عکسِ حسنِ نبی (ص) ہیں میرے حسین (رض)
نورِ عینِ علی (رض) ہیں میرے حسین (رض)
ہیں وہ شیرِ خدا کے لخت جگر
جانِ بنتِ نبی (ص) ہیں میرے حسین (رض)
گلنِ خلد جن سے ہے آباد
وہ گل حیدری ہیں میرے حسین (رض)
قیصر اسلام دے رہا ہے صدا
سیدی و مرشدی ہیں میرے حسین (رض)
کانپتا ہے یہ سن کر اب بھی یزید
آنے والے ابھی ہیں میرے حسین (رض)
جن کے صدقے میں بخشتا ہے خدا
قطب کہہ دو وہی ہیں میرے حسین (رض)
(انتخاب: سندس رشید، اوکاڑا)
سنہرے موتی!
- پسندیدہ چیز سے جدائی موت ہے، جن کی پسندیدہ چیزیں موت سے پرے ہیں ان کے لئے مرنا آسان ہے۔ جن کی پسندیدہ چیزیں یہاں رہ جائیں گی ان کے لئے موت مشکل ہے۔
- غصہ ایسا شیر ہے جو تمہارے مستقبل کو بکرا بنا کے کھا جاتا ہے۔
- جب موت سے پہلے موت کا مقام سمجھ آجائے تو موت کے بعد ملنے والے انعام موت سے پہلے ملنا شروع ہو جاتے ہیں۔
- اگر تمہیں یہ پتہ چل جائے کہ تمہارا رزق اللہ کے پاس ہے تو پھر رزق کی تلاش نہ کرو بلکہ اللہ کی تلاش کرو جس کے پاس تمہارا رزق ہے۔
- قبر اس وقفے کا نام ہے جو مرنے اور اُٹھنے کے درمیان ہے یہ وقفہ ہے ’’مقام‘‘ نہیں۔
- قائم ذات سے محبت کرو گے تو تم بھی قائم ہو جاؤ گے۔
- دنیا میں سب سے آسان کام نصیحت کرنا ہے اور سب سے مشکل کام نصیحت پر عمل کرنا ہے۔
- کشتی ہچکولے کھا رہی ہو تو اللہ کی رحمت کو پکارا جاتا ہے۔ جب کشی کنارے لگ جائے تو اپنی قوت بازو کے قصیدے کہے جاتے ہیں۔
- پریشانی حالات سے نہیں خیالات سے پیدا ہوتی ہے۔
- صبر کا خیال ہی اس بات کی دلیل ہے کہ انسان جو چاہتا ہے وہ اسے ملا نہیں۔
(کبریٰ رفیق، گوجرانوالہ)