منہاج القرآن ویمن لیگ کی تاریخ لکھتے ہوئے کبھی ماہ وسال، کبھی اعداد وشمار، کبھی عہدیداران کے نام اور کبھی سرگرمیوں کا تناسب میرے نہاں خانہ ذہن میں گردش کررہا ہے۔ یہ تمام مدات اپنی جگہ اہم ہیں لیکن ان کی اصل روح ہماری کارکنان کے بے مثال جذبوں کی حدت اور انتھک جدوجہد کا تسلسل ہے جس نے تحریک کے فروغ میں اپنا شاندار کردار ادا کیا ہے۔ ہزاروں سلام ہو ان دور دراز علاقوں کی انقلاب زادیوں کے نام اور لمحہ لمحہ تحریک کے نام کردینے والی ان گمنام مجاہدات کے نام جن کا نام ہمارے جرائد کی زینت تو نہ بن سکا اور نہ ہی ریکارڈ میں محفوظ ہو سکا مگر میرا ایمان ہے کہ ان کی جدوجہد بارگاہ ایزدی میں مقبول ہے وہ سیدہ کائنات سلام اللہ علیہ کی ردا کے سائے تلے ہیں اور قائد محترم کی توجہ اور نگاہ میں ہیں۔
اہم سرگرمیاں
1991ء
محترمہ شکیلہ طاہر ویمن لیگ جہلم کی پہلی صدر اور محترمہ تسمیہ ناظمہ منتخب ہوئیں، اس تنظیم نے اپنے فرائض منصبی پانچ سال تک بخوبی سرانجام دیئے۔
18 اکتوبر 1997ء
یوم تاسیس کے موقع پر مرکزی قائدین منہاج القرآن ویمن لیگ کی جہلم میں منعقدہ تقریب میں خصوصی شرکت۔
16 اگست 1998ء
امیر تحریک جہلم پروفیسر سلیم احمد چوھدری کی ہدایت پر ویمن لیگ جہلم کی تنظیم سازی ہوئی، جس کے نتیجہ میں سرپرست عنایت صاحبہ اور نسیم صاحبہ، صدر فصیلت صاحبہ، ناظمہ نصرت رعنا ڈار، ناظمہ نشر و اشاعت تعظیم صاحبہ، ناظمہ دعوت و تربیت شگفتہ جبیں مقرر ہوئیں، اس نشست میں محترمہ شکیلہ طاہر کو ضلعی کنویئنر جہلم کی ذمہ داری سونپی گئی۔
17 ستمبر 1999ء
دینہ سکول میں (بروز جمعۃ المبارک تا اتوار)تین روزہ تنظیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی قائدین محترمہ پروین مصطفوی صاحبہ، غلام مرتضیٰ علوی، محترمہ شاہدہ نعمانی نے خصوصی شرکت کی، ورکشاپ کے حاضرین میں 52 خواتین شامل تھیں۔صدر انتظامی کمیٹی محترمہ شمیم یاسین ڈار کی نگرانی و دیگر کمیٹیوں کی محنت سے ورکشاپ انتہائی کامیاب رہی جسکے تنظیمی نتائج بھی سمیٹے گئے۔
دسمبر 1999ء
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع جہلم کی تنظیمی ذمہ داریاں محترمہ شکیلہ طاہر کو دی گئیں اور نصرت رعنا ڈار کو ضلعی ناظمہ بنایا گیا جسے انہوں نے 2004ء تک نبھایا۔بلال ٹاؤن، قبرستان چوک، طُور، سعیلہ، چوٹالہ، ڈھوک کنیال، جادو، مجاہد آباد، نکودر، ڈھوک جمعہ وغیرہ میں تنظیم سازیاں کی گئیں۔ ماہانہ بنیادوں پر محمدی چوک، نکاخلاص پور، لہڑی، ٹھٹھی مغلاں، ٹھٹھی گجراں، بورڈنگ محلہ، مشین محلہ، سُکھا، کنتریلی، چک براہم، شمس پور، لنگر پور، چیشتیاں محلہ تمام علاقوں میں دعوتی سرگرمیوں کے نتیجے میں رفاقت کے حصول کا سلسلہ جاری رہا۔ ضلع بھر میں تنظیمی سطح پر سرگرمیوں کو ہمیشہ منظم رکھا گیا تمام تر سرگرمیوں کی تحریری رپورٹ مرکز میں ارسال کی جاتی رہیں اور ضلعی امیر کو جمع کروائی جاتی رہیں۔
30 جون 2000ء
قائد ڈے بمقام منہاج اسلامک سنٹر کالاگوجراں انعقاد کیا گیا۔
جون 2001ء
بلدیاتی انتخابات سے قبل قائد انقلاب دورہ جہلم پر تشریف لائے اور منہاج القرآن ویمن لیگ سے ملاقات بھی کی۔
جنوری 2001ء
بذریعہ تنظیم سازی محترمہ سعیدہ مغل صدر منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم منتخب ہوئیں۔
31 دسمبر 2002ء
میلاد مصطفیٰ کانفرنس کے سلسلہ میں دورہ جہلم کے دوران قائدانقلاب سے ضلع جہلم کی خواتین نے بڑی تعداد میں ملاقات کا شرف حاصل کیا۔
فروری 2003ء
منہاج ماڈل سکول اسلامک سنٹر کالاگوجراں میں محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا۔
2003ء
عبداللہ میرج ہال جہلم میں منہاج القرآن ویمن لیگ نے تحصیلی سطح پر میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا جس میں مرکز سے محترمہ کلثوم طارق نے خطاب کیا۔
2004ء
پانچ روزہ درسِ قرآن کا انعقاد کیا گیا۔ جو کہ نصرت رعنا اور فوزیہ نصیر نے دیا ۔
2004ء
عالمی میلاد کانفرنس مینارِ پاکستان لاہور میں جہلم سے 50 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔
2004ء
گوجرخان میں منعقدہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں جہلم سے 100 سے زائد خواتین نے شرکت کی، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔
2004ء
10 روزہ شہر اعتکاف لاہور میں 100 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔
9 جنوری 2005ء
جہلم کے مختلف مقامات پر حلقہ قرآن کا آغاز کیا گیا۔
2005ء
قائد اعظم سٹیڈیم میرپور میں میلاد النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب فرمایا، جبکہ جہلم سے خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
2008ء
تنظیم نو کے ذریعے منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی صدر سعیدہ مغل اور ناظمہ مریم یاسین منتخب ہوئیں۔
8 اکتوبر 2012ء
تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے زیرانتظام جہلم میں عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
4 نومبر 2012ء
جہلم کی سطح پر طالبات کیلئے تقریری مقابلہ کروایا گیا۔
14 نومبر 2012ء
تربیتی کنونشن ویمن لیگ جہلم کا انعقاد کیا گیا۔
17 فروری 2013ء
سالانہ محفل میلادتحصیل جہلم کا انعقاد کیا گیا۔
19 فروری 2013ء
دعائیہ تقریب بسلسلہ قائد ڈے کا بھرپور اہتمام کیا گیا۔
17 مارچ 2013ء
میٹنگ بسلسلہ جلسہ عام لیاقت باغ، راولپنڈی(خصوصی آمد محترمہ افنان بابر، مرکزی نائب ناظمہ تربیت)، صفیہ رفعت ناظمہ، ویمن لیگ نے 23 دسمبر استقبال قائد اور 14 تا 17 جنوری لانگ مارچ کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کی
9 مارچ 2013ء
ورکرز کنونشن جہلم (خصوصی آمد: شیخ زاہد فیاض (مرکزی ناظم اعلیٰ)
24 مارچ 2013
ورکرز کنونشن (بریفنگ پروفیسر سلیم چوہدری، پروفیسر شاہد بشیر)
31 مارچ 2013ء
ایک روزہ ٹریننگ کیمپ
26 اپریل 2013ء
پروجیکٹر پروگرام یونین کونسل چک جمال
07اپریل 2013ء
پرامن بیداری شعور ریلی جہلم
10مئی 2013ء
پروجیکٹر پروگرام
11مئی 2013ء
کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف پرامن احتجاج
27 مئی 2013ء
اختتامی تقریب (سہ روزہ ٹریننگ کیمپ برائے معلمات)
10 اکتوبر 2013ء
ڈسٹرکٹ ورکرز کنونشن جہلم
16 نومبر 2013ء
سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس، کوٹلہ فقیر جہلم
23 نومبر 2013ء
سیدہ زینب سلام اللہ علیہ کانفرنس، جادہ جہلم
29 نومبر 2013ء
سیدہ زینب سلام اللہ علیہ کانفرنس، قبرستان چوک جہلم
29دسمبر 2013ء
لاہور، پاکستان عوامی تحریک کی ریلی میں بھرپور شرکت
9 جنوری 2014ء
محفل میلاد ڈھوک کنیال یونٹ، یونین کونسل بدلوٹ
13 جنوری 2014ء
عالمی میلاد کانفرنس کے موقع پر جہلم میں خصوصی پروگرام
19 جنوری 2014ء
فیصل آباد، محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی نمائندگی
26 جنوری 2014ء
منہاج انٹرنیٹ بیورو کے تعاون سے جہلم میں رضاکاران کے لئے سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپ
19 فروری 2014ء
جہلم، فاطمہ جناح گرلز کالج میں قائد ڈے کے موقع پر کوئز پروگرام کا انعقاد
21 فروری 2014ء
دعائیہ تقریب قائد ڈے، اسلامک سنٹر جادہ جہلم
26 فروری 2014ء
مصطفوی کارکنان کے لئے تربیتی ورکشاپ
12 مارچ 2014ء
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی تنظیم نو (خصوصی شرکت مرکزی ناظمہ محترمہ راضیہ نوید، ناظمہ دعوت محترمہ سیدہ نازیہ مظہر، نو منتخب عہدیداران: صفیہ رفعت (صدر)، نائلہ اسلم( نائب صدر)، راحیلہ زین، فرح وحید، صائمہ وسیم، طیبہ طاہر، سمیعہ ظفر، ثناء ذوالفقار، مریم نعیم، صائمہ نورین، صغریٰ غلام حیدر، فہمیدہ کوثر، بشریٰ، نیلم، تسلیم اسلم اور حلیمہ سعدیہ کو مختلف یونین کونسلز کی نگران مقرر کیا گیا۔
23 فروری 2015ء
قائد ڈے کے حوالے سے اسلامک سنٹر جادہ میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
6 جون 2015ء
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔
17 جون 2015ء
ویمن لیگ جہلم کے زیر اہتمام شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
19 اگست 2015ء
منہاج القرآن ویمن لیگ کا تنظیمی اجلاس، دعوتی اور تربیتی پروگرامز کا تعارف کروایا گیا۔
6 ستمبر 2015ء
مرکزی ویمن لیگ کی عہدیداران کی جہلم آمد، نئے اہداف کے بارے آگاہی اور سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
18 ستمبر 2015ء
یوم دفاع کی مناسبت سے ایم ایس ایم سسٹرز کا تقریری مقابلہ
13 دسمبر 2015ء
منہاج القرآن ویمن لیگ کی دینہ میں میلاد مہم کا آغاز
10 جنوری 2016ء
منہاج القرآن ویمن لیگ کی سالانہ محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا
19 فروری 2016ء
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کی قائد ڈے کی تقریب
25 جون 2016ء
ضلع جہلم اور اس کے مضافاتی علاقوں میں رمضان المبارک کے دوران حلقاتِ درود و قرآن کے قیام سمیت مختلف مذہبی و تنظیمی سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔
21 جولائی تا 2 اگست 2016ء
یونین کونسل مجاہدہ آباد، محمدی چوک، کوٹلہ فقیر اور چک جمال میں آئیں دین سیکھیں کورس کا انعقاد کیا گیا
2 اگست 2016ء
تحریک قصاص کے سلسلے میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی ڈور ٹو ڈور مہم کا آغاز
2 اگست 2016ء
میٹنگ بسلسلہ تنظیم نو اور تحریک قصاص یونین کونسل مونن جہلم
3 اگست 2016ء
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی صدر کا یونین کونسل محمدی چوک کا دورہ اور تحریک قصاص اور احتساب کی احتجاجی تحریک کے سلسلے میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان کے ساتھ کارنر میٹنگز۔
7 اگست 2016ء
تحریک قصاص کے سلسلے میں جہلم کی تمام یونین کونسلز میں کارنر میٹنگز
14 اگست 2016ء
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیر اہتمام جشنِ آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا
24 اگست 2016ء
منہاج القرآن ویمن لیگ کی تحریک قصاص عوامی رابطہ مہم کا آغاز
5 جنوری 2017ء
منہاج القرآن ویمن لیگ کے 29 ویں یومِ تاسیس کی تقریب منعقد کی گئی
15 فروری 2017ء
قائد ڈے کے موقع پر ایک مستحق بچی کو جہیز دینے کی تقریب کا انعقاد
30 مارچ 2017ء
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کا ورکرز کنونشن
3 اکتوبر تا 6 اکتوبر 2017ء
یونین کونسل کالا گوجراں میں 4 روزہ حلقہ فہم دین کا انعقاد، 40 خواتین نے شرکت کی
18 ستمبر 2017ء
منہاج القرآن ویمن لیگ کی جہلم میں ٹریننگ ورکشاپ جس میں مرکزی ناظمہ افنان بابر اور نگران شمالی زون کی شرکت
8 ستمبر 2017ء
عوامی تحریک ویمن ونگ جہلم کا روہنگیا مسلمانوں لیے بھرپور احتجاجی ریلی
18 اکتوبر 2017ء
منہاج القرآن ویمن لیگ کوٹلہ فقیر جہلم کے زیر اہتمام محفل بسلسلہ یوم حج 10 ذوالحج کو منعقد ہوئی
3 جولائی تا 3 اگست2017ء
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیر اہتمام ایک ماہ کے دورانیہ کا لرننگ کورس کا آغاز کیا گیا۔
29 جولائی 2017ء
ویمن لیگ جہلم کی تحصیلی ٹیم نے اسلامک لرننگ کورس میں شریک طالبات کے ساتھ مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔
13 اکتوبر 2017ء
کالاگوجراں جہلم میں 3 نئے حلقات درود و فکر کا قیام عمل میں آیا۔
22 اکتوبر 2017ء
ویمن لیگ جہلم کے زیر اہتمام یونین کونسل محمدی چوک میں حلقہ فہم دین کورس کا قیام کیا گیا۔
28 اکتوبر تا 30 اکتوبر 2017ء
مرکزی نظامت تربیت کے تعاون سے خواتین کے لیے تین روزہ فنِ خطابت کورس جہلم میں منعقد کیا گیا۔
5 نومبر 2017ء
منہاج القرآن ویمن جہلم میں فنِ خطابت کورس کی اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا، شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔
15 نومبر 2017ء
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی تحصیلی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
19 نومبر 2017ء
جہلم میں منہاج القرآن ویمن لیگ یوسی کوٹلہ فقیر کی تنظیم نو کی گئی۔
20 نومبر 2017ء
ایگرز فورم کے زیر اہتمام صدر ویمن لیگ کے گھر یکم تا 12 ربیع الاول 12 روزہ دورد سرکل منعقد کیا گیا۔
20 نومبر 2017ء
منہاج القرآن ویمن لیگ یوسی کوٹلہ فقیر کے زیر اہتمام یکم تا 12 ربیع الاول 12 روزہ محافل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔
21 نومبر 2017ء
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیر اہتمام بسلسلہ استقبال ربیع الاول محفل میلاد انعقاد پذیر ہوئی۔
6 جنوری 2018ء
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیر اہتمام یوم تاسیس کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
10 فروری 2018ء
منہاج القرآن ویمن لیگ کی ممبر سازی مہم کا انعقاد کیا گیا۔
19 فروری 2018ء
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔
20 فروری 2018ء
ایگرز فورم کے زیر اہتمام کوٹلہ فقیر جہلم میں قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔
13 مارچ 2018ء
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی طرف سے مقامی سطح پر دو مستحق بچیوں کی شادی کے لیے جہیز تحائف پیش کیے گئے۔
14 مارچ 2018ء
منہاج القرآن ویمن لیگ کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا۔
29 اپریل 2018ء
منہاج القرآن ویمن لیگ کے عہدیداران کا اجلاس منعقد ہوا۔
1 مئی 2018ء
شب برأت کے مقدس و بابرکت موقع پر سعیلہ جہلم کینٹ میں شب بیداری کا اہتمام کیا گیا۔
6 مئی 2018ء
منہاج القرآن ویمن لیگ کے عہدیداران کا اجلاس منعقد ہوا۔
11 مئی 2018ء
منہاج القرآن ویمن جہلم نے100 خاندانوں میں مہینہ بھر کا راشن رمضان پیکیج کی صورت میں تقسیم کیا۔
18 جولائی 2018ء
ایگرز کے زیر اہتمام جہلم کی یوسی گرمالہ، یوسی قبرستان چوک، یوسی کوٹلہ فقیر میں بچوں کے لئے 7 روزہ سمر کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔
26 جولائی 2018ء
منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر محترمہ صفیہ رفعت نے جہلم میں عرفان القرآن کورس کے انعقاد سے پہلے 4 روزہ دورہ جہلم کیا۔
4 اگست 2018ء
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیر اہتمام دوماہ کے دورانیہ پر مشتمل فن قرأت و نعت کورس اختتام پذیر ہوا۔
5 اگست 2018ء
تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیر اہتمام 10 روزہ عرفان القرآن کورس برائے معلمین و معلمات کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔
17 اگست 2018ء
عرفان القرآن کورس برائے معلمین و معلمات 5 تا 14 اگست 2018ء کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔
25 اگست 2018ء
منہاج القرآن ویمن کے ذیلی فورم وائس کے زیر اہتمام مستحق بچی کی شادی کے لیے جہیز میں 20,000 روپے مالیت کے کپڑوں سے معاونت کی گئی۔
21 ستمبر 2018ء
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام جہلم کے مختلف مقامات پر محافل ذکر اہل بیت کا انعقاد۔
21 ستمبر 2018ء
کوٹلہ فقیر جہلم میں 10 مقامات پر محافل ذکر اہل بیت کا اہتمام کیا گیا۔
14 اکتوبر 2018ء
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کی ذیلی فورم ایگرز کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا۔
14 اکتوبر 2018ء
مرکزی نظامت تربیت کے کوآرڈنیٹر کورسز علامہ محمود مسعود قادری کی جہلم میں معلمین و معلمات برائے عرفان القرآن کورس کے ساتھ میٹنگ اور تربیتی نشست ہوئی۔
14 اکتوبر 2018ء
کالا گوجراں جہلم میں عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
14 اکتوبر 2018ء
کوٹلہ فقیر جہلم میں عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
15 اکتوبر 2018ء
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیر اہتمام جہلم سٹی میں 40 روزہ عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا۔
17 اکتوبر 2018ء
جہلم میں تحریک منہاج القرآن کا یوم تاسیس شایان شان طریقہ سے منایا گیا۔
22 اکتوبر 2018ء
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی قائدین کا پنجاب کالج آف ٹیکنالوجی جادہ کا وزٹ۔
2 نومبر 2018ء
منہاج القرآن ویمن لیگ اور ایگرز جہلم کا اجلاس منعقد ہوا۔
10 نومبر 2018ء
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیر اہتمام سعیلہ، ارسل ٹاؤن اور کوٹھہ گورسیاں جہلم میں محافل بسلسلہ ربیع الاول کا انعقاد کیا گیا۔
11 نومبر 2018ء
2 یونین کونسلز کالا گوجراں اور کوٹلہ فقیر میں استقبال ربیع الاول کی محافل کا انعقاد کیا گیا۔
13 نومبر 2018ء
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی صدر صفیہ رفعت اور ناظمہ دعوت و تربیت مسز زین العابدین کی ملاقات، گزشتہ سالوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔
16 نومبر 2018ء
منہاج القرآن ویمن جہلم کے زیر اہتمام ضیافت میلاد کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
17 نومبر 2018ء
کوٹلہ فقیر جہلم میں ایگرز کوآرڈنیٹر ثانیہ ناصر کے گھر محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔
18 نومبر 2018ء
جہلم سٹی میں ناظمہ نشرو اشاعت اور سوشل میڈیا کوآرڈنیٹر تحریم رفعت کے گھر ایگرز کی محفل میلاد کا انعقاد ہوا۔
18 نومبر 2018ء
طُور منہاج ماڈل سکول میں میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد
17 نومبر 2018ء
جادہ جہلم ویمن لیگ جہلم کی ڈپٹی کوآرڈنیٹر تہنیزہ شاہد کے گھر ایگرز کی محفل میلاد کا انعقاد
18 نومبر 2018ء
یونین کونسل کوٹلہ فقیر جہلم کی ناظمہ تربیت شازیہ عباس کے گھر محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد
21 نومبر 2018ء
یونین کونسل کوٹلہ فقیر جہلم کی ناظمہ عنبرین عمران نے کے گھر میلاد مصطفی کا انعقاد
21 نومبر 2018ء
جادہ جہلم میں سینئر کارکن مسز مریم نعیم کے گھر ایگرز کی محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد
22 نومبر 2018ء
یونین کونسل کوٹلہ فقیر محفل میلاد کا انعقاد
23 نومبر 2018ء
کھائی کلیہ جہلم میں میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل کا انعقاد کیا گیا
23 نومبر 2018ء
کالا گوجراں جہلم میں ایگرز کی محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد
24 نومبر 2018ء
کوٹلہ فقیر جہلم میں محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا
25 نومبر 2018ء
ایگرز درود سرکل جہلم سٹی میں انعقاد پذیر ہوا
25 نومبر 2018ء
منہاج ماڈل سکول ڈھوک کنیال جہلم میں میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل کا انعقاد کیا گیا
27 نومبر 2018ء
کوٹلہ فقیر جہلم میں میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل کا انعقاد
28 نومبر 2018ء
یونین کونسل کوٹلہ فقیر جہلم میں میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل کا انعقاد
28 نومبر 2018ء
عیدگاہ جہلم میں میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل کا انعقاد کیا گیا
29 نومبر 2018ء
ہفتہ وار حلقہ درود عرفان القرآن اکیڈمی کوٹھہ گورسیاں، گھرمالہ اور جہلم سٹی میں انعقاد پذیر ہوا
29 نومبر 2018ء
کوٹلہ فقیر جہلم میں میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل کا انعقاد
30 نومبر 2018ء
کوٹلہ فقیر جہلم میں قرآن سکالر صبا ارشد کے گھر میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا
30 نومبر 2018ء
کوٹلہ فقیر جہلم میں انفارمیشن سیکرٹری زویا کے گھرایگرز کے زیر اہتمام محفل میلاد کا انعقاد
2 دسمبر 2018ء
میر پور جہلم میں غوثیہ نعت کونسل کے زیر اہتمام محفل میلاد کا انعقاد
2 دسمبر 2018 ء
کوٹلہ فقیر جہلم میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا
2 دسمبر 2018ء
کوٹلہ فقیر جہلم میں ناظمہ دعوت حمیرا مبشر کے گھرایگرز کے زیر اہتمام محفل کا انعقاد
3 دسمبر 2018ء
کوٹلہ فقیر جہلم میں محفل میلاد کا انعقاد، خصوصی نعت غوثیہ نعت کونسل جہلم
4 دسمبر 2018ء
کوٹلہ فقیر جہلم میں محفل میلاد کا انعقاد، خصوصی نعت غوثیہ نعت کونسل جہلم
5 دسمبر 2018ء
ڈھوک جمعہ القاسم انسٹیٹیوٹ جہلم میں محفل میلاد کا انعقاد، خصوصی نعت غوثیہ نعت کونسل جہلم