منہاج القرآن ویمن لیگ کی سرگرمیاں

تنظیمی و تر بیتی وزٹس

منہاج القرآن ویمن لیگ نے اپنی تنظیمات کے دعوتی وتربیتی نیٹ ورک کو فروغ دینے کے لے ماہ اکتوبر، نومبراور دسمبر میں فیلڈ کی تحصیلا ت کیلئے وزٹس ترتیب دئیے۔

پہلا وزٹ

مورخہ 15,14اکتوبر کو تحصیل چوبارہ، چوک اعظم، فتح پور (لیہ)، کروڑ، بھکر اور جنڈانوالہ میں کیا گیا۔ جس میں مر کز سے نا ئب نا ظمہ محتر مہ سا جد ہ صا دق اور نا ئب نا ظمہ دعو ت محتر مہ نا ئلہ جعفر نے شر کت کی۔ جس کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

چوبارہ

 تنظیمی نشست میں گذ شتہ ور کنگ کا جا ئز ہ لیا گیا اور تنظیمِ نو کے بعد آئندہ ورکنگ کے حوالے سے بر یف کیا گیا۔

چوک اعظم، لیہ، فتح پوراور کروڑ: لیہ کے بلدیہ ہال میں تربیتی ورکشاپ میں ان تمام تحصیلات کے کارکنان وعہدے داران نے شرکت کی۔ ورکنگ پلان کے مطابق تمام کارکنان کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا نیز بیداری شعور مہم اور London declarationپر بھرپور بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں تحصیل کروڑکے کارکنان کی با ہمی مشاورت سے ان کی تنظیم ِنو کی گئی۔

بھکر

 تحریک منہا ج القر آن بھکرکے آفس میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا بھکر کی تمام UC's سے منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدہ داران وکارکنان نے شرکت کی۔ محترمہ ساجدہ صادق نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور ویمن لیگ کے ورکنگ پلان کی ترجیحات، اہداف اور پراجیکٹس پر تفصیلاََ گفتگو کی۔ بعدازاں محترمہ نائلہ جعفرنے دعوتی پراجیکٹس(حلقہ درود، حلقہ عرفان القرآن، آئیں دین سیکھیں کورس)پر بریفنگ دی۔

دوسرا وزٹ

 مورخہ18,17 اکتوبر مرکز سے ناظمہ ویمن لیگ محترمہ نوشابہ ضیاء اور ناظمہ دعوت محترمہ سدرہ کرامت نے چک جھمرہ، کھڑریانوالہ، جڑانوالہ، تاندلیانوالہ، سمندری، گوجرہ اور جھنگ تنظیمی وتربیتی ورکشاپس میں شرکت کی۔

چک جھمرہ

 چک جھمرہ میں موجود منہاج القرآن اکیڈمی میں تنظیمی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب سنوانے کے بعد خواتین کومعاشرے کی تعمیروترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے motivate کیا گیا۔ تحصیلی ٹیم کی تشکیل کے ساتھ 3یونین کونسلز میں بھی تنظیم سازی کی گئی اور MWL کے مختلف پراجیکٹس پر بریف کیا گیا۔

کھڑیانوالا

 کھڑریانوالہ میں عرفان القرآن سنٹر میں تنظیمی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں کھڑریانوالہ کے کارکنان اور وابستگان نے شرکت کی۔ تنظیم سازی کرنے کے بعد شیخ الاسلام کا خطاب سنوایا گیااور تمام نظامتوں کے مختلف پراجیکٹس کو تفصیل سے سمجھایا گیا۔ آخر میں لٹریچرProvide کیا گیا۔

جڑانوالہ

جڑانوالہ میں تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں تمام تحصیلی، UC's کے عہدیدران اور وابستگان نے شرکت کی۔ ۔ شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطاب کے بعد محترمہ نوشابہ ضیاء نے MWL کے قیام کے مقاصد اور کردار پر روشنی ڈالی۔ محترمہ سدرہ کرامت علی نے MWL کے تمام پراجیکٹس کو بریف کیا۔

گوجرہ

 گوجرہ میں تربیتی ورکشاپ کا اہتمام مقامی شادی ہال میں کیا گیاتھا۔ جہاں 50سے زیادہ کارکنان موجود تھے۔ تلاوت ونعت کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب سنوایا گیا۔ خواتین کے کردار کی اہمیت اور تنظیمی نظم وضبط پر لیکچر دینے کے بعد MWL کے مختلف پراجیکٹس، طریقہ کاراور اُن کی expension کے tools پر محترمہ سد رہ کرامت نے بریفینگ دی۔ MWL گوجرہ کی کاوشوں سے منہاجTVکا مقامی کیبل پر آغاز ہوا اسکاافتتاح مر کز ی وفد نے کیا۔

جھنگ

 جھنگ کے ضلعی سیکرٹریٹ میں تنظیمی نشست کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جھنگ کی تحصیلی ٹیم کی تنظیمِ نو کی گئی اور مختلف علاقوں سے آنے والی خواتین کو مختلف یونین کونسلزمیں تنظیمی ذمہ دا ریا ں بھی دی گئیں۔

تیسرا وزٹ

 مو ر خہ21,20 اکتو بر کو نا ظمہ MWL محتر مہ نو شا بہ ضیاء اور محتر مہ نا ئلہ جعفر نے تحصیل کو ٹلی، میر پو ر، بھمبر اور بر نا لہ کا و ز ٹ کیا۔

چوتھا وزٹ

 مورخہ25,24اکتوبر کو مر کز ی نا ظمہ محترمہ نوشابہ ضیاء اور نا ئب نا ظمہ دعو ت محترمہ نائلہ جعفر نے تحصیل گجرات، کنجاہ، کھاریاں، جہلم، دینہ اور سرائے عالمگیر میں و ز ٹ کیا۔ جس کی تفصیل درج ذیل ہے۔

برنالہ

 برنالہ میں تنظیمی نشست کا انعقاد کیا جس میں شیخ الاسلام مدظلہ کا خطاب سنوایا گیا۔ بعد ازاں تنظیمِ نو کی گئی اور ویمن لیگ کے تنظیمی سٹرکچراور پروجیکٹس کے با رے میں تفصیلاً بتا یا گیا۔

گجرات، کنجاہ، کھاریاں، جہلم دینہ، سرائے عالمگیر: گجرات میں تربیتی ورکشاپ کنجاہ میں تنظیم سازی جہلم میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ تربیت کی ضرورت واہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے تنظیمی نظم ونسق پر لیکچر دیا گیا اور دعوتی پراجیکٹس(حلقہ درود، حلقہ عرفان القرآن، آئیں دین سیکھیں کورس)پر بریفنگ دی گئی۔

پانچواں وزٹ

مورخہ30,29,اور31اکتوبر کو منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکز ی نمائندگان سے نا ئب نا ظمہ محترمہ ساجدہ صادق اور نائب ناظمہ دعوت محترمہ نائلہ جعفر نے تحصیل بھلوال، سلانوالی، سرگودھا (شرقی)، سرگودھا (سٹی)، میانوالی اور عیسیٰ خیل میں وزٹ کیا۔

بھلوال، سلانوالی، سرگودھاسٹی اور میانوالی میں گذشتہ کارکردگی کاجائزہ لیا اور تنظیمِ نو کی گئی۔ بعد ازاں ورکنگ پلان کی اہمیت اور اس کے ٹارگٹ کا حصول کیسے ممکن ہے ؟پر بریف کیا گیا۔

سرگودھا شرقی اور عیسیٰ خیل: میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیااور ان کی ورکنگ پلا ن اور ا سکے projectsکے متعلق ہدایات دی گئی تاکہ تنظیمی استحکام ممکن ہو ان تمام تحصیلات میںLondon declarationکی اہمیت کو واضح کرنے کے ساتھ ساتھ ٹارگٹس کی تقسیم بھی کی گئی۔

زہرہ ثانی ( سیدہ زینب رضی ا ﷲ تعالیٰ عنہا) کانفرنس 2011ء

ا لحمد ﷲ گذشتہ سالو ں سے ہونے والی زہرہ ثانی کانفرنسز کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے اس سال بھی منہاج القرآن ویمن لیگ (کراچی) نے چوتھی زہرہ ثانی (سیدہ زینب رضی اﷲ تعالیٰ عنہا) کانفرنس کا انعقاد کیا۔ یہ کانفرنس27 نومبر بمطابق 1 محرم الحرام کو بمقام نیشنل میوزیم آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی۔ اس کانفرنس کا بنیادی مقصد سیرتِ سیدہ زینب رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کی روشنی میں عصرِ حاضر کی مسلم خواتین کے کردار کو اجاگر کرنا تھا۔ جس میں خواتین میں ا تحاد امت کا تصور اجاگر کرنے کے لئے ہر طبقہ فکر کی خواتین کو نمائندگی دی گئی، تا کہ تمام مکاتب ِ فکر کی روشنی میں سیدہ زینب کے کردار سے شناسائی حاصل کر کے اپنی زندگیوں میں بھی عملی طور پر تبدیلی اور فکری وسعت کو یقینی بنا سکیں۔

کانفرنس کا آغاز تلاوت ِ کلام پاک مع ترجمہ عرفان القرآن اور نعت ِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہوا، جس کی سعادت بالترتیب منھاج شریعہ کالج برائے خواتین کراچی کی طالبات آنسہ کنول، آنسہ فائزہ اورعا صمہ بتول نے حاصل کی اور شانِ اہلِ بیت میں ثنا خوانی کی سعادتQTV کی معروف ثنا خواں سحر اعظم، سارہ شہزاد اور فوزیہ خادم نے حاصل کی۔

کانفرنس کی نقابت کے فرائض انجام دیتے ہوئے محترمہ رانی ارشد (میڈیا کوآرڈینیٹر منھاج القرآن ویمن لیگ کراچی) کانفرنس کے مقاصد بیان کئے اور آنے والے تمام معزز مہمانوں اور شرکاء کیلئے استقبالیہ کلمات ادا کئے۔

اس کانفرنس کی مہمان ِ خصوصی مسز عباس علی عبداللّٰہ ( بیگم آف قونصل جنرل اسلامک ریپبلک ایران) نے شیخ الاسلام مدظلہ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ’’ڈاکٹر صاحب کی شخصیت محتاج ِ تعارف نہیں، آپ عصرِ حاضر میں اسلام کی نشاۃِ ثانیہ کے لئے کوشاں وحدتِ عالمِ اسلام کے عظیم داعی ہیں۔ انہوں نے منھاج القرآن کی داغ بیل ڈال کرامتِ مسلمہ کی فکری و ثقافتی نشو ونما کیلئے بڑی خدمت کی ہے اور کونسل جنرل آقائے عبداللہ جناب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے بڑے قدردان ہیں۔ اپنی گفتگو میں انھوں نے سیرتِ سیدہ زینب کے مختلف گوشوں اور کربلا اور اسکے بعد آپ کی جدوجہد کو بہت مؤثر انداز میں بیان کیا۔

صدرِ مجلس مسز نوشابہ ضیاء (مرکزی ناطمہ منہاج القرآن ویمن لیگ)نے کہا کہ آج دین کی قدریں پامال کی جا رہی ہیں، اسلام کو بطورِ نظام مزاحمتوں کا سامنا ہے، اس وقت کلمہء حق بلند کرنے کیلئے مردوں کے شانہ بشانہ خواتین کو بھی میدان ِ عمل میں اتر کر سیدہ زینب کی سنت پر عمل کرتے ہوئے انقلابی کردار ادا کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ دورِ حاضر ہم سے تقاضا کر رہا ہے کہ اہلِ بیتِ اطہار کی خواتین کے کردار کو دہرائیں اور معاشرے پر مسلط یزیدی نظام کو شکست سے ہمکنار کریں، منھاج القرآن ویمن لیگ کی جدو جہد آئمہ اہلِ بیت اطہار اور سیدہ زینب کی جدوجہد کا تسلسل ہے جو شیخ الاسلام کی زیرِ سرپرستی پیغامِ علم و امن کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔

محتر مہ ڈاکٹر فریدہ ( بانیہ انٹرنیشنل اسلامک مشن یونیورسٹی برا ئے خواتین۔ اسکالر Q.TV )نے کہا سیدہ زینب سے وفاداری کا عہد کرتے ہوئے عملی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ سیرتِ سیدہ زینب وہ بنیاد ہے جس پر ہر دور میں امت کو متحد کرنے اور اصلاحِ احوال کیلئے مدد اور رہنمائی لی جاتی رہے گی۔

محترمہ گل رعنا فضل (ناظمہ جماعت اسلامی کراچی شعبہ خواتین) ’’کربلا کے بعد زینب کی جدوجہد کا انداز‘‘ پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ زینب کی داستانِ عزیمت تا ابد خواتین کیلئے مینارہ نور بن کر رہنمائی کرتی رہے گی۔

محتر مہ ندیم زہرہ (معروف مذہبی اسکالر اہل ِتشیع) نے دربارِ یزید میں حضرت زینب کے اہم نکات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ظلم و جبر کے علمبردار کے سامنے کلمہء حق بلند کرکے اور اس کے باطل کا پردہ چاک کرکے سیدہ زینب نے ہمت و جرات کا بے مثال مظاہرہ کیا۔

محتر مہ ا متیا ز جا وید خاکو ی ( صدر منہاج القرآن ویمن لیگ سند ھ، اسکالر Q.TV ) فضا ئل اہل ِ بیت اور سیدہ زینب کا مقام بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اہلِ بیت کے پاکیزہ گھرانے کی عفت وطہارت کی گواہی خود قرآن نے دی ہے اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی امت کو رہنمائی کی جو صو رتیں عطا کیں ان میں قرآن اور اپنی سیرتِ مبارکہ کے ساتھ اہلِ بیت کا خصوصیت سے ذکر فرمایا۔

ناظمہ وین لیگ نے میڈیا کو متوجہ کرتے ہوئے اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے قرارداد پیش کی جس کی شرکاء نے بھرپور تائید کی۔ محترمہ لبنٰی مہا جر (نگراں منھاج القرآن ویمن لیگ کراچی) نے مرکزی ناظمہ منھاج القرآن ویمن لیگ اور اہلیہ قونصل جنرل اسلامک ریپبلک ایران کو اجرک کا تحفہ پیش کیا اور تمام معزز مہمانوں، شرکائ( خصوصاًمختلف ٹاونز کی تنظیمات)، انتظامیہ اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

کا نفرنس کی میڈیا کو ریج بھی بھر پور طریقے سے ہوئی۔ QTVنے اسے ریکارڈ کیا جبکہ دیگر چینلز مثلاً ایکسپریس، سماء، TV Oneاور KTNوغیرہ نے اس کی خبر ریکارڈ و نشر کی اور اخبارات میں بھرپور کوریج کیلئے خصوصی اہتمام کیا گیا۔ کانفرنس کی ایک انفرادیت خواتین کو نیشنل میوزیم کی قرآن گیلری کا وزٹ کروانا بھی تھی۔ کانفرنس کے اختتام پر خصوصی دعا معروف روحانی شخصیت ماں جان (نور بی بی) نے کروائی۔

آئیں دین سیکھیں کورسز (گوجرانوالہ)

(رپورٹ : حریرہ باور)

منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرانوالہ نظامت تربیت کے زیر اہتمام 25 آئیں دین سیکھیں کورسز ہوئے۔ جن کا مقصد عوام الناس تک دین کی بنیادی ضروری تعلیمات پہنچانا۔ یہ کورسز دینی مدارس کے علاوہ پرائیویٹ اور گورنمنٹ تعلیمی اداروں میں منعقد کئے گئے۔ جن میں حافظ ماڈل سکول PP94، کلائمیکس گارڈن 93، گورنمنٹ سید گرلز ہائی سکول کھوکھر کی میں 4 کورسز، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فرید ٹائون، عرفان القرآن سینٹر PP92، جامعۃ البنات منہاج القرآن PP96، یاسر فائونڈیشن سکول PP92، اقراء آئیڈیل سکول PP95، الشہاب پبلک ہائی سکول PP94، سائنس فائونڈیشن ہائی سکول 95، جامعہ دختران اسلام عثمان کالونی، جامعہ افضل المدینہ PP94، جامعہ نور مدینہ طارق آباد میں یہ کورسز کروائے گئے۔ معلمات مسز حریرہ باور، عائشہ طفیل، اسماء رفیق، حافظہ سحر عنبرین، حرا جرال اور روحہ اعجاز تھیں۔ ان پروگرام سے درج ذیل نتائج حاصل ہوئے۔

رفقا:50، وابستگی : 600، حلقہ درود: 25، عرفان القرآن سنٹر= 1، سی ڈی ایکسچینج= 6، ماہانہ دروس قرآن= 4

فیصل آباد

منہاج القرآن ویمن لیگ نے اسلامک اکیڈمی میں شب داری کا پروگرام کروایا جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا۔ اس پروگرام میں اجتماعی طور پر صلوٰۃ التسبیح پڑھی گئی اور حلقہ درود و فکر منعقد ہوا۔ اس کے علاوہ قائد محترم کا خطاب سنایا گیا۔ نماز تہجد اور توبہ کے نوافل ادا کئے گئے۔ دعا پر اس پروگرام کا اختتام ہوا۔

انٹرو ڈکٹری ورکشاپ

MSM کے زیر نگرانی انٹروڈکٹری ورکشاپ کا انتظام کیا گیا جس میں محترم ڈاکٹر رحیق احمد عباسی ناظم اعلیٰ، محترم شیخ زاہد فیاض سینئر نائب ناظم اعلیٰ اور ناظمہ شاکرہ چوہدری نے اظہارخیال کیا۔ جس کا مقصود طالبات کو تیار کرنا کہ وہ مشن کے کام کو کیسے بہتر انداز سے آگے بڑھاسکتے ہیں۔ نئے طالبات کو کیسے تحریک میں شامل کرنا ہے اور انہیں ذمہ داریاں کیسے سونپنی ہیں۔ کیسے ان سے نتائج حاصل کرنے ہیں۔ مختلف سکول، کالج، یونیورسٹی کی طالبات نے اس ورکشاپ میں شرکت کی۔

بیدارئ شعور وزٹس (راولپنڈی)

بیدارئ شعور عوامی جلسہ لیاقت آباد کے سلسلے میں ترتیب کردہ وزٹس میں سے پہلا وزٹ مورخہ 1-12-11 تا 3-12-11 جہلم، دینہ، پنڈدادنخان، تلہ گنگ اور چکوال کے علاقہ جات میں کیا گیا۔ جس میں مرکزی ناظمہ تربیت محترمہ گلشن ارشاد اور نائب ناظمہ تربیت محترمہ افنان بابر نے شرکت کی۔ ان شہروں کے وزٹس کا مقصد کارکنان تک شیخ الاسلام کا پیغام پہنچانا اور لیاقت باغ عوامی جلسہ میں عوام الناس کی بھرپور شرکت کے لئے Motivateکرنا تھا۔ بعد ازاں علاقہ جات کی تنظیمی صورتحال کے مطابق 18 دسمبر کے جلسہ کے لئے افرادی قوت کے ٹارگٹس دیئے گئے۔

دوسرا وزٹ مورخہ 2 دسمبر تا 5 دسمبر اسلام آباد اربن، اسلام آباد رورل، راولپنڈی، ٹیکسلا، واہ کینٹ، کامرہ کینٹ، د ولتانہ، گوجر خان کے علاقہ جات میں کیا گیا۔ جس میں مرکزی ناظمہ محترمہ نوشابہ ضیاء اور مرکزی نائب ناظمہ دعوت محترمہ نائلہ جعفر نے شرکت کی۔ کارکنان سے گفتگوکرتے ہوئے محترمہ نوشابہ ضیاء نے کہا کہ آج پھر ہم کو حضرت امام حسین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس یزیدی نظام کا انکار کرنا ہے اور حق کے لئے برسرپیکار ہوکر تحریک منہاج القرآن کے قافلے کو منزل کی طرف لے کر چلنا ہے جہاں پر کبھی سیدہ فاطمہ کا کردار ادا کرنا ہوگا تو کبھی سیدہ زینب کے اسوہ کی پیروی کرنا ہوگی۔ بعد ازاں محترمہ نائلہ جعفر نے بیداری شعور جلسہ لیاقت باغ کے لئے کارکنان کو ٹارگٹس دیئے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پیغام کے ذریعے کارکنان کو Motivation دی گئی۔

ٹریننگ ورکشاپ

منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد کے زیر اہتمام بیداری شعور معلمات ٹریننگ ورکشاپ (2 روزہ) کا انعقاد 29، 30 اکتوبر کو کیا گیا۔ جس کو مسز روبینہ خاکی (پرنسپل منہاج القرآن اسلامک اکیڈمی)، مس قمرالنساء خاکی (ناظمہ دعوت منہاج القرآن ویمن لیگ)، مس شمائلہ انجم (نائب ناظمہ دعوت منہاج القرآن ویمن لیگ) نے آرگنائز کیا۔ اس دو روزہ ورکشاپ میں 60 سے زائد معلمات نے شرکت کی اور مختلف نامور لیکچررز نے مختلف عنوانات پر گفتگو کی۔ ورکشاپ میں ڈسکس کئے گئے عنوانات درج ذیل ہیں:

  1. تحریک کا تعارف
  2. بیداری شعور تحریک کیا ہے؟
  3. تعمیر شخصیت کی اہمیت اور روحانی تقاضے
  4. معلمات کے اوصاف و کردار
  5. تعمیر شخصیت میں خود احتسابی کا عمل
  6. پڑھانے کے جدید طریقے
  7. افرادی قوت میں اضافہ کیسے ممکن ہے؟
  8. سرگرمیوں سے تحریکی استفادہ کیسے کیا جائے؟
  9. سلیبس ترجمہ (سورہ بقرہ 1سے 5 رکوع)،
  10. گرائمر (5 لیکچر)
  11. تجوید (5 لیکچر)

سہ روزہ تربیتی و روحانی اعتکاف (منہاج ماڈل سکول گرلز کیمپس لاہور)

رپورٹ: آصفہ صفدر

طالبات کی اخلاقی و روحانی تربیت کے لئے امسال بھی منہاج ماڈل سکول گرلز کیمپس لاہور میں 5 تا 7محرم الحرام کو سہ روزہ نفلی اعتکاف کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ادارہ ہذا کی تمام طالبات نے انتہائی دلجمعی سے شرکت کی۔ دوران اعتکاف تربیت کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا۔ 1۔ لیکچرز برائے فکری تربیت، 2۔ اوراد و وظائف، محافل ذکر و نعت اور فرضی و نفلی عبادات برائے روحانی تربیت، 3۔ بنیادی عبادات کی عملی مشق بذریعہ حلقہ جات برائے عملی تربیت۔

امیر تحریک محترم صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی، پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام محترم غلام مصطفی ملک، مرکزی راہنما MES محترم پروفیسر رفیق سیال، مرکزی ناظم رابطہ علماء و مشائخ منہاج القرآن محترم پروفیسر صاحبزادہ محمد حسین آزاد الازہری، مرکزی راہنما تحریک محترم سید الطاف حسین شاہ، ناظم تربیت محترم غلام مرتضیٰ علوی، مرکزی راہنما ویمن لیگ محترمہ شاہدہ نعمانی، ریسرچ سکالر محترمہ فریدہ سجاد، مرکزی راہنما ویمن لیگ محترمہ رافعہ علی اور محترمہ شمیم خان، پرنسپل سکول محترمہ سیدہ طیبہ طاہرہ نے مندرجہ ذیل موضوعات پر لیکچرز دیئے۔

اللہ سے تعلق کے تقاضے، محبوب مٹھن عربی ڈھولن صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، سیدہ کائنات کی سیرت مشعلِ راہ، صحبتِ اولیاء کی اہمیت اور غوث اعظم سید عبدالقادر شاہ جیلانی، سیدنا طاہر علائوالدین القادری عظیم پیر کامل، شیخ الاسلام مدظلہ کی حیات وخدمات اور روحانی تصرفات، دعا کا ضابطہ و طریقہ، ذکر کی فضیلت و اہمیت اور کیفیت، انسانی زندگی کا مقصد اور اخلاق و تقویٰ، انسانی زندگی میں درپیش مراحل اور مرحلہ وار آزمائشیں اور واقعہ کربلا میں خواتین کا کردار اور عصر حاضر کی خواتین کے لئے روشنی۔

حلقہ جات محترمہ حافظہ و قاریہ مریم تنویر، محترمہ حافظہ و قاریہ صدف عاصم اور محترمہ مبین اختر کی زیر نگرانی جبکہ محافل و وظائف کا انعقاد محترمہ فوزیہ شفیق اور مسز قمر جاوید کی زیر نگرانی ہوا۔

یہ سہ روزہ تربیتی و روحانی اعتکاف محل نعت و دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس میں خصوصی دعا پرنسپل سکول محترمہ سیدہ طیبہ طاہرہ نے کروائی۔ طالبات کے لئے افطاری کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ وائس پرنسپل محترمہ میمونہ یونس کی زیر نگرانی مسز صفدر نے جملہ سٹاف ممبران کی معاونت سے انتظامی امور سرانجام دیئے۔

فن فیئر

 21 نومبر بروز پیر منہاج ماڈل سکول گرلز کیمپس میں فن فیئر کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی سینئر نائب ناظم اعلیٰ تحریک محترم شیخ زاہد فیاض تھے۔ اس تقریب کا مقصد طالبات کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تفریح فراہم کرنا تھا۔ فن فیئر میں سکول گرائونڈ کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔ طالبات کی دلچسپی کے لئے مختلف رنگا رنگ سٹالز سجائے گئے تھے جن میں جھولے کھانے پینے کے مختلف سٹالز اور حجاب وجیولری جیسے سٹالز شامل تھے۔ اس تقریب کی مجموعی طور پر سربراہی وائس پرنسپل مس میمونہ نے کے جبکہ انتظامی ذمہ داریاں مسز صفدر نے سنبھالیں۔ مہمان خصوصی محترم شیخ زاہد فیاض نے تمام سٹالز و انتظامات ملاحظہ کرکے جملہ اساتذہ کرام کی کوششوں کو سراہا۔ فن فیئر میں طالبات کے ساتھ ساتھ ان کے والدین نے بھی شرکت کی آخر میں شرکائے تقریب کے لئے ورائٹی شوکا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ جس سے طالبات و والدین بہت محظوظ ہوئے۔ تقریب کا اختتام شام 4 بجے ہوا۔

تقریب منہاج کالج برائے خواتین (رپورٹ: کرن شہزادی)

ہفتہ محرم الحرام: مورخہ 9 ذی الحجہ تا 7محرم الحرام تک اسلامک سوسائٹی کی طرف سے واقعہ کربلا کی تاریخی اہمیت اور نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ہفتہ محرم الحرام منایا گیا۔ جس میں اسمبلی کے اوقات میں بی ایسIII کی طالبہ اور اسلامک سوسائٹی کی سیکرٹری حافظہ حنا اجمل نے محرم الحرام کے آداب اور تقدس اور بی ایس III کی طالبہ قرۃ العین نے ’’سفر کربلا‘‘ بی ایس ہفتم کی طالبہ ’’میدان قافلہ کربلا میں خواتین کے کردار‘‘ اور اسلامک سوسائٹی کی صدر سعدیہ ابراہیم نے ’’قافلہ حسین سرزمین کربلا‘‘ کے عنوانات پر تقاریر کیں۔

کالج ہذا کے استاد گرامی محترم نورالزماں نے ’’کربلا کا تاریخی پس منظر‘‘ کے عنوان سے طالبات سے خطاب کیا۔ اس کے علاوہ احادیث اقوال اور اشعار پر مشتمل چارٹس آویزاں کئے گئے۔ اسمبلی میں تقاریر کرنے والی طالبات نے آج کے دورکو یزید سے تشبیہ دیتے ہوئے حسینی کردار کے حامل قائدین کی قیادت کو وقت کی اور زوال سے نکلنے کی ضرورت قرار دیا۔

ہفتہ اردو سوسائٹی:

 طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان کے اعتماد کو جلا بخشنے کے لئے 7 تا 10 دسمبر تک اسمبلی کے اوقات میں طالبات کو فی البدیہہ عنوانات پر بولنے کی دعوت دی گئی اور اس کے علاوہ ایک تقریری مقابلہ بعنوان ’’شہادت امام حسین‘‘ کروایا گیا اور پوزیشن لینے والی طالبات کو تحائف بھی دیئے۔

English Acadamic Seminar

English Acadamic Seminar انگلش سوسائٹی کی طرف سے بزم منہاج کے زیر اہتمام 10 دسمبر 2011ء کو منعقد ہوا جس کا عنوان Communication skills and spoken eng تھا۔ Master of english (US صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) اور Chief Minister's task force for education کے ممبرمسٹر سرمد میر اس سیمینار میں لیکچرار تھے۔ انہوںنے انگلش کو ایک آسان زبان قرار دیا اور انگلش زبان کو Improve کرنے کے لئے طالبات کو مختلف Tips دیئے۔ سیمینار انتہائی کامیاب رہا طالبات نے اس پروگرام کو بہت سراہا اور اس کے لئے پسندیدگی کا اظہار کیا۔