منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان کو پانچ بڑے زونزمیں تقسیم کیا گیا ہے جس میں لاہور زون کو نمایاں حیثیت حاصل ہے چونکہ لاہور میں مرکزی سیکرٹریٹ موجود ہے اور قبلہ قائد محترم کے بقول ِ لاہور مرکز کی سی حیثیت رکھتا ہے۔ خطۂ لاہور نہ صرف دینی بلکہ دنیاوی حیثیت سے بھی مادرِ وطن میںخاص اہمیت کا حامل ہے۔ تحریکِ منہاج القرآن کی خدمات میں بھی لاہور کی اہمیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ اس سرزمین نے تحریک کو ہر دور میں بے مثال کارکنان کے ساتھ ساتھ بے نظیر قیادت بھی فراہم کی ہے۔ اس خطہ میں ویمن لیگ کے کام کا آغاز 1983ء میں ہوا جبکہ کام کو باقاعدہ نظم میں 1988ء میں لایا گیا۔ 1988ء میں پہلی صدر محترمہ نفر فاطمہ، محترمہ نوشابہ حمید سے لے کر 2010ء محترمہ عائشہ شبیر تک تمام صدور نے اپنے اپنے ادوار میں بہترین اور شان دار طریقے سے مصطفوی مشن میں اپنی خدمات سر انجام دیتی رہی ہیں۔ انکی محنت محبت لگن کو الفاظ میں ڈھالنا مشکل ہے۔ 2010ء میں محترمہ ارشاد فاطمہ بطور صدر اور بطور ناظمہ محترمہ صائمہ ایوب کو منتخب کیا گیا۔ 2012ء میں ایوان اقبال میں پہلی دفعہ تین دن کا Book Exhibition شاندار طریقے سے انعقادکیا گیااور اس دورانیہ میں قبلہ قائد محترم کا شاندار 23 دسمبر کو عوامی استقبال کیا گیاجس میں لاہور بھر کی تمام کارکنان نے دن دگنی رات چوگنی محنت سے استقبال کو کامیاب بنایا ۔ جس کے بعد 14 جنوری 2013ء کو اسلام آباد لانگ مارچ کیا گیا۔ جس میں لاہور سے ہزارہا افراد نے شرکت کی۔ جس میں پانچ دن کیلئے کارکنان اپنے گھر بار چھوڑ کر اپنے شیخ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اسلام آباد بیٹھے رہے۔ 2014ء میں محترمہ نبیلہ ظہیر نے بطور صدر اور محترم عطیہ بنین نے بطور ناظمہ ذمہ داری کو قبول کیا۔ ان کے دور میں 70 دن کا طویل دھرنا ہو اجس میں لاہور کی کثیر تعداد اپنے گھروں سے نکل کر اپنے قائد انقلاب کے حکم پر اسلام آباد کی سڑکوں پر بیٹھی رہی۔ اس دھرنے کے بعد بہت مشکل حالات میں بھی اس تنظیم نے اپنا کام بخوبی نبھایا اور مسلسل مصطفوی مشن کے پیغام کو اپنے جوش و جذبہ کے ساتھ آگے بڑھاتی رہیں۔ ان کے فوراًبعد ہی محترمہ عطیہ بنین کو صدر کی ذمہ داری تفویض کی گئی اور کچھ عرصہ بعد انہیں زونل ناظمہ لاہور بنا دیا گیا۔ جولائی 2016ء کو زونل ناظمہ محترمہ عطیہ بنین کی سربراہی میں لاہور کی تنظیم نو کی گئی اور لاہور کی صدر محترمہ صائمہ ایوب، ناظمہ محترمہ ثمرین یاسین کو ذمہ داریاں تفویض کی گئیں بعد ازاں حالات کے پیش نظر محترمہ زارا ملک کو ذمہ داری سونبی گئی لیکن کچھ عرصہ بعد نجی مسائل کی بنا پر 14 فروری 2017ء کو صدر اور اضافی ذمہ داری زونل ناظمہ لاہور محترمہ آمنہ بتول کے سپرد کی گئی۔ تاحال ان کی ٹیم میں بطور نائب صدر صائمہ ایوب، نائب ناظمہ نصرت رفیق، ناظمہ دعوت زاراصدیق، ناظمہ تربیت ثناء فاطمہ، ناظمہ مالیات و ویلفیئر نعیمہ باسط، ناظمہ سوشل میڈیا نادیہ اویس، ناظمہ ایم ایس ایم سعدیہ فاروق اور ان کے ساتھ انکی چار رکنی ٹیم ثمن امین، ہنیم مریاء ماہ نور، ناظمہ امور اطفال میں صدر فرح ناز اور ناظمہ شمظہ لطیف، ناظمہ ضلع A رضیہ شاہد، عفت علی، ضلع B رخسانہ اسلم، نور الصباء، ضلع C نصرت رفیق، ضلع D فوزیہ غلام قادراور زارا ملک، ضلع E ثمرین یاسین، آسیہ چوہدری شامل ہیں۔
موجودہ ٹیم اللہ رب العزت کے خاص فیوض و برکات کے ساتھ دن رات مرکزی سیکرٹرٹ میں بلا اعزازیہ خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔
مصطفوی مشن کے کام میں بہتری اور آسانی پیدا کرنے کیلئے لاہور کو پانچ اضلاع میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ فی ضلع پانچ PP پر مشتمل ہے ۔ پہلے لاہور میں 10ٹاؤنز موجود تھے جنہیں بعد ازاں PP حلقہ میں ضم کر دیا گیا اس وقت لاہور کی 25 پی پی ہیں۔ کچھ pp کو بہت بڑی ہونے کی وجہ سے دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
ضلع A
ضلع A کو محترمہ رضیہ شاہد اور محترمہ عفت علی اپنی شبانہ روز محنت کے ساتھ دیکھ رہیں ہیں۔ ان کی زیر نگرانی پی پی 137 میں صدر محترمہ ناصرہ بابر، ناظمہ محترمہ بشریٰ ذوالفقارپی پی 138 میں محترمہ ناظمہ فاخرہ اعجاز، پی پی 139 میں صدر محترمہ انیسہ فاطمہ۔ ناظمہ محترمہ فرح افتخار، پی پی 140 میں صدرمحترمہ نسیمہ اکمل اور پی پی 142 میں محترمہ امبر جمیل دن رات کی کوششوں سے مصطفوی مشن کے پیغام کو گھروں میں عام کرنے میں مگن ہیں۔ ان کی تمام پی پی حلقہ جات میں تنظیم مکمل ہے۔ ان کی ایک پی پی 137افرادی قوت کے لحاظ سے نہایت ہی نمایاں مقام رکھتی ہے ان کیلئے 1000 ٹارگٹ کو حاصل کرنا مشکل نہیں۔ 138 پی پی ورکنگ کے حوالے بہترین طریقے سے اپنے کام کو سر انجام دے رہی ہیں ۔ اسی طرح پی پی 139 جو کہ ن لیگ کا گڑھ ہے وہاں اپنی محنتوں سے محترمہ انیسہ فاطمہ اور ان کی ٹیم نے مشن کے پیغام کو عام کرنے اور بہتری لانے میں کوشاں ہیں۔
ضلع B
ضلع B کو محترمہ رخسانہ اسلم نہایت ہی شاندار انداز سے دیکھ رہی ہیں ان کی پی پی 144 محترمہ جمیلہ خان، محترمہ عدیلہ ظفرپی پی 145Aمحترمہ منور کرامت ناظمہ صبیحہ گیلانی، پی پی 145B محترمہ رضیہ اسلم، پی پی 146 محترمہ نبیلہ جاوید، پی پی 157 سر پرست محترمہ ثمینہ رفاقت، صدرمحترمہ فاطمہ بشیر، پی پی 158A صدر روبینہ ملک ناظمہ فوزیہ اعجاز اور پی پی 158 بی صدر محترمہ ریحانہ عالم اپنی تمام تر جدوجہد کیساتھ مشن کا کام کررہی ہیں۔ اس ضلع پر قبلہ حضور کا خاص کرم ہے قبلہ حضور نے ان کیلے فرمایا کہ مجھے واہگہ سے ٹھنڈی ہوائیں آتی ہیں۔
ان کی پی پی 158 جو کہ انتہائی دور ہے جس کی آخری حدود واہگہ بارڈر ہے اسکے باوجود تنظیم کسی خوف و خطر کے بنا اپنے قائد کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے سینکڑوں لوگ اپنے ساتھ لاتے ہیں اور مشن کے کام کو متحرک رکھے ہوئے ہیں۔
ضلع C
ضلع C کو محترمہ نصرت رفیق لے کر چل رہی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ذمہ داری لی بہت ہی کم عرصہ میں غیر فعال پی پی کو فعال کر دیا ۔ ان کی زیر سرپرستی پی پی 141 میں صدر محترمہ مسرت عامر، پی پی 143 میں صدر عظمیٰ اویس، ناظمہ عابدہ صلاح الدین، پی پی 147 میں محترمہ رمضانہ قادری، پی پی 148 میں صدرمحترمہ نورین اویس ناظمہ ثمینہ مظفر اور پی پی 152 کو صدر محترمہ عاصمہ راشد دیکھ رہی ہیں۔ ان کی پی پی 147 جہاں TMQ کی تنظیم بھی موجود نہیں وہاں ان کی انتھک محنتوں سے قبلہ کے پیغام کو عام کرنیکے ساتھ ساتھ لوگوں کو بڑی تیزی سے مشن کا کارکن بنا رہی ہیں۔
ضلع D
ضلع D کی مکمل بھاگ دوڑ محترمہ فوزیہ غلام قادر اور محترمہ زارا ملک کے ہاتھ میں ہے۔ ان کی پی پی 153 میں صدر محترمہ بشریٰ افضل، ناظمہ انعم امین، پی پی 154 میں بشریٰ یاسین، ناظمہ روبینہ تنویر، پی پی 155A میں صدر عاتکہ گلزاراور رابعہ ریاست، پی پی 155B میں صدر شازیہ رؤف، ناظمہ حصفہ طاہر، پی پی 156A صدر رقیہ خانم، پی پی 156Bمیں صدر عفت قادری، پی پی 159Aمیں عصمت بتول، محترمہ راحیلہ ممتاز پی پی 159B میں صدر محترمہ ارشاد فاطمہ، ناظمہ فیروزہ جمیل، پی پی 159C میں محترمہ فرزانہ حسین اپنی اپنی پی پیز میں نہایت شاندار طریقے سے کام کر رہی ہیں۔ ان کی پی پی 155B ایک ایسا علاقہ ہے جہاں شازیہ رؤف کے زیر نگرانی ان کی پی پی تنظیم اور یوسیز مکمل ہو چکی ہیں اور اب اتنی ہی محنت سے ان کی ٹیم یونٹ بنانے میں معاون کردار ادا کر رہی ہے۔ اور ہر ماہ اپنا ٹارگٹ Acheive کر رہی ہیں۔ ان کے ہاں 40 سے زائد حلقات درود و فکر چل رہے ہیں۔
ضلع E
ضلع E میں محترمہ ثمرین یاسین اور محترمہ آسیہ چوہدری بھرپور لگن اور محنت سے کام کر رہی ہیں۔ اور ان کے ساتھ محترمہ سیدہ طوبیٰ الطاف کا ضلع کی سطح اضافہ کیا گیا ہے ان کی پی پی 149 میں عروج فاطمہ، پی پی 150میں فاطمہ طیب، پی پی 151A میں صدر عالیہ بابر ناظمہ کوثر نیازی، پی پی 151B میں صدر شمیم اشرف، پی پی 160 میں توقیر رانا، غزالہ علوی، پی پی 161 میں ام سلمیٰ واجد اور شگفتہ اسلام کے ساتھ یوسیز متنظمین میں محترمہ فوزیہ حبیب، محترمہ نور فاطمہ، محترمہ کلثوم خالد، محترمہ انیسہ رحمان اپنی ٹیم کے ساتھ تحریک کے کام کو متحرک کرنے میں کوشاں ہیں۔ ان کی پی پی 161 ایک ایسا علاقہ ہے جہاں فی یو سی کا ایریا انتہائی دور ہے اس کے باوجودتمام ٹیمیں اپنی اپنی یو سی میں بہترین طریقے سے اپنی ذمہ داریاں سر انجا م دے رہی ہیں۔ پی پی 151میںبڑے لیول پر محافل اور سیرت سیدہ زینب کانفرنسز کا اہتمام کیا گیا جسکا سہرا محترمہ حلیمہ سعدیہ کے سر جاتا ہے۔
لاہور میں کئی روڈ ایکٹویٹیز اور مذہبی و عالمی سطح کی سرگرمیاں یا سالانہ عالمی میلادکانفرنس ہو یا 10 روزہ سالانہ اعتکاف ہو لاہور کے کارکنان ہمیشہ سینکڑوں اور ہزاروں کی تعداد میں شرکت کر کے اپنا ریکارڈ قائم کرواتے ہیں۔ ان میں سے ایک خاص روڈ ایکٹویٹی 16 اگست 2017ء کا خواتین و بچوں کا دھرنا قصاص تھا جس میں لاہور نے اپنے ٹارگٹ سے دوگناشرکت کی۔ اسکے علاوہ مذہبی سرگرمیوں میں مرکز پر ماہانہ ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پروگرام ہوتا ہے جس میں سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان شرکت کرتے ہیں۔ 19 اپریل 2017ء میں پہلی دفعہ گوشہ درودکی افتتاحی تقریب کا پروگرام منعقد کیا گیاجس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بیگم محترمہ رفعت جبیں قادری نے خود بھی شرکت کی جو کہ لاہور کیلئے بےحد باعث صد افتخار ہے۔ اس پروگرام میں بھی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ یوں تو ہر سال ہی قائد ڈے کے پروگرام بڑے اور چھوٹے لیول پر کروائے جاتے ہیں مگر سال 17 فروری 2018ء کو قائد ڈے کا یہ پروگرام ایوان اقبال میں منعقد کیا گیا جس میں خواتین کی تعداد مردوں سے بھی زیادہ تھی جسے ڈاکٹر حسین محی الدین نے بہت سراہا۔
اس کے علاوہ لاہور بھر میں پی پی اور یوسی لیول پر کئی ماہانہ درس قرآن اور حلقہ درود جو کہ ہفتہ وار، پندرہ روزہ اور ماہانہ بنیادوں پر سینکڑوں کی تعداد میں یوسی اور یونٹ لیول پر بلاناغہ کامیابی کے ساتھ چل رہے ہیں جس میں شرکت کرنے والی سینکڑوں خواتین اپنے قلو ب و اذہان کو دین مصطفوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مستفید کرتی ہیں۔ لاہور ویمن لیگ گزشتہ ورکنگ، بڑھتی ہوئی رفاقت اور کارکنان کے جوش و جذبے کو دیکھتے ہوئے پر عزم ہے کہ اپنے قائد کی سنگت و قیاد ت اور خصوصی توجہ کے ساتھ آئندہ آنے والے چند سالوں میں تاریخ رقم کرے گی۔ ان شاء اللہ