ویمن لیگ کے تنظیمی دورہ جات
رپورٹ : شازیہ شاہین
ماہ نومبر و دسمبر 2007ء میں محترمہ فرح ناز ناظمہ ویمن لیگ، محترمہ راضیہ شاہین ناظمہ تنظیمات اور محترمہ فوزیہ شوکت ناظمہ تربیت نے سیالکوٹ، جہلم، اسلام آباد، راولپنڈی، بھائی پھیرو اور ملتان میں دورہ جات کئے۔ ان دورہ جات کا مقصد کارکنان کی ورکنگ میں درپیش مسائل کا جائزہ لینا اور آئندہ اہداف کو حاصل کرنے میں رہنمائی فراہم کرنا تھا۔ اس دوران ورکنگ پلان 08-2007 کے تحت جملہ تنظیمات و کارکنان نے اپنی ورکنگ رپورٹس بھی پیش کیں۔ اچھی کارکردگی پر تنظیمات کو مبارکباد پیش کی گئی اور درپیش مسائل کے حل کے لئے تجاویز بھی دی گئیں۔ اس دوران جن شہروں میں تنظیم نو کی گئی وہ درج ذیل ہیں۔ جہلم میں صدر محترمہ سعیدہ مغل، ناظمہ محترمہ سیدہ شازیہ مظہر، ناظمہ تربیت محترمہ سیدہ نازیہ مظہر، ناظمہ دعوت محترمہ سمعیہ ظفر، ناظمہ نشرواشاعت محترمہ سارا عندلیب اور ناظمہ مالیات محترمہ نائلہ اسلم کو مقرر کیا گیا۔
راولپنڈی کی تنظیم نو کے ساتھ ان کی تنظیم کو تمام PP حلقہ جات میں تنظیم سازی مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی گئی اور صدر کی ذمہ داری محترمہ صغریٰ بیگم، ناظمہ محترمہ ناہید رفیق، ناظمہ تربیت محترمہ آئینہ شیریں، ناظمہ دعوت محترمہ مریم اعجاز اور ناظمہ مالیات کی ذمہ داری محترمہ نوشین عبدالجبار کو سونپی گئی۔
میر پور میں صدر کی ذمہ داری پروفیسر مسز شمیم آراء مرزا، ناظمہ محترمہ کبریٰ نثار اور ناظمہ نشرو اشاعت کی ذمہ داری محترمہ سیدہ فاخرہ گیلانی کو دی گئی جبکہ باقی ذمہ داریوں کو موجودہ حیثیت میں ہی برقرار رکھا گیا۔
گوجرانوالہ
9 نومبر 2007ء بروز جمعۃ المبارک مرکزی ناظمہ ویمن لیگ محترمہ فرح ناز اور ناظمہ تنظیمات محترمہ راضیہ شاہین نے گوجرانوالہ کا تنظیمی و تربیتی دورہ کیا جس میں تحصیلی ویمن لیگ کی بھرپور نمائندگی کے ساتھ اس میٹنگ میں PP حلقہ جات اور UC کی تنظیمات نے بھی شرکت کی۔ وہاں پر تحصیلی تنظیم نو کی گئی جس میں محترمہ فریحہ سراج کو صدر، محترمہ عطیہ حیدر کو ناظمہ، محترمہ شمیم آراء کو ناظمہ دعوت کی ذمہ داری دی گئی اور ورکنگ پلان کے مطابق بطور ماڈل سٹی کام کرنے کے لئے مکمل طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا اسکے ساتھ ساتھ نہ صرف تنظیم کے مسائل کو سنا گیا بلکہ انہیں حل کرنے کے لئے تجاویز بھی دی گئیں۔
فیصل آباد
14 نومبر 2007ء بروز بدھ ناظمہ ویمن لیگ محترمہ فرح ناز اور ناظمہ تربیت محترمہ فوزیہ شوکت نے فیصل آباد کا تنظیمی تربیتی دورہ کیا۔ میٹنگ میں PP اور UC کی تنظیمات نے بھرپور شرکت کی۔ اس میٹنگ میں ورکنگ پلان 08-2007ء کے مطابق فیصل آباد کو بطور ماڈل سٹی کام کرنے کے لئے مکمل طریقہ کار سے آگاہ کرنے کے ساتھ سہ ماہی رپورٹ کے مطابق کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور تنظیم نو کی گئی جس میں محترمہ سیدہ کلثوم ہدایت رسول کو صدر، محترمہ ثمر سعید کو نائب صدر، محترمہ روبینہ خاکی کو ناظمہ اور محترمہ نوشابہ کو نائب ناظمہ کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ ذمہ داران نے ورکنگ پلان کے مطابق اپنی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ پیش کی جس پر مرکزی ٹیم نے انہیں سراہا اور جن شعبہ جات میں بہتری کی گنجائش تھی اس حوالے سے تجاویز سے آگاہ کیا گیا۔
سرگودھا
سرگودھا میں 16 نومبر 2007ء کو ناظمہ ویمن لیگ محترمہ فرح ناز اور ناظمہ تربیت محترمہ فوزیہ شوکت نے تنظیمی و تربیتی دورہ کیا۔ جس میں سرگودھا شرقی اور غربی تنظیمات کے ساتھ UC اور PP کی تنظیمات نے بھی شرکت کی۔ اس میٹنگ میں 218 کارکنان نے ورکنگ پلان 08-2007ء کے مطابق کارکردگی رپورٹ پیش کی اور اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا جس پر ناظمہ ویمن لیگ محترمہ فرح ناز نے ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مسائل کے حل کے لئے تجاویز و آراء پیش کیں۔ سرگودھا کی تحصیلی تنظیم نو کی گئی جن میں محترمہ مسز پروین کو صدر، محترمہ آسیہ ابوبکر کو نائب صدر، محترمہ شہزادی انجم کو ناظمہ، محترمہ فرحت کو نائب ناظمہ، محترمہ عاصمہ کو ناظمہ دعوت اور محترمہ قرۃ العین کو ناظمہ نشرو اشاعت کی ذمہ داری دی گئی۔ تمام ذمہ داران نے ورکنگ پلان کے مطابق آئندہ اہداف کو پورا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
حویلی لکھا
منہاج القرآن اسلامک سنٹر حویلی لکھا میں مورخہ 22 نومبر 2007ء سے 25 نومبر 2007ء تک ’’مجلس لوجہ اللہ‘‘ کے عنوان کے تحت چار روزہ تربیتی کیمپ منعقد کیا جس میں مورخہ 24 نومبر 2007ء بروز ہفتہ کو مرکزی ناظمہ تربیت محترمہ فوزیہ شوکت اور نائب ناظمہ تربیت محترمہ شازیہ شاہین نے شرکت کی۔ کیمپ میں تقریباً 200 اقامتی طالبات نے حجرہ شاہ مقیم، بصیر پور، حویلی لکھا اور دیپالپور سے شرکت کی۔ محترمہ فوزیہ شوکت نے اس کیمپ میں ’’خدمت دین کی توفیق اور دعوت کے ذرائع‘‘ پر لیکچر دیا۔ شرکائے کیمپ سے کیمپ کے بارے میں رائے بھی لی گئی جس میں تمام طالبات نے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ہر سہ ماہی اس طرح کا ایک کیمپ ضرور منعقد ہونا چاہئے۔ دوران کیمپ وقفہ میں تنظیمی تربیتی نشست رکھی گئی جس میں ورکنگ پلان کے مطابق کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ مرکزی ٹیم نے ان کی موثر کارکردگی پر مبارکباد پیش کی اور ساتھ ہی تنظیم نو بھی عمل میں لائی گئی۔ اس میں محترمہ زریں اختر قادری کو سرپرست، مسز مسعود کو صدر، محترمہ طاہرہ ارشد کو نائب صدر، محترمہ کلثوم حنیف کو ناظمہ، محترمہ حاجن پروین کو نائب ناظمہ، محترمہ سیدہ زکیہ شاہ کو ناظمہ تربیت، محترمہ ممتاز بختاور کو ناظمہ نشرو اشاعت اور محترمہ فردوس اجمل کو ناظمہ مالیات کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ تمام ذمہ داران نے مکمل ٹیم ورک کے ساتھ کارکردگی رپورٹ میں مزید بہتری لانے کی یقین دہانی کروائی۔
بھکر
رپورٹ : یاسمین اختر
دسمبر2007ء میں منہاج القرآن ویمن لیگ بھکر کے زیر انتظام قائم کئے گئے 65 حلقہ درود میں ہر ہفتہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں سات لاکھ درود پاک کا نذرانہ پیش کیا جاتاہے۔ تحصیلی و یوسی سطح کی عہدیداران ان حلقہ درود کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ بھکر کی صدر محترمہ فوزیہ عارف کھوکھر اپنے علاقے کے تمام تعلیمی اداروں اور بالخصوص گورنمنٹ سکولز اور کالجز میں درس عرفان قرآن اور حقوق العباد کے موضوعات پر تقریباً ایک گھنٹہ لیکچر دیتی ہیں۔ جن میں گورنمنٹ ڈگری کالج، گورنمنٹ ماڈل و ہائی سکول، ایلیمنٹری ہائی سکول، صنعت زار اورپاکستان پبلک سکول شامل ہیں۔