تو نے پیدا کیا ہے مجھے اے خدا
کوئی خالق نہیں میرا، تیرے سوا
شکر کس کس کا انسان سے ہو ادا
نعمتیں تو نے بخشی ہیں بے انتہا
آسماں پر ستارے چمکتے ہوئے
تیری قدرت کا دیتے ہیں ہم کو پتہ
تو ہی ہمدرد ہے، تو ہی غم خوار ہے
سب کا مشکل کشا، سب کا حاجت روا
تیری رحمت کا سایہ نہ ہوتا اگر
میرا سارے زمانے میں کوئی نہ تھا
ستار تیری ذات ہے، صدقہ حبیب کا
رسوا نہ کر، ذلیل نہ کر اے خدا مجھے
اعضاء نے بھی جواب دیا، اے میرے کریم
اس وقت ہے کرم کا ترے، آسرا مجھے
آ پہنچی ہے قریب سواری حضور کی
تھوڑی سی فرصت اور بھی دے، اے قضا مجھے