس میں ’’لندن ڈیکلیریشن‘‘ کے نام سے ایک اعلامیہ بھی منظور کیا گیا ہے۔ قائدِ محترم نے اس موقع پر اعلان فرمایا تھا کہ اس اعلامیہ پر 10 لاکھ لوگوں کے دستخط حاصل کیے جائیں گے۔ پوری دنیا میں اس اعلامیہ پر دستخط حاصل کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
قائدِ محترم کے فرمان کے بعد ہم میں سے ہر کارکن کا یہ فرض بنتا ہے کہ اپنے قائد کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے اس اعلامیہ پر لوگوں کے دستخط لینے کے لیے اپنا کردار ادا کرے تاکہ یہ ہدف حاصل کیا جا سکے۔
طریقہ کار
- آپ درج ذیل ویب سائیٹ پر جا کر براہ راست Online دستخط کر/ کروا سکتے ہیں۔
- وہ احباب جو انٹر نیٹ کے ذریعے دستخط نہیں کر سکتے وہ ساتھ لف پرفارمہ پر خود بھی دستخط کریں اور اس اعلامیہ سے متفق احباب سے بھی دستخط کروائیں اور پروفارمہ جات مکمل کر کے مرکز ارسال کر دیں۔
ہدف
٭ عمومی طور پرہر کارکن اور رفیق کو کو کم از کم 25 افراد کے دستخط کروانے کا ہدف دیا گیا ہے۔
٭ تحصیل کا ہدف تحصیل میں موجود رفقاء کی تعداد کو 25 سے ضرب کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
٭ تنظیمات اپنی ایگزیکٹو کا اجلاس بلائیں اور فوری طور پر اپنے ہدف کے حصول اور قائد محترم کے احکامات پر عملدرآمد کی حکت عملی بنائیں اور ساتھ ساتھ ہمیں رپورٹ بھی ارسال کرتے رہیں۔
آخری تاریخ:
اس ہدف کو حاصل کرنے کی آخری تاریخ 30 نومبر 2011 مقرر کی گئی ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔