علمی رغبت و کامرانی کیلئے وظیفہ
علم کی طرف رغبت، ترقی اور کامیابی کے لئے حضور سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہ کا یہ شعر بطور و ظیفہ نہایت مفید و مؤثر ہے:
دَرَسْتُ الْعِلْمَ حَتّٰی صِرْتُ قُطْبًا
وَ نِلْتُ السَّعْدَ مِنْ مَوْلَی الْمَوَالِیْ
اس وظیفہ کو 100 مرتبہ پڑھ کر دم کریں اور پانی پر دم کر کے پلائیں۔
اوّل و آخر 11، 11 بار درود شریف پڑھیں۔ ان شاء اللہ علم کی طرف رغبت پیدا ہو گی اور ترقی و کامیابی نصیب ہو گی۔
- یہ وظیفہ حصول مراد تک جاری رکھیں۔ حسب ضرورت پیر کی شب یا جمعہ کی شب بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔
6۔ وظیفہ برائے حصول علم و حکمت: یَا عَلِیُّ یَا عَلِیْمُ
اس وظیفے سے درجات بلند ہوتے ہیں۔ انسان غیر اللہ کے سامنے ذلت سے بچ جاتا ہے۔ اسے علم و حکمت کی معرفت نصیب ہوتی ہے۔ خصوصاً مشائخ، علماء اور طلباء کے لئے اسرار و انوار کا باعث ہے۔
اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔
- یہ وظیفہ حصول مراد تک جاری رکھیں۔ حسب ضرورت پیر کی شب یا جمعہ کی شب بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔
وظیفہ برائے أفزائشِ حافظہ
اگر کسی کو حافظہ کی کمزوری کی شکایت ہو، یاد کی ہوئی چیزیں بھول جاتی ہوں تو اس کے لئے مندرجہ ذیل وظیفہ نہایت مفید و مؤثر ہے:
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِO بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمO {اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَاِنَّا لَهٗ لَحٰفِظُوْنَO}
(الحجر، 15: 9)
سَنُقْرِئُکَ فَلَا تَنْسٰٓیO
(الاعلیٰ، 87: 6)
اس وظیفہ کو 11 مرتبہ یا 40 مرتبہ یا 100 مرتبہ پڑھ کر دم کریں، پانی پر دم کر کے پئیں اور پلائیں۔
اوّل و آخر 11، 11 بار درود شریف پڑھیں، ان شاء اللہ یادداشت اور علم میں اضافہ و ترقی نصیب ہو گی۔
- یہ وظیفہ حصول مراد تک جاری رکھیں، حسب ضرورت پیر کی شب یا جمعہ کی شب بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔