شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے اسیران جو کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ضمانت پر رہا ہوئے تھے ان کے ساتھ آن لائن ملاقات اور گفتگو کرتے ہوئے کارکنان کے عزم و حوصلے، استقامت اور جرأت پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مشن کے لیے قید و بند کی سختیاں جھیلنے والے یہ کارکنان آج کے بعد میرے شہزادگان ہیں، مجھے اور پوری تحریک کو ان شہزادوں پر فخر ہے جنہوں نے بے پناہ تکلیفیں برداشت کیں مگر اپنے لبوں پر حرفِ شکایت تک نہیں لائے، شیخ الاسلام نے جذباتی انداز میں کہا کہ ایسے شہزادے اس سے پہلے کسی ماں نے نہیں جنے ہوں گے۔ آن لائن اجلاس کے موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، علامہ رانا محمد ادریس سمیت سینئر عہدیداروں، رہنماؤں نے آن لائن اجلاس میں شرکت کی اور اسیران کو خراج تحسین پیش کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی گفتگو فرماتے ہوئے کہا کہ فوری انصاف کے حصول کے لیے ہماری طرف سے کوئی تاخیر نہیں تھی، ہمارے ہاتھ میں قانونی جنگ لڑنا ہے جبکہ انصاف کرنا کسی اور کے ہاتھ میں ہے، انہوں نے کہا کہ چہرے ضرور بدلے ہیں مگر ہمارا دشمن نہیں بدلا، اسی لیے ہماری تکلیفوں، مشکلات اور پریشانیوں میں ابھی تک کوئی کمی نہیں آئی، شیخ الاسلام نے کہا کہ موجودہ نظام چنگیز خان اورہلاکو خان کے جیسا نظام ہے، یہ نظام عوام اور ریاستِ پاکستان کا سب سے بڑا دشمن ہے، یہ عوام کے حقوق اور ریاست کے استحکام کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے، اس نظام میں انصاف ناپید اور بے گناہوں کیلئے قید و بند اور اذیتیں ہیں، اشرافیہ آئین، قانون اور عوام کے حقوق کو قتل کررہی ہے، منہاج القرآن کے کارکنان صبر، استقامت اور پختہ کردار کے ہمالیہ ہیں، ایسے بے مثال کارکنان کسی جماعت میں نہیں ہیں، میرے کارکن میرے دل کا سرور اور آنکھوں کا نور ہیں، انہوں نے میری روح کو سرشار کر دیا ہے، جیل کی سلاخیں اور دیواریں بھی میرے کارکنوں کے حوصلوں، استقامت اور وفاداری پر رشک کرتی ہیں، میں اپنے ہر کارکن کے ماتھے کا بوسا لیتا ہوں، انہوں نے میرا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، ایسے عظیم کارکنان کسی اور ماں نے جنے ہی نہیں، میں انہیں حسینی اسیران کہتا ہوں جن کے کردار و عمل نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔
شیخ الاسلام نے آن لائن اجلاس میں شریک بھکر، دریا خان، کلورکوٹ، خوشاب، نوشہرہ، قائد آباد، نورپورتھل اور شیخوپورہ میں رہائی پانے والے 109اسیران سے براہ راست خطاب کیا، ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے والے کارکنان میری جان کا حصہ ہیں، میں روزانہ ان کیلئے تین دفعہ دعا کرتا تھا، 2014ء کے بعد ہونے والے ظلم کا ذمہ دار یہ قاتل نظام ہے، 2018ء کے بعد چہرے بدلے ہیں نظام وہی ہے، اسی نظام کی بھینٹ میرے بے گناہ اور معصوم کارکنان چڑھے، ان عظیم کارکنان نے اسیری کو جرأت او راستقامت سے کاٹا، اسیران کے ماں، باپ، بیوی، بچے اور فیملی کے دیگر افراد نے بھی عظیم قربانی دی ہے، وہ بھی صد بار مبارکباد کے مستحق ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ مصائب و مشکلات حق کے راستے کا جزو لاینفک ہیں، جو اللہ کو پسند آجائے یہ ہو نہیں سکتا کہ مصائب اس کا راستہ نہ روکیں مگر میرے قابل فخر بیٹوں نے اس مرحلے کو حوصلہ اور جوانمردی سے گزارا، اللہ ایسے کارکنان کو دنیا اور آخرت میں بلند درجات عطاء فرمائے، اسیری کی آزمائشوں نے کارکنان کو کندن بنا دیا ہے، یہ ہمیشہ میری آنکھوں کا چین بن کر رہیں گے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ حسینی مشن پر چلنے والے کبھی نہیں تھکتے اور اپنی منزل کو پالیتے ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقاری نے اس موقع مخدوم مجید حسین قریشی ایڈووکیٹ کی سربراہی میں محرم علی بالی ایڈووکیٹ، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، شکیل ممکا ایڈووکیٹ اور ان کے دیگر ساتھیوں کو دن رات ایک کرنے پر مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ ان وکلاء کی کاوشوں سے تحریک کا ہر کارکن خوشی کے عظیم جذبے سے سرشار ہے، میں امید کرتاہوں کہ لیگل ٹیم سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے حوالے سے مستقبل قریب میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گی اور انشاء اللہ تحریک منہاج القرآن قانونی جنگ کے سارے مرحلے جیت کر سرخرو ہو گی۔ انہوں نے فرداً فرداً اسیران کا نام لے کر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کی طرف سے اسیران کی رہائی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے حوالے سے شاندار کردار ادا کرنے پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے سوشل میڈیا کے تمام شعبہ جات MIB، منہاج ٹی وی، پروڈکشن، سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ، مرکزی میڈیا سیل اور سوشل میڈیا ورکنگ کونسل کے جملہ ممبران کو بھی مظلوموں کا کیس سوشل میڈیا پر اجاگر کرنے پر مبارکباد دی۔
بے سہارا بچوں کی کفالت اور تعلیم و تربیت میں آغوش آرفن کیئر ہوم کی خدمات
حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ نے 8جولائی 2020 ء کو آغوش آرفن کیئر ہوم کی ایڈمنسٹریشن اور سینئر مینجمنٹ سے آن لائن خطاب کیا، اس موقع پر حضور شیخ الاسلام کو آغوش آرفن کیئر ہوم اور تحفیظ القرآن کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی، اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری چیئرمین آغوش کمپلیکس، ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد منیجنگ ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس، عمران ظفر بٹ پرنسپل آغوش گرائمر سکول اینڈ ایم سی ایم ٹی، محمد عباس نقشبندی پرنسپل تحفیظ القرآن، میڈیم رومانہ مبشر وائس پرنسپل آغوش گرائمر سکول و ایم سی ایم ٹی، مسٹر طاہر محمود اکاؤنٹنٹ آغوش کمپلیکس، کیپٹن (ر) محمد رمضان ایڈمن منیجر نے شرکت کی۔ منیجنگ ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس نے خصوصی وقت عنایت کرنے پر حضور شیخ الاسلام کا شکریہ ادا کیا، کرنل (ر) مبشر اقبال ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس نے تفصیلی کارکردگی رپورٹ پیش کی، انہوں نے بتایا کہ 6سو بچے آغوش آرفن کیئر ہوم میں مختلف کیٹیگریز میں زیر تعلیم ہیں، تحفیظ القرآن کے حوالے سے محترم عباس نقشبندی صاحب نے جملہ شعبہ جات کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی، کرنل (ر) مبشر اقبال صاحب نے آرفن کیئر ہوم کے حوالے سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آرفن بچوں کے پہلے گروپ نے 2005ء میں جوائن کیا اور ان بچوں کی اکثریت گریجوایشن اور ماسٹر تک اپنی تعلیم مکمل کر چکی ہے اور وہ اعلیٰ تعلیم کے لئے منہاج یونیورسٹی لاہور میں زیر تعلیم ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے ایک اعزاز کی بات ہے کہ آغوش آرفن کیئر ہوم میں زیر تعلیم بچے مختلف شعبہ جات میں پروفیشنلز کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس کامیابی اور کامرانی کا کریڈیٹ پراجیکٹ کے بانی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو جاتا ہے کہ جن کی انسانیت کی فلاح و بہبود پر مبنی سوچ اور ویژن کے باعث منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے مثالی ادارے اور پراجیکٹس روبہ عمل ہیں، آغوش آرفن کیئر ہوم اور تحفیظ القرآن کی حوصلہ افزاء کارکردگی رپورٹ پر حضور شیخ الاسلام نے جملہ ذمہ داران اور سٹاف ممبران کو مبارکباد دی، ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس نے مزید بتایا کہ 2015 ء میں آغوش اکیڈمی بھی تشکیل دی گئی ہے اور اس کے بہت حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہوئے ہیں، اس موقع پر ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس نے بتایا کہ یہاں کے طالب علموں نے مثالی تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جن میں فواد اکبر، مبشر اقبال سعیدی، اعظم مصطفی، محمد عمیر، سردار حمید بطور خاص شامل ہیں، انہوں نے بتایا بچوں کی ذہنی، روحانی اور جسمانی تربیت کا ایک فعال اور مضبوط میکانزم وضع کیا گیا ہے تاکہ یہاں کے طالب علم عملی زندگی میں بہترین صلاحیتوں کے ساتھ اپنا کردار ادا کر سکیں، اس موقع پر میڈیم رومانہ مبشر وائس پرنسپل آغوش گرائمر سکول اینڈ ایم سی ایم ٹی نے بھی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری نے بہترین کارکردگی پر سب کو شاباش دی۔ اس موقع پر حضور شیخ الاسلام نے تحفیظ القرآن ایڈمنسٹریشن کو نصیحت کی کہ طلبہ کی عریبک لینگوئج اور تلفظ کو مزید Improveکیا جائے اور تحفیظ القرآن کے حوالے سے موثر تشہیر کی نصیحت بھی کی اور کہا کہ آغوش کمپلیکس کی کامیابیوں کو سوشل میڈیا پر بطور خاص نمایاں کیا جائے۔ شیخ الاسلام نے کہا کہ آغوش آرفن کیئر ہوم اور تحفیظ القرآن ایک عظیم دینی، سماجی خدمت انجام دے رہے ہیں، زیادہ سے زیادہ مخیر حضرات اور بزنس کمیونٹی کے حضرات کو دورہ جات کروائے جائیں۔
کراچی تنظیم سے خصوصی آن لائن گفتگو
مرزا جنید علی ناظم تحریک منہاج القرآن کراچی
شیخ الاسلام مدظلہ العالی نے کراچی تنظیم کے ساتھ آن لائن خصوصی ملاقات کے موقع پر کراچی تنظیم کی شاندار کارکردگی اور فلاحی عوامی منصوبہ جات کے اجراء اور ان کو احسن انداز سے چلانے پر مبارکباد دی، اس ملاقات کے دوران شیخ الاسلام کو کراچی تنظیم کی طرف سے مرزا جنید نے پانچ سالہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی، انہیں بتایا گیا کہ سینکڑوں تاحیات رفیق بنائے گئے، حلقاتِ ذکر و فکر، ماہانہ دروس قرآن و مذہبی محافل کا باقاعدگی سے انعقاد کے ساتھ ساتھ فروغ امن کے لئے تربیتی کیمپس، امن مارچ، سائیکل ریلی، تحریک کے مراحل خمسہ کے تحت تنظیمی، تربیتی ورکشاپس، ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز، ماہانہ شب بیداری، حلقات التربیۃ کے حوالے سے اعداد و شمار کے بارے میں آگاہ کیا۔
شیخ الاسلام مدظلہ العالی کو آغوش کراچی کے منصوبہ کے بارے میں بھی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا، کراچی تنظیم نے فوڈ اینڈ ایجوکیشنل سپورٹ پروگرام، آئندہ کے ویلفیئر پراجیکٹس کے بارے میں بھی تفصیلات سے آگاہ کیا، کراچی تنظیم کی طرف سے بتایا گیا کہ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران 66لاکھ روپے کی مالیت سے 3283 مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔
اس موقع پر ڈاکٹرحسن محی الدین قادری چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل بھی موجود تھے، چیئرمین سپریم کونسل نے کراچی تنظیم کے پرعزم ذمہ داران کی خدمتِ دین اور جذبہ خلق کے حوالے سے تاریخی کلمات ادا کیے اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ کراچی تنظیم کے ذمہ داران نے تنظیمی امور میں بہتری لانے اور ہمہ وقت رہنمائی مہیا کرنے پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور کا بطور خاص شکریہ ادا کیا۔
شیخ الاسلام مدظلہ العالی نے کراچی تنظیم کی مثالی کارکردگی پر انہیں مبارکباد دی، بالخصوص سالانہ میلاد کانفرنس کے کامیاب انعقاد، قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے مثالی سیمینارز، اعتکاف 2019ء کے حوالے سے بہترین خدمات انجام دینے پر ان کے جذبہ خدمت کو سراہا، شیخ الاسلام نے منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے مرکزی دفتر کے کراچی میں قیام اور مختلف پراجیکٹس کی تعمیر پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا، شیخ الاسلام نے ویژن 2025 ء کے حوالے سے مثالی جدوجہد کرنے پر بھی تنظیم کو مبارکباد دی۔
آن لائن اجلاس میں محترم قاضی زاہد حسین صاحب مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک،محترم نعیم انصاری صاحب، پوری زونل باڈیز، تمام فورمز کے صدور، تمام ٹاؤنز اور یونین کونسلز کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام مدظلہ العالی نے نظامت رفاقت میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر محترم ریاض ملک، راؤ اشتیاق شاد، سید یونس مدنی، شبیر حسین، کرامت علی، جاوید اعظم، محمد نواز، صابر انصاری، حافظ یاسین، طاہر قادری، طیب محمد عثمان کو مبارکباد دی، نظامت دعوت میں فعال کردار ادا کرنے پر اور مثالی کانفرنسز کے انعقاد پر نعیم انصاری، سید کاظم علی شاہ سبزواری، مفتی مکرم خان، قیصر اقبال، مکرم مقصود، سید طاہر شاہ، ایاز محمود الحسن، زاہد خان، شیراز احمد، اسلم اشرفی، علامہ مہتاب اظہر، فاروق شیخ کو مبارکباد دی۔ نظامت ویلفیئر میں خدمات انجام دینے پر حاجی اقبال واد ہریا،لطافت محمود قادری، محمود میمن، قاضی زاہد حسین، مسعود احمد عثمانی، زاہد لطیف، زاہد راجپوت، محمد طیب نواز، جنید باوانی، ملک سلیم اعوان کو مبارکباد دی۔ لاک ڈاؤن کے دوران فوڈ سپورٹ پروگرام کے تحت مثالی خدمات انجام دینے پر مفتی مکرم خان قادری، عتیق چشتی، ریاض ملک، شاہد علی راجپوت اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔ مثالی مالیاتی نظم کو یقینی بنانے پر عتیق چشتی، سلیم شوکت، محترم صغیر احمد کو مبارکباد دی۔ مختلف ایونٹس کے موقع پر بہترین انتظامی کردار ادا کرنے پر سید ظفر اقبال، فاروق شیخ، راؤ طیب، رانااسلم، عبدل لالہ شاہ غازی، طاہر محسود، بشیر خان مروت، الیاس مغل، اشتیاق شاہ، صارم نور، شاہ نور، آصف خان، احمد رضا، حسن رضا، وانیا اعظم باجی کو مبارکباد دی۔ کراچی تنظیم کی درخواست پر شیخ الاسلام نے مختلف عہدیداروں کی شفاء یابی اور مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی، حضور شیخ الاسلام نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اسیر محمد سلطان کے علاج معالجہ اور ان کی نگہداشت کے لئے بہترین خدمات انجام دینے پر قاضی زاہد حسین، سید ظفر اقبال، مفتی مکرم خان، صاحبزادہ ثاقب نوشاہی، بشیر خان مروت، سید کاظم علی شاہ سبزواری کومبارکباد دی۔