چلو آج آنکھوں کو اتنا رلائیں
برسنے لگیں رحمتوں کی گھٹائیں
دل میں بسا کر محمد (ص) کا چہرہ
دنیا کو آؤ ہم بھول جائیں
محمد (ص) کی یادیں محبت کی شمعیں
شمعوں سے شمعیں جلاتے ہی جائیں
سہیں گے انہیں ہم سب خوش دلی سے
دے گی جو دنیا ہم کو سزائیں
مَحْلَوں کی چاہت کو چھوڑو اے صائت
مدینے میں جائیں بس اک گھر بسائیں