مرتب کردہ : محمد وسیم افضل قادری
منہاج یورپین کونسل (رپورٹ : محمد اکرم باجوہ)
منہاج یورپین کونسل زون تھری کے ممالک ( آسٹریا، یونان، سوئٹزرلینڈاور اٹلی) کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ (کارپی) سائوتھ اٹلی کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔ اجلاس کی صدارت منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، صدر اعجاز احمد وڑائچ اور ناظم محمد بلال اپل نے کی جبکہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن یورپ کے صدر سید ارشد شاہ، منہاج میڈیا کوآرڈینیشن بیورویورپ کے کوآرڈینیٹرمحمد اکرم باجوہ(آسٹریا)، جنرل سیکرٹری منہاج میڈیا نوید احمد اندلسی(سپین)، نائب صدر منہاج یورپین کونسل شبیر احمد کھوکھر(جرمنی)، نائب ناظم منہاج یورپین کونسل محمد نعیم رضا( آسٹریا)، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا خواجہ محمد نسیم، منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدرملک محمد جاوید اقبال اعوان، منہاج القرآن سائوتھ اٹلی کارپی کے صدر محمد اقبال وڑائچ، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سوئٹزرلینڈ کے علاوہ زون تھری کے ممالک کے عہدیداران، رفقاء اور مردو خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس کے پہلے سیشن کے آغاز میں منہاج القرآن اٹلی کے جنرل سیکرٹری ظہیر انجم نے استقبالیہ کلمات پیش کئے۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت حافظ عتیق الرحمن نے حاصل کی جبکہ افضال ثیاب نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ منہاج یورپین کونسل کے صدراعجاز احمد وڑائچ نے تین روزہ ورکشاپ کے اغراض ومقاصدبیان کئے۔ اجلاس میں زون تھری کے ممالک نے اپنی اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر انفرادی طور پر اور گروپ ڈسکشن کی صورت میں آراء اور تجاویز پیش کیں۔ منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے شیخ الاسلام کی موجودہ دور میں امت مسلمہ کے لئے کی جانے والی خدمات کو سراہا اور تمام شرکائے اجلاس کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کوبہتر اور موثر انداز میں ادر کریں۔
آسٹریا (رپورٹ : محمد اکرم باجوہ)
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کی ملکی ایگزیکٹو کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم نے کی، جبکہ امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریاحفیظ اللہ قادری، سینیئر نائب صدرملک محمد امین، نائب صدر ملک محمد شفیق اعوان، ناظم محمد نعیم رضا، شیخ محبوب عالم، محمد آصف، حاجی ملک محمد نسیم اعوان، ملک محمد انور، حاجی قاسم علی اور حاجی فضل حسین نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں باہمی مشاورت اور کثرت رائے سے حاجی قاسم علی کو منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کا پریس سیکرٹری اور حاجی فضل حسین کو سیکرٹری ویلفیئرنامزد کیا گیا۔ دونوں نو منتخب عہدیداروں کی نامزدگی کے بعد حلف برداری کی تقریب منققد ہوئی جس میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا خواجہ محمد نسیم نے حلف لیا اور نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ آسٹریا کی تنظیم میں ان احباب کی شرکت سے مشن کے کام کو مزید فروغ اور استحکام نصیب ہوگا۔ حاجی قاسم علی اور حاجی فضل حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم اپنے عظیم قائدشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادیت پرستی کے اس ماحول میں ہمیں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی منزل دکھائی اور فلاح انسانیت کا درس دیتے ہوئے ایک خوبصورت پلیٹ فارم مہیا کیا۔ تقریب کے اختتام پر منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے جملہ عہدیداروں نے نومنتخب ذمہ داروں کو مبارکباد پیش کی اور ان کی ترقی اور کامیابی کے لئے دعا کی۔ اجلاس میں منہاج میڈیا یورپ کے کوآرڈینیٹر محمد اکرم باجوہ کی صحافتی میدان میں خدمات کو سراہا اور نہیں مبارکباد پیش کی۔
سپین (رپورٹ : محمد عتیق قادری)
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے عہدیداروں نے کاتالونیا (سپین) کے ڈائریکٹر جنرل Xavier Pulgdollers سے ملاقات کی وفد میں مرزا محمد اکرم بیگ(صدر)، نوید احمد اندلسی(سیکرٹری جنرل)، حاجی ارشد محمود (صدر مجلس شوریٰ)، محمد اقبال چودھری( صدر منہاج مصالحتی کونسل)، محمد نواز قادری(ناظم مالیات)، چودھری پرویز اختر(ناظم ویلفیئر) نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور کے سیکرٹریAgusti lgesias بھی موجود تھے۔ منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چودھری نے نو منتخب ڈائریکٹرجنرل کو مذہبی امور کی ذمہ داری ملنے پر مبارکباد پیش کی اوربین المذاہب ڈائیلاگ کے فروغ کے لئے منہاج القرآن سپین کی طرف سے ہرقسم کے تعاون کا یقین دلایا اور اس شعبہ میں منہاج القرآن سپین کے زیر اہتمام مختلف سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیااور ان کو منہاج القرآن بارسلوناکے مرکز کے دورہ کی دعوت بھی دی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سیکرٹری جنرل نوید احمد اندلسی نے منہاج القرآن اور منہاج مصالحتی کونسل کے تحت پاکستان اور دیگر یورپی ممالک میںفروغ امن واستحکام اور بین المذاہب رواداری کے قیام کے لئے جاری سرگرمیوںکے بارے میں بھی بتایا۔ ڈائریکٹر جنرل مذہبی امورنے منہاج القرآن کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کاتالونیا کی حکومت بھی یہی چاہتی ہے کہ تمام مذاہب کے درمیان مکالمہ کو فروغ دیا جائے، ملاقات کے آخر میں محمد اقبال چودھری نے ڈائریکٹر مذہبی امور کوشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے دہشت گردی کے خلاف تفصیلی فتویٰ پیش کیا۔
بحرین (رپورٹ : سید شفقت علی)
منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے زیراہتمام بستین مسجد میں عظیم الشان محفل اور شب بیداری منعقد ہوئی، جس کی صدارت شیخ راشد بن ابراہیم المکی( سرپرست منہاج القرآن بحرین) نے کی جبکہ منہاج القرآن بحرین کے رفقائ، وابستگان اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ تلاوت کلام پاک و نعت خوانی کی محفل کے بعد شرکائے محفل نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو خطاب دیکھا۔
فرانس (رپورٹ : عدنان شفقت)
منہاج القرآ ن انٹرنیشنل لاکورنیو(فرانس )کے زیراہتمام ایک عظیم الشان محفل منعقد ہوئی۔ جس میں فرانس کی مرکزی اور ذیلی تنظیمات کے تمام ممبران، رفقاء اور وابستگان کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری صدیق نے حاصل کی جبکہ حاجی حنیف مغل، وجیہ الدین اور منہاج نعت کونسل فرانس نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ نقابت کے فرائض قاری طاہر عباس نے ادا کئے۔ ناظم دعوت وتربیت فریاد گلزار نے فرنچ میں تقریر کی۔ امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری اور منہاج ویلفیئر فائونڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے خصوصی خطاب کئے۔
جرمنی (رپورٹ : ایم اے مرزا)
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ(جرمنی)میں اسلامک سنٹر میں محفل منعقد ہوئی۔ جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغازتلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری فیض احمد چشتی نے حاصل کی جبکہ حاجی محمد افضل قادری، دوست محمد، افضال شاہ، محمد ہاشم اور محمد سلیمان نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت کی صورت میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر فرینکفرٹ محمد اقبال فانی نے خطاب کیا۔
ہانگ کانگ (رپورٹ : حافظ محمد نسیم نقشبندی)
منہاج القرآن اسلامک سنٹر(کھوائی چنگ) ہانگ کانگ کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل منعقدہوئی۔ محفل کاباقاعدہ آغازتلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد عمران نے حاصل کی، مطیع الرحمان اور ان کے ساتھیوں نے قصیدہ بردہ شریف پڑھا۔ ارشد محمود، عبدالمجیداورسید تنویر حسین شاہ نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میںگلہائے عقیدت پیش کئے۔ نقابت کے فرائض حافظ محمد طیب نے سرانجام دیئے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد نسیم نقشبندی نے حاضرین محفل سے خصوصی خطاب کیا۔ پروگرام کے اختتام پر حاضرین میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطابات کی سی ڈیز تقسیم کی گئیں اور ہانگ کانگ کے دیرینہ اور بزرگ ساتھی نیاز محمد خان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
آئرلینڈ (رپورٹ : فرخ وسیم بٹ)
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام شہاب خان کی رہائش گاہ پر گوشہ درود کی پروقار اور پررونق محفل کا انعقاد کیا گیا۔ منہا ج القرآن آئرلینڈ کے سینیئر ذمہ دار فرخ وسیم بٹ نے شرکائے محفل سے خصوصی گفتگو کی۔
محفل میں آئرلینڈ کی مختلف مذہبی، سیاسی شخصیات کے علاوہ بزنس مین، ڈاکٹرز اور طالبعلموں نے بھرپور شرکت کی۔ محفل کاباقاعدہ آغاز اسد قدیر نے تلاوت کلام سے کیا اور عرفان القرآن سے تلاوت کی گئی آیات کاترجمعہ پیش کیا۔ اس کے بعدمحمد علی بٹ نے اپنے مخصوص اندازمیںآقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میںہدیہ نعت پیش کی۔ محفل میں آئرلینڈ کی ممتاز شخصیت پیر سید تصور حسین شاہ، حافظ گل نواز، محمد یونس، میاں عبدالقدیر، منصور احمد، محمد یاسر، شہزاد بٹ، محمد علی بٹ، محمد زوہیب بٹ، روحان آغا، اسامہ قدیر، اسد قدیر، سروش علی جاوید، دانش علی جاوید، محمد زبیر، محمد فہد، احمد خان، عامر عثمان، محمد مرتضیٰ، محمد عمران، محمد ثاقب، محمد غضنفر، افروز، رضوان احمد، محمد طاہر، محمد نعمان اور شایان خان نے خصوصی شرکت کی۔
جاپان (رپورٹ : محمد انعام الحق، محمد سعید وڑائچ)
منہاج القرآن انٹرنیشنل(ناگویا) جاپان کے زیر اہتمام جامع مسجد المصطفیٰ مرکزکے افتتاح کے موقع پر محفل منعقد ہوئی۔ مرکز کا افتتاح ہالینڈ سے تشریف لائے سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد نے کیا۔ محفل میں جاپان بھر سے مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت حافظ محمد سعد نے حاصل کی، محمد جاوید سجن نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پیش کی جبکہ منہاج القرآن جاپان کے نائب صدر سید عثمان بخاری نے نقابت کے فرائض ادا کئے۔ علامہ حافظ نذیر احمد نے قرآن وحدیث کی روشنی میں عبادت کے ثمرات پر مدلل گفتگو فرمائی۔ افتتاحی تقریب میں ٹوکیو سے رانا عبدالمجید( اسسٹنٹ مینجر پی آئی اے ) نے خصوصی شرکت کی جبکہ مرکزی نائب صدر سید عثمان بخاری، ناگویا کے صدر اعجاز رمضان کیانی، نعیم کیانی، راجہ رضوان، راجہ ظہور، ملک عبدالروف، عرفان بٹ، ملک سبطین، سید فدا حسین شاہ، اعجاز بھنڈر، راجہ جمیل، محمد شفقت، ملک حماد، جاوید جانو، محمد ندیم چٹھہ، مہدی حسن کے علاوہ رفقاء، وابستگان اور عوم الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
کویت (رپورٹ : سید جعفر صمدانی)
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے صدر سید جعفر صمدانی نے امریکہ کی طرف سے نئے متعین ہونے والے ڈائریکٹرجنرل ڈویلپمنٹ برائے افغانستان ڈاکٹر موپی کی دعوت کی۔ دعوت میں امریکن سفارتخانہ کے دوسرے قونصلرز اور آفیسرز نے بھی شرکت کی۔ صدر منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت نے نئے متعین ہونے والے ڈائریکٹر جنرل کو مبارکباد پیش کی اور دعوت میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ سید جعفر صمدانی( صدر MPIC کویت) نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ڈاکٹر موپی اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے افغانستان کے مجبورعوام کی فلاح وبہبود کافریضہ سرانجام دیں گے۔ صدر MPIC نے معزز مہمانوں کوشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خدمات، منہاج القرآن کے مختلف پراجیکٹس کا تعارف کرایا اور شیخ الاسلام کی کتب اور دہشت گردی کے خلاف جاری کیا گیا مبسوط تاریخی فتویٰ پیش کیا۔ ڈاکٹر موپی نے صدر منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کا شیخ الاسلام کا تعارف کرانے اور کتب پیش کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ا س میں کوئی شک نہیںکہ ڈاکٹرمحمد طاہر القادری پوری دنیا میں صحت مند اور توانامعاشرہ کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔