صوبہ پنجاب پاکستان کا ایک اہم ترین اور گنجان آباد صوبہ ہے۔ انتظامی اور جغرافیائی اعتبار سے پنجاب کو تین حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے جو جنوبی پنجاب، شمالی پنجاب اور سینٹرل پنجاب پر مشتمل ہے۔ بطور زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب (سینٹرل پنجاب) کا تعارف پیش کروں گی۔
وسطی پنجاب 4 ڈویژنز، 120 اضلاع اور 139 صوبائی حلقہ جات پر مشتمل ہے۔ شیخ الاسلام کے عطا کردہ تنظیمی سٹرکچر اور ورکنگ لائحہ عمل کے مطابق منہاج القرآن ویمن لیگ کا تنظیمی نیٹ ورک کم و بیش %60 صوبائی حلقہ جات میں قائم ہے۔ یہ تنظیمی نیٹ ورک قائد انقلاب کی ان انقلابی بیٹیوں کے عزم و ہمت کا استعارہ ہے جو سیدہ زینب علیہا السلام کے نقش پا پر عزم و استقلال کا پیکر بن کر دن رات مصطفوی مشن کی سربلندی کے لیے سرگرم عمل رہتی ہیں۔ سینٹرل پنجاب کے 4 ڈویژنز لاہور بی، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ساہیوال ہیں۔
لاہور بی 4 اضلاع پر مشتمل ہے جس میں ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور A اور قصور B شامل ہیں۔ ضلع شیخوپورہ ہمیشہ سے انقلابی بیٹیوں کے جذبوں اور دعوتی کاوشوں سے دمکتا اور مہکتا رہا ہے۔ محترمہ منیر فاطمہ ویمن لیگ شیخوپورہ کی موجودہ صدر ایک نہایت زیرک، تجربہ کار اور ٹیم ورک پر یقین رکھنے والی خاتون ہیں۔ محترمہ منیر فاطمہ کی تمام ٹیم نہایت اہل اور جانثار رفقاء بہنوں پر مشتمل ہے۔ شیخوپورہ کا ذکر کریں تو ایک نام جو فوراً ذہن کے پردوں پر ابھر آتا ہے وہ ضلع شیخوپورہ کی سابقہ ناظمہ ونگ محترمہ نورین علوی کا ہے۔ سدرہ یٰسین اور ٹیم نے شیخوپورہ میں ویمن لیگ کی دعوتی سرگرمیوں کا نورین علوی کی معیت میں ایک جال بچھایا اور مصطفوی مشن کا پیغام گھر گھر پہنچانے میں دن رات ایک کردیا ہے۔
شیخوپورہ کی ایک اور نمایاں تحصیل گجیانہ نو ہے جو دیہی علاقہ جات پر مشتمل ہے۔ ویمن لیگ کو گجیانہ نو میں زندہ رکھنے اور نئی نسل تک پہنچانے میں محترمہ صائمہ نور کا کردار نہایت قابل تحسین رہا ہے۔ محترمہ صائمہ نور نے گجیانہ نو کی تمام یونین کونسلز میں عرفان القرآن کورسز اور دروس قرآن کے ذریعے ایک نئی روح پھونکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گجیانہ نو کے تحصیلی اور یوسی تنظیمی سٹرکچر میں زیادہ تعداد نوجوان نسل کی ہے جو اپنے کردار میں سیدہ زینب علیہا السلام کی کرداریت لیے تمام علاقائی مشکلات سے نبرد آزما ہوتے ہوئے ویمن لیگ کے دعوتی تنظیمی اور تربیتی پروگرامز کو گھر گھر پہنچارہی ہیں۔ گجیانہ نو کے دائیں، بائیں دو نہایت اہم تحصیلات فاروق آباد اور خانقاہ ڈوگراں ہیں فاروق آباد میں محترمہ راحت جمیل اور محترمہ نویدہ عمران ویمن لیگ کی ذمہ داریاں نبھارہی ہیں جبکہ خانقاہ ڈوگراں میں محترمہ عائشہ عابد اپنی ٹیم کے ساتھ ویمن لیگ کے پلیٹ فارم سے منسلک ہیں۔
ویمن لیگ مریدکے محترمہ شائشتہ سلہری ، محترمہ مبین طارق اور محترمہ اقراء اور تمام ٹیم اپنے مضبوط یونین کونسلز سٹرکچر کی معیت میں ہمیشہ ویمن لیگ کی جانب سے ملنے والے اہداف کی تکمیل کو یقینی بناتی ہے۔
مندرجہ بالا نمایاں تحصیلی تنظیمات کے علاوہ شیخوپورہ میں نارنگ منڈی، فیروز والا، کوٹ عبدالمالک اور مانانوالہ میں ویمن لیگ کا دعوتی و تنظیمی نیٹ ورک موجود ہے۔ ضلع ننکانہ صاحب میں سانگلہ ہل اور سید والہ میں ویمن لیگ کا تنظیمی نیٹ ورک موجود ہے۔ گوجرانوالہ ڈویژن 6 اضلاع پر مشتمل ہے جو کہ بالترتیب مندرجہ ذیل ہیں:
- گوجرانوالہ
- سیالکوٹ
- نارووال
- گجرات
- منڈی بہاؤالدین
- حافظ آباد
سرورق و سر فہرست تذکرہ ضلع گوجرانوالہ کا ہے۔ ویمن لیگ ضلع گوجرانوالہ فکری نظریاتی مصطفوی مشن کی جانثاروں کی خوبصورت کہکشاں ہے حق کا سفر حق کے متلاشیوں کے لیے ہمیشہ سے صبر آزما رہا ہے مگر ان متلاشیان حق میں ایسے عاشق ہمیشہ رہے ہیں جو مقام صبر پر شکر گزار ہوتے ہیں اور مقام شکر پر احسان مند ہوکر سر تا پا سجدہ ریز ہوجاتے ہیں بظاہر وہ دن رات دعوت و تبلیغ حق اور تجدید احیائے دین میں مصروف نظر آتے ہیں مگر دراصل وہ اس خدمت دین کے وسیلے سے رب کی نعمتوں پر شکر گزاری کی حالت میں غوطہ زن ہوتے ہیں۔ انقلاب مارچ 2014ء میں سادھوکی کے اندوہناک ریاستی ظلم و جبر کا سامنا کرنے کے باوجود 2018ء تک جو تنظیم نہ رکی نہ ڈری نہ جھکی نہ جامد ہوئی وہ ضلع گوجرانوالہ کی ویمن لیگ ہے آج اس 4 سالہ تنظیمی ارتقائی دور سے گزرنے کے بعد ضلع صدر ہریرہ باور ضلع ناظمہ نسرین اسلم کی سربراہی میں تمام تنظیمی ویمن لیگ کے سہ جہتی فکری و نظریاتی، دینی و روحانی اور سیاسی و سماجی پراجیکٹس کو بااحسن و خوبی لے کر چل رہی ہے۔ ویمن لیگ گوجرانوالہ کا نہ صرف ضلعی آفس قائم ہے بلکہ PPs 4 میں بھی آفسز کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے۔ فلاحی نیٹ ورک ہے بیت الزہرا اور ہنر گھر کا آغاز ہوچکا ہے اور ویمن لیگ ضلع گوجرانوالہ ضرورتمندوں کی امداد اور مزید بیٹیوں کی شادیوں میں ہمیشہ تعاون کرتی ہے۔
ماہانہ میٹنگ میں پی پیز کے وزٹس اور دروس قرآن کا بھرپور نیٹ ورک قائم ہے۔ ضلع گوجرانوالہ کی تحصیلی تنظیمات میں PP-91 تا PP-99 علی پور چٹھہ، کامونکی، گکھڑ منڈی اور نوشہرہ ورکاں شامل ہیں جہاں مضبوط تنظیمی نیٹ ورک موجود ہے اور دعوتی و تربیتی پراجیکٹس کا اجراء کیا جاچکا ہے۔
ضلع سیالکوٹ 11 پی پی حلقہ جات پر مشتمل ہے ضلع سیالکوٹ میں ویمن لیگ کی مضبوط تنظیمی باڈی میں صدر ویمن لیگ محترمہ عابدہ مشتاق اور ناظمہ ویمن لیگ سیالکوٹ محترمہ رخسانہ قادری کے ساتھ تمام نظامتیں اپنے کام بااحسن و خوبی سرانجام دے رہی ہیں۔ ماضی میں سیالکوٹ میں ویمن لیگ کے کام کو پھیلانے میں محترمہ رابعہ اعجاز اور بعد ازاں محترمہ حافظہ نازیہ بطور ضلعی صدر و ناظمہ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
نارووال، شکر گڑھ ضلع نارووال کی اہم تحصیلات ہیں جہاں ویمن لیگ کا نیٹ ورک موجود ہے۔
گجرات کی 7 تحصیلات کی سرپرستی محترمہ گل فردوس بطور ضلعی کوآرڈینیٹر نبھارہی ہیں۔ کنجاہ میں ڈاکٹر نسیم اپنی تحصیلی ٹیم کی مدد سے ویمن لیگ کے ورکنگ پلان کے نفاذ کے لیے تندہی سے سرگرم عمل ہیں۔ ضلع حافظ آباد میں محترمہ غلام فاطمہ ویمن لیگ کے ساتھ منسلک ہیں اور اپنی مضبوط تحصیلی تنظیم کے ساتھ تحریک کے ہر بلاوے پر لبیک کہتی ہیں۔
فیصل آباد میں ضلع چنیوٹ اور ضلع چنیوٹ کی تحصیلات لالیاں اور چنیوٹ بہترین انداز سے فنا فی مصطفویت کی مثالیں قائم کررہی ہیں۔ ضلعی ناظمہ محترمہ شازیہ عمران اور محترمہ رقیہ خانم ضلعی صدر کی حیثیت سے اپنی تحصیلات کے ساتھ بہترین رابطہ استوار رکھتی ہیں اور اپنے ٹارگٹس کو بہترین انداز میں مکمل کرنے کی کاوش میں لگی رہتی ہیں۔
ضلع فیصل آباد میں منہاج القرآن ویمن لیگ گذشتہ کئی دہائیوں سے مصطفوی فکرو نظریہ کی علمبردار ہے۔ ویمن لیگ فیصل آباد کی تاریخ میں محترمہ کلثوم ہدایت، محترمہ نوشابہ ضیاء اور محترمہ ثمر سعید قادری کا نام سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔ موجودہ ضلعی تنظیم اپنی 12 تحصیلات کی مکمل تنظیمات کے ساتھ مشن مصطفوی کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ محترمہ فاطمہ سجاد صدر ویمن لیگ فیصل آباد محترمہ فرحت دلبر اعوان ناظمہ ویمن لیگ فیصل آباد محترمہ روبینہ خاکی ناظمہ تربیت اور محترمہ قمرالنساء خاکی بطور ناظمہ دعوت تنظیمی عمارت کے اہم ترین ستون ہیں جو اپنی خداداد صلاحیتوں کی مدد سے قریہ قریہ اپنے قائد کی تعلیمات کو نظم و ضبط سے عام کررہے ہیں۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ سینٹرل پنجاب کا اہم ضلع ہے جس کی ویمن لیگ نے ہمیشہ مصطفوی انقلاب کی راہ پر کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ نے گوجرہ سے ویمن لیگ کو محترمہ افنان بابر جیسی قابل فخر بیٹی دی۔ اس ضلع کی سرپرستی محترمہ حافظہ سرفراز جیسی زیرک معاملہ فہم ضلعی کوآرڈینیٹر کررہی ہیں اور ان کی سربراہی میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل میں محترمہ فضیلت ناہید، گوجرہ میں محترمہ ریحانہ اشرف اور محترمہ عائشہ اشرف جبکہ رجانہ میں محترمہ سحرش شفیق تنظیمی ذمہ داریاں سرانجام دہے رہی ہیں۔
ضلع اوکاڑہ: ضلع اوکاڑہ دو حصوں اوکاڑہ A اور اوکاڑہ B اور 8 تحصیلات پر بالترتیب مشتمل ہے۔ محترمہ زریں قادری جنہوں نے اپنی تمام زندگی منہاج القرآن ویمن لیگ کے لیے وقف کی ہے آج بھی ضلعی صدر کے طور پر تحصیلی تنظیمات کی راہنما ہیں۔ تحصیل بصیر پور، دیپالپور، حجرہ شاہ مقیم اور حویلی لکھا میں ویمن لیگ کا مضبوط تنظیمی سٹرکچر قائم ہے۔ پاکپتن اولیاء کی سرزمین اور آج منہاج القرآن ویمن لیگ کے پلیٹ فارم سے محترمہ نمرا سحر اپنی قابل تعریف اور جانثار تنظیم کے ساتھ دن رات سرگرم عمل ہیں۔
ضلع جھنگ میرے عظیم قائد کا شہر و ضلع ہے جو PP-7 حلقہ جات پر مشتمل ہے۔ محترمہ مریم قدیر تحصیل جھنگ میں صدر کی ذمہ داری نبھاتے ہوئے محترمہ رخسانہ فیض اور محترمہ خالدہ پروین کی معیت میں تنظیمی دعوتی و تربیتی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ شور کوٹ سٹی جہاں محترمہ شوقیہ تبسم ویمن لیگ کی ورکنگ کا آغاز کرنے والی ہستی کے طور پر جانی جاتی یں نیز محترمہ روبینہ کوثر دعوت نیٹ ورک کے توسیع اور دعوت کے اہداف سبع کا شعور بیدار کرنے میں سرگرم عمل ہیں۔ موجودہ تنظیم میں محترمہ شاہین کوثر اور محترمہ نمرا ظفر اسی تحصیلی تنظیم کے ساتھ ویمن لیگ کی موجودہ ذمہ داریاں سرانجام دے رہی ہیں۔
تحصیل اکڑیانوالہ میں محترمہ طاہرہ رفعت ایک جانثار کارکن اور صدر ویمن لیگ اکڑیانوالہ کے طور پر اپنی تنظیم کے ساتھ دروس قرآن اور حلقات درود کے ذریعے دینی شعور و آگاہی بانٹ رہی ہیں۔
ویمن لیگ دی ریسٹ آف پاکستان
سینٹرل پنجاب، شمالی پنجاب لاہور اور جنوبی پنجاب کے علاوہ پاکستان کے باقی تمام علاقہ جات کو دی ریسٹ آف پاکستان زون کا نام دیا گیا ہے۔ ویمن لیگ کی ذمہ داران مصطفوی مشن کا پیغام عام کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ یہاں قبائلی تعصب کے باوجود ویمن لیگ کی ذمہ داران نہ صرف اپنے فکر اور نظریہ کو مضبوط اور مستحکم رکھے ہوئے ہیں بلکہ اپنے علاقے کی دیگر خواتین کو ویمن لیگ کی ورکنگ کے لیے تیار کرنے میں کلیدی کردار ادا کررہی ہیں۔
کراچی زون
کراچی اپنے جغرافیائی اعتبار سے انتہائی زرخیز علاقہ ہے۔ جس میں نہ صرف ہر سطح زندگی سے تعلق رکھنے والے بلکہ مختلف فکرو نظریہ کے حامل افراد بستے ہیں۔ کراچی ایک ایسا شہر ہے جو قومیت کے اعتبار سے کثیرالثقافتی ہے۔ لہذا یہاں اسلام کے کامل فکرو نظریہ کے نفاذ کے لیے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے تمام فورمز بشمول منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی اپنے عزم و ولولے اور بے پناہ صلاحیتوں کے ساتھ اپنے قائد کے عطا کردہ لائحہ عمل اور مصطفوی حکمت عملی کے دامن کو تھام کر نہ صرف فیلڈ میں نبرد آزما ہے بلکہ کامیابی کے جھنڈے بھی گاڑھے ہوئے ہیں۔