ملائشیا کوالالمپور انٹرنیشنل کمیونیکیشن کانفرنس: محترم ڈاکٹر حسین محی الدین القادری کیلئے ’’بیسٹ پیپر ایوارڈ ‘‘
ملائشیا کوالالمپور انٹرنیشنل کمیونیکیشن، ایجوکیشن، لینگوئج اینڈ سوشل سائنسز کانفرنس کی طرف سے انتہا پسندی، تشدد اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قابل عمل ریسرچ پیپر پیش کرنے پر تحریک منہاج القرآن فیڈرل کونسل کے صدر محترم ڈاکٹر حسین محی الدین القادری کو 18 اکتوبر 2015ء کو ’’بیسٹ پیپر ایوارڈ ‘‘ دیا گیا ہے۔ ریسرچ پیپر میں ایجوکیشن کے ذریعے انتہاپسندی اور دہشت گردی کی بنیادی وجوہات کے خاتمے کیلئے قابل عمل پلان پیش کیا گیا ہے اور پاکستانی تعلیمی نظام کو کیس سٹڈی کے طور پر استعمال کرتے ہوئے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایجوکیشن سسٹم میں بنیادی تبدیلیاں کر کے لوگوں میں عدم برداشت کے رویوں کے خاتمہ کا حل دیا گیا ہے۔ بلاشبہ یہ اعزاز تحریک منہاج القرآن کے علمی اور فکری خدمات کا نہ صرف اعتراف ہے بلکہ تحریک کی قیادت کو دیگر سیاسی و مذہبی قیادتوں سے ممیز و ممتاز بھی کرتا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کیلئے پیس ایوارڈ
گذشتہ ماہ ستمبر میں یو این او کے زیراہتمام پوری دنیا میں انٹرنیشنل ڈے آف پیس منعقد کیا گیا۔ اس سلسلہ میں پیس سنٹر لاہور میں یو آر آئی انٹرنیشنل کے زیراہتمام محترم ڈاکٹر چیمز چنن (ڈائریکٹر پیس سنٹر) نے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر آرچ بشپ آف لاہور محترم سبیسٹین فرانسس شاء تقریب کے مہمان خصوصی تھے، جبکہ صوبائی وزیر اقلیتی امور و حقوق انسانی محترم خلیل طاہر سندھو کے علاوہ محترم ڈاکٹر مرقس فدا، محترم جاوید ولیم، محترمہ سبینہ رفعت، محترم یوئیل بھٹی نے شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر منہاج لقرآن انٹرفیتھ ریلیشنز محترم سہیل احمد رضا نے تحریک کی نمائندگی کی۔
پاپائے اعظم کی کونسل برائے بین المذاہب مکالمہ ویٹی کن سٹی کے پاکستان میں سربراہ آرچ بشپ آف لاہور سبسٹین فرانسس شاء نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی قومی و عالمی سطح پر دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں غیر معمولی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے محترم سہیل احمد رضا کو کیتھولک چرچ آف پاکستان کے سربراہ کی حیثیت سے پیس ایوارڈ 2015ء سے نوازا۔ اپنے خطاب میں آرچ سبسٹین فرانسس نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی قیام امن اور اتحاد و یگانگت کیلئے تاریخی خدمات ہیں۔ انسانی حقوق، تعلیم کے فروغ اور انتہا پسندی کے خلاف شعور کی بیداری و عملی رہنمائی دینے پر ڈاکٹر طاہر القادری کی خدمات کو سراہتے ہیں۔
تقریب سے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن محترم سہیل احمد رضا نے بھی خطاب کیا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں، مختلف مذاہب کے رہنماؤں اور سیاسی قائدین نے منہاج القرآن کو ملنے والے اس اہم ایوارڈ پر خصوصی مبارکباد پیش کی۔
خیبر پختونخواہ: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت متاثرین زلزلہ میں امدادی سامان تقسیم
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت متاثریں زلزلہ میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ اور پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری کوآرڈینیشن ساجد محمود بھٹی نے خیبرپختونخواہ میں شانگلہ، مینگورہ، سیدو شریف اور دیر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں متاثرین میں اشیائے خوردونوش، ادویات، کمبل اور خیمے تقسیم کیے۔
اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر محترم سید امجد علی شاہ نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات کی روشنی میں متاثرہ علاقوں میں کام کرنے والے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکاران ایسے بچوں کی نشاندہی کر رہے ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ ایسے تمام بچوں کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت یتیم بچوں کی کفالت کرنے والے ادارہ ’آغوش‘ میں داخلہ دیا جائے گا۔ جہاں انہیں تعلیم، خوراک اور رہائش کی مفت سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ متاثرہ علاقوں میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے 200 سے زائد رضاکاران امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے عوام مشکل کی اس گھڑی میں خود کو تنہا نہ سمجھیں۔ MWF ہر سطح پر تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ان کی بحالی تک ان کے ساتھ ہے۔
تحریک منہاج القرآن شمالی پنجاب کے اضلاع اور تحصیلات کی تنظیم نو
گذشتہ ماہ اکتوبر و نومبر 2015ء میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات محترم رانا محمد ادریس قادری نے شمالی پنجاب کے سرگودھا ڈویژن اور راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع اور تحصیلات کے خصوصی دورہ جات کے دوران وہاں تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات کی تنظیم نو کی۔ جس کے نتیجے میں درج ذیل احباب کو ضلعی امیر ،ناظم اور تحصیلی صدراور ناظم کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔ ہم ان جملہ عہدیداران کو صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ضلع/تحصیل | امیر/صدر | ناظم |
ضلع بھکر | عبدالرشید کھوکھر | شیر زمان |
تحصیل بھکر | محمد یحییٰ رشید | محمد شوکت علی |
دلے نول | ملک محمد اسلم رال | محمد سعید |
جنڈالہ وال | ملک محمد بشیر جوئیہ | الطاف احمد |
کلورکوٹ | ملک امتیاز احمد | محمد اعجاز |
ضلع خوشاب | اصغر علی شاہ گیلانی | محمد نواز |
کٹھہ سگرال | ڈاکٹر غوث محمد | عبدالغفار |
تحصیل خوشاب | محمد منیر چوہان | محمد بشیر |
نوشہرہ(خوشاب) | محمد ایوب | غلام جیلانی |
نورپور تھل | محمد سعید | ممتاز حسین |
قائدآباد | غلام حبیب | ارسلان خان |
ضلع میانوالی | ڈاکٹر محمد انور میروی | اکرم نیازی |
عیسیٰ خیل | محمد مقبول | قاری محمد سعید |
تحصیل میانوالی | حافظ امتیاز احمد | محمد ریاض بھیروی |
پپلاں | محمد اسلم خان | مظہر حسین |
ضلع سرگودھا | غلام حسین اعوان | قاری محمد منیر |
بھلوال | سید شاہد رضا گیلانی | غلام شبیر حسینی |
کوٹ مومن | مختار احمد بھٹی | مظہر گوندل |
ساہیوال | حافظ جنید احمد | نعیم الحسن شاہ |
تحصیل سرگودھا | سلطان احمد قادری | قاری شہزاد |
سرگودھا شرقی | محمد فاروق طاہر | حکیم خورشید اسلم |
سلانوالی | محمد ادریس مغل | عبدالمقیت |
دولتالہ (راولپنڈی) | قاری منیر حسین | قاضی احسان غفور |
کہوٹہ (راولپنڈی) | رانا غلام مرتضیٰ | خالد محمود ستی |
کوٹلی ستیاں | حافظ اختر حسین | مبشر حسین اعوان |
راولپنڈیPP-13A | قاری محمد اکرم | محمد اعجاز |
راولپنڈیPPB-5 | چوہدری وقاص حسن | ملک فیض الرحمن اعوان |
دینہ (جہلم) | سعید احمد قادری | محمد عرفان صدیقی |
تحصیل جہلم | نوید احمد | خرم بشیر |
پنڈدادنخان (جہلم) | محمد اصغر چوہدری | غلام سرور للّٰہ |
سوہاوہ (جہلم) | عبدالغنی | ڈاکٹر ارشد بٹ |
ضلع اسلام آباد | محمد سہیل مفتی | راجہ اسداللہ |
رورل اسلام آباد | صوبیدار محمد سلیم | محمد یٰسین جنجوعہ |
اربن اسلام آباد | محمد صدیق بٹ | محمد عرفان |
ضلع چکوال | حاجی عبدالغور شیخ | ڈاکٹر سہیل محمود |
تحصیل چکوال | محمد صفدر جاوید | محمد احسان سنی |
چوآسیدن شاہ | راجہ محمد سعید | جاوید اقبال |
کلر کہار | محمد اشرف ملک | محمد سلیم ملک |
لاوہ | ملک شمشاد | سکندر حیات |
تلہ گنگ | ملک اشرف اقبال | محسن صفدر شیرازی |
ضلع اٹک | صاحبزادہ محمد انیس | حاجی عبداللطیف |
تحصیل اٹک | ڈاکٹر محبوب احمد | ظہور احمد |
فتح جنگ | امجد خان | وقاص زمرد |
حسن ابدال | ارشد محمود | ارشد نواز |
حضرو | محمد الیاس | لیاقت علی |
جنڈ | حاجی صفدر خان | علامہ ربنواز |
پنڈی گھیپ | سردار خالد محمود | مشتاق احمد |
ماہنامہ منہاج القرآن کی سالانہ خریداری فیس میں اضافہ
محترم قارئین! ماہنامہ منہاج القرآن کی سالانہ خریداری فیس گذشتہ 8 سال سے 250 روپے اور فی شمارہ کی قیمت 25 روپے ہے۔ ہماری خواہش تھی کہ ہم اسی قیمت کو برقرار رکھتے مگر ہمیں ماہنامہ کے اشاعتی اور ترسیلی اخراجات میں اضافے کے باعث سالانہ خریداری اور فی شمارہ قیمت میں مجبوراً اضافہ کرنا پڑ رہا ہے جوکہ حسب ذیل ہے:
جنوری2016ء سے ماہنامہ کی سالانہ خریداری 350 روپے جبکہ فی شمارہ کی قیمت 35 روپے ہوگی۔
مختلف تعداد میں VP کی صورت میں شمارے منگوانے پر فی شمارہ 28 روپے کے حساب سے VP کیا جائے گا۔
امید ہے کہ قارئین / سالانہ خریداران/ VPمنگوانے والے احباب ہمیشہ کی طرح تعاون فرمائیں گے۔ شکریہ (ادارہ)
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے وفد کی علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے وفد نے 9 نومبر اقبال ڈے کے موقع پر شاعر مشرق علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ان کے مزار پر حاضری دی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ وفد میں چیف کوآرڈینیٹر PAT محترم میجر (ر) محمد سعید، ڈائریکٹر فارن افیئرز محترم جی ایم ملک، انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر محترم سہیل احمد رضا، محترم جواد حامد، محترم اقبال نور، محترم الطاف رندھاوا اور دیگر شامل تھے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہاکہ علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے پاکستان میں مظلوم انصاف اور نوجوان روزگار سے محروم ہیں۔ نظریاتی سوچ و فکر سے محروم قیادت نے لوٹ مار کے کلچر کو فروغ دیا اور وطن عزیز کی جڑیں کھوکھلی کر دیں۔ جسمانی طور پر 66 سال قبل آزاد ہونے والی قوم کو کرپٹ لیڈر شپ نے معاشی طور پر غلام بنا دیا۔ پاکستان کو بچانا ہے تو پھر غیر نظریاتی اور حادثاتی قیادت سے آئینی ایوانوں کو پاک کرنا ہو گا۔
اظہار تعزیت
گذشتہ ماہ محترم محمد سلیم قادری (امیر MQI ملائشیا) کی والدہ، محترم حافظ محمد طاہر رفیق نقشبندی (ڈائریکٹر MQI سائوتھ افریقہ) کے والد، محترم حاجی عبدالرشید (صدر MQI کویت) کی ہمشیرہ، محترم شیخ محمد طیب (سابقہ صدر MQI کینیڈا) کے بھائی، محترم ماسٹر رحمت خان (ڈنمارک)، محترم راشد منہاس (استقبالیہ مرکزی سیکرٹریٹ) کے بھائی محترم شاہد محمود (گوجرہ)، محترم محمد طیب رضا (منہاج TV ) کے دادا، محترم حافظ عابد بشیر قادری (ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنگ TMQ) کی کزن (چونڈہ سیالکوٹ) اور ماموں زاد بھائی، محترم پروفیسر حافظ محمد سجاد (باہتر اٹک) کی اہلیہ، محترم کیپٹن (ر) محمد اقبال (اٹک)، محترم قاری محمد عارف (فتح جنگ) کی والدہ، محترم ملک وراثت (اٹک) کی والدہ، محترم حاجی محمد افضل (وزیرآباد) کی والدہ، محترم راجہ اسداللہ عباسی (اسلام آباد) کی بھتیجی، محترم شیخ ضمیر احمد (بری امام)، محترمہ شکیلہ عظیم (اسلام آباد) کے دیور، محترم بابر کیانی (اسلام آباد) کے کزن، محترم مرزا وحید (سہالہ) کی خوش دامن، محترم راجہ عمیر (اسلام آباد) کی خالہ،محترم محمد زاہد یوسف (جھنگ صدر) کی والدہ، محترم شیخ جاوید (جھنگ صدر) کی خالہ، محترم عبدالجبار صدیقی (فاروق آباد) کے والد، محترم محبوب عالم بھٹی (پتوکی)، محترم رانا ارشاد (گجیانہ نو) کے والد، محترم حیدر شاہ (لالیاں) کے انکل، محترم عمیر حیات سیالوی کی بھابھی، محترم عمر حیات کھرل کی ساس، محترم اسجد دھوتڑ (علی پور چٹھہ) کے والد، محترم مجاہد حسین (پی پی95) کے بھائی، محترم محمد الیاس بٹ (پی پی 95) کے بہنوئی، محترم حاجی محمد طارق (پی پی 92) کی والدہ، محترم قاری محمد اشرف (علی پور چٹھہ) کے سسر، محترم اعجاز احمد صائم (منڈی بہائوالدین) کی والدہ، محترم حافظ محمد اسلم کی والدہ، محترم عرفان بدر کا بیٹا، محترم مرزا بابر حسین (سرائے عالمگیر) کی والدہ، محترم ڈاکٹر طارق محمود مرزا (بھمبر آزاد کشمیر) کی خالہ، محترم پروفیسر ڈاکٹر عبد الرحیم (صدر واہ کینٹ) کے بہنوئی، محترم محمد یوسف بخشی میڈیا کوآرڈینیٹر واہ کینٹ) کے بہنوئی، محترم اظہر حمید(شعبہ خواتین کوآرڈینیـٹر واہ کینٹ ) کی بھابھی، محترم شیخ طاہر محمود عرف مودی (سیکرٹری ویلفئیر PP-8) کے بھائی، محترم امجد محمود اعوان اور محترم سید مغنی شاہ (PP-8 سیکرٹری نشرواشاعت) کے بہنوئی، محترم عبدالعظیم صدیقی (واہ کینٹ) کی والدہ اور محترم علامہ حافظ انوار احمد (واہ کینٹ ) قضائے الہٰی سے انتقال فرماگئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ تعالیٰ جملہ مرحومین کی بخشش و مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین
قائد ڈے نمبر فروری2016ء
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر حسب روایت امسال بھی ماہنامہ منہاج القرآن قائد ڈے نمبر شائع کرنے کا اعزاز حاصل کررہا ہے۔ یہ شمارہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قومی و بین الاقوامی سطح پر امن و محبت کے فروغ اور بیداری شعور کیلئے کی جانے والی ہمہ جہتی خدمات پر مشتمل ہوگا۔
اس سلسلے میں آپ بھی ماہنامہ منہاج القرآن کو اپنی خصوصی معیاری تحریریں بھجواسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں قائد ڈے کے موقع پر آپ کی طرف سے مبارکبادی پیغامات کی صورت میں اشتہارات کی بکنگ بھی جاری ہے۔
آپ اپنی تحریر، مضامین اور اشتہارات سے متعلقہ اشاعتی مواد مورخہ 10 جنوری 2016ء تک ماہنامہ منہاج القرآن 365 ایم ماڈل ٹائون لاہور ارسال کرسکتے ہیں۔