دور حاضر میں سوشل میڈیا، روایتی میڈیا کی نسبت خاصی مقبولیت پا چکا ہے، اور عوام الناس کی گہری دلچسپی کا باعث بھی نظر آتا ہے، سوشل میڈیا جہاں نوجوان نسل کی دلچسپی، معلومات عامہ اور دیگر اہم ملکی و غیر ملکی خبروں کا ذریعہ ہے، وہیں نوجوان نسل کے لیے منفی اثرات کا باعث بھی بن رہا ہے، جسے محض وعظ و نصیحت کے ذریعے روکا نہیں جا سکتا۔ لہٰذا نہایت ضروری ہے کہ عوام الناس اور بالخصوص نوجوان نسل کو سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کے بارے رہنمائی اور ہدایات دی جائیں تاکہ نوجوان نسل اس جدید ترین میڈیا ٹول سے استفادہ کرتے ہوئے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکے۔
انہی مقاصد و اہداف کے پیش نظر منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم نے اپنے ذیلی شعبہ نظامت نشر و اشاعت کے ساتھ سوشل میڈیا فورم کو متعارف کروایا۔
اہم سرگرمیاں
- منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کی ٹیم نے 2011ء میں سوشل میڈیا پر مصطفوی مشن کے کام کا آغاز کیا۔
- تحریکی و تنظیمی تاریخ میں سب سے پہلے منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے دورِ جدید کے میڈیاسوشل میڈیا سے رضاکاران کو روشناس کروانے کیلئے 26 جنوری 2014ء کو منہاج انٹرنیٹ بیورو کے تعاون سے باقاعدہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
- منہاج القرآن ویمن لیگ کی رپورٹس نہ صرف فیس بُک اور ٹویٹر پر دی جاتی ہے بلکہ مرکزی آفیشل ویب سائٹس پر بھی باقاعدگی سے شائع کی جاتی ہیں۔
- منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ویب سائٹ (www.minhajsisters.com) پر 2011ء تا 2018ء شائع ہونے والی خبروں میں پاکستان بھر کی تنظیمات کے مقابلہ میں 75فیصد سے زائد خبریںویمن لیگ تحصیل جہلم کی شائع ہوئیں۔
- منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم اور اس کی ذیلی فورمز کی سرگرمیوں کا ریکارڈ سالانہ رپورٹس کی صورت میں سافٹ کاپی اور ہارڈ کاپی میں محفوظ کیا جاتا ہے۔
- پرنٹ میڈیا کوریج اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے شائع ہونے والی خبروں اور اخباری تراشوں کو بھی منظم انداز میں محفوظ کیا جاتا ہے۔
- تمام اہم سرگرمیوں کی تشہیر کے لئے دعوت نامے، ہینڈ بلز، پوسٹرز اور بینرز کا استعمال کیا جاتا ہے۔
- عصر حاضر میں بذریعہ وٹس ایپ میسجز مختلف گروپس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں لوگوں تک پیغام پہنچایا جاتا ہے۔
- منہاج القرآن ویمن لیگ خواتین کے حقوق کی بحالی اور انکی فلاح و بہبود کیلئے مختلف پراجیکٹس اور سرگرمیوں کا اجراء کررہی ہے۔
- منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے ذیلی فورم WOICE کا قیام عمل میں آیا، جس کے مقاصد معاشرے کو باہنر ،باصلاحیت اور کامیاب خواتین فراہم کرنا،خواتین میں ہنر اور مختلف فنون سیکھنے کے رجحان کو فروغ دینا،کفالت سے خود کفیل تک کے سفر کی تعمیل کرنا ہیں، جس سے وہ نہ صرف اپنے لئے باعزت روزگار کما سکیں بلکہ اپنے اہل خانہ کی کفالت بھی کر سکیں۔
- منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے ذیلی فورم WOICE کے زیر اہتمام 2017ء اور 2018ء میں تقریباً (5,43500) پانچ لاکھ تینتالیس ہزار پانچ سو روپے کی مالی معاونت کی گئی۔
اہم سرگرمیاں
- فروری 2017ء میں منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم نے قائد ڈے کی شاندار تقریب کے موقع پر مستحق بچی کو ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کا جہیز لے کر دیا۔ تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور ان کی درازی عمر کے لیے دُعا کی گئی۔
- مارچ 2018ء میں مقامی سطح پر دو مستحق بچیوں کوجہیز تحائف میں عرفان القرآن ، کپڑے، جوتے، جیولری اور دس ہزار روپے کی نقدی دیئے گئے۔
- مارچ 2018ء میں کینسر کے موزی مرض میں مبتلا ایک بچی کے علاج کیلئے دس ہزار روپے کی مالی معاونت کی گئی
- اپریل 2018ء میں مستحق بچی کی شادی کے لیے 5500 روپے کی مالیت کے فرنیچر کا انتظام کیا گیا۔
- صرف ایک ہفتہ کے شارٹ نوٹس پر 11مئی 2018ء کو منہاج ماڈل سکول جادہ جہلم میں100مستحق گھرانوں کو مہینے بھر کا راشن بصورت رمضان پیکج تقسیم کرنے کیلئے خصوصی تقریب ہوئی۔ رمضان پیکج کی ٹوٹل رقم تین لاکھ روپے کی ہے۔
- جون 2018ء میں ایک مستحق بچی کی رخصتی کے کھانے میں 10000روپے کی معاونت کی گئی۔
- اگست 2018ء میں جہلم میں مستحق بچی کی شادی کے لیے جہیز میں 20,000روپے مالیت کے کپڑوں سے معاونت کی گئی۔
- اکتوبر 2018ء میں کفالت سے خود کفیل پروجیکٹ کے تحت ایک بچی کو خود کفیل بنانے کے لیے سلائی سنٹر میں داخل کروایا اور فیس کی مد میں 2500 روپے ادا کیے۔
- اکتوبر 2018ء میں ایک مستحق بچی کو جہیز کے لیے 15000 کی مالیت کا پنکھا اور واشنگ مشین لے کر دی گئی۔
- اکتوبر 2018ء میں تین مستحق بچوں کو 2500 روپے کے سکول شوز خرید کر دیے گئے۔
- نومبر 2018ء میں ایک مستحق بچی کی شادی کے لیے 7000 روپے کی معاونت کی گئی۔
- نومبر 2018ء میں ایک مستحق بچی کو جہیز کے لیے 10000 کی مالیت کا پنکھا ، باتھ سیٹ ،آٹے والی پیٹی کپڑے اور جوتے لے کر دیے گئے۔
- نومبر 2018ء میں ایک مستحق فیملی کو 4000 روپے کی مالیت کا راشن لے کر دیا گیا۔