میرے الفاظ:
سب سے خوبصورت رشتہ اور تعلق رَبُّ العَالَمِین کے ساتھ جس پر بھروسہ کبھی ہارنے نہیں دیتا، جس پر توکل کبھی غم میں مبتلا نہیں ہونے دیتا، جس سے امید کبھی مایوس نہیں ہونے دیتی، جس پر یقین کبھی خالی ہاتھ نہیں لوٹاتا، جس پر ایمان کبھی بہکنے نہیں دیتا، جس کی طرف توجہ کبھی بھٹکنے نہیں دیتی.
کسی انسان کو کھانا کھلا کر یہ مت سوچیں کہ ہم نے اسے کھانا کھلایا ہے۔ بلکہ یہ سوچیں کہ یہ رزق ہی ہمیں اس کے نصیب سے ملا تھا۔ یہ تو ربّ کے دیئے ہوئے میں سے ہی دے رہیں ہیں ناں۔ ورنہ ہماری کیا اوقات ہے کہ ہم کسی کو کچھ کھلا سکیں۔ یہ تو اللہ ہی کی رحمت ہے جو ہماری عزت بنائے ہوئے ہے۔
سنیں بعض اوقات جو چیزیں آپ کا دل توڑتی ہیں وہ نتیجتاً آپ کی نظر ٹھیک کر دیتی ہیں۔
خاموش ہو جایا کریں، سہہ جایا کریں، جھک جایا کریں، مان لیا کریں، یہ عاجزی ہے_ جو اللہ کو بہت محبوب ہے بندہ جب بااختیار ہوتے ہوئے خاموش ہو جاتا ہے تو اللہ کی نظر میں معتبر ہو جاتا ہے _"
اللہ تعالیٰ نے رزق کے 16 دروازے مقرر کئے ہیں.. اور اس کی چابیاں بھی بنائی ہیں۔ جس نے یہ چابیاں حاصل کر لیں وہ کبھی تنگدست نہیں رہے گا۔
- پہلا دروازہ نماز ہے۔ جو لوگ نماز نہیں پڑھتے ان کے رزق سے برکت اٹھا دی جاتی ہے۔ وہ پیسہ ہونے کے باوجود بھی پریشان رہتے ہیں۔
- دوسرا دروازہ استغفار ہے۔ جو انسان زیادہ سے زیادہ استغفار کرتا ہے توبہ کرتا ہے اس کے رزق میں اضافہ ہو جاتا ہے اور اللہ ایسی جگہ سے رزق دیتا ہے جہاں سے کبھی اس نے سوچا بھی نہیں ہوتا۔
- تیسرا دروازہ صدقہ ہے۔ اللہ نے فرمایا کہ تم اللہ کی راہ میں جو خرچ کرو گے اللہ اس کا بدلہ دے کر رہے گا، انسان جتنا دوسروں پر خرچ کرے گا اللہ اسے دس گنا بڑھا کر دے گا۔
- چوتھا دروازہ تقویٰ اختیار کرنا ہے۔ جو لوگ گناہوں سے دور رہتے ہیں اللہ اس کیلئے آسمان سے رزق کے دروازے کھول دیتے ہیں۔
- پانچواں دروازہ کثرتِ نفلی عبادت ہے۔ جو لوگ زیادہ سے زیادہ نفلی عبادت کرتے ہیں۔ اللہ ان پر تنگدستی کے دروازے بند کر دیتے ہیں۔ اللہ کہتا ہے اگر تو عبادت میں کثرت نہیں کرے گا تو میں تجھے دنیا کے کاموں میں الجھا دوں گا، لوگ سنتوں اور فرض پر ہی توجہ دیتے ہیں نفل چھوڑ دیتے ہیں جس سے رزق میں تنگی ہوتی ہے.
- چھٹا دروازہ حج اور عمرہ کی کثرت کرنا ، حدیث میں آتا ہے حج اور عمرہ گناہوں اور تنگدستی کو اس طرح دور کرتے ہیں جس طرح آگ کی بھٹی سونا چاندی کی میل دور کر دیتی ہے۔
- ساتواں دروازہ رشتہ داروں کے ساتھ اچھے سلوک سے پیش آنا۔ ایسے رشتہ داروں سے بھی ملتے رہنا جو آپ سے قطع تعلق ہوں۔
- آٹھواں دروازہ کمزوروں کے ساتھ صلہ رحمی کرنا ہے۔ غریبوں کے غم بانٹنا، مشکل میں کام آنا اللہ کو بہت پسند ہے۔
- نوواں دروازہ اللہ پر توکل ہے۔ جو شخص یہ یقین رکھے کہ اللہ دے گا تو اسے اللہ ضرور دے گا اور جو شک کرے گا وہ پریشان ہی رہے گا۔
- ٭دسواں دروازہ شکر ادا کرنا ہے۔ انسان جتنا شکر ادا کرے گا اللہ رزق کے دروازے کھولتا چلا جائے گا۔
- گیارہواں دروازہ ہے گھر میں مسکرا کر داخل ہونا، مسکرا کر داخل ہونا سنت بھی ہے حدیث میں آتا ہے نبی ﷺ نے فرمایا اللہ فرماتا ہے کہ رزق بڑھا دوں گا جو شخص گھر میں داخل ہو اور مسکرا کر سلام کرے۔
- بارہواں دروازہ ماں باپ کی فرمانبرداری کرنا ہے۔ ایسے شخص پر کبھی رزق تنگ نہیں ہوتا۔
- تیرہواں دروازہ ہر وقت باوضو رہنا ہے۔ جو شخص ہر وقت نیک نیتی کیساتھ باوضو رہے تو اس کے رزق میں کمی نہیں ہوتی۔
- چودہواں دروازہ چاشت کی نماز پڑھنا ہے جس سے رزق میں برکت پڑھتی ہے۔ حدیث میں ہے چاشت کی نماز رزق کو کھینچتی ہے اور تندگستی کو دور بھگاتی ہے۔
- پندرہواں دروازہ ہے روزانہ سورہ واقعہ پڑھنا ۔ اس سے رزق بہت بڑھتا ہے۔
- سولواں دروازہ ہے اللہ سے دعا مانگنا۔ جو شخص جتنا صدق دل سے اللہ سے مانگتا ہے اللہ اس کو بہت دیتا ہے۔
دعا: اللہ ہمیں ان سب میں اخلاص کے ساتھ عمل کی توفیق عطاء فرمائے.آمین
مٹن پایا (اجزاء)
بکرے کے پائے___ 2 عدد، ہرا دھ نیا___ 1 گٹھی باریک کٹا ہوا، دہی___ 1 پیالی، چھوٹی پیاز___ 2 عدد، لیموں کا رس___ 3 چائے کے چمچ، ہری مرچ___ 4 عدد باریک کٹی ہوئی، ہلدی___ 1 چائے کا چمچ، گرم مصالحہ___ 1 چائے کا چمچ پسا ہوا، زیرہ___ 1 چائے کا چمچ بھنا اور پسا ہوا، لال مرچ___ 1 کھانے کا چمچ پسی ہوئی، ادرک لہسن کا پیسٹ___ 1 کھانے کا چمچ، دھنیا___ 2 کھانے کے چمچ پسا ہوا، تیل___ حسب ضرورت، ادرک___ حسب ضرورت باریک کٹی ہوئی، نمک___ حسب ذائقہ
پائے دھونے کے لیے: آٹا ___ آدھی پیالی
پائے گلانے کے لیے:
ثابت لہسن___ 2 عدد، پانی___ 4 سے پانچ گلاس، سونف___ 1 چائے کا چمچ، ثابت دھنیا___ 1 کھانے کے چمچ، نمک___ حسب ذائقہ
ترکیب: بکرے کے پائے دھوئے بغیر اُن پر آٹا یا آٹے کی بھوسی لگاکر آدھے گھنٹے کے لیے چھلنی میں رکھیں۔ پھر گرم پانی سے دھولیں۔ اب دھلے ہوئے پائے ایک دیگچی میں چار سے پانچ گلاس پانی، سونف، ثابت دھنیا، ثابت لہسن اور نمک کے ساتھ پکنے دیں۔ جب وہ گل جائیں تو بڑی ہڈیاں نکالیں اور یخنی چھان لیں۔ ایک دیگچی میں تیل گرم کرکے اس میں چھوٹی پیاز گولڈن براؤن کرکے نکالیں اور ٹشو پر پھیلا دیں، تاکہ وہ خستہ ہوجائے۔ پھر خستہ پیاز کو ہاتھ سے کچل کر دہی میں ملائیں۔ ساتھ ہی ہلدی، ادرک لہسن کا پیسٹ، دھنیا، بھنا اور پسا زیرہ اور پسی لال مرچ شامل کرکے واپس دیگچی میں ڈالیں اور ہلکا سا بھون کر پائے ڈال دیں۔ اب انھیں پانچ سے آٹھ منٹ بھون کر چھانی ہوئی یخنی اور پھر پسا گرم مصالحہ شامل کرکے ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب چکنائی اوپر آجائے تو دوبارہ گرم مصالحہ، لیموں کا رس، باریک کٹی ہری مرچ، باریک کٹا ہرا دھنیا اور ادرک ڈال کر دَم پر رکھیں۔
آخر میں گرم گرم نان کے ساتھ سرو کریں۔