الحمد للہ منہاج القرآن ویمن لیگ ایک منظم اور بامقصد جدوجہد کے ذریعے پوری دنیا کی خواتین میں علم و آگہی اور شعور مقصدِ حیات کو عام کرنے میں انیس سال مکمل کر چکی ہے۔ ہم منہاج القرآن ویمن لیگ کے انیس سال مکمل ہونے پراپنی بلند ہمت اور پر عزم بہنوں کو سلام پیش کرتی ہیں جنہوں نے تمام حالات کا بہادری سے مقابلہ کیا اور ثابت کر دیا کہ آزمائشیں اور مصیبتیں انہیں راہِ حق سے نہیں ہٹا سکتیں۔ بقول علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ
تندی باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہیں تجھے اُونچا اڑانے کے لئے
اور آج بھی راہ حق کی یہ مجاہدات غلبہ دین حق کی بحالی اور اصلاحِ احوال امت کے لئے سرگرم عمل ہیں۔
ہم خراج تحسین پیش کرتی ہیں سرپرست منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ رفعت جبین قادری صاحبہ کو جن کی سرپرستی اور رہنمائی میں ویمن لیگ نے عالم اسلام میں مشنِ مصطفوی کے لئے نمایاں کردار ادا کیا اور پاکستان بھر میں مرکز سے لیکر تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر بھرپور کردار ادا کرنے والی خواتین کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہیں۔
بالخصوص ہم حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے مشکور ہیں کہ انہوں نے مسلم خواتین کو ایک ایسا پلیٹ فارم عطا کیا جس کے سائے میں آج خواتین کا یہ قافلہ راہِ عزیمت کا وہ عظیم کارواں بن چکا ہے جو قریہ قریہ، نگر نگر، حلقہ درود، حلقہ عرفان القرآن، CD ایکسچینج، ویڈیو پروگرامز، دروسِ حدیث وفقہ، محافل ذکر و نعت اور خواتین کی ہمہ جہت تربیت کا سامان فراہم کرنے کے علاوہ دیگر کئی سرگرمیوں کے ذریعے ناصرف معاشرے کی اصلاح میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے بلکہ اس میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
اس تاریخی موقع پر ہم اپنے قائد تحریک حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے تجدید عہد کرتی ہیں کہ ہم مصطفوی مشن کی تکمیل کے لئے اپنے قائد کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور محنت کریں گی اور وہ مثالی معاشرہ جس کا خواب ہمارے قائد کی آنکھوں میں چمکتا نظر آتا ہے اسے تکمیل پذیر کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گی۔ ہماری دعا ہے کہ:
اللہ تعالیٰ منہاج القرآن ویمن لیگ کی جملہ کارکنان بہنوں کو اس مشن میں سرخروئی اور کامیابی عطا فرمائے اور ہمیں تادم آخر اپنے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی رفاقت میں مشن مصطفوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جدوجہد کی توفیق عطا فرمائے رکھے۔ آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
منجانب: مرکزی تنظیم منہاج القرآن ویمن لیگ، ڈاکٹر نوشابہ حمید، فرح ناز، فاطمہ مشہدی، مسرت بشیر، بشریٰ ریاض، فوزیہ شوکت، راضیہ شاہین۔ شازیہ شاہین۔ نبیلہ جاوید، خدیجہ فاطمہ، کشور شاہین، عفت وحید، مریم نذیر