بلا شبہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شخصیت اللہ تبارک و تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے اور اسی عظیم نعمت کا صدقہ ہے کہ ہمیں تحریک منہاج القرآن جیسا ایک منفرد اور اچھوتا پلیٹ فارم ملا۔ میرا ایمان ہے کہ عصر حاضر میں تحریک منہاج القرآن ہی صراطِ مستقیم ہے۔ یہی وہ تحریک ہے جو قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزارنے کے طریقے بھی سکھا رہی ہے اور اُسوہِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا ہونے کیلئے بہترین تعلیم و تربیت بھی فراہم کر رہی ہے۔ اگر قائد تحریک کی ملکی و غیر ملکی خدمات کا احاطہ کرنا مقصود ہو تو اس کے لئے بیشمار دیوان بھی لکھ دیئے جائیں تب بھی ان کا احاطہ ممکن نہیں ہوگا، نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر آپ کی بے مثال خدمات کی معترف ہے۔
قائد تحریک نے جس ویژن کے تحت منہاج القرآن ویمن لیگ کے پلیٹ فارم کو بنایا اور خواتین کے معاشرے میں مثالی مقام دلوانے اور ان کے حقوق و فرائض کا شعور دینے کیلئے جو کاوشیں کی ہیں، اس کی ایک انتہائی چھوٹی سی مثال منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم ہے، جن کی مثالی کارکردگی کو سہراتے ہوئے دختران اسلام کی ٹیم نے خصوصی شمارہ ’’منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم‘‘ شائع کرنے کا اہتمام کیا، یاد رہے کہ یہ صرف تحصیلی سطح پر قائم منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم اور اس کے ذیلی فورمز کی سرگرمیوں پر مشتمل شمارہ ہے۔ میں اللہ پاک کے حضور سجدہ شکر بجا لاتی ہوں کہ جس کی توفیقِ خاص اور حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے نعلین پاک کے تصدق سے یہ سعادت نصیب ہوئی۔
میں خصوصی طور پر اپنے محبوب قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، محترمہ ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، محترمہ فضہ حسین قادری اور مرکزی ویمن لیگ کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں جن کی رہنمائی اور وقتاً فوقتاً حوصلہ افزائی کی بدولت ہم مصطفوی انقلاب کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں اس بہترین کاوش پر منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی پوری ٹیم کو بالخصوص مبارکباد پیش کرتی ہوں، جن کی انتھک محنت اور بھرپور ٹیم ورک کے بدولت یہ اعزاز حاصل ہوا، اور ان کی وساطت سے یہ پیغام دنیا بھر کی تنظیمات کو دینا چاہتی ہوں کہ ہماری منزل مصطفوی انقلاب ہے، اس جدوجہد کو جاری رکھتے ہوئے قائد تحریک کے الفاظ ہمہ وقت ذہن نشین رکھیں کہ ان شاء اللہ، مصطفوی انقلاب پاکستان کا مقدر ہے۔
اٹھو کہ دھرتی کا رنگ بدلیں، فلک بھی تیور بدل رہا ہے
یہ ظلمتیں اب نہیں رہیں گی کہ ایسا سورج نکل رہا ہے
خواتین کسی بھی معاشرے کا جزو لانیفک ہیں ایک صالح اور پاکیزہ معاشرے کے قیام میں خواتین کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے، اسلا م کی نظر میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر مرد و خواتین دونوں کا فریضہ ہے۔ موجودہ دور میں باطل طاقتوں کے مسلسل فریب اور پروپیگنڈہ کے ذریعے مسلم خواتین کو اسلام کی عظیم روحانی، اخلاقی اور انقلابی اقدار سے دور کیا جا رہا ہے، جو حقوق نسواں اور جدت پسندی کے نام پر معاشرے کی تنزلی کا باعث ہے۔ مغرب کے اس پوشیدہ حملے سے خواتین کو محفوظ رکھنا یقیناً امۃ مسلمہ کی ذمہ داری ہے۔ اسلامی اقدار کی حقانیت کے یقین کو ختم کرنے کیلئے مغربی استعماری قوتیں پوری کوشش کے ساتھ مسلم خواتین کے رجحانات بدل کر میڈ یا کو خواتین کی تذلیل کا ہتھیار بنا رہی ہیں، لہٰذاموجودہ دور زوال کے درپیش چیلنجز کے پیش نظر خواتین کے کردار کی اہمیت اور انہیں ان کی ذمہ دار یوں کا احساس دلانے کیلئے منہاج القرآن ویمن لیگ کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہ خواتین میں یہ شعور اجاگر ہو کہ اسلامی اقدار کا تحفظ ہی انکے تحفظ کی ضمانت ہے، اسی صورت اصلاح احوال، احیائے اسلام اور تجدید دین کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے۔
1990ء میں تحریک منہاج القرآن جہلم کے قیام کے ساتھ ہی منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی پہلی تنظیم وجود میں آئی، جس کا مقصد مصطفوی بہنوں کو منظم کرنے اور دینی و روحانی تربیت کے ساتھ ساتھ مغربی طرز معاشرت میں رہتے ہوئے پیش آمدہ مسائل کو حل کرنا تھا۔ محترمہ شکیلہ طاہر ویمن لیگ جہلم کی پہلی صدر اور محترمہ تسمیہ ناظمہ منتخب ہوئیں، جنہیں بعد ازاں ضلع جہلم کی کنوینئر کی ذمہ داری کے ساتھ ہی پنڈدادنخان اور سوہاوہ کی ذمہ داری بھی تفویظ کر دی گئی۔اسی دوران محترمہ شکیلہ طاہر اور محترمہ سعیدہ مغل نے مل کر منہاج القرآن چلڈرن لیگ کا آغاز کیا، جس میں مرکزی فورم کی طرز پر صدرو ناظمہ سمیت تمام عہدے قائم کیے گئے تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم نے انتھک محنت اور دیانتداری کے ساتھ اپنی تحریکی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے ادا کرتے ہوئے مصطفوی مشن کو جہلم بھر میں روشناس کروایا۔
ذیل میں ان خواتین کے نام ذکر کیے گئے ہیں جنہیں مختلف ادوار میں منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم میں مختلف ذمہ داروں پر تفویض کیا گیا: سلمیٰ نعیمی، شکیلہ طاہر، سعیدہ مغل، شگفتہ منہاس، مسرت طارق، آمنہ انجم، انیلہ، نازیہ، نجمہ، صائمہ، شازیہ شاہین، ثمرہ لطیف، ثمینہ، روبینہ، بشری، فرخندہ یوسف، شکیلہ، حلیمہ سعدیہ، طیبہ انور، سعدیہ محمود، حنا محمود، منزہ مقصود، سیرین صابر، غلیشہ یاسین، کرن منیر، ام زہرہ، عائزہ ظفر، فائزہ طاہر، نورین اختر، فوزیہ طاہر، نگینہ، آمنہ نصیر، قدسیہ جبیں، سائرہ کرن، سارہ گلفام، شہزانہ عنصر، عیشاء ناصر، زویہ ناصر، آمنہ قدیر، افشاں تہمینہ، رومانہ حسن، فوزیہ عظیم، عشرت فاروق، سدرہ ناہید، حمیرا مبشر، سعدیہ، ام کلثوم، سمیعہ ظفر، اسماء ارسلان، عنبرین عمران، غزالہ ارشاد، شازیہ عباس، شازیہ اعجاز، فائزہ عصمت، خدیجہ انور، تحریم رفعت، عالیہ نوید، سدرہ ناہید، رابعہ مقصود، نوال منیر، عالیہ رضا، صفیہ بیگم، تہنیزہ شاہد، مریم نعیم، نازیہ شوکت، بشریٰ اسماعیل، فائزہ، عظمیٰ الطاف، سمیرا شاہین، سدرہ ریاض، سمیہ ریاض، نوشابہ بی بی، بدر النساء، افشاں رفیق، ارم رفیق، گلشن آرائ، اقراء مطلوب، حفصہ پروین، شبانہ شبیر، طیبہ طاہر، ریحانہ عظیم، فہمیدہ بیگم، ریحانہ ذوالفقار اور ثناء ذوالفقار۔
تنظیم سازی رپورٹ تحصیل جہلم
- 16 اگست 1998ء امیر تحریک جہلم پروفیسر سلیم احمد چوھدری کی ہدایت پر ویمن لیگ جہلم کی تنظیم سازی ہوئی، جس کے نتیجہ میں سرپرست عنایت صاحبہ اور نسیم صاحبہ، صدر فصیلت صاحبہ، ناظمہ نصرت رعنا ڈار، ناظمہ نشر و اشاعت تعظیم صاحبہ، ناظمہ دعوت و تربیت شگفتہ جبیں مقرر ہوئیں، اس نشست میں محترمہ شکیلہ طاہر کو ضلعی کنویئنر جہلم کی ذمہ داری سونپی گئی۔
- 4 نومبر2001ء بذریعہ تنظیم نو صدر تسمیہ بیگم، ناظمہ فوزیہ نصیر، ناظمہ دعوت و تربیت نصرت رانامنتخب ہوئیں۔
- مارچ 2005ء نئی تنظیم سازی کے نتیجہ میں صدر سعیدہ مغل، نائب صدر شازیہ مظہر، ناظمہ فرخ اور نائب ناظمہ سعدیہ محمود منتخب ہوئیں۔
- 20 نومبر 2007ء بذریعہ تنظیم نو صدر سعیدہ مغل، ناظمہ شازیہ مظہر، ناظمہ تربیت نازیہ مظہر منتخب ہوئیں۔
- فروری 2008ء نئی تنظیم سازی کے نتیجہ میں صدر سعیدہ مغل، ناظمہ مریم یاسین ڈار منتخب ہوئیں، اس تنظیم نے 2009ء تک اپنی خدمات سرانجام دیں۔
- جولائی 2010ء نئی تنظیم سازی کے نتیجہ میں صدر شکیلہ طاہر اور ناظمہ صائمہ صدیق بنیں، اس ٹیم نے اکتوبر 2011ء تک کام کیا۔
- اکتوبر 2011ء نئی تنظیم سازی ہوئی صدر شکیلہ طاہر، ناظمہ صفیہ رفعت اس ٹیم نے 12مارچ 2014ء تک اپنے فرائض سرانجام دیئے۔
- 12 مارچ 2014ء بذریعہ تنظیم نوصدر صفیہ رفعت منتخب ہوئیں، یونین کونسلز کی ناظمات تحصیلی ٹیم کا حصہ تھیں۔ اس ٹیم نے 2 سال تک کام کیا۔
- 19 فروری 2016ء بذریعہ تنظیم نو صدر صفیہ رفعت، ناظمہ حلیمہ سعدیہ منتخب ہوئیں۔
موجودہ تنظیم
- صدر: صفیہ رفعت
- ناظمہ: حلیمہ سعدیہ
- ناظمہ دعوت و تربیت: راحیلہ زین
- ناظمہ نشر و اشاعت و سوشل میڈیا کوآرڈنیٹر: تحریم رفعت
- ایم ایس ایم کوآرڈنیٹر: آمنہ نصیر
- وائس کوآرڈنیٹر: عالیہ نوید
- وائس ڈپٹی کوآرڈنیٹر: تہنیزہ شاہد
- ایگرز کوآرڈنیٹر: ثانیہ ناصر
نمایاں اعزازات
محترمہ شکیلہ طاہر کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ایک ہی پروگرام میں انہوں نے مختلف علاقوں میں ویمن لیگ کی بیک وقت 15 تنظیمات قائم کیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کو ماڈل سٹی میں نمایاں کارکردگی پر اعتکاف 2007ء میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اسکارف کے گفٹ سے نوازا۔
2009ء سے 2010ء کے درمیان مرکزی منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کو پاکستان بھر میں یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازیاں مکمل کرنے پراعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔
2010ء میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کو متاثرین سیلاب کے لیے بہترین کاوش کرنے پر حسن کارکردگی شیلڈ سے نوازا گیا۔
2012ء میں مرکزی ویمن لیگ کی طرف سے باردگر یونین کونسلز لیول پر تنظیم سازیاں مکمل کرنے پر اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔
شہدائے سانحہ ماڈل ٹاؤن کو انصاف دلوانے کی جہدوجہد یعنی اسلام آباد دھرنے میں بہترین کارکردگی پر 2015ء کے اعتکاف میں دو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔ ایک شیلڈ محترمہ صفیہ رفعت کو بحیثیت صدر اور دوسری شیلڈ جہلم تنظیم کو بہترین کارکردگی پر ملی۔
تحریکی و تنظیمی تاریخ میں سب سے پہلے منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے دورِ جدید کے میڈیاسوشل میڈیا سے رضاکاران کو روشناس کروانے کیلئے 26جنوری 2014ء کو منہاج انٹرنیٹ بیورو کے تعاون سے باقاعدہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
2017ء میں شمالی پنجاب میں سب سے زیادہ کامیاب رفاقت مہم چلانے پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کی ٹیم کو اعزازی شیلڈ سے نوازا۔
2018ء میں بھی رفاقت سازی مہم میں پورے پاکستان میں37سالہ ریکارڈ قائم کر کے پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کو چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی طرف سے اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔
اعتکاف 2018ء میں صدر ویمن لیگ جہلم نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور محترمہ ڈاکٹر غزالہ حسن قادری صاحبہ کو ویمن لیگ تحصیل جہلم کی کارکردگی رپورٹ پیش کی، جس پر قائد محترم اور ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے جہلم کے کام کو خوب سراہا اور ڈھیروں مبارکباد دی۔
نومبر 2018ء میں صدر ویمن لیگ جہلم نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں مرکزی صدر ویمن لیگ محترمہ فرح ناز کوجہلم کی کارکردگی رپورٹس پیش کیں جس پر انہوں نے نے ویمن لیگ کے کام کو خوب سراہا اور مبارکباد دی۔
منہاج القرآن کی سینٹرل ٹیم نے منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کی شاندار کارکردگی اور بہترین رپورٹنگ پر محترمہ صفیہ رفعت کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
13 نومبر 2018ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی صدر اور ناظمہ دعوت و تربیت نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو گزشتہ دس ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی، جس پر شیخ الاسلام نے ڈھیروں دعاؤں سے نوازا اور شاندار کارکردگی پر پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔