تعارف عرفان الہدایہ قرآن پراجیکٹ

روبینہ ناز

اللہ رب العزت نے کائنات انسانی کی رہنمائی کے لیے اپنے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قرآن مجید نازل فرمایا۔ خالق کائنات نے تمام انبیاء کرام کے جملہ کمالات و فضائل اور خواص کو محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات پر ختم کرکے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خاتم النبیین کے درجے پر فائز کیا۔ اب قیامت تک آنے والی نسل انسانی کو زندگی گزارنے کے رہنما اصول اسی آخری کتاب سے لینے ہیں چنانچہ تعلیمات اسلام کا سب سے بڑا مآخذ قرآن مجید ہے۔

اللہ رب العزت کا ارشاد ہے:

اِنَّ هٰذَا الْقُرْاٰنَ یَهْدِیْ لِلَّتِیْ هِیَ اَقْوَمُ وَیُبَشِّرُ الْمُؤْمِنِیْنَ الَّذِیْنَ یَعْمَلُوْنَ الصّٰلِحٰتِ اَنَّ لَهُمْ اَجْرًا کَبِیْرًا.

’’بے شک یہ قرآن اس (منزل) کی طرف رہنمائی کرتا ہے جو سب سے درست ہے اور ان مومنوں کو جو نیک عمل کرتے ہیں اس بات کی خوشخبری سناتا ہے کہ ان کے لیے بڑا اجر ہے۔‘‘

(بنی اسرائیل، 17: 9)

حضرت سہل بن معاذ یہ روایت بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

جس نے قرآن پاک پڑھا اور اس پر عمل بھی کیا اس کے ماں باپ کو قیامت کے دن ایک ایسا تاج پہنایا جائے گا جس کی روشنی اس دنیا میں لوگوں کے گھروں میں چمکنے والے سورج کی روشنی سے زیادہ حسین ہوگی تو اس کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے جس نے خود اس پر عمل بھی کیا ہو (یعنی اس کے ماں باپ کو تو تاج پہنایا جائے گا اور اس کا اپنا مقام نور اللہ تعالیٰ ہی خوب جانتا ہے)۔

(ابودائود، السنن، 1/ 70، الرقم: 1403)

قرآن مجید سے محبت درحقیقت اللہ تعالیٰ سے محبت ہے اور اس سے تعلق جوڑنا دراصل اللہ تعالیٰ تک رسائی پانا ہے۔ اس سے کامل محبت قاری پر مشکل مقامات کی راہ کھول دیتی ہے اور قرآن سے دوری انسان کو رب سے دور کردیتی ہے۔ اللہ تبارک وتعالیٰ کا بہت بڑا انعام و احسان ہے کہ اس نے اپنے در تک رسائی کے لیے ہمیں اپنے حبیب مکرم کے ذریعے قرآن مجید کی شکل میں ایک عظیم نعمت عطا فرمائی ہے۔

اللہ تعالیٰ نے اپنا کلام ہمیں عطا کیا ہے اور ہم کتنے نادان ہیں کہ اس سے بے اعتنائی برتتے ہیں کہ اس کے ساتھ ہمارا ربط و تعلق ہی نہیں ہے۔ قرآن ہمارے گھروں میں ہے مگر ہمیں اس کے ساتھ شغف ہی نہیں ہے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو اللہ رب العزت کی الوہی نعمتوں سے ہمکنار کرنے کے لیے قرآن مجید کے ذریعے خالق حقیقی سے اپنا تعلق مضبوط کریں اور قرآنی درس و تدریس کے ذریعے رب العزت کی بندگی اور اطاعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رویے کو اپنے کلچر کا حصہ بناکر آئندہ نسلوں تک منتقل کریں۔

عرفان الہدایہ قرآن پراجیکٹ کا آغاز

منہاج القرآن ویمن لیگ نے اللہ رب العزت سے ٹوٹا ہوا تعلق بحال کرنے کے لیے اور قرآن مجید کی حقیقی تعلیم کو عوام تک پہنچانے کے لیے عرفان الہدایہ پروجیکٹ کا آغاز 10 اپریل 2017ء کو کیا گیا۔ عرفان الہدایہ نے قرآن مجید کے آفاقی و انقلابی اور غیر معمولی علم و فکر کو عام فہم، سلیس اور بامحاورہ ترجمے کے ساتھ عوامی سطح تک پہنچانے کا اہتمام کیا ہے۔

مقاصد

عرفان القرآن کا اولین مقصد ایسی رہنمائی مہیا کرنا ہے کہ اس ماحول کے ذریعے قارئین میں فہم قرآن کا اشتیاق اور تدبر وتفکر کا ذوق پیدا ہو اور قرآن کے انقلاب آفریں پیغام کو کماحقہ سمجھ کر زندگی کا جزو لاینفک بنایا جاسکے۔ اس سے نہ صرف ہمارے سماج میں تبدیلی آئے گی بلکہ رویے اخلاق اور روزمرہ کے معاملات بھی نور قرآن سے جگمگا اٹھیں گے۔

  • علمی پہلو: قرآنی تعلیمات کے ذریعے مادہ پرستانہ اور متعصبانہ رویوں کی اصلاح۔
  • عملی پہلو: قرآنی تعلیمات کو معاشرتی سطح پر تمدن و ثقافت کا حصہ بنانا اور اس سلسلے میں عصری، تدریسی مہارتوں کے حامل ایسے دینی اسکالرز کو متعارف کرانا جو مختلف قرآنی علوم (Quranic Sciences) پر عبور رکھتے ہیں۔
  • جذباتی پہلو: قرآنی تعلیمات کو سائنسی اور عملی نقطہ نظر سے پیش کرنا تاکہ دین کے بارے میں نوجوان نسل کے تحفظات دور ہوں اور انہیں جدید دور میں پیش آمدہ مسائل کا عملی حل دیا جاسکے۔

خصوصیات

عرفان الہدایہ کا مقصد قرآن مجید کے مفاہیم کو انتہائی آسان عام فہم اور پراثر انداز میں جدید سائنسی اور قابل عمل طریقوں سے متعارف کرانا ہے جوکہ درج ذیل خصوصیات کا حامل ہے:

  • امتیازی خصوصیات کا حامل سلیبس
  • ماہر تجربہ کار اور قرآنی علوم پر پختگی و رسوخ کے حامل قرآن اسکالرز
  • ادارہ جات میں مختلف النوع سرگرمیوں اور پروگراموں کا انعقاد
  • عامۃ الناس کو اس قابل بنانا کہ خود قرآن مجید سے مطالب و مفاہیم اور اسرار و معارف کو اخذ کرنے کے قابل ہوسکیں۔

یہ ٹیم درج ذیل ماہرین پر مشتمل ہوگی:

  • تحقیقی ماہرین (Research Developers)
  • قرآن اسکالرز (Quran Scholars)
  • داعی و مبلغین اور معاونین
  • تخلیقی قلم کار (Creative Writers)
  • تربیت فراہم کرنے والے (Trainers)
  • اساتذہ اور کوچز (Teachers & Coaches)
  • گرافک ڈیزائنرز (Graphic Specialists)
  • ویب ڈیزائنرز

پروجیکٹس/ پروگرامز

  • دورہ قرآن
  • عرفان الہدایہ کیمپس
  • قرآنک ریسرچ انسٹی ٹیوٹس
  • الہدایہ ای لرننگ (e-learning) سینٹرز

کورسز

  • عرفان القرآن کورسز
  • فہم القرآن کورسز
  • عرفان الحدیث کورسز
  • سیرہ کورسز
  • عرفان الفقہ کورسز
  • عرفان التجوید کورسز

سرگرمیاں

  • قرآن کانفرسز/ سیمینارز
  • دروس قرآن
  • Quran Memorization compaigns
  • Quran art/calligraphy competitions

نصاب

  • خائر القرآن (قرآن پاک کی ایک سو چودہ سورتوں کا تعارف)
  • فہم الفاظ قرآن (قرآن پاک میں کثیر الاستعمال الفاظ کا تعارف)
  • تلخیص القرآن (قرآن پاک کے پہلے دس پارہ جات کا تعارف)
  • قرآن کی کرنیں (گائیڈ بک برائے قرآن سکالرز)

نوٹ: ان تمام بکس کی پروف ریڈنگ، عرفان الہدایہ اور FMRi کی مشترکہ کاوش سے جاری ہے۔

بک لیٹس

  • منسون دعائیں
  • احادیث
  • الہدایہ
  • پروجیکٹ دورہ قرآن
  • تعارفی لٹریچر
  • تعارفی بروشر
  • فنڈ ریزنگ